Donate Now
طلبہ جامعہ عارفیہ کے مابین انعامی مقابلہ

طلبہ جامعہ عارفیہ کے مابین انعامی مقابلہ

۴؍مارچ کی شب کو جامعہ عارفیہ (سید سراواں ،الہ آباد )میں سالانہ تعلیمی مسابقہ بنام ’’جشن یوم غزالی ‘‘ اختتا م پذیر ہوا ۔جس میں سو سے زائد طلبۂ جامعہ عارفیہ نے حفظ قرآن و حدیث ،اردو، عربی اور انگریزی کے تحریری و تقریری مقابلوں میں شرکت کی ، یہ پروگرام طلبہ جامعہ عارفیہ کی مشترکہ تنظیم جمعیۃ الطلبۃکے زیر اہتمام پچھلے پانچ سالوں سے منعقد کیا جا رہا ہے ۔تین روز ہ یہ تحریری و قریری مسابقہ کئی نشستوں پر مشتمل تھا ۔ پہلے دن: حفظ قرآن اور تجوید قرآن کا مسابقہ ہوا، جس میں۵۳؍ طلبہ نے شرکت کی جن میں سے مندرجہ ذیل طلبہ نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی(حفظ قرآن)۱۔ محمد اشہد، ۲۔غلام خواجہ ،۳۔حمید الرحمٰن و عبد اللہ، (تجوید قرآن) ۱۔ محمد اکرام  ۲۔ محمد شہود ۳۔ اویس رضا ، ۔ مولانا اشتیاق عالم مصباحی اور مولانا فخرالزماں سعیدی نے فیصل کے فرائض انجام دیئے ۔

دوسرے دن صبح کی نشست حفظ حدیث اور شام کی نشست عربی، انگریزی تقریری مقابلوں پر مشتمل تھی ۔ حفظ حدیث میں ۵۷؍ طلبہ جب کہ انگریزی ،عربی تقریری مقابلوں میں ۵۸؍ طلبہ نے شرکت کی جن میں سے مندرجہ ذیل طلبہ نے بالترتیب پوزیشن حاصل کی(حفظ حدیث )گروپ(الف)۱۔ مدثر نظر ۲۔ سہیل احمد ۳۔ علی انور ، (ب) ۱۔ رضوان عارف ۲۔ مقصود عالم ۳۔ محمد سلمان۔ مولانا کتاب الدین رضوی ،مولانا غلام مصطفیٰ ازہری ،نے فیصل کی ذمہ داری ادا کی ۔انگریزی تقریر(الف) ۱۔ محمد اسرار ۲۔ مغیث انجم ۳۔ محمد جنید ،(ب)۱۔ جنید احمد ۲۔ عبداللہ ۳ ۔ سید اسرار ، مولانا ضیاء الرحمن علیمی اورماسٹر زبیر احمد خا ن فیصل تھے ۔عربی تقریر ( الف) ۱۔انجم راہی ۲۔ سید اسرار ۳۔حسن اقبال (ب)۱۔ فیض العزیز ۲۔ مقصود عالم ۳۔ محمد توصیف ، مولانا شاہد رضا ازہری، مو لانا    ضیاء الرحمن علیمی نے جج ہونے کا حق ادا کیا ۔ تیسرے دن پہلی نشست میں طلبۂ جامعہ نے اردو تقریری مظاہرہ کیا جس میں گروپ (الف)کے ۱۔عمران قادری ۲۔ رضوان احمد ۳۔محمد شاہد، اور گروپ(ب) کے ۱۔محمد سلمان ۲۔ فیض العزیز ۳۔دانش بقائی ، نے بالترتیب پوزیشن حاصل کی۔ اس نشست میں فیصل کے فرائض مولانا رفعت رضا نوری اور مولانا مجیب الرحمٰن علیمی نے انجام دئے ۔ تحریری مقابلہ گروپ (الف) ۱۔ محمد عاصم ۲ ۔ کلیم رضا ۳۔راشد برکاتی (ب) ۱۔ محمد مشفق ۲۔محبوب انصاری ۳۔ مستحن اقبال (ج)۱۔ محمد طارق رضا ۲۔ صدام رضوی ۳۔رضوان عارف ، مذکورہ طلبہ نے اپنی تحریری صلاحیتوں کی بنیاد پر ترتیب وار پوزیشن حاصل کی ۔

 

آخری نشست میں مختلف مقابلہ جات میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ نے اپنے علم و فن کا مظاہرہ کیا اور تمام مقابلوں میں پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ ،شیخ طریقت داعی اسلام شیخ ابو سعید شاہ احسان اللہ محمدی صفوی کے دست مبارک سے سرٹیفکٹ اور انعام سے سرفراز کئے گئے ۔پروگرام کے اخیر میں جمعیۃ الطلبۃ کے نگراں مولانا مقصود احمد سعیدی ، استاد جامعہ عارفیہ نے اپنے طلبہ کو مبارک بادی دیتے ہوئے جامعہ کے اساتذہ اور خدام کا شکریہ ادا کیا۔ اس طرح تین روزہ یہ مقابلہ جامعہ کے بانی اور خانقاہ عارفیہ کے صاحب سجادہ  کی سرپرستی میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا ۔

Ad Image