اس مالک کے سواجگت میں نہیں کوئی دوجا کرتار

اس مالک کے سواجگت میں نہیں کوئی دوجا کرتار

Read in:
हिन्दी English اردو

سَتّ اہِنسا کرُنا کِرپا، بَرَمْھْ گِیان سَیَّم اور سیوا
نیم دَھرَم بھکتی نَیتِکتا، شُدھ سناتن کی پریبھاشا

اس مالک کے سواجگت میں نہیں کوئی دوجا کرتار
نبی رسول محمدﷺ صاحب جگت گرو انتم اوتار

واحد ایک وہی کرتار
احد اکیلا سرجن ہار
اس کی قدرت اپرم پار
پوج اسی کو پوج گنوار

اس مالک کے سواجگت میں نہیں کوئی دوجا کرتار
نبی رسول محمدﷺ صاحب جگت گرو انتم اوتار

ایک اکیلا وہی ہے داتا
اَمَر اَگوچَر اَجَر وِدھاتا
اُسی کی مہِما اُسی کی گاتھا
اَپرَم پار وہی جگ داتا

اس مالک کے سواجگت میں نہیں کوئی دوجا کرتار
نبی رسول محمدﷺ صاحب جگت گرو انتم اوتار

پھول میں جیسے باس بست ہے
ہردم ہر پل ساتھ رہت ہے
نین سے ناہیں دیکھ پرت ہے
ہر گھٹ میں موجود رہت ہے

اس مالک کے سواجگت میں نہیں کوئی دوجا کرتار
نبی رسول محمدﷺ صاحب جگت گرو انتم اوتار

اسی کی کایا اسی کی مایا
اسی کا ہے ہر ایک پہ سایا
اسی نے کثرت میں بھرمایا
اسی نے وحدت کو درسایا

اس مالک کے سواجگت میں نہیں کوئی دوجا کرتار
نبی رسول محمدﷺ صاحب جگت گرو انتم اوتار

بن جبھیا بن سور بولت وہ
بن کانن کے سب کی سنت وہ
بن نینن کے سب نرکھت وہ
بن کر کرتا سب ہیں کرت وہ

اس مالک کے سواجگت میں نہیں کوئی دوجا کرتار
نبی رسول محمدﷺ صاحب جگت گرو انتم اوتار

دھرتی اور آکاش اسی کا
کعبہ اور کیلاش اسی کا
دیو اسی کا داس اسی کا
یہ سب ہے پرکاش اسی کا

اس مالک کے سواجگت میں نہیں کوئی دوجا کرتار
نبی رسول محمدﷺ صاحب جگت گرو انتم اوتار

وہی نِرگن ہوئی سَگُن کہایا
ست گرو کی صورت میں آیا
روپ انوپ انیک دکھایا
اَلکھ نرنجن کا گن گایا

اس مالک کے سواجگت میں نہیں کوئی دوجا کرتار
نبی رسول محمدﷺ صاحب جگت گرو انتم اوتار

سب سے اعلیٰ سب سے بڑھ کر
خلق کا رہبر رب کا پیمبر
جس کو نوازا اس نے یہ کہہ کر
اِنَّا أَعْطَیْنَاْکَ الْکَوْثَرْ

اس مالک کے سواجگت میں نہیں کوئی دوجا کرتار
نبی رسول محمدﷺ صاحب جگت گرو انتم اوتار

انت پھوٹ سب ماٹی ہوئی
لینا ایک نہ دینا دوئی
دوڑے دھوپے کتنو کوئی
بنا محمدﷺ پار نہ ہوئی

اس مالک کے سواجگت میں نہیں کوئی دوجا کرتار
نبی رسول محمدﷺ صاحب جگت گرو انتم اوتار

ست سنگت کی یہی نشانی
مٹ جائے من کی من مانی
سنت سعیدؔ کی سن کر بانی
بول اٹھے سب پنڈت گیانی

اس مالک کے سواجگت میں نہیں کوئی دوجا کرتار
نبی رسول محمدﷺ صاحب جگت گرو انتم اوتار

ماخذ و مراجع

  1. دیوانِ سیعد
    عارف باللہ شیخ ابو سعیدؔ شاہ احسان اللہ محمدی صفوی

Related Video

Comments 0

Advertisement