آج جامعہ عارفیہ میں جامعہ کے بانی و سرپرست داعی اسلام شیخ ابو سعید شاہ احسان اللہ محمدی صفوی کی سرپرستی میں تعلیمی افتتاحی پروگرام کا انعقاد ہوا۔ تلاوت کلام اللہ اور حمد ونعت کے بعد مولانا ذیشان احمد مصباحی نے علم دین اور تفقہ کا صحیح نظریہ اور اس کے حصول کے آداب کے حوالے سے خطاب فرمایا ، ساتھ ہی آپ نے تعلیم کے مقاصد پر نہایت علمی اور جامع روشنی ڈالی۔ اس کے بعد جامعہ کے نائب پرنسپل مفتی محمد کتاب الدین رضوی صاحب نے اساتذہ ومنتظمین نیز جدید وقدیم طلبہ کو نصیحت آمیز کلمات سے نوازا...
ہلال رمضان ۱۴۳۹ھ کی روداد الم اورچند قابل غور پہلو ۱۶ مئی ۲۰۱۸ء / ۲۹شعبان ۱۴۳۹ھ کو ایک رفیق کے ولیمے میں شرکت کے لیے فتح پور گیا ہوا تھا۔ ساڑھے تین گھنٹے تاخیر کے ساتھ ساڑھے دس بجے رات میں ہماری ٹرین سید سراواں اسٹیشن پر پہنچی۔ خانقاہ شریف میں داخل ہوتے ہی معلوم ہوا کہ حضرت صاحب سجادہ اندر تشریف لے جاچکے ہیں اور ساتھ ہی وہ یہ فرماگئے ہیں کہ ہم کل روزہ رکھیں گے۔ کسی نے بتایا کہ وہ مجھ سے بھی رابطہ چاہ رہے تھے، لیکن میرا فون آف تھا جس کی وجہ سے رابطہ...
مدارس سے جامعات کی طرف کاروان شوق کا سفر میمون پس منظر علامہ ارشد القادری (۱۹۲۵ء- ۲۰۰۲ء) بریلوی مسلک کے وہ روشن دماغ عالم تھے جنھوں نے مدارس کو عصری جامعات اور عالم عرب سے جوڑنے کے لیے ۱۹۸۹ء میں جامعہ حضرت نظام الدین اولیا کی شکل میں ایک Bridge کی تعمیر کی جس کا افتتاح ۲۴؍ اپریل ۱۹۹۵ء کو کیا گیا۔ گذشتہ دنوں اس جامعہ کے ڈائریکٹر جناب مولانا محمود احمد غازی، جو خیر سے علامہ کے پوتے بھی ہیں، کی طرف سے جامعہ سے شائع ہونے والے سالانہ مجلہ ’’کاروان رئیس القلم‘‘ کےلیے لکھنے کا دعوت نامہ موصول...
توحید اور انسانیت تمام مذاہب میں مشترک ہے : خانقاہ عارفیہ میں منعقدقومی یکجہتی کانفرنس میں سوامی اگنی ویش کا اظہار خیالخانقاہ عارفیہ ، سید سراواں، الٰہ آبادہندوستان کی گنگا جمنی تہذیب یہاں کےصوفیوں اور سنتوں کی دین ہے ۔ انھوںنے اس سرزمین پر امن ومحبت ، رواداری ومساوات، میل ملاپ اور بین الاقوامی سطح پر قومی یکجہتی کادرس دیا ہے ، جو ملک کی اجتماعی سالمیت وحفاظت ، امن وامان اور ترقی کے لیے ناگزیر تھا۔آج جب کہ غیر امن پسندلوگ دین ومذہب کے نام پر ملک میں فساد وآتنک پھیلانے اور ملک کی امن وشانتی کا گلا گھونٹنے...
صوفیہ کرام اور بزرگان دین سے تعلق اور نسبت رکھنے کا مطلب صرف ان کے اعراس میں شرکت اور ان کےمزارات پر چادر و گاگر کی رسم ادا کرنا نہیں ہے بلکہ ان کی محفلوں اور مجلسوں میں شریک ہو کر ان کی تعلیمات کو سننا اور اپنی زندگی میں اس کو عمل میں لانا ہے ۔مذکورہ خیالات کا اظہار درگاہ مخدوم شاہ مینا شاہ ، لکھنؤ میں منعقد تعلیمات صوفیہ کرام کانفرنس میں مفتی محمد کتاب الدین رضوی(نائب پرنسپل جامعہ عارفیہ ، سید سراواں) نے اپنے خصوصی خطاب میں کیا ۔ آپ نے مزید کہا کہ اللہ رب العزت...
