خانقاہ عالیہ عارفیہ کے صاحب سجادہ عارف باللہ داعی اسلام شیخ ابوسعیدشاہ احسان اللہ محمدی صفوی دام ظلہ العالی نے قوم وملت کی رہنمائی اور شریعت وطریقت کے جامع افراد تیارکرنے کی غرض سے۱۹۹۳ء میں خانقاہ کے روحانی احاطے میں اس جامعہ کی بنیادرکھی اورــ’’الجامعۃ العارفیہ صفیۃ العلوم‘‘نام رکھا۔۲۰۰۶ء میں اس نام کومختصر کرکے’’جامعہ عارفیہ‘‘کردیاگیا۔جامعہ کا تعلیمی سفر اس وقت’’شاہ صفی میموریل ٹرسٹ‘‘کی ذیلی تنظیم ’’خانقاہ عارفیہ ویلفیئر سوسائٹی‘‘کے زیرنگرانی جاری ہے۔ اس مختصر سی مدت میں جامعہ اپنی دعوتی، تبلیغی اورعلمی خدمات کی بنیادپرملک وبیرون ملک میں متعارف ہوچکاہے۔اس وقت جامعہ اپنی ایک درجن سے زائد شاخوں کی نگرانی...
سید سراواں، الٰہ آباد کا مشہور و معروف قدیم قصبہ ہے۔ یہ قصبہ دلی کولکاتا ریلوے لائن پر الٰہ آباد شہر سے تقریباً ۲۲؍کیلو میٹر کی دوری پر واقع ہے۔ آٹھویں صدی ہجری کے عظیم صوفی عارف ربانی سید محمد بن علی بن علاء حسینی سبزواری مشہور بہ سید حقانی قدس اللہ سرہٗ (متوفی اواخر قرن ہشتم ) نے اس سرزمین کو اپنا مسکن بنایا اور دیکھتے دیکھتے یہ خطۂ ارض مخلوق خدا کے رشد و ہدایت اور عقیدتو ں کا مرکز بن گیا ۔ یہ قصبہ آپ ہی کی طرف منسوب ہو کر ’’سید سراواں‘‘ کہلایا ۔ حضرت سلطان العارفین...
الف سے اللہ اسمِ ذات ہے با سے باقی اس کی صفات ہے تا سے توبہ کر دنیا سے ثا سے ثابت رہ مولیٰ سے جیم سے جنت تیرا گھر ہے حا سے حق کی چاہ اگر ہے خا سے خدمت کر مرشد کی خدا نما ہے اس کی ہستی دال سے دل اللہ کا گھر ہے ذال سے ذاکر قلب اگر ہے را سے ریاضت کا پھل توڑو زا سے زہدِ نفس نہ چھوڑو سین سے سجدے میں کھو جاؤ شین سے شرک و دوئی مٹاؤ صاد سے صوفی صافی ہو جا...
دعائیہ حمد اے خالق و مالک جگ داتا گُن گان ہے تیری وحدت کا کس طرح تجھے دیکھوں میں بھلا تو رنگ اور روپ سے ہے نیارا ہر آن ہے تیری شان جدا اے خالق و مالک جگ داتا اے خالق و مالک جگ داتا گُن گان ہے تیری وحدت کا کس طرح کروں تری حمد و ثنا تو سب سے الگ تو سب سے جدا تو سب سے غنی تو سب سے بڑا اے خالق و مالک جگ داتا اے خالق و مالک جگ داتا گُن گان ہے تیری وحدت کا اوّل بھی توہی...
مضرابِ اَلست!گوش کن اسرار عشق و نوش کن جام شہود اندریں جامت نماید روئے جاناں السماع حضرت خواجہ قیام الدین اصدق قدس سرہ کا یہ شعر ظاہر کرتا ہے کہ صوفیہ صافیہ قُدِّست اَسرارُھُم کے سماع میں اسرار عشق باہوش کانوں سے سنے جاتے ہیں جس سے سالک کا دل جام شہود پینے کے لیے بے تاب ہو جاتا ہے اور پھر بہت جلد وہ وقت بھی آتا ہے جب عالم لاہوت کے پردے اٹھتے ہیں اور اسے جام شہود سے سرفراز اور روے جاناں کے دیدار سے مشرف کیا جاتا ہے۔ سماع، صوفیہ اور ان پر وارد ہونے والی مستی و...
