Arif Billah Sheikh Abu Saeed
ايك مرتبہ حضور داعی اسلام مد ظلہ النورانی كی عرفانی مجلس ميں حاضری كی سعادت حاصل ہوئی ۔ دوران گفتگو، حديث جبريل کی بات شروع ہوئی تو آپ نے ارشاد فرماياکہ ا س حديث پا ك ميں سالك كے صرف دو درجے بيان كيے گئے ہيں ؛۱۔ درجۂ مشاهده۲۔درجۂ مراقبہاب اگر كسی كو يہ دونوں ہی كيفيتيں حاصل نہ ہوں تو وه ہالك ہے ۔ اب وه اپنے آپ كو ہلاكت سے نكالنے كے ليے كيا كرے؟چنانچہ بندے كو اگر مراقبے كی كيفيت حاصل نہ ہو تو پہلے اسے اپنا محاسبہ كرنا چاہیے،اپنے گناہوں كے محاسبے كے بعداپنے خالق و...
۲۶؍ستمبر۲۰۱۳ء مطابق ۲۰؍ذی قعدہ ۱۴۳۴ھ بروز جمعرات مرشدی حضور داعی اسلام ادام اللہ ظلہ علینابعدنماز عصر جب مسجدسے باہر تشریف لارہے تھے۔ جامعہ عارفیہ کے طلبا پروانوں کی طرح آپ کی طرف لپک پڑےاوردست بوسی کرنے کے لیےایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کرنے لگے۔حضور داعی اسلام نے فرمایا: بچو!لائن میں آجاؤ ،ایک دوسرے کو دھکانہ دو،دوسروں کو دھکادینا ایذا رسانی کا سبب ہے اورمومن کو ایذا دینا حرام ہے،جب کہ دست بوسی مباح۔فعل مباح کے لیے فعل حرام کا ارتکاب سخت غلط ہے اوراگر کوئی چاپلوسی میں دست بوسی کرے تو دست بوسی ناجائز اوراگر دست بوسی...
یکم اکتوبر ۲۰۱۳ ءمطابق۲۵ ؍ذی قعدہ ۱۴۳۴ھ بروز منگل محب مکرم مولانا جہاں گیر حسن مصباحی کے والد مرحوم کے ایصال ثواب کے موقع پر مرشدی حضور داعی اسلام ادام اللہ ظلہ علینا کے سامنےجلیبی لائی گئی، جامعہ عارفیہ کی ساتویں جماعت (اولیٰ) کے تقریباً چالیس طلباانجمن بنائے ہوئے سرکار کے سہ جانب بیٹھے تھے، سرکار نے طلبا کی جانب مخاطب ہوتے ہوئے فرمایا : بچو! جلیبی کھائی یا نہیں؟بتاؤ کہ پہلے کھا لے اور بعدمیں فاتحہ پڑھے تو کیاکوئی حرج ہے؟ ایک طالب علم نے عرض کیا:حضور!کوئی حرج نہیں ہے۔ سرکار نے فرمایا: شاباش، دونوں دو فعل ہیں ،...
قدم بوسی کی دولت میسرآئی۔صحابۂ کرام اوراولیاء اللہ کے مراتب کا ذکر آیا۔ آپ نےفرمایا:مرتبہ ٔولایت میں سب سے بلندمرتبہ صحابیت کا ہے ۔کوئی بھی غوث وقطب یا ولی کسی ادنیٰ درجے کے صحابی کے برابر نہیں ہو سکتا، کیوں کہ صحابہ کرام نے ایمان کی حالت میں اپنی ظاہری آنکھوں سے مرشداعظم محمدرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی اور اُن کی صحبت کی برکت سے اپنے ظاہر و باطن کو سنوارا۔اُن کے مربی و مرشد خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تھے اور جن کی تربیت کرنے والے خود نبی ہوں اُن کے مقام و...
۲۰؍دسمبر۲۰۱۱مطابق ۲۴؍محرم الحرام۱۴۳۳ ھ بروز منگل صبح کے وقت قدم بوسی کی دولت میسر آئی۔ مرشدی حضور داعی اسلام حفظہ اللہ نے کاغذ طلب فرمایا اور خلیفہ، امام ،نا ظم ،صدر،سجادہ نشیں(متولی)، امیر، ڈائرکٹر،یا کسی بھی تنظیم کے اہم کارکن، اصحاب حل وعقد کی صفات و شرائط بیان فرمائی اور اہم نکات کو قلمبند فرمایا۔آپ نے فرمایا کہ کسی بھی دینی تحریک و تنظیم کےاصحاب حل وعقد کے اندر مندرجہ ذیل سات شرطیں ہونی چاہیے۔ ۱۔مسلم ۲۔عاقل ۳۔بالغ ۴۔عالم ۵۔عادل ۶۔قرشی(بہادر) ۷۔سنی صحیح العقیدہ ان صفات کے حامل دس لوگ ہوں جوا صحاب حل و عقد ہوں اور ان کا...
