Donate Now

All Articles

Listing Image

خانقاہ عالیہ عارفیہ، سید سراواں

 خانقاہ عالیہ عارفیہ سید سراواں موجودہ طوفان خیز اورفریب خوردہ حالات میں اخلاق ومروت اور امن وآشتی کا ایک روشن مینار ہے خانقاہ عالیہ عارفیہ  سید سراواں، قدیم وجدید ہندوستان کا ایک مردم خیزعلاقہ اورقدیم ترین قصبہ ہےاور چودھویں صدی عیسوی کے عظیم بزرگ سید محمد حقانی حسینی سبزواری(۱۳۸۹ء) کی طرف نسبت کرتے ہوئے’’سید سراواں‘‘کہلاتا ہے۔چوںکہ سیدمحمد حقانی سبزواری خدائی مشن کے تحت ’’سیدسراواں‘‘ وارد ہوئےاِس لیے آپ نے اِس قصبےکونہ صرف اپنامسکن بنایا بلکہ اِسےبندگانِ خدا کے رشدوہدایت کاایک روحانی سینٹر قراردیا اورکافی عرصے تک اصلاح وتربیت میں مصروف ومشغول رہے۔  پھرایک زمانہ آیاکہ جب سیدمحمدحقانی سبزواری کا روشن...

Listing Image

مسئلہ سماع و مزامیر پر ڈاکٹر ذیشان احمد مصباحی کی نگارشات کاجائزہ

مطرب خوش نوا بگو تا زہ بہ تازہ نو بہ نو [مسئلہ سماع و مزامیر پر ڈاکٹر ذیشان احمد مصباحی کی نگارشات کاجائزہ] حلقۂ شوق میں وہ جرأتِ اندیشہ کہاں آہ محکومی وتقلیدوزوالِ تحقیق! (اقبال) کیا موجودہ مذہبی ادبیات میں وہ عصرانیت یاقوت وکشش ہے ،جو جدیدذہن کو اپنی جانب متوجہ کرسکے؟مجھے افسوس ہے کہ اس سوال کا جواب نفی میں ہے۔کیا مذہبی ادبیات کا حلقۂ قارئین علمی وتحقیقی مضامین کامتحمل ہے؟ مجھے افسوس ہے کہ اس سوال کا جواب بھی نفی میں ہے۔اس کا قطعاََ یہ مطلب نہیں کہ موجودہ مذہبی معاشرےپر موت کاہول چھایاہواہےیا یہ کہ فی زمانہ...

Listing Image

مُحِبَّانِ خانقاہ عارفیہ کے نام پیغام

محبان خانقاہ عارفیہ!السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہموجودہ عہد مذہبی، مسلکی،سیاسی، سماجی اور روحانی سطح پر جس بحران سے گزر رہا ہے، آپ حضرات اس سے بخوبی واقف ہوں گے۔ اس پر آشوب عہد میں عارف باللہ حضرت شیخ ابوسعید شاہ احسان اللہ صفوی محمدی کا وجود ہمارے لیے حق تعالیٰ کی طرف سے ایک نعمت غیر مترقبہ ہے۔ آپ میں سے جن حضرات نےبھی ان کو قریب سے دیکھا ہے وہ ان کی حکمت وبصیرت ، عرفان ویقین،ایمان وسنیت، ہم دردی ورواداری اور اخلاص وجنون سے ضرور واقف ہوں گے۔ وہ اپنی جگہ ایمان ویقین کے کوہ گراں اور سنی...

Listing Image

मुहिब्बान-ए ख़ानक़ाह-ए-आरिफ़िया को संदेश

अस्सलामु अलैकुममौजूदा दौर धार्मिक, सियासी, समाजी और रूहानी सतह पर जिस संकट से गुज़र रहा है, आप लोग इससे अच्छी तरह बाखबर होंगे । इस ज़माने में आरिफे बिल्लाह हज़रत शेख अबू सईद शाह एहसानुल्लाह मोहम्मदी सफवी का वजूद हमारे लिए अल्लाह की तरफ से एक अज़ीम नेमत है । आप में से जिन लोगों ने भी उनको करीब से देखा है वह उनकी हिकमत, बसीरत, इरफान व यक़ीन, ईमान और सुन्नियत, हमदर्दी और खुलूस से ज़रूर वाकिफ होंगे । वह अपनी जगह ईमान और यकीन पर साबित क़दम और सुन्नी हनफी सूफी रवायात के हामिल और दाई होते हुए...

