سیدسراں الہ آباد میں منعقد عرس عارفی میں علما ومشائخ کا اظہار خیالاللہ رب العزت قرآن کریم میں اپنے مخصوص بندوں کی علامات ذکر کرتے ہوئے فرماتا ہے: ’’رحمٰن کے بندے، زمین پر نرمی کے ساتھ چلتے ہیں اورجب جاہل ان سے جھگڑتے ہیں، تو ان پر سلامتی بھیج کر آگے بڑھ جاتے ہیں۔ ‘‘اللہ تبارک وتعالیٰ کے دیگر اسمائے صفات بھی ہیں، خود رحمت کے لیے لفظ ’’رحیم‘‘ بھی آتا ہے، مگر یہاں پر صفت ’’رحمٰن‘‘ کا ذکر کیا گیا ہے۔ اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے علما فرماتے ہیں کہ صفت ’’رحمٰن‘‘ میں دیگر صفات کے مقابل زیادہ...
۳۰جولائی/خانقاہ عارفیہ ، سید سراواں، الہ آباد میں حضرت مخدوم شاہ عارف صفی قدس سرہٗ کے ۱۱۹؍ویں عرس کی سہ روزہ تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔ آج عرس کے پہلے دن تلاوت کلام ربانی اور حمد ونعت کے سرمدی نغمات کے بعد ابتدائی تقریر مولانا نور عالم ازہری کی ہوئی، جس میں انھوں نے تکبر وانانیت کی مذمت اور تواضع وانکساری کی اہمیت وضرورت پر مختصر گفتگو کی۔دوسری تقریر میں مولانا شاہد رضا ازہری نےداعیِ دین کی صفات پر اختصاراً روشنی ڈالی۔ صاحب زادہ حضرت مولانا حسن سعید صفوی نے بخاری شریف کی آخری حدیث کا درس دے کر ختم...
خانقاہ عارفیہ میں محفل مولائے کائنات کا انعقادکائنات ارضی میں انسان کے پاس اگر کوئی قیمتی شئی ہے تو وہ وقت ہے۔ اگر انسان اس قیمتی اور انمول نعمت کی قدر کرے اور اپنے وقت کا صحیح استعمال کرے تو اس کا وجود تو ختم ہو جائے گا لیکن رہتی دنیا تک اس وجود کے ثمرات باقی رہیں گے ۔خاص طور سے طالبان علوم نبویہ کو اپنے قیمتی وقت کی حفاظت کرنی چاہیے اور اس کا صحیح استعمال کرنا چاہیے تاکہ وہ ایک جید اور باعمل عالم بن کر دین اسلام اور قوم کی خدمت کر سکیں ۔ مذکورہ خیالات...
آج جامعہ عارفیہ میں جامعہ کے بانی و سرپرست داعی اسلام شیخ ابو سعید شاہ احسان اللہ محمدی صفوی کی سرپرستی میں تعلیمی افتتاحی پروگرام کا انعقاد ہوا۔ تلاوت کلام اللہ اور حمد ونعت کے بعد مولانا ذیشان احمد مصباحی نے علم دین اور تفقہ کا صحیح نظریہ اور اس کے حصول کے آداب کے حوالے سے خطاب فرمایا ، ساتھ ہی آپ نے تعلیم کے مقاصد پر نہایت علمی اور جامع روشنی ڈالی۔ اس کے بعد جامعہ کے نائب پرنسپل مفتی محمد کتاب الدین رضوی صاحب نے اساتذہ ومنتظمین نیز جدید وقدیم طلبہ کو نصیحت آمیز کلمات سے نوازا...