حضور داعی اسلام ادام اللہ ظلہ علینا طالبین اور سالکین کے انجمن میں جلوہ افروز تھے، گفتگو جاری تھی، درمیان میں ایک طالب علم نے عرض کیا کہ حضوراليَدُ العُلْيَا خَيْرٌ مِنَ اليَدِ السُّفْلَى( دینے والا ہاتھ لینے والے ہاتھ سے بہتر ہے۔بخاری) کا کیا مطلب ہے؟ جب کہ عطیات وصدقات لینے والوں میں ہم بعض متقی حضرات کو بھی پاتے ہیں جو اپنی ضرورت کے مطابق لیتے ہیں جب کہ دینے والوں میں غیر متقی حضرات بھی ہوتے ہیں۔ آپ نے ارشاد فرمایا : دینے والا اس لیے افضل ہے کہ دنیا اس کے ہاتھ سے نکل رہی ہےاور...
حضور داعی اسلام ادام اللہ ظلہ علینا نے ایک مجلس میں درمیا ن گفتگو فرمایاکہ : لوگ تین طرح کے ہوتے ہیں:۱۔عارف ۲۔عالم ۳۔جاہلجس کے پیش نظر فقط مولیٰ کی رضا ہو ،جس کا جینا مرنا صرف اللہ کی رضا کے حصول کے لیے ہو، وہ عارف ہے، جس کے پیش نظر جنت کاحصول اورجہنم سے نجات حاصل کرنا ہو، وہ عالم ہے اور جو اِن دونوں سے بے خبر ہو، رات دن صرف اپنی اسی فانی دنیا کی فکر میں ڈوبا رہے، وہ بظاہر کتنا ہی علم رکھنے والا ہوجاہل ہے: طَالِبُ الْمَوْلٰی عَارِفٌ،طَالِبُ الْعُقْبٰی عَالِمٌ،طَالِبُ الدُّنْیَاجَاہِلٌ۔ (مولیٰ کا طالب عارف...
حضور داعی اسلام ادام اللہ ظلہ علینانے درمیان گفتگوفرمایا:انسان زندگی بھر صرف اپنی دنیاکے لیے کوشش کرتاہے جب کہ دنیاتو سایے کی طرح ہے ،پھر اس کی کیافکرکرنا؟اتنا فرماتے ہوئے آپ اپنی کرسی سے اٹھے اور اپنے سایے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کبھی آگے جاتے اورکبھی پیچھے ہٹتے اور یہ فرماتے جاتے کہ اگر ہم اس کو اپنی گرفت میں لیناچاہیں تو ہزارکوشش کے باوجوداس کو نہیں پکڑ سکتے ، چاہے ہزارسال اس کے پیچھے دوڑیں،یوں ہی اگر اس سےہم اپنی جان چھوڑاناچاہیں تونہیں چھڑاسکتے،اگرہم اس کو طلب کریں تو یہ ہم سے بھاگےاور اگرہم اس سے بھاگیں تو...
حضور داعی اسلام ادام اللہ ظلہ علیناکی خدمت میں حاضری کی سعادت نصیب ہوئی، ساتھ میں مولانا امان حسن مصباحی اورحافظ شریف استاذ دارالعلوم فیضان اشرف،باسنی ناگوربھی تھے۔تھوڑی دیربعد الٰہ آباد ہائی کورٹ کے سینئروکیل محترم محمود صاحب اور عبدالقدیر صاحب بھی حاضر ہوئے۔ دوران گفتگو محمودصاحب نے پوچھا: حضرت! ولی کس کو کہتے ہیں؟ اور ولی کون ہے؟آپ نے مسکراتے ہوئے فرمایا:ایک اعتبارسےہر مومن اللہ کاولی ہے۔چونکہ ولایت کی دو قسمیں ہیں:۱۔ولایت عامہ ۲۔ولایت خاصہ ولایت عامہ ہر اس شخص کو حاصل ہے جو اللہ کے وجود،اس کی توحیداوراس کے رسول کی رسالت اور اس کے احکام کا دل...
