Donate Now
جامعہ عارفیہ میں جشن یوم آزادی

جامعہ عارفیہ میں جشن یوم آزادی

جامعہ عارفیہ خانقاہ عارفیہ میں جشن یوم آزادی نہایت تزک و احتشام کےساتھ منایا گیا ۔

جامعہ عارفیہ میں موجود موجودتنظیم جمیعۃ الطلبہ کی جانب سے15اگست 2023 بروز منگل کوصبح 8بجے نہایت ہی تزک و احتشام کےساتھ آزادی کا 77واں سالگرہ منایا گیا  جس کا آغاز   جناب محمد آصف صاحب نےاپنےہم نواؤں کےساتھ مشہورزمانہ کلام"سارےجہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا"سےکیا،پھرجامعہ کےطلبہ نے یکے بعد دیگرے انگریزی اردو اور خالص ہندی میں پرمغز خطاب کیا،پھرجناب فرقان صاحب نے  ملک کی محبت میں ایک اورسنہرا کلام سنایا،پھراخیرمیں جامعہ عارفیہ کےموقراستاذڈاکٹرذیشان مصباحی صاحب نے آزادی کی اہمیت پربہترین گفتگو دیتےہوۓفرمایاکہ دنیا میں رسولوں کو بھیجا گیا جس کاایک مقصدلوگوں کو غلامی کی زنجیروں سےچھٹکارا حاصل کرواناہے اور اپنی اس بات کو  حضرت عمررضی االلہ تعالیٰ عنہ نے قول سے مضبوط کرتے ہوئے فرمایا کہ ماؤں نے بچوں کوآزاد پیدا کیاتھا پھرکس نےاسےغلام بنایا لہٰذا ہربچہ آزادجنم لیتا ہے اوراس لیے اسےآزادجینے کاحق ہے۔

موصوف  نے گفتگو کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ سرزمین ہند میں بعض مسلم مؤرخین کےمطابق حضرت آدم کی تخلیق اسی سرزمین پرہوئی جوکل انسانیت کےباپ ہیں اس اعتبار سے پورے عالم میں یہ اعجاز ہندوستان کوحاصل ہےکہ کل انسانیت کی ابتداسرزمین ہندمیں ہوئی۔

موصوف  نے  مزید گفتگو کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ  ہم مدارس کےطلبہ اوراساتذہ کاکام یہ نہیں ہےکہ نفرت کوفروغ دیں اور سیاست دانوں کی طرح بھیدبھاؤکی فضا کو ہموار کریں  بلکہ ہمارا کام ہےاپنےملک میں بلا تفریق مذہب و ملت امن و امان کی فضا قائم کریں،تمام لوگوں میں محبت تقسیم کریں اور  ایک دوسرے کی مددکرتےرہیں
اسی میں ملک ہندوستان کی بقااورسلامتی ہے۔

واضح رہےکہ  جمیعۃ نےہرسال کی طرح اس سال بھی یوم آزادی کی مناسبت سےتینوں زبانوں میں تقریراورمزیدکھیل کودمیں بچوں کےدرمیان مقابلہ آرائی کابھی پروگرام کیا،اوراس کی ابتدا جمعرات کوبعد نمازِمغرب سے ہوئی جس میں ہندی،اردو،انگریزی میں تقریری مقابلہ ہوا،پھر14اگست 2023پیرکوبعدنمازعصر تا عشا یکے بعد دیگرے "والی بال  ،کبڈی اور کھوکھو "کامقابلہ ہوا.اس پروگرام میں جامعہ عارفیہ کےطلبہ نےکثیرتعداد میں حصہ شرکت کی اورکھل کراپنی صلاحیتوں کامظاہرہ  کیا، یوم آزادی کے پروگرام  کےاخیرمیں اول دوم اورسوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کوحضورداعی اسلام شیخ ابو سعید شاہ احسان اللہ صفوی کےمبارک ہاتھوں سےانعامات پیش کیے گئے  اور اسی طرح " والی بال ، کبڈی اور کھوکھو میں اول اوردوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کی پوری ٹیم کوتحفہ سے نوازاگیا۔ساتھ ہی محفل کےاختتام پربانی جامعہ عارفیہ کےمبارک ہاتھوں سے قومی ترانے کےساتھ ترنگا لہارایاگیا۔اور ملک کے امن و سلامتی کے دعا کے ساتھ محفل کا اختتام ہوا ۔

Ad Image