Alehsan Media

Urdu Article

148 published articles

ضیاے خیرآباد کی روپوشی!

ضیاے خیرآباد کی روپوشی!

۱۸؍ جنوری ۲۰۲۶ء کی شام محترمی سید ضیا علوی کی وفاتِ حسرت آیات کی غیر متوقع خبر سے ہم دل مسوس کر رہ گئے۔ ایسا بھی ہوسکتا ہے؟ ہمارا ذہن اس کے لیے بالکل بھی تیار نہیں تھا۔ آناً فاناً خبر کی تصدیق ہوگئی۔ اِنّا لِلّٰہِ وَاِنّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْن۔ زندگی اسی کی بخشش ہے۔ جب چاہے موت کی سواری پر بٹھا کر اپنے پاس بلالے۔ کسے یارا کہ اس کے فیصلے پر سوال اٹھائے؟ مرضی مولیٰ از ہمہ اولیٰ! میں نے اپنے فیس بک پیج پر یہ کلماتِ تعزیت لکھے اور خود کو دلاسا دیا: ’’شعر و سخن کے ماہر،...

دینی مدارس کا تعلیمی و معاشی بحران، تجزیہ اور حل

دینی مدارس کا تعلیمی و معاشی بحران، تجزیہ اور حل

تاریخی پس منظر، موجودہ چیلنجز اور نصاب و نظامِ تعلیم میں مجوزہ اصلاحات پر مدلل گفتگو ۔ اسلامی علمی روایتغلط العوام صحیح کی قبیل سے تواتر سے ایسا کہا جاتا رہا ہے کہ مدارس کا مقصد علومِ دینیہ کی حفاظت و اشاعت ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ تصورِ مدارس کی یہ تحدید عہدِ استعمار کی پیداوار ہے، ورنہ مدارس ہمیشہ مراکزِ علوم رہے، نہ کہ صرف مراکزِ علومِ اسلامی۔ اسلامی تاریخ سے اسی نظریے کی توثیق ہوتی ہے۔ اور اگر بر سبیلِ تنزل یہ تسلیم کر لیا جائے کہ اسلامی تاریخ میں مدارس علومِ دینی کے ہی مراکز تھے تو...

مرشدِ عشق؛ مشکل صوفیانہ شاعری کی علمی وعارفانہ توضیحات

مرشدِ عشق؛ مشکل صوفیانہ شاعری کی علمی وعارفانہ توضیحات

علامہ ڈاکٹر ذیشان احمد مصباحی کی شرح جو مثنوی ’’نغمات الاسرار‘‘ کے اشعار، رموزِ تصوف اور عرفانی نکات کو عام قاری کے لیے قابلِ فہم بناتی ہے۔ احسان، جس کا ذکر حدیثِ جبریل میں آیا ہے، دراصل وہ باطنی کیفیت ہے جسے تصوف کے نام سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ چوں کہ یہ فن نہایت دقیق اور لطیف مطالب رکھتا ہے، اس لیے بسا اوقات اس کے بعض مضامین کو نثر میں پیش کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ اسی وجہ سے صوفیا اپنے کاروانِ جذب و شوق، حال و وجد، اسرار و رموز، عشقِ الٰہی، لطائفِ عرفانی، قلبی کیفیات، حکایات...

محبوبِ الٰہی خواجہ نظام الدین اولیا قدس سرہ العزیز

محبوبِ الٰہی خواجہ نظام الدین اولیا قدس سرہ العزیز

آپ کی ذات نہ صرف جماعتِ صوفیہ کے لیے علمی و عملی معیار ہے بلکہ آپ کا نظام بھی خانقاہی نظام کے لیے ایک بہترین نمونہ ہے۔ محبوبِ الٰہی خواجہ نظام الدین اولیا قدس سرہ (۶۳۶ھ-۷۲۵ھ) کا شمار اُن اکابر صوفیہ میں ہوتا ہے جو علمی طور پر بھی بلند اور صاحبِ کمال تھے۔ علمی شان کا یہ عالم تھا کہ طالبِ علمی ہی کے زمانے میں آپ ’’بحّاث‘‘ اور ’’محفل شکن‘‘ جیسے خطابات سے مشہور ہو چکے تھے۔ اس کے باوجود متواضع اور منکسرالمزاج ایسے کہ جب آپ کی دستار بندی ہوئی تو آپ کے ادب و آداب کو...

محبوب سبحانی شیخ عبد القادر جیلانی قدس سرہ

محبوب سبحانی شیخ عبد القادر جیلانی قدس سرہ

اپنی ضروریات و حاجات اللہ کے حضور رکھنا، اسی پر اعتماد کرنا، اس کے علاوہ کسی سے امید نہ لگانا، اسی سے ہر چیز مانگنا، ہمیشہ توحید پر قائم رہنا۔ محبوب سبحانی شیخ عبد القادر جیلانی قدس سرہ (۴۷۰ھ – ۵۶۱ھ) کا شمار ان اکابر اولیا میں ہوتا ہے جو توحید اعتقادی کا عملی مظہر اور اسی کے داعی و مبلغ ہوتے ہیں۔ آپ کی تعلیمات کا اصل الاصول توحید ہے۔ جیسا کہ آپ نے اپنے صاحب زادے شیخ عبد الوہاب قادری رحمہ اللہ کو وصیت کی تھی:’’اپنی ضروریات و حاجات اللہ کے حضور رکھنا، اسی پر اعتماد کرنا، اس...

