اظہارِ معذرت واعلانِ صداقت
اللہ کریم کی بندگی اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی غیر مشروط اطاعت ایک بندۂ مومن کے لیے فرضِ اولین ہے۔ اس کے ساتھ ہی تمام اہلِ قبلہ -ضروریاتِ دین کے قائلین -کو مسلمان اور مستحقِ نجات سمجھنا اور جادۂ حق وصداقت، طریقِ سوادِ اعظم کو برحق اور درست سمجھنا مسلکِ اہلِ سنت وجماعت ہے، جو صحیح معنوں میں فرقۂ ناجیہ ہے۔ اس سے ذرہ برابر عدول گمراہی اور موجبِ ہلاکت ہے۔
اس کے ساتھ ہی بندۂ پُر تقصیر اس بات کا قائل ہے کہ:
۱۔ جو باتیں ضروریاتِ دین کا حصہ نہیں، ان کا انکار کفرنہیں...