جامعہ عارفیہ، سید سراواں، الہ آباد میں فلسفہ وتصوف: تعارف وتجزیہ کے موضوع پر توسیعی خطبہانسانی زندگی میں تہذیب وثقافت کی حیثیت ثانوی ہے۔ اصلی حیثیت کائنات کو وجود بخشنے والے رب کی معرفت ہے۔ جس کی وضاحت قرآن مقدس نے یوں فرمائی ہے۔ وَمَاخَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْاِنْسَ اِلاَّ لِیَعْبُدُوْنَ۔ (الذٰرٰیت: 56) یہی انسانی حیات کا اصل مقصود ہے۔ اسی مقصود اصلی کی جانب تصوف وفلسفہ رہنمائی کرتے ہیں اور مادہ پرستی کے نرغے سے نکال کر انسان کو حیات واقعی میں لاکھڑا کرتے ہیں۔ مادہ پرستی کی بنا پر آج دنیا عائلی، معاشرتی، ثقافتی، تعلیمی بحران وانحطاط سے دو چار...
مسابقہ میں کامیاب طلبہ کو جامعہ عارفیہ کے ناظم اعلیٰ شیخ حسن سعید صفوی کے ہاتھوں سرٹیفیکٹ اور شیلڈ سے نوازا گیا جامعہ عارفیہ ،سید سراواں میں۵؍ جنوری سے ۸؍ جنوری تک ’’جشن یوم غزالی ‘‘ کے موقع پرسالانہ تعلیمی و ثقافتی مسابقہ میں کامیاب طلبہ کوناظم اعلیٰ جامعہ عارفیہ شیخ حسن سعید صفوی کے ہاتھوں سرٹیفیکٹ اور شیلڈ سے نوازا گیا ۔ جمعیۃ الطلبۃ کی جانب سے سال رواں منعقد ہونے والےیوم غزالی مقابلہ جاتی پروگرام میں تقریبا ۴۰۰ طلبہ نے شرکت کی۔۸ ؍ جنوری ۲۰۱۸ء کو اختتامی سیشن کا انعقاد ہوا جس میں کامیابی حاصل کرنے والوں کو انعامات سےنوازا...
خانقاہ عارفیہ، سیدسراواں میں منعقدقومی یکجہتی کانفرنس میںعلما و دانشوران کا اظہار خیال ، الاحسان -۸ اور خضر راہ (ہندی) کی رونمائی جامعہ عارفیہ، سید سراواں، الٰہ آبادہندوستان کی گنگا جمنی تہذیب یہاں کے صوفیوں اور سنتوں کی دین ہے۔ انہوں نے ہی یہاں امن وامان اور محبت و ہم آہنگی کا ماحول پیدا کیا، جو ملک کی اجتماعی سالمیت اور ترقی کے لیے ضروری تھا۔ آج جب کہ فسطائی طاقتوں اور مذہب کے نام پر سیاست کرنے والوں نے ملک کے اندر زہر پھیلارکھا ہے، ایسے میں ضروری ہوگیاہے کہ مذہب و روحانیت اور اخلاق و انسانیت کے حقیقی نمائندگان...
رسول علیہ السلام اور بچے والدین پر لازم ہے کہ وہ سیرت کامطالعہ کریں تاکہ اُنھیں یہ معلوم ہو کہ رسول علیہ السلام نے بچوں سے کیساسلوک فرمایا اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی آمدسےپہلے عرب میں بچوں کے قتل و خون کی جو ظالمانہ رسم رائج تھی اُسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیشہ کے لیے ختم کردیااوربچوں سے محبت وشفقت کا یوں اظہار فرمایا:لَيْسَ مِنَّا مَنْ لَمْ يَرْحَمْ صَغِيْرَنَا۔(مستدرک ازحاکم،باب کتاب الایمان،حدیث:۲۰۹) ترجمہ: وہ ہم میں سے نہیں جو چھوٹوں پر شفقت اور مہربانی نہیں کرتا۔ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بچوں...
دہشت گردی دنیا کا وہ مرض ہے جس کے علاج کی تلاش وجستجو میں آج پوری دنیا سرگرداں ہے، مگر اس کی تلاش وجستجو آج تک پوری نہیں ہوسکی ہے۔ یہ وہ بھیانک مرض ہے جو پوری انسانیت کو اپنے زد میں لیے ہوئے ہے اورجس کے تعفن سے پوری دنیا بے قرار ومضطرب ہے۔حیرت ہوتی ہے کہ اس مرض کے خلاف آوازیں وہ لوگ اٹھارہے ہیں جن کی زندگی اس کی نشر واشاعت میں صرف ہوگئی ہے۔ غریبوںاور دردمندوں کی لاشوں پر اپنے اقتدار کی بساط بچھانے والے آج غربت اور درمندی کے خاتمے کی بات کررہے ہیں، ظلم...