ابنِ کثیر کی تفسیر: ایک عاشقِ قرآن کی کہانی

ابنِ کثیر کی تفسیر: ایک عاشقِ قرآن کی کہانی

کبھی کبھی دل میں ایک چنگاری سلگتی ہے، جو برسوں بعد شعلہ بن کر روشن ہو جاتی ہے۔ کچھ ایسا ہی معاملہ میرا تھا۔ ایک عرصے سے دل میں یہ خواہش دبی دبی سی پل رہی تھی کہ کاش! قرآن کو خود قرآن کی روشنی میں سمجھنے کا موقع ملے۔ یہ خواب اگرچہ خاموش تھا، لیکن کبھی بجھا نہیں۔ اور اس خواب کی تکمیل میں بارہا دوستوں سے مشورہ اور اساتذہ سے رہنمائی طلب کی، تو پتا چلا کہ اس خواب کی ایک ہی بہترین تعبیر ہے: تفسیر ابن کثیر۔ یہ وہ تفسیر ہے جس پر علما کا تقریباً اجماع...

مرشدِ عشق ؛ تعارف و تجزیہ

مرشدِ عشق ؛ تعارف و تجزیہ

کتاب : لمعات الانوار فی شرح نغمات الاسرار (مرشدِ عشق )متن:مثنوی نغمات الاسرار (627 اشعار پر مشتمل) مرشدِ عشق ، موسوم بہ لمعات الانوار فی شرح نغمات الاسرار، جس کا متن ایک شاہ کار نظمِ تصوف، خورشیدِ اسرارِ معرفت ہے اور شرح ان عرفانی رموز کی نورانی کرن ہے۔ بے شک عارفانہ کلام کی یہ مثالی تشریح و تمثیلی تفہیم  امور تصوف سے آشنائی اور رموزِ حقیقت سے عقدہ کشائی میں   اہل علم و معرفت قارئین  کے لیے خضرِ راہ کی حیثیت رکھتی ہے، اور  بیدار دلوں کے لیےسراپا چراغِ رشدو ہدایت ہے۔حضورِ ماتن ادام اللہ ظلہ و فیوضہ...

مومن کی سادگی اس کی کمزوری نہیں!

مومن کی سادگی اس کی کمزوری نہیں!

دورِ حاضر کی ایک نمایاں اخلاقی بیماری یہ ہے آپسی معاشرتی رویّوں میں خلوص کی جگہ چالاکی، سچائی کی جگہ مکاری، اور خیرخواہی کی جگہ خودغرضی نے لے لی ہے۔ معاشرے میں ایسا شخص قابلِ عزت سمجھا جاتا ہے جو سمجھدار بن کر ہر موقع سے فائدہ اٹھا لے، چاہے اس کے لیے کسی کو دھوکہ دینا پڑے یا اخلاقی اصولوں کو روندنا پڑے۔ اس کے برعکس جو شخص سادگی، خیرخواہی اور اعتماد سے پیش آتا ہے، اسے کمزور، نادان یا دنیا سے بےخبر سمجھا جاتا ہے۔ایسے افسوسناک ماحول میں نبی کریم ﷺ کی یہ جامع حدیث:(مومن سادہ دل اور...

امام زید اور عقیدۂ تفضیل

امام زید اور عقیدۂ تفضیل

امام زید بن علی بن حسین بن علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ وعنہم أجمعین ان ائمۂ اہل بیت سے ہیں جن کا احترام - بلاامتیاز تسنن وتشیع - پوری امت کرتی ہے۔ زیدی سادات آپ ہی کی نسل سے ہیں، جن کی شاخیں دنیا بھر میں پھیلی ہوئی ہیں۔ اہل تشیع کا زیدی گروپ خود کو انہی سے منسوب کرتا ہے۔ آپ امام زین العابدین کے صاحب زادے، امام محمد باقر کے چھوٹے بھائی اور امام جعفر صادق کے چچا ہیں۔ اثنا عشری گروپ انہیں امام باقر کا متبع کہتا ہے، جب کہ زیدی، امام زین العابدین کے...

اعلیٰ حضرت کی تکفیرات فقہی ہیں یا کلامی؟

اعلیٰ حضرت کی تکفیرات فقہی ہیں یا کلامی؟

علامہ ابن ہمام کے بقول جمہور محدثین وفقہا خوارج کے عدم تکفیر کے قائل ہیں، جب کہ متاخرین میں بہت سے فقہا کی عبارات میں ان کی تکفیر منقول ہے۔ لیکن چوں کہ وہ مجتہد نہیں اور ان کا مذہب مجتہدین کے خلاف ہے، اس لیے ناقابل اعتبار ہے۔ ([1]) یہ ہے باب تکفیر کے دو رجحانات کی صحیح تصویر۔ بے شمار علماے متکلمین کے اس ارشاد کو اسی ذیل میں دیکھنا چاہیے کہ لازم المذھب لیس بمذھب۔([2]) یہ مسلمانوں کے عہد عروج کی بات ہے، لیکن عہد زوال میں ، وہابی تحریک کے ظہور کے بعد جس طرح مسلمانوں...

