Donate Now

Urdu Article

علماو صوفیہ، انصار و مہاجرین کی طرح ہیں

؍دسمبر۲۰۱۲،بعدنماز عصرعلماوصلحاکے ساتھ مجھے بھی حضورداعی اسلام ادام ظلہ علیناکی بارگاہ میں حاضری کی سعادت نصیب ہوئی۔درمیان گفتگو آپ نے فرمایاکہ جب دوشخصوں کے درمیان کسی مسئلے میں اختلاف ہوجائے تو انھیں اللہ اوراس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف رجوع کرنا چاہیے:فَإِنْ تَنَازَعْتُمْ فِی شَیْئٍ فَرُدُّوہُ إِلَی اللّٰہِ وَالرَّسُولِ إِنْ کُنْتُمْ تُؤْمِنُونَ بِاللّٰہِ وَالْیَوْمِ الْآخِرِ۔(نسا:۵۹)اگر تم میں کسی بات پراختلاف ہوجائے تو اُسے اللہ و رسول کی بارگاہ میں پیش کرو ،اگر اللہ اورقیامت پر ایمان رکھتے ہو۔آج جب کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے درمیان موجود نہیں، اگر دو شخصوں کے درمیان کسی مسئلے...

سیرت طیبہ کا ہرپہلو نمونۂ عمل ہے

حضور داعی اسلام ادام اللہ ظلہ علینانےمرشداعظم، ہادی دوعالم ﷺ کے طرز دعوت وتبلیغ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فرمایاکہ نبی کریم ﷺ کی دعوتی زندگی کے دو پہلو ہیں:۱۔مکی زندگی۲۔مدنی زندگی مکی زندگی کے دو حصے ہیں: ۱۔قبل اعلان نبوت۲۔بعداعلان نبوتاور مدنی زندگی کے بھی دو حصے ہیں:۱۔قبل فتح مکہ ۲۔بعدفتح مکہ ہر ادوارمیں آپ کی دعوت کے اسلوب الگ رہے اور جب اخیر میں مکہ فتح ہوا اوراسلام کوغلبہ حاصل ہوگیاتوفتح مکہ کے بعد جو اصول وضوابط اور قوانین نافذکیے گئے وہی اسلامی قوانین آج بھی جاری ہیں اوراسلامی نظام کی بقااورحفاظت انھیں قوانین کے قیام ونفاذ میں ہے ۔...

معرفت بغیر علم کے محال اور علم بغیر معرفت وبال

 حضور داعی ٔاسلام ادام اللہ ظلہ علینا نے ایک سفر میں فرمایا کہ علم وعمل دونوں ضروری ہیں ،علم، عمل کے بغیر بے فائدہ ہے اور عمل، علم کے بغیر گمراہی ہے، معرفت،علم کے بغیر محال اور علم،معرفت کے بغیر وبال ہے، علم یا صاحب علم کی صحبت بےحد ضروری ہے۔ علم کے حصول کے لیے یہ ضروری نہیں کہ نو یا دس برسوں تک کا ایک لمبا عرصہ صرف ہی کیا جائے بلکہ اہل ذکر کی صحبت بھی کافی ہے ۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: فَاسْئلُوْا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ(۴۳)(نحل)( اہل ذکر جواہل علم ہوتے ہیں ان...

روح حُسین اورنفس یزیدہے

۲۸؍دسمبر۲۰۰۹ ء/۱۰؍محرم الحرام ۱۴۳۱ھ بروزپیر صبح کے وقت حضورداعی اسلام ادام اللہ ظلہ علیناکی خدمت میں حاضری کا موقع میسرآیا۔۱۳؍حضرات پہلے سے موجودتھے جن میں ’’جامعہ اشرفیہ‘‘مبارک پور سے تشریف لائے ہوئے کچھ طلبہ بھی تھے۔فقیرکے بعدمولانااشتیاق عالم مصباحی اورمولانااشرف الکوثر مصباحی جو آج ہی دہلی سے تشریف لائے تھے حاضر خدمت ہوئے۔امام حسین رضی اللہ عنہ کا ذکر چل رہا تھا، آپ نے فرمایاکہ امام عالی مقام نے جہادکیا۔یزیدذلیل ہوا۔ہم سب کو بھی چاہیے کہ یزیدسے جنگ کرتے رہیں، ہرانسان کے ساتھ یزیدموجودہے۔تھوڑے سے وقفے کے بعدمزیدفرمایاکہ روح ،حسین کی طرح ہے ، نفس، یزیدکی طرح ہے ،نفس پرستی...