امسال (۲۰۱۲)عید کے بعدچندلوگوں کے ساتھ جن میں ایک عالم دین بھی تھے،دھاراوی ممبئی میں حضور داعی اسلام کی ایک مجلس میں حاضری کی سعادت حاصل ہوئی ۔تعارف کے بعد گفتگو شروع ہوئی اور آپ نے فرمایا: علما پانی کی طرح ہیں،پانی کبھی اپنے طبعی رنگ ،بواورمزہ پر باقی ہوتاہے جب کہ کبھی ان اوصاف میں سے کوئی ایک وصف بدلا ہوا ہوتاہے۔یوں ہی کچھ علماایسے ہوتے ہیں جو اعمال صالحہ کے رنگ میں رنگے، اخلاق حسنہ کی خوشبوسے مہکتے ہوتے ہیں اور ان کے اندر عقائد صحیحہ کا ذوق ومزہ رچا بسا ہوتاہے جب کہ بعض علما ایسے ہوتے...
حضورداعی اسلام ادام اللہ ظلہ علینا نے درمیان گفتگو فرمایاکہ: وہ شخص جو معاشرے میں قابل احترام ہو،لوگ جس کے ہاتھ اورپاؤں چومتے ہوں اس شخص کو حجراسود کی طرح ہونا چاہیے کہ حجراسود کو نہ جانے کتنے انبیا اور اولیا نے بوسہ دیا مگر حجراسود ،حجراسود ہی رہا۔اس کی حالت کبھی متغیر نہ ہوئی،نہ اس کو غرور آیا اور نہ ہی وہ خوشامدی کا طلب گار ہوا۔ اسی طرح وہ لوگ جن کے ہاتھ پاؤں چومے جاتے ہیں،ان کو بھی ایک ہی حالت یعنی اعتدال اورمقام آدمیت پر استقامت کے ساتھ باقی رہنا چاہیےاوراللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں یوں...
؍دسمبر۲۰۱۲،بعدنماز عصرعلماوصلحاکے ساتھ مجھے بھی حضورداعی اسلام ادام ظلہ علیناکی بارگاہ میں حاضری کی سعادت نصیب ہوئی۔درمیان گفتگو آپ نے فرمایاکہ جب دوشخصوں کے درمیان کسی مسئلے میں اختلاف ہوجائے تو انھیں اللہ اوراس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف رجوع کرنا چاہیے:فَإِنْ تَنَازَعْتُمْ فِی شَیْئٍ فَرُدُّوہُ إِلَی اللّٰہِ وَالرَّسُولِ إِنْ کُنْتُمْ تُؤْمِنُونَ بِاللّٰہِ وَالْیَوْمِ الْآخِرِ۔(نسا:۵۹)اگر تم میں کسی بات پراختلاف ہوجائے تو اُسے اللہ و رسول کی بارگاہ میں پیش کرو ،اگر اللہ اورقیامت پر ایمان رکھتے ہو۔آج جب کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے درمیان موجود نہیں، اگر دو شخصوں کے درمیان کسی مسئلے...
حضور داعی اسلام ادام اللہ ظلہ علینانےمرشداعظم، ہادی دوعالم ﷺ کے طرز دعوت وتبلیغ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فرمایاکہ نبی کریم ﷺ کی دعوتی زندگی کے دو پہلو ہیں:۱۔مکی زندگی۲۔مدنی زندگی مکی زندگی کے دو حصے ہیں: ۱۔قبل اعلان نبوت۲۔بعداعلان نبوتاور مدنی زندگی کے بھی دو حصے ہیں:۱۔قبل فتح مکہ ۲۔بعدفتح مکہ ہر ادوارمیں آپ کی دعوت کے اسلوب الگ رہے اور جب اخیر میں مکہ فتح ہوا اوراسلام کوغلبہ حاصل ہوگیاتوفتح مکہ کے بعد جو اصول وضوابط اور قوانین نافذکیے گئے وہی اسلامی قوانین آج بھی جاری ہیں اوراسلامی نظام کی بقااورحفاظت انھیں قوانین کے قیام ونفاذ میں ہے ۔...
حضور داعی ٔاسلام ادام اللہ ظلہ علینا نے ایک سفر میں فرمایا کہ علم وعمل دونوں ضروری ہیں ،علم، عمل کے بغیر بے فائدہ ہے اور عمل، علم کے بغیر گمراہی ہے، معرفت،علم کے بغیر محال اور علم،معرفت کے بغیر وبال ہے، علم یا صاحب علم کی صحبت بےحد ضروری ہے۔ علم کے حصول کے لیے یہ ضروری نہیں کہ نو یا دس برسوں تک کا ایک لمبا عرصہ صرف ہی کیا جائے بلکہ اہل ذکر کی صحبت بھی کافی ہے ۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: فَاسْئلُوْا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ(۴۳)(نحل)( اہل ذکر جواہل علم ہوتے ہیں ان...