گنگا جمنی تہذیب کے فروغ میں تصوف کا کردار

گنگا جمنی تہذیب کے فروغ میں تصوف کا کردار

یہ مقالہ آل انڈیا ریڈیو، لکھنؤ سے ۱۸؍ ستمبر ۲۰۲۴ء کو صبح ۳۰: ۹ ؍ بجے نشر کیا گیا۔  اس عنوان کا تقاضا ہے کہ سب سے پہلے ہم حسب ذیل سوالات کی وضاحت کریں؟۱-تصوف کیا ہے؟۲-گنگا جمنی تہذیب کیا ہے؟۳-اس کے فروغ میں تصوف اور صوفیہ کا رول کیا ہے؟۴-موجودہ عہد میں اس تہذیب کی اہمیت کیا ہے؟ ۱-تصوف کیا ہے؟تصوف اسلام کے باطنی، اخلاقی اور روحانی نظام کا نام ہے۔تصوف کی بنیاد حدیث جبریل ہے جس میں اس کے لیے لفظ ’’الاحسان‘‘کا استعمال کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ دین میں احسان یہ ہے کہ جب...

سیرت رسول ﷺ سے دوری: وجوہات اور اَثرات

سیرت رسول ﷺ سے دوری: وجوہات اور اَثرات

سیرت رسول ﷺ اسلامی تاریخ کا وہ اہم باب ہے جو نہ صرف دینی ہدایت بلکہ اخلاقی اور معاشرتی اصول بھی فراہم کرتا ہے۔ نبی اکرم ﷺ کی زندگی اور اُسوہ ٔحسنہ ہرمسلمان کے لیے مشعل راہ ہے اور اُسی کو اپناکر اُمت ایک زمانے تک بساط عالم پر اپنا پرچم لہراتی رہی ہے اور تقریباً ہزار سال اقتدار میں رہنے کے بعدپھر اُمت مسلمہ زوال کا شکار ہوئی تو یہ زوال مختلف شعبوں میں آیا، خصوصاً باب سیرت میں غیر معمولی زوال آیاکہ اُمت مسلمہ جہاں قلبی اور عملی طورپر سیرت سے دور ہوئی تووہیں فہم سیرت سے بھی...

قطب اودھ مخدوم شاہ مینا لکھنوی اور ان کی تعلیمات

قطب اودھ مخدوم شاہ مینا لکھنوی اور ان کی تعلیمات

ہندوستان کے خطۂ اودھ بالخصوص لکھنؤ  کو جن مشائخ صوفیہ کی برکتوں سے حصہ ملا ان میں ایک بڑا نام کاشف حقائق طریقت، واقف دقائق حقیقت قطب العالم  مخدوم محمد شاہ مینا قدس سرہ (وفات: ۲۳/ صفر ۸۸۴ھ)  کا بھی ہے۔ مخدوم  شاہ مینا تقریباً  بارہ سال ہی کے تھے کہ شاہ  بدیع الدین مدار قدس سرہ نے اپنے مرید قاضی شہاب الدین چتلائی کے ذریعہ  آپ کی قطبیت کا اعلان کروایا اور لوگوں کو  آپ کی جانب رجوع کرنے کی تلقین فرمائی۔ مخدوم شاہ مینا  نے کمال روحانیت کی راہ میں دو عظیم ہستیوں سے خوب استفادہ کیا۔ ایک...

تفہیم جہاد: جہادی فکر کی گتھیوں کو سلجھانے والی ایک نئی اور انوکھی  کتاب

تفہیم جہاد: جہادی فکر کی گتھیوں کو سلجھانے والی ایک نئی اور انوکھی کتاب

امت مسلمہ کی جانب سے فرض کفایہ اور 'جہادی فکر' کی گتھیوں کو سلجھانے والا بیش قیمت مجموعہ، تفہیم جہاد ، کا مطالعہ کیا۔ ڈاکٹر ذیشان احمد مصباحی اس فکر ساز کتاب کی تصنیف اور  خسرو فاؤنڈیشن نئی دہلی اس کی اشاعت پر ہماری طرف سے بے پناہ مبارک بادیوں کے مستحق ہیں۔انہوں نے فکر و نظر کے سطحی ماحول کے باوجود "تفہیم جہاد" کی شکل میں ، قلوب و اذہان کی آسودگی کا سامان مہیا کیا ہے ، اللّٰہ پاک آپ کی مساعی جمیلہ کو قبول فرمائے اور اس پیغام کو عالمی سطح پر شرف قبولیت عطا فرمائے۔ آمین!...

علامہ ساحل شہسرامی: یادیں اور باتیں !

علامہ ساحل شہسرامی: یادیں اور باتیں !

استاذ گرامی قدر علامہ ارشاد احمد رضوی ساحل شہسرامی(۱۹۷۳- ۲۰۲۴ء(1) ایک وضع دار عالم دین تھے۔ چھوٹا قد، منہنی جسم، خوب صورت چہرہ، دبے ہوئے رخسار، گلابی لب، بڑی اور کچھ دبی ہوئی آنکھیں ، سیاہ بال، مخملی ٹوپی، سفید کرتا پاجامے پر علی گڑھ کی کالی شیروانی، سنجیدہ اور متین،تیز رفتار، نستعلیق گفتار، شستہ زبان، شائستہ لہجہ، دلکش خط اور ادیبانہ اسلوب، شکّیت کی حدوں کو چھوتی ہوئی حساسیت، ضد سی نظر آنے والی خود داری اور غیرت – یہ وہ الفاظ ہیں جن سے علامہ ساحل کا اسکیچ بنایا جا سکتا ہے۔ ایسے لوگ دنیا میں کم ہوتے...

