مفتی ساجد الرحمن شبر مصباحی 4/فروری 1993ء کو صوبہ بہار کا معروف خطہ سمستی پور کے محلہ گولدہ شاسن حسن پور میں پیدا ہوئے۔
ابتدائی تعلیم علاقائی مکاتب ومدارس سے حاصل کرنے کےبعد ۲۰۱۰ء میں جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں داخل ہوئے اوریہیں آپ نےمولویت،عالمیت،فضیلت،قرات حفص،تخصص فی الحدیث اورمشق افتاکی تکمیل کی ۔
۲۰۱۷ءمیں آپ نے الدبلوم العالی للدعوۃ والعلوم الاسلامیہ(جامعہ عارفیہ ،سید سراواں، الہ آباد) کاکورس مکمل کیا۔اس درمیان آ پ عصری علوم کی طرف بھی راغب ہوئے اورکاشی انٹر کالج، اعظم گڑھ سےانٹر/Enter اورشبلی نیشنل کالج سےبی۔ ائےB.A. کی ڈگری حاصل کی۔ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی سے اردو زبان میں M.A کیا اور ممبئی یونیورسٹی سے عربی زبان میں بھی M.A کی سند حاصل کی۔
اس کےساتھ آپ لکھنوبورڈ سےمنشی ،مولوی،عالم،کامل،فاضل ادب،عربی اوربہارمدرسہ بورڈ سےوسطانیہ فوقانیہ اورمولوی کےامتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے رہے۔
آپ نےدور طالب علمی ہی سےتحریر وتقریر اورتحقیق وتالیف میں قدم جماناشروع کیااوراس میدان میں ایک کامیاب شہسوار کی طرح جانب منزل رواں دواں ہیں،آپ کے متعدد مضامین ومقالات مختلف رسائل وجرائدمیں شائع ہوچکےہیں۔
سمستی پور کےتاریخی پس منظر پرآپ کی کتاب بنام ’’تذکرہ اسلاف‘‘ اہل علم سےخراج تحسین حاصل کرچکی ہے۔
آپ حرافاونڈیشن سمستی پور(شاخ جامعہ اشرفیہ مبارک پور) کے بانی وصدر اورتنظیم علمائےاہل سنت وائمہ مساجد سمستی پور کےترجمان بھی ہیں۔
فراغت کے بعد آپ جامعہ عارفیہ سید سراواں سے منسلک ہوئے اور وہیں تعلیم و تدریس کا فریضہ انجام دیا اس وقت بھی خانقاہ عارفیہ سے آپ کا رشتہ عقیدت و محبت استوار ہے۔