تفقہ فی الدین کا صحیح مفہوم

حضورداعی اسلام ادام اللہ ظلہ علینانے دوران گفتگوجامعہ عارفیہ کے ایک طالب علم کی طرف متوجہ ہوتے ہوئے فرمایا: فقہ کسے کہتے ہیں اورتم کون سافقہ پڑھ رہے ہو؟ پھرتھوڑے سے وقفے کے بعدداعی اسلام نے خودہی فرمایاکہ اگرمسائل شرعیہ،مثلاًحلال وحرام اورجائز وناجائز کا علم حاصل ہوتووہ ’فقہ اسلامی ‘ہے اوراگرمسائل اعتقادیہ مثلاًذات باری تعالیٰ اوراس کی صفات، فرشتے اور آخرت کاعلم ویقین اور اُس کی فہم وسمجھ پیداہوتووہ’فقہ ایمانی‘ہے اورجس علم کے ذریعے قلبی امراض کاعلم اوراُس کاعلاج معلوم ہو، حمیدہ اوررذیلہ خصلتوں کی تمیز حاصل ہو،اوراخلاق حسنہ سے اپنے آپ کومزین کرنے کاجذبہ پیداہو،اوامرونواہی کی عملی قبولیت کا...

فرشتوں کے بارے میں اسلامی عقیدہ

حضور داعی اسلام ادام اللہ ظلہ علیناکی مجلس میں ہم حاضر تھے کہ فرشتوں سے متعلق بات آئی، آپ نے فرمایا: انسا ن وجنات اور دیگر مخلوقات کی طرح فرشتے بھی اللہ تعالیٰ کی مخلوق ہیں ، اللہ نے ان کو پیداکیاہے اور مختلف کاموں پر لگا یاہے ،وہ اپنے کاموں پر اسی طرح لگے ہوئے ہیں، جیسے ہمارے حواس خمسہ،مثلا ً:دیکھنے کی قوت، سونگھنے کی قوت، چھونے کی قوت، چکھنے کی قوت،سننے کی قوت وغیرہ۔  پھرفرمایا:فرشتے نوری مخلوق ہیں ،اللہ نے ان کو یہ قوت عطا کی ہے کہ وہ جب جو صورت چاہیں اختیار کر لیں ، وہ...

سعد و نحس اور بد شگونی کی ایمانی حیثیت

حضورداعی اسلام ادام اللہ ظلہ علینا سے سعدونحس اوربدشگونی کے متعلق سوال کیاگیاکہ سرکار!شادی کی تاریخ متعین کرتے وقت جنتری میں مرقوم سعدونحس کااعتبارکرنااورچلتی گاڑی کے آگے سے بلی کے گزرجانے کو بدشگونی سمجھناکیساہے؟سرکارنے فرمایاکہ ایمان کاتقاضاہے کہ ہروقت یہ خیال غالب رہے کہ فاعل حقیقی صرف اللہ تعا لی ہے وہ جو چاہتاہے وہی ہوتاہے:اِنَّ اللّٰہَ یَفْعَلُ مَایَشَائُ۔( الجج: ۱۸) اِنَّ اللّٰہَ یَحْکُمُ مَایُرِیْدُ۔(مائدۃ:۱)  سعدونحس جوجنتری میں لکھارہتاہے اس کے اوپر ’’بعقائدشیعی‘‘بھی لکھا رہتا ہے یعنی شیعہ عقیدہ کے مطابق سعدونحس ہے نہ کہ اہل سنت وجماعت کے عقیدے کے مطابق۔اہل سنت وجماعت کاعقیدہ یہ ہے کہ جوبھی نفع...

نماز وہی جو برائی سے روک دے

حضور داعی اسلام ادام اللہ ظلہ علینا سے سوال کیا گیاکہ سرکار ہماری نماز کیسی ہونی چاہیے؟آپ نے فرمایا: نماز ایسی ہو جو برائی اور بے حیائی سے روکے۔إِنَّ الصَّلَاۃَ تَنْہیٰ عَنِ الْفَحْشَاء وَالْمُنکَر۔(عنکبوت:۴۵)نماز تو وہی ہے جو بے حیائی اور بری باتوں سے روک دےاور یہ اسی وقت ممکن ہے جب نمازی کو نماز میں خشوع اور خضوع حاصل ہوگا ۔ ایسا نمازی ہی کامیاب اور فلاح پانے والاہے اوراُسے ہی متقی کہا جائے گا:قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ الَّذِیْنَ ہُمْ فِیْ صَلَاتِہِمْ خَاشِعُونَ۔(مومنون:۱،۲)یعنی وہی مومن کامیاب ہیں جوخشوع اورخضوع کے ساتھ اپنی نمازپڑھتے ہیں۔ایک شخص کو جب ہر دن پانچ...