سید السادات مخدوم میر سید محمد حقانی بن میر سید علی حسینی سبزواری قَدَّسَ اللہُ سِرَّہُ (متوفی: اواخر قرنِ ہشتم ہجری) خلیفہ و دامادحضرت مخدوم سید شعبان الملۃ علی مرتضیٰ سہروردی جھونسوی قَدَّسَ اللہُ سِرَّہُ (م: ۷۶۰ھ / ۱۳۵۹ء)
مکی زندگی صبر کی اور مدنی زندگی عدل کی تفسیر ہے! ۱۲۴؍ واں عرس عارفی امن وسلام کے ساتھ اختتام پذیر، علما ومشائخ کے ہاتھوں الموسیقی فی الاسلام اور صوفی ٹائمز کی رونمائی ’’ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مکی زندگی صبر کا پیغام دیتی ہے اور مدنی زندگی عدل کا، یعنی انسان کو چاہیے کہ جب وہ پریشانی و آزمائش اور مصیبتوں میں گھرا ہو تو صبر کا دامن اس کے ہاتھ سے نہیں چھوٹنا چاہیے اور جب وہ اقتدار میں ہو تو عدل کو ہمیشہ مقدم رکھنا چاہیے۔‘‘ مفتی محمدکتاب الدین رضوی نے ۱۲۴؍ویںعرس عارفی منعقدہ...
مکالمہ :مذہبی وقومی نزاعات کے حل کا موثر ترین ذریعہ’’تکثیری معاشرے میں مکالمے کی اہمیت‘‘ کے عنوان سے سمپوزیم میں صوفی اسکالرز کا اظہار خیال اورکتاب ’’داراشکوہ:ایک صوفی شہزادہ‘‘ کی رونمائیہندوستان میں ہزاروں سال سے مختلف مذاہب کے درمیان باہمی تعلقات قائم تھے، لیکن انگریزوں نے فتنہ پروری کو فروغ دیا اور اور لوگوں کو تقسیم کیا۔ آج بتاریخ سنیچر 13 مئی، 2023 کو خسرو فاؤنڈیشن نئی دہلی کے ذریعہ اور جامعہ عارفیہ، سید سراواں، کوشامبی کے اشتراک سے جامعہ عارفیہ میں منعقد سمپوزیم بعنوان "تکثیری معاشرے میں مکالمے کی اہمیت" میں کلیدی خطبہ پیش کرتے ہوئے جواہر لال نہرو...
مفتی صاحب قبلہ! سلام و رحمت ہمارے یہاں کولکتا میں ختم سحری کے فوراً بعد اذان دے دی جاتی ہے اور ہونا بھی ایسا ہی چاہیے تھا، لیکن بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ غلط ہے کیوں کہ ختم سحری کا وقت احتیاطا طلوعِ فجرسے 5 منٹ پہلےمقرر کیا جاتا ہے،یہ بات بھی درست ہے کیوں کہ نماز کے جنتے ایپ ہیں اس میں فجر کا جو وقت دیا گیا ہے اس سے 5 منٹ پہلے اذان ہوجاتی ہے تو کیا اس وقت دی ہوئی اذانِ فجر ہوجائے گی؟ کسی کسی کلینڈر میں لکھا ہوتا ہے کہ سحری کا وقت...
میرے آقا مرے سرکار مدینے والےآپ پہ صدقہ ہے گھر بار مدینے والے سر بسر احمد مختار مدینے والےآپ ہیں نبیوں کے سردار مدینے والے پنجتن پاک کا آیا ہوں وسیلہ لے کرتیری سرکار میں سرکار مدینے والے بس یہی ایک تمنا ہے کہ مرتے دم تکمیں رہوں آپ کا بیمار مدینے والے من راٰنی کے اشارے سے یہ معلوم ہوادیدِ حق ہے ترا دیدار مدینے والے کون سمجھے گا حقیقت میں سوا ذاتِ خدامرتبہ آپ کا سرکار مدینے والے آپ کے نام کے صدقے ہے ابھی تک زندہ بو سعیدؔ آپ کا سرکار مدینے والے وردِ جاں ہے سعیدؔ اب...
یہی ہے مری آرزو یا الٰہیکہ دیکھوں تجھے چار سو یا الٰہی یہی اِک تمنا ہے روزِ ازل سےکہ دل میں ہو بس تو ہی تو یا الٰہی ترا آئینہ ہیں ترے خاص بندےزمیں پر ہیں یہ تیری بو یا الٰہی وہ کیوں کر نہ کھو جائے جلوؤں میں تیرےکرے جو تری جستجو یا الٰہی جدھر دیکھتا ہوں جہاں دیکھتا ہوںنظرمیں ہے بس تو ہی تو یا الٰہی کدھر جاؤں میں چھوڑ کر تیرے در کوکہ مولیٰ ہے بس میرا تو یا الٰہی سعیدؔ اللہ اللہ کس سے کہوں میںکہ ہے میرے پردے میں تو یا الٰہی سعیدؔ آئینہ خانۂ...