Listing Image

مسئلہ سماع و مزامیر پر ڈاکٹر ذیشان احمد مصباحی کی کتاب پر تبصرہ

کتاب: الموسیقی فی الاسلام مصنف: ڈاکٹر ذیشان احمد مصباحی تبصرہ: ساجد الرحمن شبر مصباحی مطبع: شاہ صفی اکیڈمی الہ آباد        صبح الست (قسط نمبر۱)        ۵/جون کی تاریخ تھی،صبح نور سے کائنات کی انجمن منور ہوچکی تھی، مسند مشیخت پر جلوہ افروز جنید وقت اپنے ارادت مندوں کے بیچ درس تصوف میں مشغول تھا،محفل ذکر و فکر عہد الست کی یاد تازہ کرہی تھی،آہستہ قدم کے ساتھ میں بھی اس بزم حال و قال کا ایک فرد بن گیا۔چند لمحے بعد جب نگاہ اٹھی تو شیخ کے ارد گرد مختلف کتابوں پر پڑی، انہیں میں...

Listing Image

جمعیۃ الطلبۃ

جمعیۃ الطلبۃکا قیام ۲۰۰۷ء میں جامعہ عارفیہ کے چند فعال اساتذہ کی نگرانی میں ہوا۔ اساتذۂ جامعہ نے طلبہ کے درمیان تعلیمی مسابقہ کا پروگرام رکھا اور مسابقاتی سرگرمیوں کی انجام دہی کے لیے طلبہ کی ایک تنظیم تشکیل کی جس کے تحت ہر سال علمی مسابقہ منعقد کرنا طے پایا جس کا مقصد طلبہ میں علمی و عملی بیداری پیدا کرنا تھا۔ حجۃ الاسلام امام غزالی قدس سرہٗ کی طرف نسبت کرتے ہوئے ’’ جشن یوم غزالی ‘‘کے نام سے۲۰۰۷ء میں پہلا سالانہ علمی مسابقہ منعقدہوا، جس میں اساتذۂ کرام نےپروگرام میں شرکت کرنے والے طلبہ اور انتظامیہ طلبہ...

Listing Image

یوگا - چند قابل غور پہلو

احناف سلف کے یہاں فقہ تقدیری کی روایت تھی، یعنی وہ غیر واقع ممکنہ و محتملہ مسائل کی بھی تحقیق کرڈالتے تھے، جب کہ احناف خلف کے یہاں فقہ واقعی سے بھی کھلا اغماض ہے۔ اس لیے کرنے کا کام یہ ہے کہ کم از کم جدید پیدا شدہ مسائل کا دلائل اور احوال کی روشنی میں شخصی اور گروہی تعصبات سے بالاتر ہوکر خالص اللہ کی رضا، اسلام کی بقا اور اہل اسلام کے شرف کو نگاہ میں رکھ کر علمی تحقیقی ومعروضی حل تلاش کیا جائے۔ یہ کام بڑے اداروں اور بڑے علما کا ہے۔ جو مسائل ہمہ...

Listing Image

شاہ صفی اکیڈمی

یہ ادارہ تصوف اور انسانیت کے فروغ کے حوالے سے مختلف قدیم  ترین وجدید کتابوں کی تصنیف، تحقیق اور تدوین کے کام میں مشغول ہے۔تصوف کے ایک پانچ سو سالہ جامع کتاب مجمع السلوک ، روحانی تربیت کا منشور نغمات الاسرار، تکفیریت اور تشدد کے خلاف مسئلۂ تکفیر و متکلمین، مسئلہ سماع کی درست تفہیم کے لیے الموسیقی فی الاسلام، فوائد سعدیہ، مرج البحرین، تکمیل الایمان وغیرہ اس کی اہم اشاعتیں ہیں۔ مسئلۂ جہاد کی صحیح تعبیر و تشریح  کے لیے تفہیم جہاد اور فتاویٰ صوفیہ( آٹھ سو سالہ قدیم )سمیت اوربھی بہت سی کتابیں ہیں جس کی تحقیق و...