ڈاکٹر ذیشان مصباحی کی کتاب  "تفہیم جہاد" پر تبصرہ

ڈاکٹر ذیشان مصباحی کی کتاب "تفہیم جہاد" پر تبصرہ

مولانا ذیشان احمد مصباحی سے میری پہلی ملاقات اس وقت ہوئی جب میں بی اے (اسلامک اسٹڈیز) میں ڈاخلے کے لئے امتحان دینے  دہلی آیا۔ تب سے اب تک ایک مربی کی حیثیت سے آپ میری رہنمائی فرماتے رہے۔ اس دوران آپ کی تحریروں کو پڑھنے اور آپ سے بالواسطہ استفادہ کرنے کے بے شمار مواقع مجھے میسر آتے رہے۔ مولانا مصباحی کی علمی کاوشوں سے واقف شخص اس بات کا اعتراف کرے گاکہ آپ کی روش میں فقہا ٫سی نکتہ سنجی اور صوفیاء سا اعتدال ہے۔ان کی یہ کوشش رہتی ہے کہ موجودہ مسلکی تشدد سے پرے جا کر...

تفہیم جہاد- روایتی فہم جہاد کا علمی جائزہ

تفہیم جہاد- روایتی فہم جہاد کا علمی جائزہ

’’تفہیم جہاد‘‘ نام سے ہی واضح ہے کہ مصنف نے اس کتا ب کی تصنیف فلسفۂ جہاد کی گتھیوں کو سلجھانے کےلیے کی ہے ؛کیوں کہ صاحب کتاب ،صاحب طرز  ادیب  اورصاحب الرائے  دانشور بھی ہیں، جن کے قلم کی سیاہی ،دل و دماغ کی قوت اور زبان و بیان کا زور فقط ان سلگتے مسائل کے حل کے لیے صرف ہوتا ہے  جن سے عصر حاضر میں قوم وملت جوجھ رہی ہوتی ہے،   جیسا کہ سابقہ کتب(مسئلہ تکفیر ومتکلمین، الموسیقی فی الاسلام  وغیرہ ) سے واضح ہے ۔اس لیے یہاں پر یہ سوال بہت ہی اہم ہوجاتا ہے کہ...

تفہیم جہاد-اسلامی فلسفۂ جنگ کا حقیقی بیانیہ

تفہیم جہاد-اسلامی فلسفۂ جنگ کا حقیقی بیانیہ

صاحب کتاب: ڈاکٹر ذیشان احمد مصباحی مغربی چمپارن (ضلع بتیا) شمالی بہار سے تعلق رکھتے ہیں۔ ڈاکٹر موصوف ایک معتدل فکر کے حامل روشن خیال اسلامی اسکالر اور مصنف ہیں۔ موصوف نے اہل سنت کی معروف دینی درس گاہ جامعہ اشرفیہ مبارک پور، ضلع اعظم گڑھ سے فضیلت کی سند حاصل کی ہے، جب کہ معروف قومی دانش گاہ جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی سے تقابل ادیان میں ایم اے اور پھر اسلامک اسٹڈیز سے ایم اے اور پی ایچ ڈی کی سند حاصل کی ہے۔ بروقت خانقاہ عارفیہ، سید سراواں میں مقیم اور وہاں ’’جامعہ عارفیہ‘‘ اور ’’شاہ صفی اکیڈمی‘‘...

پیغام رمضان

پیغام رمضان

[یہ مضمون آل انڈیا ریوڈیو پر ۱۱؍ مارچ ۲۰۲۴ء کو نشر ہوا۔] سامعین کرام! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! خواتین وحضرات! رمضان المبارک کا مہینہ بڑےہی خیر وبرکت کا مہینہ ہے۔ اس کے آتے ہی مسلمانوں میں  طاعت وعبادت کا گراف بڑھ جاتا ہے ، گھر کی رونق اور بازار کی چہل پہل میں اضافہ  ہوجاتا ہے۔ قرآن وحدیث میں اس ماہ مبارک کی بڑی فضیلتیں آئی ہیں۔ سورہ بقرہ آیت نمبر ۱۸۵ میں  اللہ کریم فرماتا ہے: اعوذ باللہ من  الشیطان الرجیم -بسم اللہ الرحمٰن الرحیم ﴿شَهْرُ ‌رَمَضَانَ الَّذِي أُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ هُدًى لِلنَّاسِ وَبَيِّنَاتٍ مِنَ الْهُدَى وَالْفُرْقَانِ فَمَنْ...

خواجہ غریب نواز کی مہاجرانہ زندگی

خواجہ غریب نواز کی مہاجرانہ زندگی

ہجرت کا لفظ آتے ہی ذہن میں سب سے پہلے جو بات اُبھرتی ہے وہ ہے’’ ہجرت نبوی‘‘جو اَحکم الحاکمین کے حکم سےنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ مقدسہ سے مدینہ منورہ کی طرف کی تھی اور یہ ہجرت اقامت دین کے لیے تھی، چناں چہ اس کے بعد نہ صرف دین اسلام کی بالا دستی قائم ہوئی بلکہ اسلام نے توحیدورسالت اور تصورِ آخرت کے ساتھ انسانیت کا جو پیغام دیا ہے وہ آج بھی تاریخ انسانی میںایک انمٹ نقوش کی حیثیت رکھتی ہے۔اس وقت مہاجرین کے ساتھ انصارنےبڑی فیاضی کا مظاہرہ کیا کہ اپنی دولت میں...