۲۸؍دسمبر۲۰۰۹ ء/۱۰؍محرم الحرام ۱۴۳۱ھ بروزپیر صبح کے وقت حضورداعی اسلام ادام اللہ ظلہ علیناکی خدمت میں حاضری کا موقع میسرآیا۔۱۳؍حضرات پہلے سے موجودتھے جن میں ’’جامعہ اشرفیہ‘‘مبارک پور سے تشریف لائے ہوئے کچھ طلبہ بھی تھے۔فقیرکے بعدمولانااشتیاق عالم مصباحی اورمولانااشرف الکوثر مصباحی جو آج ہی دہلی سے تشریف لائے تھے حاضر خدمت ہوئے۔امام حسین رضی اللہ عنہ کا ذکر چل رہا تھا، آپ نے فرمایاکہ امام عالی مقام نے جہادکیا۔یزیدذلیل ہوا۔ہم سب کو بھی چاہیے کہ یزیدسے جنگ کرتے رہیں، ہرانسان کے ساتھ یزیدموجودہے۔تھوڑے سے وقفے کے بعدمزیدفرمایاکہ روح ،حسین کی طرح ہے ، نفس، یزیدکی طرح ہے ،نفس پرستی...
حضورداعی اسلام ادام اللہ ظلہ علینانے دوران گفتگوجامعہ عارفیہ کے ایک طالب علم کی طرف متوجہ ہوتے ہوئے فرمایا: فقہ کسے کہتے ہیں اورتم کون سافقہ پڑھ رہے ہو؟ پھرتھوڑے سے وقفے کے بعدداعی اسلام نے خودہی فرمایاکہ اگرمسائل شرعیہ،مثلاًحلال وحرام اورجائز وناجائز کا علم حاصل ہوتووہ ’فقہ اسلامی ‘ہے اوراگرمسائل اعتقادیہ مثلاًذات باری تعالیٰ اوراس کی صفات، فرشتے اور آخرت کاعلم ویقین اور اُس کی فہم وسمجھ پیداہوتووہ’فقہ ایمانی‘ہے اورجس علم کے ذریعے قلبی امراض کاعلم اوراُس کاعلاج معلوم ہو، حمیدہ اوررذیلہ خصلتوں کی تمیز حاصل ہو،اوراخلاق حسنہ سے اپنے آپ کومزین کرنے کاجذبہ پیداہو،اوامرونواہی کی عملی قبولیت کا...
حضور داعی اسلام ادام اللہ ظلہ علیناکی مجلس میں ہم حاضر تھے کہ فرشتوں سے متعلق بات آئی، آپ نے فرمایا: انسا ن وجنات اور دیگر مخلوقات کی طرح فرشتے بھی اللہ تعالیٰ کی مخلوق ہیں ، اللہ نے ان کو پیداکیاہے اور مختلف کاموں پر لگا یاہے ،وہ اپنے کاموں پر اسی طرح لگے ہوئے ہیں، جیسے ہمارے حواس خمسہ،مثلا ً:دیکھنے کی قوت، سونگھنے کی قوت، چھونے کی قوت، چکھنے کی قوت،سننے کی قوت وغیرہ۔ پھرفرمایا:فرشتے نوری مخلوق ہیں ،اللہ نے ان کو یہ قوت عطا کی ہے کہ وہ جب جو صورت چاہیں اختیار کر لیں ، وہ...
حضورداعی اسلام ادام اللہ ظلہ علینا سے سعدونحس اوربدشگونی کے متعلق سوال کیاگیاکہ سرکار!شادی کی تاریخ متعین کرتے وقت جنتری میں مرقوم سعدونحس کااعتبارکرنااورچلتی گاڑی کے آگے سے بلی کے گزرجانے کو بدشگونی سمجھناکیساہے؟سرکارنے فرمایاکہ ایمان کاتقاضاہے کہ ہروقت یہ خیال غالب رہے کہ فاعل حقیقی صرف اللہ تعا لی ہے وہ جو چاہتاہے وہی ہوتاہے:اِنَّ اللّٰہَ یَفْعَلُ مَایَشَائُ۔( الجج: ۱۸) اِنَّ اللّٰہَ یَحْکُمُ مَایُرِیْدُ۔(مائدۃ:۱) سعدونحس جوجنتری میں لکھارہتاہے اس کے اوپر ’’بعقائدشیعی‘‘بھی لکھا رہتا ہے یعنی شیعہ عقیدہ کے مطابق سعدونحس ہے نہ کہ اہل سنت وجماعت کے عقیدے کے مطابق۔اہل سنت وجماعت کاعقیدہ یہ ہے کہ جوبھی نفع...