Listing Image

کہیں روتی ہوئی شبنم ، کہیں گل پھاڑتے دامن

کہیں روتی ہوئی شبنم ، کہیں گل پھاڑتے دامن کہیں نالہ بلب بلبل ، کہیں ہنستا ہوا گلشن   کہیں افسردہ شاخِ غم، کہیں ہے خوف کی جھاڑی کہیں سرسبز ہے کھیتی، کہیں سوکھے پڑےخرمن   کہیں منظر بہ منظر ہے حسیں تر ، دید کے قابل کہیں شیخ و ہرہمن کی ، کہیں جنگ زمین و زن   یہ فرحت کی جگہ ہرگز نہیں عبرت کی جا ہے یہ کہیں روشن بھی ہےظلمت،کہیں ظلمت بھی ہےروشن   باندازِ وفا جور و جفا بھی رہتی ہے جاری سحرؔ پرہیز از دنیائے رنگ و بو و مکر وفن

Listing Image

جان ہے بے تاب، اور قلب و جگر پر اضطراب

جان ہے بے تاب، اور قلب و جگر پر اضطراب کب بھلا ! ناچیز کو ،مقصود ہوگا دستیاب   بارِ خاطر جو نہ گزرے تو مری فریادسن اب عطا کردے مرے دل کے سوالوں کا جواب   صدقے جاؤں تیرے ،ساقی!ظرف کو میرےسمجھ ہوش میں آؤں نہ ایسا کر عطا مجھ کو شراب   دل کو لے ڈوبا غمِ ہجر و فراق، اور کر دیا اشتیاقِ یار کے سیلاب نے جاں کو خراب   سوزشِ عشق و محبت نے تپایا اس قدر آتشی رنگ آگیا دل ہو گیا سیخِ کباب   کوئی آمیزش نہ ہو، خالص رہوں تیرے لئے ہو...

Listing Image

بہ ہر شئے تو مشہود لاریب فیہ

بہ ہر شئے تو مشہود لاریب فیہ توئ توئی موجود لاریب فیہ   چوں خواہی بہ لحظے جہاں محو شد چناں کہ ایں نابود لاریب فیہ   توئی بود و ہست و بود تو فقط تو مسجودومعبود لاریب فیہ   بعید از گماں فضلِ ربِ جہاں کرم غیر محدود لاریب فیہ   مع العسر یسرا بخوان و بداں خدا را ایں فرمود لاریب فیہ   سر آید غمِ دہر بالکلیہ غمِ دین افزود لاریب فیہ   مریضِ محبت را تریاقیت بود زہرآلود لاریب فیہ   فریبِ نظر ہست رنگِ جہاں وفا ہست مفقود لاریب فیہ   من عمر گرانمایہ کردم...

Listing Image

او احمد او محمود لاریب فیہ

او احمد او محمود لاریب فیہاو مطلوب و مقصود لاریب فیہ  ہماں مظہرِ ذاتِ رب العلیٰاو شاہد او مشہود لاریب فیہ  جہاں در ولائے حبیبِ خداہمہ خاک آلود لاریب فیہ انا سیدالناس یوم الجزاءنبی خود ایں فرمود لاریب فیہ دلِ سوختہ ام او شمعِ فروزبتدریج افزود لاریب فیہ لقد جائکم چونکہ فرمود رباو را ذکرِ مولود لاریب فیہ !سراجا منیرا ،اے خورشیدِ ماشوی مخزنِ جود لاریب فیہ بعہدِ وفائے رسولِ حشمہمہ فضل معہود لاریب فیہ چوں خوشنودیِ مصطفیٰ یافتیخدا از تو خوشنود لاریب فیہ گرفتارِ گستاخیِ مصطفیٰز سر تا پا مردود لاریب فیہ نماند اگر عشقِ شہ، اے سحرؔشود زہد...