نیکوں کی صحبت نیک بناتی ہے

شیخ طریقت سے سوال کیا گیا کہ کن لوگوں سے محبت رکھنی چاہیے اور کن لوگوں کی صحبت اختیار کرنی چاہیے؟فرمایا کہ صالحین وصادقین کی صحبت اختیار کرنی چاہیے کہ اللہ نے فرمایا: کُوْنُوْا مَعَ الصَّادِقِیْنَ۔سورۂ توبہ: ۱۱۹(صادقین کی صحبت اختیارکرو) اور انھیں سے محبت رکھنی چاہیے، کیونکہ یہی وہ لوگ ہیں جو محبت کے لائق ہیں اور ان ہی کی محبت نجات تک لے جانے والی ہے۔اور ان ہی نیک بندوں کی اتباع بھی کرنی چاہیے، جو رات دن اپنے مولیٰ کی طرف لو لگائے ہوئے ہیں اور اسی کی طرف متوجہ ہیں:وَاتَّبِعْ سَبِیْلَ مَنْ اَنَابَ اِلَیَّ۔سورۂ لقمان:۱۵(اس کی...

نماز مومنوں کے لیے معراج ہے

ظہر کے بعد علما، طلبا ،سالکین و طالبین حلقہ بنائے سرکار کے ارد گرد بیٹھے ہوئے تھے کہ اسی درمیان الٰہ آباد شہر سے محترم ندیم صاحب اور ان کے ہمراہ دو تین افراد تشریف لائے ۔ سرکار نے ان کو اپنے قریب بلایا اور خیریت دریافت کی ۔ اس کے بعد ان میں سے ایک شخص نے جس کی عمر تقریباًچالیس رہی ہوگی ،سوال کیا کہ حضرت مجھے یہ بات سمجھ میں نہیں آتی کہ جب میں نمازکے لیے کھڑا ہوتا ہوں تب صرف دنیا کی بات یاد آتی ہے ،کاروبار،معمولات یہی ساری باتیں یاد رہتی ہیں، حد تو...

افکار غزالی پر یک روزہ نیشنل سیمینار اور’’ الاحسان۔۳ ‘‘ اور ’’ما ہنامہ خضر راہ‘‘ کا اجرا

۱۵ ؍ مارچ ،بروز جمعرات :خانقاہ عارفیہ، سید سراواں، الہ آباد ،میں شاہ صفی میموریل ٹرسٹ کے زیر اہتمام یک روزہ نیشنل سیمینار ’’افکار غزالی: تفہیم اور عصری معنویت ‘‘ کے موضوع پر منعقد ہوا، جس میں مختلف یونیورسٹیز کے محققین اور اسکالرز نے شرکت کی۔ شاہ صفی میموریل ٹرسٹ کے سربراہ داعی اسلام شیخ ابو سعید شاہ احسان اللہ محمدی صفوی نے اس نیشنل سیمینار کی سرپرستی کی، جب کہ صدارت کی ذمہ داری مولانا یٰسین اختر مصباحی بانی و مہتمم دارالقلم، نئی دہلی نے ادا کی ۔ شعبۂ عربی،مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹر سید علیم اشرف...

طلبہ جامعہ عارفیہ کے مابین انعامی مقابلہ

۴؍مارچ کی شب کو جامعہ عارفیہ (سید سراواں ،الہ آباد )میں سالانہ تعلیمی مسابقہ بنام ’’جشن یوم غزالی ‘‘ اختتا م پذیر ہوا ۔جس میں سو سے زائد طلبۂ جامعہ عارفیہ نے حفظ قرآن و حدیث ،اردو، عربی اور انگریزی کے تحریری و تقریری مقابلوں میں شرکت کی ، یہ پروگرام طلبہ جامعہ عارفیہ کی مشترکہ تنظیم جمعیۃ الطلبۃکے زیر اہتمام پچھلے پانچ سالوں سے منعقد کیا جا رہا ہے ۔تین روز ہ یہ تحریری و قریری مسابقہ کئی نشستوں پر مشتمل تھا ۔ پہلے دن: حفظ قرآن اور تجوید قرآن کا مسابقہ ہوا، جس میں۵۳؍ طلبہ نے شرکت کی...