راہ سلوک کے پانچ مراحل

راہ سلوک کے پانچ مراحل

عام طور سے جب لفظ سلوک یا تصوف بولا جاتا ہے تو لوگ سمجھتے ہیں کہ شاید یہ کوئی پر اسرار چیز ہے جس سے محبت تو رکھی جا سکتی ہے، البتہ اسے سمجھنے سے ہماری عقل قاصر اور فہم عاجز ہے۔حالاں کہ حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔ دوسرے علوم کی طرح تصوف بھی ایک علم ہےجسے پڑھا اور سمجھا جا سکتا ہے۔البتہ یہ ایک حقیقت ہے کہ اس علم کا زیادہ تر تعلق عمل سے ہے۔ ایک متصوف جب تصوف پر عمل کرنا شروع کرتا ہے تو اس عمل کو ’’سلوک‘‘ اور عامل کو ’’سالک‘‘ کہتے ہیں۔ہم ذیل میں...

ایک ربانی خانوادہ

ایک ربانی خانوادہ

یہ مقالہ  ۲۴؍ دسمبر ۲۰۲۳ء کو سرکار ربانی سمینار منعقدہ خانقاہ ربانیہ، باندہ میں پڑھا گیا۔ خانوادۂ ربانیہ ، باندہ، ملک کے عظیم ان علمی وروحانی خانوادوں میں سے ایک ہے، جن کی علمی ودینی خدمات کا دائرہ صدیوں پر محیط ہے۔  یہ ان حسینی سادات کرام  کا ایک نورانی کارواں ہے، جن کے باشرف نسبی سلسلے سید السادات جہانیاں جہاں گشت حضرت سید جلال الدین بخاری (۱۴۰۴ء) قدس سرہ  کے چھوٹے بھائی حضرت صدر الدین راجو قتال سے جاملتے ہیں۔ حضرت راجو قتال (۱۴۲۴ء) کی  عظمت شان سمجھنے کے لیے یہی کافی ہے کہ حضرت جہانیاں جہاں گشت سید جلال...

محبوب سبحانی شیخ عبدالقادرجیلانی کے افکار وتعلیمات

محبوب سبحانی شیخ عبدالقادرجیلانی کے افکار وتعلیمات

محبوب سبحانی شیخ عبدالقادرجیلانی کے افکار وتعلیمات اللہ تعالیٰ نے انسانوںکی رشدوہدایت کے لیے کم و بیش ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاومرسلین بھیجے جنھوں نے انسانوں کو  صراط مستقیم کی رہنمائی کی اور دین ودنیا میں کامیاب ہونے کا بہترین نسخہ بتایا۔ لیکن جب رحمت عالم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مبعوث ہوئے تو اللہ تعالیٰ نے نبوت ورسالت کا دروازہ بند فرمادیا مگررُشدوہدایت کا دروازہ بند نہیں ہوا۔ہاں! اتنا ضرور ہوا کہ رشدوہدایت کا یہ فریضہ انبیاورُسل علیہم الصلاۃ والسلام کے بعد اولیا اور صلحا انجام دینے لگے۔ اب اولیا اورعارفین باللہ قیامت تک آتے رہیں گے اور...

اشکوں کے ازدحام میں حضرت ثقلین میاں مجددی سپرد خاک

اشکوں کے ازدحام میں حضرت ثقلین میاں مجددی سپرد خاک

ایک چشم دید رپورٹ جمعہ کی شام 20 اکتوبر 2023 کو سلسلہ مجددیہ شرافتیہ کے نیر تاباں ابوالایتام والارامل حضرت محمد ثقلین میاں نقش بندی مجددی رحمہ اللہ کے وصال پرملال کی خبر دل ودماغ پر بجلی بن کر گری اور پورا حلقۂ شریعت و طریقت غم واندوہ میں ڈوب گیا۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ حضرت مرشد گرامی نے بھی بہت افسوس کا اظہار کیا، آپ اس وقت پنجاب کے دورے پر تھے، آپ نے حکم دیا کہ خانقاہ کے چند علما جنازے میں ضرور شرکت کریں۔دوسرے روز دن میں ایک بجے محب گرامی مولانا مجیب الرحمن علیمی کی امارت...

قدم بوسی کا مسئلہ

قدم بوسی کا مسئلہ

کیا فرماتے ہیں علماے دین اس مسئلے میں کہ: کیا دین اسلام میں اپنے شیخ کی قدم بوسی جائز ہے؟ سنت سے اس کا ثبوت ہےیا نہیں ‍؟ اس پر ملکِ ہندوستان کے علماے بریلی اور علماے دیوبند کی کیا رائے ہے ؟بحوالہ جواب عنایت فرمائیں۔مستفتی: حسن ثاقب عثمانی۔ خانقاہ سعدیہ، خیرآباد شریف ، سیتاپور بسم اللہ الرحمن الرحیم جواب: قدم بوسی  بالاتفاق سب کے نزدیک جائز اور درست ہے۔ اس کے جواز میں کسی کا اختلاف نہیں۔ ایک مومن سے بد گمان ہونا اور دوسروں کو بد گمان کرنا  دونوں حرام ہے، جس سے ہر مسلمان کو بچنا لازم ہے۔ اسلام ...