حضور داعی اسلام ادام اللہ ظلہ علینا سے سوال کیا گیاکہ سرکار ہماری نماز کیسی ہونی چاہیے؟آپ نے فرمایا: نماز ایسی ہو جو برائی اور بے حیائی سے روکے۔إِنَّ الصَّلَاۃَ تَنْہیٰ عَنِ الْفَحْشَاء وَالْمُنکَر۔(عنکبوت:۴۵)نماز تو وہی ہے جو بے حیائی اور بری باتوں سے روک دےاور یہ اسی وقت ممکن ہے جب نمازی کو نماز میں خشوع اور خضوع حاصل ہوگا ۔ ایسا نمازی ہی کامیاب اور فلاح پانے والاہے اوراُسے ہی متقی کہا جائے گا:قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ الَّذِیْنَ ہُمْ فِیْ صَلَاتِہِمْ خَاشِعُونَ۔(مومنون:۱،۲)یعنی وہی مومن کامیاب ہیں جوخشوع اورخضوع کے ساتھ اپنی نمازپڑھتے ہیں۔ایک شخص کو جب ہر دن پانچ...
شیخ طریقت سے سوال کیا گیا کہ کن لوگوں سے محبت رکھنی چاہیے اور کن لوگوں کی صحبت اختیار کرنی چاہیے؟فرمایا کہ صالحین وصادقین کی صحبت اختیار کرنی چاہیے کہ اللہ نے فرمایا: کُوْنُوْا مَعَ الصَّادِقِیْنَ۔سورۂ توبہ: ۱۱۹(صادقین کی صحبت اختیارکرو) اور انھیں سے محبت رکھنی چاہیے، کیونکہ یہی وہ لوگ ہیں جو محبت کے لائق ہیں اور ان ہی کی محبت نجات تک لے جانے والی ہے۔اور ان ہی نیک بندوں کی اتباع بھی کرنی چاہیے، جو رات دن اپنے مولیٰ کی طرف لو لگائے ہوئے ہیں اور اسی کی طرف متوجہ ہیں:وَاتَّبِعْ سَبِیْلَ مَنْ اَنَابَ اِلَیَّ۔سورۂ لقمان:۱۵(اس کی...
ظہر کے بعد علما، طلبا ،سالکین و طالبین حلقہ بنائے سرکار کے ارد گرد بیٹھے ہوئے تھے کہ اسی درمیان الٰہ آباد شہر سے محترم ندیم صاحب اور ان کے ہمراہ دو تین افراد تشریف لائے ۔ سرکار نے ان کو اپنے قریب بلایا اور خیریت دریافت کی ۔ اس کے بعد ان میں سے ایک شخص نے جس کی عمر تقریباًچالیس رہی ہوگی ،سوال کیا کہ حضرت مجھے یہ بات سمجھ میں نہیں آتی کہ جب میں نمازکے لیے کھڑا ہوتا ہوں تب صرف دنیا کی بات یاد آتی ہے ،کاروبار،معمولات یہی ساری باتیں یاد رہتی ہیں، حد تو...
علم ایک ایسا چراغ ہے، جس کی روشنی میں علم والا اچھائی اور برائی میں تمیز کرتا ہے، حلال و حرام اس کے سامنے واضح ہوتا ہے ،کفر وایمان کے درمیان فرق اس کے لیے آسان ہوجا تا ہے۔یہ انسان کی فطرت ہے کہ اسے جس چیز کی خرابی کا علم ہو جاتا ہے تو وہ اس خرابی سےکسی کے بتائے بغیر خود ہی بچنے لگتا ہے اور جب کسی چیز کی خوبی کا علم ہوجا تا ہے تو کسی کی ترغیب کے بغیراس چیز کو پانے کی کوشش کرتا ہے ۔ یہ سب کو معلوم ہے کہ جاننے والے اور...