تحصیل علم کا مقصود خوف خدا کا حصول

علم ایک ایسا چراغ ہے، جس کی روشنی میں علم والا اچھائی اور برائی میں تمیز کرتا ہے، حلال و حرام اس کے سامنے واضح ہوتا ہے ،کفر وایمان کے درمیان فرق اس کے لیے آسان ہوجا تا ہے۔یہ انسان کی فطرت ہے کہ اسے جس چیز کی خرابی کا علم ہو جاتا ہے تو وہ اس خرابی سےکسی کے بتائے بغیر خود ہی بچنے لگتا ہے اور جب کسی چیز کی خوبی کا علم ہوجا تا ہے تو کسی کی ترغیب کے بغیراس چیز کو پانے کی کوشش کرتا ہے ۔ یہ سب کو معلوم ہے کہ جاننے والے اور...

قدم زمیں پہ نشاں آسماں پہ رکھتا ہے

بخدمت عالی گرامی مرتبت ، لائق صد احترام ، عارف باللہ، داعی اسلام حضرت شیخ ابو سعید شاہ احسان اللہ محمدی صفوی دام ظلہ العالی زیب سجادہ : خانقاہ عالیہ عارفیہ ، سید سراواں شریف ، الٰہ آباد بموقع جشن یوم غزالی ، منعقدہ ۲۷ ، مارچ ۲۰۱۱ ء /اتوار   قدم زمیں پہ نشاں آسماں پہ رکھتا ہے مکاں میں رہ کے نظر لا مکاں پہ رکھتا ہے   روایتوں کا امیں ہے وہ پاسبان سلف مگر وہ ہاتھ بھی اپنا سناں پہ رکھتا ہے   کسی بھی شخص کی وہ نبض دیکھتا ہی نہیں شفا کا ہاتھ ہی...

حضرت منشی شاہ محمد عزیز اللہ عزیز صفی پوری

حضرتِ عزیز صفی پوری، میر منشیانِ اودھ کے خیر خلف اور ان کے علمی وادبی کمالات وروایات کے نہ صرف امین وحفیظ بلکہ ان اقدار میں روحانی اعتبار سے ممتاز اور منفرد شخصیت کا نام ہے-  آپ کاپیدائشی نام محمدولایت علی ہے- ولادت ۶؍صفر۱۲۵۹ھ/۱۸۴۳ء کو اپنے نانہال صفی پور میں ہوئی- پرورش وپرداخت اور تعلیم وتربیت لکھنؤ میں ہوئی جہاں آپ کے آباؤ اجداد اعلیٰ مناصب پر فائز رہے-  والد ماجد منشی محمد یحییٰ علی خان(م ۱۲۸۷ھ/۱۸۷۰ء)، بادشاہ اودھ محمد علی شاہ (۱۷۷۷ - ۱۸۴۲ء) اور واجد علی شاہ (۱۸۲۲ -۱۸۸۷ء) کے دور میں اخبار گشتی کے داروغہ رہے اور...

صاحبِ سر قل ہو اللہ حضرت شاہ عبدا لغفور محمدی قدس سرہ

مجدد سلسلۂ صفویہ، قطب العالم مخدو م شاہ خادم صفی محمدی قدس سرہٗ کے عظیم الشان خلفا میں حضرت شاہ قل ہوا للہ محمدی معروف بہ قاضی عبدالغفور صفوی محبوب یزدانی قدس سرہٗ کا اسم گرامی بھی بہت ممتاز نظرآتا ہے ۔ آپ کے جد اعلیٰ قاضی عبد اللطیف کاکوروی رحمہ اللہ بادشاہ اکبر کے فرمان سے قصبہ کاکوری کی سکونت ترک کر کے قصبہ منڈیاؤں (لکھنؤ) کے عہدۂ قضا پر فائز ہوئے۔ قضا کا عہدہ نسلاً بعد نسلٍ آپ کے خاندان میں رہا ۔ یہ خانوادہ خلیفۂ سوم سیدنا عثمان ذو النورین رضی اللہ عنہ کی اولاد سے ہے۔آپ...

Ad Image

Most Popular Articles

View All