سوال:کسی آفس، کالج یا عام جگہوں میں مرد وعورت کا ایک ساتھ کام کرنا یا تعلیم حاصل کرنا کیسا ہے؟ اجنبی عورت سے تنہائی میں ملنا کیسا ہے؟ محرم یا شوہر کی موجودگی میں کسی ا جنبی عورت سے ملنا کیسا ہے؟ کسی اجنبی عورت سے ہاتھ ملانا یا اس کے جسم کے کسی حصے کو چھونا کیسا ہے؟مستفتی ۔ مولانا صابر رضا۔دہلی بسم اللہ الرحمن الرحیم جواب: اللہ تعالیٰ کی یہ کمالِ رحمت ہے کہ مردوں کے لئے انہیں کے جنس سے عورتوں کا جوڑا بنایا ۔اور اس کے بعد نکاح کے پاکیزہ رشتہ کے ذریعہ شوہر اور بیوی...
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع میں اس مسئلہ میں ایک حافظ قرآن داڑھی کاٹتا تھا لیکن تراویح کی امامت سے پہلے اس نے مسلمانوں کے درمیان میں توبہ کی اور داڑھی نہ کاٹنے کا عہد کیالیکن بعض حضرات کہتے ہیں کہ توبہ کرنے اور آئندہ داڑھی نہ کاٹنے کا عہد کرنے سے کچھ نہیں ہوگا جب تک داڑھی حد شرع تک نہ ہو جائے امامت نہیں کرسکتا، تو کیا تائب ہونے کے بعد شریعت اسے نماز تراویح جماعت سے پڑھانے کی اجازت دیتی ہے یا نہیں؟ قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں بہت مہربانی ہوگی۔بسم...
سوال ۔ وقت عصر کی ابتدا مثل پر ہوتی ہے یا مثلین پر ؟ علما کے درمیان جو اختلاف ہے اس کی حقیقت کیا ہے ؟ کیا ضرورت کے وقت مثل اول پر ادا کی ہوئی نماز ہوجائے گی ؟ رہنمائی فرمائیں ۔شاہد ممبرابسم اللہ الرحمن الرحیمجواب ۔ اللہ تبارک وتعالیٰ نے اہل ایمان پر ہر نماز کو اس کے وقت مقررہ پر فرض کیا ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے : اِنَّ الصَّلَاةَ كَانَتْ عَلَى الْمُؤْمِنِيْنَ كِتَابًا مَّوْقُوْتًا (نساء:103) بے شک نماز اپنے مقررہ وقتوں میں مسلمانوں پر فرض ہے۔ حضرت عبد اللہ ابن عباس سے امامت جبرئیل والی ...
سوال ۔ کیا فرماتے ہیں علماے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں کہ قربانی کا گوشت غیر مسلم کو دینا جائز ہے یا نہیں ؟ مستفتی ۔ ضیاء المصطفی ، مکہ مسجد ، الہ آبادبسم اللہ الرحمن الرحیمجواب۔ قربانی کا گوشت صدقاتِ نافلہ سے ہے؛ کیوں کہ وجوب اور اصل عبادت قربانی کے جانور کا خون بہا دینے سے ہی ادا ہوچکی ہے۔صدقات واجبہ یا نافلہ کا کافرِ حربی، ذمی یا مستامن پر خرچ کرنے کے سلسلے میں علما کے یہاں کچھ تفصیل ہے ،پہلے یہاں ان تفصیلات کا ذکر کیا جاتا ہے :صاحب الدر علاء الدین حصکفی حنفی...
سوال ۔ کیا فرماتے ہیں علماے دین و مفتیان شرح متین مسئلہ ذیل میں کہ اگر کوئی دیوبندی وہابی قربانی کے جانور میں اہل سنت بریلوی کے ساتھ شریک ہو تو قربانی کا کیا حکم ہے ؟ مستفتی ۔ ضیاء المصطفی ، مکہ مسجد ، الہ آبادبسم اللہ الرحمن الرحیمجواب : ہر وہ شخص جو اسلام کا دعوی کرتا ہو اور ہماری طرح نماز ادا کرتا ہو، صراحتاً کسی بھی ضروریاتِ دین کا انکار نہیں کرتا ہو وہ سب مسلمان ہیں ان میں سے کسی کو بھی قربانی کے جانور میں شریک کیا جاسکتا ہے اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔جہاں...
سوال: ہمارے ایک مصری استاذہیں وہ کہتے ہیں کہ عرفہ تو اسی دن ہوگا جس دن وقوفِ عرفات ہوگا اس لیے تم لوگ ۸ ؍ ذی الحجہ کو ہی روزہ رکھو کیوں کہ سعودیہ میں یہاں کے حساب سے وقوفِ عرفات ۸؍ ذی الحجہ کو ہی ہو رہا ہے۔ جب کہ حقیقتاً یوم عرفہ تو ۹؍ ذی الحجہ کو کہا جاتا ہےتو ایسی صورت میں ہم ہندوستان والے روزہ کس دن رکھیں ؟ اس دن روزہ رکھنے کی کیا فضیلت آئی ہے اس پر بھی روشنی ڈالیں۔ مستفتی : فیض العزیز، مراد آباد بسم اللہ الرحمن الرحیمجواب : عرفہ کے روزہ کے...
سوال ۔ کیا فرماتے ہیں علما ے دین مسئلہ ذیل میں کہ عصر حاضر میں نوکری ، یا امتحان ، یا ٹیوشن کا وقت اس طرح ہوتا ہے جس میں کبھی کبھی ایک نماز کا وقت مکمل نکل جاتا ہے، تو ایسی صورت میں شریعت جمع بین الصلاتین کی اجازت دیتی ہے یا نہیں ؟ کتاب وسنت کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں ۔ محمد ارشد ۔ممبئیبسم اللہ الرحمن الرحیممختصر جواب:بے ہوش ، جنون اور پاگل ہونے کی حالت کو چھوڑ کر نماز ہر حال میں فرض ہےحتی کہ جنگ اور اضطرار وخوف کی حالت میں بھی، ترک نماز سے بچانے...
خلاصۂ فتوی :(الف):زمانۂ نبوی میں محراب نہ ہونے کے باوجود مصلحت عامہ ( شناخت قبلہ و تعیین وسط ) کی وجہ سے مسجدوں میں محراب بنانے کا چلن عہد صحابہ و تابعین علی الخصوص خلیفۂ راشد سیدنا عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ کے دور سے بلا نکیر جاری ہے، جسے جملہ مسلمانان عالم اچھا سمجھتے ہیں، اس لیے محراب بنانا درست و جائز ہےاور یہ محراب داخل مسجد ہی کہلائےگی نیز اس کی حیثیت بھی مسجد میں شمار کی جانے والی باقی جگہوں کی طرح ہی ہوگی،جائے محراب اور مسجد کے بقیہ حصوں کے درمیان کوئی فرق نہ ہوگا۔ (ب)...
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ آج کے دور میں حرام جانوروں سے حاصل شدہ جیلیٹن کا استعمال دواؤں اور کھانے پینے کی چیزوں میں اکثر کیا جاتا ہے ، ایسی صورت میں ایک مسلمان کے لیے ان کا استعمال شرعا جائز ہوگا یا نہیں؟ سائل: عبد الرحمٰنکھوڑا کالونی، غازی آباد، یوپی2/ جنوری 2021ءبسم اللہ الرحمن الرحیمجواب : - جانوروں کے جیلیٹن سے بنائی جانے والی کھانے پینے کی چیزوں سے متعلق بارہا عالمِ اسلام کے دار الافتا ، ذمہ دار علما اور فقہاے معاصر سے سوال کیا جاتا ہے کہ آیا...
خلاصۂ فتوی : بعنیہ حرام اشیا کی تجارت،لین دین، ہدیہ اور صدقات سب حرام ہیں جیسے چوری کا سامان.حرام اشیا کی تجارت سے حاصل شدہ قیمت خود تاجر کے لیے حرام اور دوسروں کے لیے حرام نہیں ہے جیسا کہ نبی کریم ﷺ نے بلا تخصیص یہودیوں کی دعوت قبول کی اور ان سے معاملات بھی کیا۔حلال و حرام کمائی کرنے والے کی دعوت و صدقات جائز ہے؛ کیوں کہ بعینہ مال حرام میں پڑنے کا امکان نہیں ہے۔مال حرام کی قیمت بہر صورت مشتبہ اموال سے ہے اس لئے اس سے بچنا تقوی و احواط ہے۔ لیکن ہمارے زمانے میں ایسے...