عارف باللہ شیخ ابو سعید شاہ احسان اللہ محمدی صفوی
(ولادت: ۲؍اگست ۱۹۵۷ء، سید سراواں، ضلع کوشامبی، اتر پردیش)
سجادہ نشین خانقاہِ عالیہ عارفیہ اور بانی جامعہ عارفیہ
ابتدائی زندگی اور تعلیمی سفر
شیخ ابو سعید شاہ احسان اللہ محمدی صفوی ایک دینی و روحانی خانوادے میں سید سراواں میں پیدا ہوئے اور اسی ماحول میں پرورش پائی۔ ابتدائی تعلیم گھر پر حاصل کی، فارسی اور انگریزی کی ابتدائی تعلیم کے بعد لالہ پور، الٰہ آباد سے ہائی اسکول پاس کیا۔ ۱۹۷۵ء میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں داخلہ لیا اور فارسی میں اعلیٰ تعلیم کا آغاز کیا۔
علمی و عملی خدمات
۱۷؍ذی قعدہ ۱۳۹۸ھ مطابق ۲۱؍اکتوبر ۱۹۷۸ء کو حضرت مخدوم شاہ احمد صفی محمدی سے بیعت اور خلافت و سجادگی سے سرفراز ہوئے۔ ریاضت و مجاہدہ، مطالعہ و تحقیق اور تربیت کے مختلف مراحل سے گزرنے کے بعد ارشاد و ہدایت کی طرف متوجہ ہوئے۔ ۱۹۹۳ء میں خانقاہِ عارفیہ کے احاطے میں جامعہ عارفیہ کی بنیاد رکھی، جو دینی تعلیم، فکری تربیت، اصلاح اور دعوت کا ایک اہم مرکز بن چکا ہے۔ متعدد مدارس و مساجد کی سرپرستی اور ائمہ و معلمین کی تربیت و تقرری بھی آپ کی خدمات میں شامل ہے۔
اعزازات و نمایاں کامیابیاں
آپ کو کم عمری میں خلافت و سجادگی کی ذمہ داری عطا ہوئی اور بعد ازاں خانقاہِ عارفیہ کے علمی و روحانی نظام کو وسعت دینے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ جامعہ عارفیہ کا قیام آپ کی اہم علمی و تعمیری کاوش ہے، جس کے ذریعے شریعت و طریقت سے وابستہ افراد کی علمی و تربیتی تیاری کا سلسلہ جاری ہے۔
شخصیت اور علمی مقام
شیخ ابو سعید شاہ احسان اللہ محمدی صفوی کی شخصیت دور اندیشی، حکمت، تربیت، اصلاح اور دعوت کا جامع نمونہ ہے۔ آپ مختلف طبقات اور مزاجوں کے لوگوں سے ان کی نفسیات اور فکری سطح کے مطابق گفتگو کرتے ہیں۔ آپ کی زندگی میں شریعت کی پابندی، عبادت، حسنِ اخلاق، دل جوئی، خدمتِ خلق اور تربیتِ انسان نمایاں اوصاف کے طور پر جلوہ گر ہیں۔
تالکٹورہ اسٹیڈیم، نئی دہلی، بتاریخ ۵؍ اگست ۲۰۱۹ء اس وقت ملک کے جو حالات ہیں اس کے تناظر میں ہمارے...
علم ایک ایسا چراغ ہے، جس کی روشنی میں علم والا اچھائی اور برائی میں تمیز کرتا ہے، حلال و...
ظہر کے بعد علما، طلبا ،سالکین و طالبین حلقہ بنائے سرکار کے ارد گرد بیٹھے ہوئے تھے کہ اسی درمیان...
حضور داعی اسلام ادام اللہ ظلہ علینا سے سوال کیا گیاکہ سرکار ہماری نماز کیسی ہونی چاہیے؟آپ نے فرمایا: نماز...
شیخ طریقت سے سوال کیا گیا کہ کن لوگوں سے محبت رکھنی چاہیے اور کن لوگوں کی صحبت اختیار کرنی...
حضور داعی اسلام ادام اللہ ظلہ علیناکی مجلس میں ہم حاضر تھے کہ فرشتوں سے متعلق بات آئی، آپ نے...
۲۸؍دسمبر۲۰۰۹ ء/۱۰؍محرم الحرام ۱۴۳۱ھ بروزپیر صبح کے وقت حضورداعی اسلام ادام اللہ ظلہ علیناکی خدمت میں حاضری کا موقع میسرآیا۔۱۳؍حضرات...
حضورداعی اسلام ادام اللہ ظلہ علینا سے سعدونحس اوربدشگونی کے متعلق سوال کیاگیاکہ سرکار!شادی کی تاریخ متعین کرتے وقت جنتری...
حضورداعی اسلام ادام اللہ ظلہ علینانے دوران گفتگوجامعہ عارفیہ کے ایک طالب علم کی طرف متوجہ ہوتے ہوئے فرمایا: فقہ...
حضور داعی ٔاسلام ادام اللہ ظلہ علینا نے ایک سفر میں فرمایا کہ علم وعمل دونوں ضروری ہیں ،علم، عمل...
حضورداعی اسلام ادام اللہ ظلہ علینا نے درمیان گفتگو فرمایاکہ: وہ شخص جو معاشرے میں قابل احترام ہو،لوگ جس کے...
حضور داعی اسلام ادام اللہ ظلہ علینانےمرشداعظم، ہادی دوعالم ﷺ کے طرز دعوت وتبلیغ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے...