Listing Image

نگاہِ یار نے لوٹا بڑے قرینے سے

نگاہِ یار نے لوٹا بڑے قرینے سے رہا نہ واسطہ مرنے سے اور جینے سے    تڑپ رہاہے مرا دل، تڑپ رہی ہے جاں لگالے یار مجھےآج اپنے سینے سے    جو تونے کی ہے کرم کی نظر، جزاک اللہ وگر نہ بات بھی کوئی کرے کمینے سے    خدائے پاک کا احساں ہے یہ وجود ترا کہ ایک دنیا ہے آباد اس خزینے سے    !چڑھا دیا ہے جہاں تو نے، مجھکو اے رہبر نہ پھیرنا کبھی ان قربتوں کے زینے سے    رہا نہ شوق مجھے بادہ نوشی کا پیارے سکوں ملے گا نظر سے تمہاری پینے سے    تمہاری کشتی ہے پیارے نجات کا ذریعہ اتارنا نہ مجھے اپنے اس سفینے سے    !مرے وجود کو تو پاک کردے اے صفوی ہراک طرح کی کدورت سے اور کینے سے    میں میکشی کا ہوں یوں منتظر پیارے، خود کہ جیسے جام چھلکـتا ہے آبگینے سے    مری طویل شبِ غم کی بھی سحؔر آئے مرقع ہو مری انگشتری نگینے سے    ذرا ذرا سی عنایات سے گزر کر اب سحؔر بھی خوب ہی پائے ترے خزینے سے

Listing Image

منقبت در شانِ مولائے کائنات کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم

(درشان مولائے کائنات علی مرتضیٰ کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم منقبت کے اکیس اشعار بہ نسبت تاریخِ شہادت) جدھر دیکھو جلوہ ہے مولیٰ علی کاانوکھا تجلا ہے مولیٰ علی کا رہِ عقبیٰ رستہ ہےمولیٰ علی کاعدو بھٹکا پھرتا ہے مولیٰ علی کا گدا گرچہ تنہا ہے مولیٰ علی کاولیکن سہارا ہے مولیٰ علی کا مرے سایےسے بھی بلا کیوں نہ بھاگےمرے سر پہ سایہ ہے مولیٰ علی کا فلک محوِ حیرت ہے . ہے کون اونچاہوں میں یا کہ تلوا ہےمولیٰ علی کا خدا کا وہی ہے نبی کا وہی ہےجو مولیٰ علی کا ہے مولیٰ علی کا مع المرتضیٰ حق. من المرتضیٰ حقزحق ربط گہرا ہے...

Listing Image

یہ باب حرم ہے باب حرم، یہ روح بشر کی جنت ہے

یہ باب حرم ہے باب حرم، یہ روح بشر کی جنت ہے احرامِ یقیں ہے زاد سفر، تعلیم یہاں کی محبت ہے   تعلیم، جنوں کی ہوتی ہے، یہ مکتب ہے ہشیاروں کا اصلاحِ زمانہ مقصد ہے، یہ مذہب ہے مے خواروں کا مضبوط یقین وعمل پیہم، یہ مسکن ہے ابراروں کا یاں قلب ونظر کی جنگ نہیں، یہ مشرب ہے سرشاروں کا   تنہا یاں شریعت ناقص ہے، تنہا یاں حرام طریقت ہے یہ باب حرم ہے باب حرم، یہ روح بشر کی جنت ہے   اسلام کا پیکر بن جاؤ، ایمان سے دل کو گرماؤ اسلاف کی سیرت...

Listing Image

شاہ صفی میموریل ٹرسٹ

خانقاہ عالیہ عارفیہ سیدسراواں اپنے قیام کی ابتدا سے ہی مختلف طریقوں سے انسانیت کی خدمت انجام دے رہی ہے۔صاحب سجادہ عارف باللہ داعی اسلام شیخ ابوسعید شاہ احسان اللہ محمدی صفوی دام ظلہ العالی نےرفاہی، تعلیمی، دعوتی اور اصلاحی خدمات سے عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کے لیے  ۲۰۰۴ءمیں شاہ صفی میموریل ٹرسٹ کے نام سے ایک غیر حکومتی تنظیم قائم کی۔اس وقت تنظیم کے تحت ’’خانقاہ عارفیہ ویلفیئر سوسائٹی‘‘ سمیت کئی ذیلی تنظیمیں کام کر رہی ہیں۔ جامعہ عارفیہ اور اس کی مختلف شاخیں بھی اسی سوسائٹی کے زیر اہتمام چل رہی ہیں۔ ٹرسٹ کےزیر...

Related Articals

View All