Donate Now
دنیا کو بچانے کے لیے ہمیں ازہر کی قوت پر مکمل یقین ہے

دنیا کو بچانے کے لیے ہمیں ازہر کی قوت پر مکمل یقین ہے

امام اکبر ڈاکٹر احمد الطيب، شیخ الأزہر الشریف نے شیخ ابو سعید احسان الله محمدی، شیخ طریقہ چشتیہ و نقشبندیہ اور جامعہ عارفیہ، الہ آباد، بھارت کے وفد کا استقبال کیا۔

اس ملاقات میں ازہر اور جامعہ عارفیہ کے درمیان علمی اور تدریسی تعاون کو فروغ دینے پر بات چیت ہوئی۔ وفد نے درخواست کی کہ جامعہ عارفیہ کے طلباء کے لیے کچھ وظائف فراہم کیے جائیں تاکہ وہ جامعہ الأزہر میں تعلیم حاصل کر سکیں، نیز ازہر سے اساتذہ بھیجنے کی درخواست کی تاکہ وہ جامعہ عارفیہ میں تدریس کر سکیں۔ علاوہ ازیں، وفد نے ازہری کتب( خاص طور پر نصاب کی کتب) فراہم کرنے کی درخواست کی تاکہ ان سے استفادہ جامعہ میں تدریسی مواد کے لیے کیا جا سکے۔

شیخ احسان الله نے کہا کہ ازہر کی وسطیت اور اعتدال نے اسے اسلامی دنیا کی قیادت کے قابل بنایا ہے، اور ہمیں یقین ہے کہ ازہر اسلامی دنیا کو تفرقہ بازی سے بچا سکتا ہے۔شیخ احسان الله کی درخواست پر کہ انہیں ازہری نصاب کی کتب فراہم کی جائیں، امام اکبر نے فوراً نصاب کی کتب عطا کرنے کا وعدہ کیا اور اساتذہ کو جامعہ العارفیہ بھیجنے کی یقین دہانی کرائی، بشرطیکہ وہ تخصصات کی تفصیلات فراہم کریں۔ ازہر نے جامعہ العارفیہ کے ساتھ مختلف تخصصات میں تعاون کے لیے آمادگی ظاہر کی یاد رہے کہ جامعہ العارفیہ کا قیام 1993 میں تصوف کی صحیح تعلیم کے مقصد عمل میں آیا تھا ، جو کتاب و سنت پر مبنی اور بدعات و خرافات سے پاک ہے۔ اس میں اصول دین، اسلامی مطالعات اور اسلامی دعوت کی فیکلٹیاں شامل ہیں، اور یہاں تقریباً 500 طلباء تصوف، علوم شرعیہ، علوم طبعیہ، اور ادب کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

Source
إحسان الله الهندى لـ"الطيب": نثق فى قدرة الأزهر على إنقاذ العالم Published on Feb 19 2013
كتب لوى على- إحسان الله الهندى لـ"الطيب": نثق فى قدرة الأزهر على إنقاذ العالم Published on Feb 19 2013
Ad Image