امسال (۲۰۱۲)عید کے بعدچندلوگوں کے ساتھ جن میں ایک عالم دین بھی تھے،دھاراوی ممبئی میں حضور داعی اسلام کی ایک...
؍دسمبر۲۰۱۲،بعدنماز عصرعلماوصلحاکے ساتھ مجھے بھی حضورداعی اسلام ادام ظلہ علیناکی بارگاہ میں حاضری کی سعادت نصیب ہوئی۔درمیان گفتگو آپ نے...
حضور داعی اسلام ادام اللہ ظلہ علیناکی خدمت میں حاضری کی سعادت نصیب ہوئی، ساتھ میں مولانا امان حسن مصباحی...
حضور داعی اسلام ادام اللہ ظلہ علینا طالبین اور سالکین کے انجمن میں جلوہ افروز تھے، گفتگو جاری تھی، درمیان...
حضور داعی اسلام ادام اللہ ظلہ علینا نے ایک مجلس میں درمیا ن گفتگو فرمایاکہ : لوگ تین طرح کے...
حضور داعی اسلام ادام اللہ ظلہ علینانے درمیان گفتگوفرمایا:انسان زندگی بھر صرف اپنی دنیاکے لیے کوشش کرتاہے جب کہ دنیاتو...
۲۶؍ستمبر۲۰۱۳ء مطابق ۲۰؍ذی قعدہ ۱۴۳۴ھ بروز جمعرات مرشدی حضور داعی اسلام ادام اللہ ظلہ علینابعدنماز عصر جب مسجدسے باہر تشریف...
۲۰؍دسمبر۲۰۱۱مطابق ۲۴؍محرم الحرام۱۴۳۳ ھ بروز منگل صبح کے وقت قدم بوسی کی دولت میسر آئی۔ مرشدی حضور داعی اسلام حفظہ...
یکم اکتوبر ۲۰۱۳ ءمطابق۲۵ ؍ذی قعدہ ۱۴۳۴ھ بروز منگل محب مکرم مولانا جہاں گیر حسن مصباحی کے والد مرحوم کے...
قدم بوسی کی دولت میسرآئی۔صحابۂ کرام اوراولیاء اللہ کے مراتب کا ذکر آیا۔ آپ نےفرمایا:مرتبہ ٔولایت میں سب سے بلندمرتبہ...
ايك مرتبہ حضور داعی اسلام مد ظلہ النورانی كی عرفانی مجلس ميں حاضری كی سعادت حاصل ہوئی ۔ دوران گفتگو،...
۲۷ دسمبر ۲۰۱۳ء بروز جمعہ بعد نماز عصر مرشدی حضور داعی اسلام ادام اللہ ظلہ علینا کی بارگاہ میں ہم...
یکم دسمبر۲۰۱۳ءبروز اتوار کلکتہ ناخدا جامع مسجد کے امام کی مسجد بیت میں مرشدی حضور داعی اسلام ادام اللہ ظلہ...
ایک مرتبہ حضور داعی اسلام کی مجلس پر انوار میں حاضری کی سعادت حاصل ہوئی ، دوران گفتگو آپ نے...
۲۶؍مارچ ۲۰۱۴ ءبروز بدھ بعد نماز مغرب مرشدی حضورداعی اسلام ادام اللہ ظلہ علیناکی بارگاہ میں راقم اپنے خواجہ تاش...
۶؍دسمبر ۲۰۰۹ ء/ ۲۰؍ ذی الحجہ ۱۴۳۰ھ بروز اتوار بعد نماز ظہرمرشدی حضور داعی اسلام ادام اللہ ظلہ علیناکی بارگاہ...
ایک مرتبہ حضور داعی اسلام مدظلہ العالی کی بارگاہ میں حاضری کی سعادت حاصل ہوئی، آپ شیطانی وسوسوں پر گفتگو...
۷؍رمضان ۱۴۳۵ھ بعد نماز عصر مرشدی حضور داعی اسلام ادام اللہ ظلہ علینا اپنے جاں نثاروں کے ہجوم میں جلوہ...
یکم دسمبر ۲۰۱۳ ء بروز اتوار کلکتہ میں مرشدی حضور داعی اسلام ادام اللہ ظلہ علینا ایک مجلس میں جلوہ...
ایک مرتبہ حضور داعی اسلام مد ظلّہ النورانی کی مجلس با فیض میں حاضر ی کی سعادت حاصل ہوئی۔ دورانِ...
۹؍ محرم الحرام ۱۴۳۵ھ بعد نماز مغرب قصبہ سید سراواں شریف میں عوام الناس کے اہتمام سے ذکر شہدائے کربلا...