مولانا محمد اختر تابش سعیدی ازہری کو جامعہ ازہر، مصر سے کامیاب لوٹنے پر مبارک باد

مولانا محمد اختر تابش سعیدی ازہری کو جامعہ ازہر، مصر سے کامیاب لوٹنے پر مبارک باد

خالہ زاد برادر گرامی مولانا محمد اختر تابش سعیدی ازہری کو جامعہ ازہر شریف، مصر کے کلیہ شریعہ میں جید جدا مع الشرف کی پوزیشن سے فارغ ہونے پر ڈھیروں مبارک باد۔ اللہ علم و فضل میں خوب برکتیں نصیب فرمائے۔ عمر میں گرچہ میں بڑا ہوں پھر بھی ہم دونوں بھائیوں نے باضابطہ مدرسہ کی تعلیم ایک ساتھ شروع کی تھی۔ ہوا کچھ یوں تھا کہ سن 2002 کے قریب چچا محترم مولانا فیضان الرحمٰن سبحانی ثقافی حفظہ اللہ نے میرے والد محترم مولانا خالد رضا قادری سے مشورہ کیااور  مجھے اسکول سے نکال کر جامعہ مرکز الثقافۃ السنیہ،...

مقبول سالک مجذوب واصل: یادیں، باتیں ،دروس اور عبرتیں

مقبول سالک مجذوب واصل: یادیں، باتیں ،دروس اور عبرتیں

ایسا لگتا ہےکہ مولانا مقبول احمد سالک مصباحی تکمیل سلوک سے پہلے ہی قافلے سے بچھڑ گئے اور واصل باللہ ہوگئے۔ لوگ یہاں جانے کے لیے ہی آتے ہیں اور پھر یہ قضا وقدر کا نظام ہے، کس کو کب آنا ہے اور کب جانا ہے، بھلا اس پر حرف زنی کی کسے مجال ہو سکتی ہے! البتہ عالم اسباب کی طرف نظر کرتے ہوئے کچھ لوگوں کا جانا ناقابل برداشت محسوس ہوتا ہے۔ وہ خود چلے جاتے ہیں لیکن دل سے ان کی یادیں نہیں جاتی ہیں ۔ان کی یادوں کے چراغ دیر تلک دلوں میں روشن رہتے ہیں۔...

حلف الفضول کی عصری معنویت

حلف الفضول کی عصری معنویت

اللہ تبارک وتعالیٰ نے اپنی معرفت اور پہچان کے لیے حضرت انسان کو دنیا میں مبعوث فرمایا ۔ابتدائے زمانہ میں لوگ خالص عبادت الٰہی میں مصروف رہاکرتےتھے ۔لیکن مرور ایام کے ساتھ حضرت انسان، خداوند قدوس کے علاوہ کسی اور کی پرستش میں بھی مشغول ہوگئے۔ایسے ہی لوگوں کو ضلالت و گمرہی سے نکالنے کے لیے اللہ تبارک وتعالیٰ انبیائے کرام کو روئے زمین پر بھیجتا رہا ۔چناںچہ اس دنیا میں کم وبیش ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیائے کرام اور رسلان عظام علیہم السلام یکے بعد دیگرے تشریف لاتے رہے ۔سب سے اخیر میں ہمارے پیارےنبی جناب محمدرسول اللہ صلی...

سینٹ سارنگ کانوینٹ  اسکول

سینٹ سارنگ کانوینٹ اسکول

سینٹ سارنگ کانوینٹ  اسکول کا قیام ۲۰۲۱ء میں عمل میں آیا۔ جس کا مقصد مقصد ہر مذہب و ملت کے طلبہ و طالبات کو اعلی سطحی تعلیم سے آراستہ  اور عمدہ  اخلاق و تربیت سے پیراستہ کرنا،  ان کی  خفیہ صلاحیتوں کو بیدار کرنا،  تخلیقیذہانت کو پروان چڑھانا اور انہیں معاشرے کے لیے  ایک اچھا ، ذمہ دار، بااخلاق   اور ہمدردشہری   بنانا ہے۔ تفصیلی تعارفکافی عرصے سے علاقے میں ایک ایسے مثالی انگریزی میڈیم اسکول کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی جس میں انگلش میڈیم کی ساری سہولیات کے ساتھ دینی  اور اخلاقی تعلیم  و تربیت کا بھی...

افکارِ غزالی کی عصری معنویت

افکارِ غزالی کی عصری معنویت

دنیا میں کچھ ہستیاں ایسی ہیں جن کا ذکر خیر ہمارے لیے دین و دنیا دونوں میں سعادت مندی اور نیک بختی کاسامان ہوتا ہے۔ ایسی ہی ہستیوں اور میں ایک منفرد نام امام غزالی قدس سرہٗ کاہے جو دین و دنیا دونوں اعتبار سے ہمہ جہت شخصیت کے مالک ہیں۔ امام غزالی علوم متداولہ کے نہ صرف عالم تھے بلکہ علوم متداولہ رکھنے والے علما کے لیے قابل رشک بھی تھے۔ وہ علوم متداولہ کے ساتھ علوم تصوف اور تزکیہ و احسان سے مزین اور اُن کے عملی پیکر بھی تھے۔ یہاں پر امام غزالی کی زندگی کا یہ...