عام طور سے سینیٹائز الکوحل سے بنا ہوتا ہے۔(alcohol-based sanitizer) یعنی اس کے اندر الکوحل کی بڑی مقدار ہوتی ہے.اگرچہ مارکٹ میں بعض سینیٹائزر ایسے بھی دستیاب ہیں جو کلورین سے بنا ہوتا ہے۔((chlorine based sanitizerاس میں الکوحل سرے سے ہوتا ہی نہیں ہے۔ اس سینیٹائز کے استعمال میں کوئی حرج ہی نہیں ہے ۔ اب رہا یہ مسئلہ کہ جو سینیٹائز الکوحل آمیز ہیں اس کا استعمال جائز ہے یا نہیں؟ اس کا جواب جاننے سے قبل ہمیں الکوحل کی حقیقت سمجھنی چاہیے۔ الکوحل کی حقیقت علم الکیمیا ،کیمسٹری (Chemistry)کی اصطلاح میں الکوحل کے بنیادی اجزا تین ہیں: ۱- کاربن ...
خلاصہ فتوی:سوال ۔فاسق وبدعتی کے پیچھے نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے ؟جواب:جب تک کسی کی بدعت و فسق سے کفر لازم نہ آئے اس وقت تک اس کے پیچھے نماز جائز ودرست ہے، اس پر متعدد احادیث و آثار موجود ہیں اور صحابہ، تابعین، سلف صالحین کا اسی پر عمل رہا ہے اور یہ اہل سنت و جماعت کی علامت بھی ہے ۔سوال: دیوبندی کی اقتدا میں نماز درست ہے یا نہیں؟جواب : دیوبندی نام سے منتسب حضرات کے عقائد تین طرح کے ہیں، ان تینوں کا حکم الگ الگ ہے۔(۱) بعض وہ ہیں جن کے بارے میں یہ...
کوویڈ 19 ویکسین کاحکم شرعی خلاصۂ فتوی: کوویڈ 19 وبا پورے عالم کو اپنے لپیٹ میں لے چکا ہے ، اس وبا سے نجات کا واحد راستہ ویکسین ہی ہے اور یہ ویکسین حکومت کے ماتحت ہی لگوایا جائے گا، اس لیےاس ویکسین میں کسی بھی طرح کا مادہ ملا ہو خواہ حرام ہی کیوں نہ ہو، ویکسین میں اس کی ہیئت باقی نہیں رہتی ہے اس لیے حنفیہ کے یہاں مفتی بہ قول کے مطابق اس کا استعمال جائز ہے، نیز ضرورت اور عموم بلوی کی وجہ سے اس کا لگانا اور اس وبا سے نجات کے لیے حکومت...
سوال:درج ذیل مسائل میں علما کی کیا رائے ہیں وضاحت فرمائیں: (۱) جب کوئی مسلمان غیرمسلم کے عبادت خانہ میں داخل ہوجائے تو کیا حکم ہے ؟(۲) کوئی مسلمان غیر مسلم کے تہواروں میں شریک ہوکر خوشیاں منائے تو کیا حکم ہے ؟(۳)کوئی مسلمان غیر مسلموں کے تہواروں کے موقع پر اُن کو مبارکباد دے تو کیا حکم ہے ؟ (۴)ہندؤں کے یہاں سے آنے والے پرساد کھانے کا کیا حکم ہے ؟ مستفتی: تنویر، دہلیبسم اللہ الرحمن الرحیمجواب ۔(۱) غیر مسلموں کے عبادت خانے میں داخل ہونے کے تعلق سے علما ءکے مختلف اقوال ہیں حرام ،مکروہ اورجائز ۔ جمہور...
خلاصہ : اسبال: ائمہ اربعہ کا اس بات پر اتفاق ہے کہ کپڑے کوخواہ تہبند ہو یا پائجامہ یا پینٹ یا اور دوسرے کپڑے اگر تکبر کی نیت سے ٹخنے سے نیچے کیاتو نماز کی حالت میں ہو یا غیر نماز کی حالت میں، ہر صورت میں مکروہ تحریمی ہے ۔اور اگر تکبر کی نیت سے نہ ہو، تو اس حدیث کی وجہ سے جو اس سلسلے میں وارد ہے ،مکروہ تنزیہی ہے۔ سدل :یعنی بغیر باندھےکپڑے کو سر یا کاندھے پر ڈال کر دونوں کنارے کو نیچے کی طرف لٹکادینا، یہ علماےاحناف کے نزدیک ستر کھلنے کی وجہ سے...