چشمِ کرم خدارا مخدوم شاہ مینا
چشمِ کرم خدارا مخدوم شاہ میناؒبندہ ہوں میں تمہارا مخدوم شاہ میناؒ
گردابِ معصیت میں کشتی پھنسی ہوئی ہےملتا نہیں کنارا مخدوم شاہ میناؒ
مہرِ منیر تم ہو روشن ضمیر تم ہوایمان ہے ہمارا مخدوم شاہ میناؒ
کعبہ ہے عاشقوں کا قبلہ ہے واصلوں کایہ سنگِ در تمہارا مخدوم شاہ میناؒ
روحانیت تمہاری بے شک مدد کو آئیجب بھی تمہیں پکارا مخدوم شاہ میناؒ
سعد اور صفی کا صدقہ سارنگ ولی کا صدقہ بنواز ایں گدا را مخدوم شاہ میناؒ
آقا سعیدؔ کا ہے مولیٰ سعیدؔ کا ہےسعدؔ اور صفیؔ کا پیارا مخدوم شاہ میناؔؒ