الموسیقیٰ فی الاسلام : ایک تحقیقی شاہ کار

الموسیقیٰ فی الاسلام : ایک تحقیقی شاہ کار

علامہ ڈاکٹر ذیشان احمد مصباحی کا شمار ان محقق قلم کاروں میں ہوتا ہے جن کی نگارشات کا اہل علم و دانش کو انتظار رہتا ہے، بل کہ وہ ان کی کتابوں کے مطالعہ سے اپنے خزانۂ معلومات میں نت نئے حیرت انگیز گوشوں کا اضافہ محسوس کرتے ہیں۔ جس پر  رویت ہلال اور مسئلۂ تکفیر سے متعلق ڈاکٹر صاحب موصوف کی کتابیں شاہد ہیں۔  عصری معروضی اصول  تحقیق پر لکھی  گئی  موصوف کی یہ کتاب ’’ الموسیقیٰ فی الاسلام : علمی، تحقیقی ، شرعی مطالعہ‘‘ مسئلۂ سماع کی درست تفہیم  کے لیے سیکڑوں کتابوں کی ورق گردانی سے بے...

خانقاہ عالیہ عارفیہ، سید سراواں

خانقاہ عالیہ عارفیہ، سید سراواں

 خانقاہ عالیہ عارفیہ سید سراواں موجودہ طوفان خیز اورفریب خوردہ حالات میں اخلاق ومروت اور امن وآشتی کا ایک روشن مینار ہے خانقاہ عالیہ عارفیہ  سید سراواں، قدیم وجدید ہندوستان کا ایک مردم خیزعلاقہ اورقدیم ترین قصبہ ہےاور چودھویں صدی عیسوی کے عظیم بزرگ سید محمد حقانی حسینی سبزواری(۱۳۸۹ء) کی طرف نسبت کرتے ہوئے’’سید سراواں‘‘کہلاتا ہے۔چوںکہ سیدمحمد حقانی سبزواری خدائی مشن کے تحت ’’سیدسراواں‘‘ وارد ہوئےاِس لیے آپ نے اِس قصبےکونہ صرف اپنامسکن بنایا بلکہ اِسےبندگانِ خدا کے رشدوہدایت کاایک روحانی سینٹر قراردیا اورکافی عرصے تک اصلاح وتربیت میں مصروف ومشغول رہے۔  پھرایک زمانہ آیاکہ جب سیدمحمدحقانی سبزواری کا روشن...

مسئلہ سماع و مزامیر پر ڈاکٹر ذیشان احمد مصباحی کی نگارشات کاجائزہ

مسئلہ سماع و مزامیر پر ڈاکٹر ذیشان احمد مصباحی کی نگارشات کاجائزہ

مطرب خوش نوا بگو تا زہ بہ تازہ نو بہ نو [مسئلہ سماع و مزامیر پر ڈاکٹر ذیشان احمد مصباحی کی نگارشات کاجائزہ] حلقۂ شوق میں وہ جرأتِ اندیشہ کہاں آہ محکومی وتقلیدوزوالِ تحقیق! (اقبال) کیا موجودہ مذہبی ادبیات میں وہ عصرانیت یاقوت وکشش ہے ،جو جدیدذہن کو اپنی جانب متوجہ کرسکے؟مجھے افسوس ہے کہ اس سوال کا جواب نفی میں ہے۔کیا مذہبی ادبیات کا حلقۂ قارئین علمی وتحقیقی مضامین کامتحمل ہے؟ مجھے افسوس ہے کہ اس سوال کا جواب بھی نفی میں ہے۔اس کا قطعاََ یہ مطلب نہیں کہ موجودہ مذہبی معاشرےپر موت کاہول چھایاہواہےیا یہ کہ فی زمانہ...

مُحِبَّانِ خانقاہ عارفیہ کے نام پیغام

مُحِبَّانِ خانقاہ عارفیہ کے نام پیغام

  محبان خانقاہ عارفیہ! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہموجودہ عہد مذہبی، مسلکی،سیاسی، سماجی اور روحانی سطح پر جس بحران سے گزر رہا ہے، آپ حضرات اس سے بخوبی واقف ہوں گے۔ اس پر آشوب عہد میں عارف باللہ حضرت شیخ ابوسعید شاہ احسان اللہ صفوی محمدی کا وجود ہمارے لیے حق تعالیٰ کی طرف سے ایک نعمت غیر مترقبہ ہے۔ آپ میں سے جن حضرات نےبھی ان کو قریب سے دیکھا ہے وہ ان کی حکمت وبصیرت ، عرفان ویقین،ایمان وسنیت، ہم دردی ورواداری اور اخلاص وجنون سے ضرور واقف ہوں گے۔ وہ اپنی جگہ ایمان ویقین کے کوہ گراں...

مسئلہ سماع و مزامیر پر ڈاکٹر ذیشان احمد مصباحی کی کتاب پر تبصرہ

مسئلہ سماع و مزامیر پر ڈاکٹر ذیشان احمد مصباحی کی کتاب پر تبصرہ

کتاب: الموسیقی فی الاسلام مصنف: ڈاکٹر ذیشان احمد مصباحی تبصرہ: ساجد الرحمن شبر مصباحی مطبع: شاہ صفی اکیڈمی الہ آباد        صبح الست (قسط نمبر۱)        ۵/جون کی تاریخ تھی،صبح نور سے کائنات کی انجمن منور ہوچکی تھی، مسند مشیخت پر جلوہ افروز جنید وقت اپنے ارادت مندوں کے بیچ درس تصوف میں مشغول تھا،محفل ذکر و فکر عہد الست کی یاد تازہ کرہی تھی،آہستہ قدم کے ساتھ میں بھی اس بزم حال و قال کا ایک فرد بن گیا۔چند لمحے بعد جب نگاہ اٹھی تو شیخ کے ارد گرد مختلف کتابوں پر پڑی، انہیں میں...

