Donate Now
Author Image

ڈاکٹر جہاں گیر حسن مصباحی

ڈاکٹر محمد جہاں گیر حسن مصباحی صوبہ بہار کےضلع مشرقی چمپارن سے تعلق رکھتے ہیں۔ آپ کی جائے پیدائش محلہ حسن پور، پوسٹ بسبٹا بازار ہے جو ضلع سیتامڑھی میں واقع ہے۔ آپ یہیں ۱۹۸۰ء میں اپنے دادیہال میں پیدا ہوئے۔ آپ کی تعلیم و تربیت اور پرورش و پرداخت، آپ کے دادا ولی محمد مرحوم کی مرہون منت ہے۔ ابتدائی تعلیم محلہ ہی کے مدرسے ’’جامعہ عربیہ رضاء العلوم‘‘ میں ہوئی۔ یہ مدرسہ آپ کے دادا ولی محمد مرحوم کی تحریک پر قائم کیا گیا تھا۔ مزید آگے کی تعلیم جامعہ امجدیہ گھوسی سے حاصل کی اور پھر درس نظامی کی تکمیل جامعہ اشرفیہ مبارکپور ضلع اعظم گڑھ سے کی اور ۱۹۹۷ء میں سند فضیلت سے سرفراز کیے گئے۔ اس کے دو تین سال بعد آپ نے یونیورسٹی کی دنیا میں قدم رکھا اور بی اے (جامعہ ملیہ ) اور ایم اے (دہلی یونیورسٹی) سے فراغت کے بعد جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگری سے سرفراز ہوئے۔ الہ آباد کے ہی ایک عظیم فکشن نگار اعظم کریوی کی ادبی خدمات پر آپ نے پی ایچ ڈی کی سند حاصل کی ہے۔ موصوف دینی و عصری دونوں علو م سے آراستہ ہیں۔ عہد طالب علمی سے ہی تحریر و قلم کا ذوق رکھتے ہیں۔ اس وقت سے اب تک مسلسل لکھ رہے ہیں۔ زود نویس بھی ہیں اور خوب نویس بھی۔ فی الحال جامعہ عارفیہ میں درس و تدریس کے فرائض پر مامور ہیں اور ماہنامہ ’’خضر راہ‘‘ کے ایڈیٹر ہیں۔

Author Profile

Books (0)

News (1)

جامعہ عارفیہ میں جشن یوم آزادی

جامعہ عارفیہ خانقاہ عارفیہ میں جشن یوم آزادی نہایت تزک و احتشام کےساتھ منایا گیا ۔ جامعہ عارفیہ میں موجود...

Tasawwuf (1)

افکارِ غزالی کی عصری معنویت

دنیا میں کچھ ہستیاں ایسی ہیں جن کا ذکر خیر ہمارے لیے دین و دنیا دونوں میں سعادت مندی اور...

Services (2)

ख़ानक़ाहे आरिफ़िया, सैय्यद सरावां

ख़ानक़ाहे आरिफ़िया, सैय्यद सरावां   सय्यद-सरावां प्राचीन और आधुनिक भारत का काफी पुराना कस्बा है और चौदहवीं शताब्दी ईस्वी के...

خانقاہ عالیہ عارفیہ، سید سراواں

 خانقاہ عالیہ عارفیہ سیدسراواں موجودہ طوفان خیز اورفریب خوردہ حالات میں اخلاق ومروت اور امن وآشتی کا ایک روشن مینار...

Recent Articals

View All