۲۶؍اکتوبر ۲۰۱۷ءبروز جمعرات بعد نماز مغرب جا معہ عارفیہ ،سید سراواں ،الٰہ آباد میں طلبہ دعوہ کے زیر اہتمام’’دور حاضر میں صحافت کی ضرورت واہمیت اور اس کے تقاضےپر ایک توسیعی خطبہ کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں معروف صحافی جناب احمد جاوید صاحب(ایڈیٹر اخبار انقلاب ،پٹنہ ) کا جامع خطبہ ہوا ۔نظامت کے فرائض مولانا ذیشان احمد مصباحی نے انجام دی ۔مجلس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا متعلم محمد رضی احمد نے تلاوت کلام اللہ سے مجلس کی شروعات کی ،بعدہ حمد ونعت محمد اخترتابش نے پیش کیا ۔مولانا رفعت رضانوری استاد جامعہ ہذا نے صحافت کے...
طلبۂ شعبۂ دعوہ ،جامعہ عارفیہ کے تحقیقی مقالات کے خاکے منظور،جامعہ عارفیہ کاعلم وتحقیق کے میدان میں ایک نئی پیش رفتپریس ریلیز/ سید سراواں، الہ آبادتحقیق انسانی زندگی کا فطری داعیہ ہے ،جس کا مقصد یہ ہے کہ انسان اس کے ذریعہ حقیقت تک رسائی حاصل کرے اور نئی چیزوں کی دریافت کرتار ہے ۔ساتھ ہی اپنی قوت وفکر اور استعداد کے مطابق پوشیدہ حقائق کی معرفت کے حصول میں بھی کو شاںر ہے ۔طلبۂ مدارس کے اندر تحقیقی شعور کی تربیت اور عملی تحقیق کی مشاقی از حد لازم ہے۔ عام طور پر طلبۂ مدارس کو حفظ و نقل...
خانقاہ عارفیہ میں منعقد ماہانہ محفل مولائے کائنات میں’’ دردناک عذاب سے نجات کا راستہ‘‘ کے عنوان پر مفتی محمد کتاب الدین رضوی کا اظہار خیال دنیا میں کوئی بھی شخص بغیر غم کے نہیں ہےاور اگرکوئی ایسا ہے جس کو کوئی غم نہیں تو وہ انسان ہی نہیں ہے ۔ کچھ لوگوں کو دنیا کا غم ہے ، کسی کوجہنم سے بچنے کا غم، کسی کو جنت کے حور و قصورپانے کا غم تو کسی کو اپنے بنانے والے کومنانے کا غم ۔ ہر انسان کی زندگی میں مصیبت ہے ، پریشانی ہے ، مصائب و آلام کا سامنا ہے۔دریں...
خانقاہ عارفیہ ، سیدسراواں میں دو روزہ ذکر شہادتین کی محفل کا انعقاد سید سراواں ، الٰہ آباد خانقاہ عالیہ عارفیہ ، سید سراواں میں۹ اور ۱۰ محرم کو ’’ذکر شہاتین‘‘ کے نام سےتقریری محفل کا انعقاد عمل میں آیا۔ بروز سنیچر مغرب تا عشا پہلی نشست منعقد ہوئی جس میں جامعہ عارفیہ کے طالب علم مظہر حسین انصاری نے منظوم خراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے بعد مولانا محمد ذکی (استاذ جامعہ عارفیہ ) نے نہایت سنجیدہ اسلوب میں حسنین کریمین رضی اللہ عنہما سے محبت اور اس کے تقاضے پر گفتگو فرمائی ۔ آپ نے فرمایا کہ...
خانقاہِ عارفیہ میں محفلِ مولائے کائنات اور تصوف وفلسفے کے موضوع پر توسیعی خطبےکا انعقاد موجودہ دورعصری علوم کے حوالے سے بڑا ترقی یافتہ دور کہلاتا ہے۔ وہ چیزیں جوپہلے لوگوں کے تصور سے باہر تھیں، آج کی دنیا میں قدم قدم پر ان کے عملی نمونے دیکھنے کو ملا کرتے ہیں۔ مگر یہ بات بھی سچ ہے کہ جہاں ان علوم کی بنیا دپر مادی چیزیں خوب ترقی یافتہ ہوچکی ہیں، وہیں ان کی بنا پر معاشرے میں اخلاقی، عائلی اور معاشرتی وہ بحران بھی پیدا ہوچکا ہے جس سے باہر نکلنا دنیا کے لیے ناممکن تو نہیں البتہ دشوار...
خانقاہِ عارفیہ، سید سراواں، الہ آباد اور اس کے شیخ داعیِ اسلامی شیخ ابوسعید شاہ احسان اللہ محمدی صفوی دام ظلہ العالی سے شناسائی اور وابستگی کے کل دس سال پورے ہوگئے۔ ۲۰۰۷ء میں پہلی بار پہلے یوم غزالی کے موقع پر بطور مہمان خصوصی میری شرکت ہوئی تھی۔ اس سے پہلے میرے کان سید سراواں سے آشنا نہیں تھے۔ اسی سال اپنے تیسرے یا چوتھے سفر میں شیخ سے میں نے بیعت بھی کرلی تھی۔ بیعت سے قبل اور آشنائی کے بعد کی درمیانی مدت میں اپنے احباب کے بیچ بڑے ذوق وشوق اور وارفتگی کے ساتھ اس خانقاہ...