حقیقت میں تیرے سوا یا الٰہینہیں ہے کوئی دوسرا یا الٰہی ترے لائق حمد و ثنا یا الٰہیزباں سے ہو کیسے ادا یا الٰہی کوئی تجھ کو سمجھے تو کس طرح سمجھےخرد سے ہے تو ماوریٰ یا الٰہی تری ذاتِ اقدس کو تیرے علاوہ کوئی بھی سمجھ نہ سکا یا الٰہی خیال و قیاس و گماں سے ہے باہرتری ذاتِ ربِّ عُلا یا الٰہی بایں شانِ تنزیہ و تقدیس مولیٰیہ دل ہے ترا آئینہ یا الٰہی سعیدؔ اللہ اللہ ہر سمت و ہر سو تو ہی تو ہے جلوہ نما یا الٰہی
خانقاہ عارفیہ ، سید سراواں میں رحمۃ للعالمین کانفرنس کا انعقاد اور کمپیوٹر سنٹر کاا فتتاحپریس ریلیز(سید سراواں؍ ۲۳ ؍اکتوبر۲۰۲۲ )ساری مخلوق ایک اللہ اور ایک ایشور کی پیدا کی ہوئی ہے۔ اِسی لیے دنیا میں بسنے والے تمام انسانوں پر ضروری ہے کہ وہ اپنے مذہب پر رہتے ہوئے اللہ کی اِس پیاری دنیا کو خوبصورت بنائے رکھنے کے لیے ایک جان بن کر زندگی گزاریں۔ مذہبِ اسلام کی یہ تعلیم ہے کہ رنگ و نسل اور اونچ نیچ کی بنیاد پر کسی کو کسی پر کوئی فضیلت حاصل نہیں ہے، بلکہ سب سے اچھا انسان وہ ہے جو...
سوال:علماے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں کیا فرماتے ہیں ؟در مختار کی عبارت: كُلُّ صَلَاةٍ أُدِّيَتْ مَعَ كَرَاهَةِ التَّحْرِيمِ تَجِبُ إعَادَتُهَا(در مختار: ۱/ ۴۵۷)کا درست مصداق کیا ہے؟کیا ہر طرح کی مکروہات سے نماز واجب الاعادہ ہوتی ہے؟ واجباتِ صلات کے ترک سے، کثرت عمل سےیا خارجی اسباب کی وجہ سےجونماز میں کراہت آتی ہے ان کے حکم میں کوئی فرق ہے یا سب کی وجہ سے یکساں طور سے نماز کا اعادہ واجب ہے؟تفصیل کے ساتھ کتاب و سنت کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں۔ مستفتی:امان اللہ محمدی مصباحی ، لکھنؤبسم اللہ الرحمن الرحیمجواب:خلاصہ فتویٰ:در مختار کی عبارت...
کچھ سالوں پہلے جب میں نے اہل بیت اطہار کے ناموں کے ساتھ علیہ السلام بالالتزام لکھنا شروع کیا تو میرے بعض احبابِ علما معترض ہوئے اور کہا کہ یہ طریقۂ اہل سنت کے بر خلاف ہے اور اس میں اہل تشیع کی پیروی ہے، خصوصی طور پر میرے علاقے ہی کے فاضل گرامی مفتی محمد شمشیر علی مصباحی بڑے ناراض دکھائی دیے اور مجھے کچھ سخت سست بھی کہا۔ تبھی سے میرے ذہن میں تھا کہ ایک مفصل مقالہ اس حوالے سے لکھنا ہے، لیکن فرصت کے لمحات میسر نہیں ہو رہے تھے، کیوں کہ میں ایک مختلف الجہات...
خانقاہ عالیہ عارفیہ ، سید سراواں میں منعقد یک روزہ قومی سیمینار سے مقررین کا اظہارِ خیال24 فروری 2022 کو خانقاہِ عالیہ عارفیہ، سیدسراواں میں دبستان لکھنو کے ایک عظیم صوفی شاعر منشی عزیز صفی پوری پر یک روزہ قومی سیمینار کاانعقاد ہوا جس میں محترم نوشاد عالم چشتی، ڈاکٹر افضل مصباحی، ڈاکٹر ظفر انصاری ظفر اور دیگر اہل علم نے مقالے پیش کیے۔منشی ولایت علی عرف عزیز اللہ شاہ عزیز صفی پوری دبستان کے قادر الکلام صوفی شاعر و ادیب تھے۔ آپ مجدد سلسلہ صفویہ شاہ خادم صفی صفی پوری کے مرید و خلیفہ تھے۔ عربی، فارسی اور اُردو...