داعی کو دعوت کے میدان میں حکمت اور موعظت حسنہ کا دامن تھامے رہنااور مدعو سے مجادلہ اور اختلاف کے...
عارف باللہ مرشدی حضور داعی اسلام ادام اللہ ظلہ علینا نے ایک مجلس میں طلباکو سمجھاتے ہوئے فرمایا: بچو! ہم...
ایک مرتبہ حضرت داعی اسلام مدظلہ العالی کی مجلس بافیض میں حاضری کی سعادت حاصل ہوئی۔ آپ نے کشف پر...
ایک مجلس میں مرشدی حضور داعی اسلام ادام اللہ ظلہ علینا سے یہ عرض کیا گیا کہ بعض علاقوں میں...
سلوک چلنے اور کوشش کرنے کے معنی میں ہے اور صوفیاکے یہاںمعرفت الٰہی کی راہ میں چلنے اور کوشش کرنے...
ایک مرتبہ حضور داعی اسلام کی مجلس ميں حاضری کی سعادت حاصل ہوئی، آپ نے شعبۂ دعوہ کے ايک طالب...
لکھنؤ کے ایک سفرمیں مرشدی حضور داعی اسلام ادام اللہ ظلہ علینا کے ساتھ تھا،درمیان سفرمیں نے عرض کیا کہ...
یادش بخیر! غالباًوہ الہ آباد کا پہلا سفر تھا۔ حضرت عارف ربانی شیخ ابو سعید شاہ احسان اللہ محمدی صفوی...
۲۸؍ اپریل ۲۰۱۴ ء / ۲۷ ؍جمادی الاخریٰ ۱۴۳۵ھ بروز پیر، مرشدی حضور داعی اسلام ادام اللہ ظلہ علیناکی خدمت...
ایک مجلس میں ایک محب نے دریافت کیاکہ فلاں شخص بھی حضور کا مرید ہے؟اس پر حضور داعی اسلام ادام...
گذشتہ دنوں بعض اسباب کے تحت ایک ہی دن میری دو وقت کی جماعت چھوٹ گئی،اسی رات میں نے حضرت...
۲۱؍نومبر۲۰۱۵ء بروز سنیچر مرشدی حضور داعی اسلام ادام اللہ ظلہ علینا کی ہفتہ واری مجلس میں اساتذۂ جامعہ عارفیہ کے...
۱۷؍اکتوبر۲۰۱۵ء بروز سنیچر مرشدی حضور داعی اسلام ادام اللہ ظلہ علینا کی ہفتہ واری مجلس میں اساتذۂ جامعہ عارفیہ کے...
رمضان المبارک کا مہینہ ،تلاوت قرآن کا مہینہ ہے،اس لیے اس مہینے میں خصوصی طور پرکثرت سےتلا وت کا اہتمام...
تصوف کے تین درجے ہیں:پہلا درجہ تزکیہ کاہے جس کاحکم قرآن میں اس طرح آیا:قَدْ اَفْلَحَ مَنْ زَکّٰھَا(۱۰) (شمس) تزکیہ...
مرشدی حضور داعی اسلام عارف باللہ شیخ ابو سعید شاہ احسان اللہ محمدی صفوی ادام اللہ ظلہ علینا نے ایک...
آج کا دور نظریاتی اور ڈپلومٹک برتری کا دور ہے ، نئی نسل کسی بھی فکر کو قبول...
مخدوم گرامی حضرت مولانا حسن سعيد صفوی دام ظلہ کے وليمےسے ايک دن پہلے حضور داعی اسلام طالبين وسالکين کے...
حضور! وحی اورکشف میں کیا فرق ہے؟ آپ نے سوال سن کر ایک شخص کو کمرے کا دروازہ بندکرنے اور...
سلطان العارفین حضرت مخدوم شاہ عارف صفی قدس سرہٗ کے۱۱۷؍ویں عرس کے موقع پر ایک مجلس میں حضور داعی اسلام...
۲۷؍اگست ۲۰۱۶ء بعد نمازِ مغرب حضرت داعی اسلام دام ظلہ کی ہفتہ واری عرفانی مجلس میں اساتذۂ جامعہ حاضر تھے۔مولانا...
حضور داعی اسلام دام ظلہ العالی کی خدمت میں علما کی ایک جماعت کے ساتھ حاضر تھا،گفتگو اس حوالے سے...
Search Al-Ehsan Media
Main Al-Ehsan Assistant hun. Al-Ehsan Media ke articles, books, Sufiya-e-Kiram, Kalam aur videos dhoondhne mein aapki madad kar sakta hun.
Results published Al-Ehsan Media content par based hain.