جمعیۃ الطلبۃ

جمعیۃ الطلبۃ

جمعیۃ الطلبۃکا قیام ۲۰۰۷ء میں جامعہ عارفیہ کے چند فعال اساتذہ کی نگرانی میں ہوا۔ اساتذۂ جامعہ نے طلبہ کے درمیان تعلیمی مسابقہ کا پروگرام رکھا اور مسابقاتی سرگرمیوں کی انجام دہی کے لیے طلبہ کی ایک تنظیم تشکیل کی جس کے تحت ہر سال علمی مسابقہ منعقد کرنا طے پایا جس کا مقصد طلبہ میں علمی و عملی بیداری پیدا کرنا تھا۔ حجۃ الاسلام امام غزالی قدس سرہٗ کی طرف نسبت کرتے ہوئے ’’ جشن یوم غزالی ‘‘کے نام سے۲۰۰۷ء میں پہلا سالانہ علمی مسابقہ منعقدہوا، جس میں اساتذۂ کرام نےپروگرام میں شرکت کرنے والے طلبہ اور انتظامیہ طلبہ...

یوگا - چند قابل غور پہلو

یوگا - چند قابل غور پہلو

احناف سلف کے یہاں فقہ تقدیری کی روایت تھی، یعنی وہ غیر واقع ممکنہ و محتملہ مسائل کی بھی تحقیق کرڈالتے تھے، جب کہ احناف خلف کے یہاں فقہ واقعی سے بھی کھلا اغماض ہے۔ اس لیے کرنے کا کام یہ ہے کہ کم از کم جدید پیدا شدہ مسائل کا دلائل اور احوال کی روشنی میں شخصی اور گروہی تعصبات سے بالاتر ہوکر خالص اللہ کی رضا، اسلام کی بقا اور اہل اسلام کے شرف کو نگاہ میں رکھ کر علمی تحقیقی ومعروضی حل تلاش کیا جائے۔ یہ کام بڑے اداروں اور بڑے علما کا ہے۔ جو مسائل ہمہ...

شاہ صفی اکیڈمی

شاہ صفی اکیڈمی

یہ ادارہ تصوف اور انسانیت کے فروغ کے حوالے سے مختلف قدیم  ترین وجدید کتابوں کی تصنیف، تحقیق اور تدوین کے کام میں مشغول ہے۔تصوف کے ایک پانچ سو سالہ جامع کتاب مجمع السلوک ، روحانی تربیت کا منشور نغمات الاسرار، تکفیریت اور تشدد کے خلاف مسئلۂ تکفیر و متکلمین، مسئلہ سماع کی درست تفہیم کے لیے الموسیقی فی الاسلام، فوائد سعدیہ، مرج البحرین، تکمیل الایمان وغیرہ اس کی اہم اشاعتیں ہیں۔ مسئلۂ جہاد کی صحیح تعبیر و تشریح  کے لیے تفہیم جہاد اور فتاویٰ صوفیہ( آٹھ سو سالہ قدیم )سمیت اوربھی بہت سی کتابیں ہیں جس کی تحقیق و...

شاہ صفی میموریل ٹرسٹ

شاہ صفی میموریل ٹرسٹ

خانقاہ عالیہ عارفیہ سیدسراواں اپنے قیام کی ابتدا سے ہی مختلف طریقوں سے انسانیت کی خدمت انجام دے رہی ہے۔صاحب سجادہ عارف باللہ داعی اسلام شیخ ابوسعید شاہ احسان اللہ محمدی صفوی دام ظلہ العالی نےرفاہی، تعلیمی، دعوتی اور اصلاحی خدمات سے عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کے لیے  ۲۰۰۴ءمیں شاہ صفی میموریل ٹرسٹ کے نام سے ایک غیر حکومتی تنظیم قائم کی۔اس وقت تنظیم کے تحت ’’خانقاہ عارفیہ ویلفیئر سوسائٹی‘‘ سمیت کئی ذیلی تنظیمیں کام کر رہی ہیں۔ جامعہ عارفیہ اور اس کی مختلف شاخیں بھی اسی سوسائٹی کے زیر اہتمام چل رہی ہیں۔ ٹرسٹ کےزیر...

داعی اسلام شیخ ابو سعید شاہ احسان اللہ محمدی صفوی

داعی اسلام شیخ ابو سعید شاہ احسان اللہ محمدی صفوی

عارف باللہ داعی اسلام شیخ ابو سعیدشاہ احسان اللہ محمدی صفوی قصبہ سیدسراواں میں۵ محرم ۱۳۷۷ھ مطابق ۲ اگست ۱۹۵۷ء بروز جمعہ  ایک دینی و روحانی خانوادے میں پیدا ہوئے اور اسی ماحول میں پروان چڑھے۔آپ مسلکاسنی حنفی، مشربا چشتی قادری، نقش بندی و سہروردی اور نسبا عثمانی ہیں، اور ان سب سے پہلے آپ مسلم اور محمدی ہیں۔ آپ اس پر ہمیشہ زور دیتے ہیں- رشتۂ اسلام و ایمان کے علاوہ زمانے میں جتنی پنپنے کی باتیں وضع کر لی گئی ہیں، آپ ان سب سے بیزار رہتے ہیں۔آپ کے والد کا نام حکیم آفاق احمد اور والدہ کا...