ہلال رمضان ۱۴۳۹ھ کی روداد الم اورچند قابل غور پہلو ۱۶ مئی ۲۰۱۸ء / ۲۹شعبان ۱۴۳۹ھ کو ایک رفیق کے ولیمے میں شرکت کے لیے فتح پور گیا ہوا تھا۔ ساڑھے تین گھنٹے تاخیر کے ساتھ ساڑھے دس بجے رات میں ہماری ٹرین سید سراواں اسٹیشن پر پہنچی۔ خانقاہ شریف میں داخل ہوتے ہی معلوم ہوا کہ حضرت صاحب سجادہ اندر تشریف لے جاچکے ہیں اور ساتھ ہی وہ یہ فرماگئے ہیں کہ ہم کل روزہ رکھیں گے۔ کسی نے بتایا کہ وہ مجھ سے بھی رابطہ چاہ رہے تھے، لیکن میرا فون آف تھا جس کی وجہ سے رابطہ...
مدارس سے جامعات کی طرف کاروان شوق کا سفر میمون پس منظر علامہ ارشد القادری (۱۹۲۵ء- ۲۰۰۲ء) بریلوی مسلک کے وہ روشن دماغ عالم تھے جنھوں نے مدارس کو عصری جامعات اور عالم عرب سے جوڑنے کے لیے ۱۹۸۹ء میں جامعہ حضرت نظام الدین اولیا کی شکل میں ایک Bridge کی تعمیر کی جس کا افتتاح ۲۴؍ اپریل ۱۹۹۵ء کو کیا گیا۔ گذشتہ دنوں اس جامعہ کے ڈائریکٹر جناب مولانا محمود احمد غازی، جو خیر سے علامہ کے پوتے بھی ہیں، کی طرف سے جامعہ سے شائع ہونے والے سالانہ مجلہ ’’کاروان رئیس القلم‘‘ کےلیے لکھنے کا دعوت نامہ موصول...
तौहीद और मानवता सभी धर्मों में सामान्य है: ख़ानक़ाह ए आरिफ़िया में आयोजित राष्ट्रीय एकता सम्मलेन कार्यक्रम में स्वामी अग्नि वेश का इज़हार ए ख्यालख़ानक़ाह ए आरिफ़िया, सैय्यद सरावां, कौशाम्बी भारत में गंगागंगा जमनि तहज़ीब यहाँ के सूफियों और संतों की देन है । उन्होंने इस धरती पर शांति व मोहब्बत, रवादारी और मुसावात, मेल मिलाप और अंतरराष्ट्रीय स्तर पर राष्ट्रीय एकता का दरस दिया है, जो देश की सामूहिक अखंडता, शांति और विकास के लिए ज़रूरी है । आज जबकि गैर शांति पसनद लोग धर्म एंव मज़हब के नाम पर देश में दंगे और आतंक फैलाने और देश की...
توحید اور انسانیت تمام مذاہب میں مشترک ہے : خانقاہ عارفیہ میں منعقدقومی یکجہتی کانفرنس میں سوامی اگنی ویش کا اظہار خیالخانقاہ عارفیہ ، سید سراواں، الٰہ آبادہندوستان کی گنگا جمنی تہذیب یہاں کےصوفیوں اور سنتوں کی دین ہے ۔ انھوںنے اس سرزمین پر امن ومحبت ، رواداری ومساوات، میل ملاپ اور بین الاقوامی سطح پر قومی یکجہتی کادرس دیا ہے ، جو ملک کی اجتماعی سالمیت وحفاظت ، امن وامان اور ترقی کے لیے ناگزیر تھا۔آج جب کہ غیر امن پسندلوگ دین ومذہب کے نام پر ملک میں فساد وآتنک پھیلانے اور ملک کی امن وشانتی کا گلا گھونٹنے...
صوفیہ کرام اور بزرگان دین سے تعلق اور نسبت رکھنے کا مطلب صرف ان کے اعراس میں شرکت اور ان کےمزارات پر چادر و گاگر کی رسم ادا کرنا نہیں ہے بلکہ ان کی محفلوں اور مجلسوں میں شریک ہو کر ان کی تعلیمات کو سننا اور اپنی زندگی میں اس کو عمل میں لانا ہے ۔مذکورہ خیالات کا اظہار درگاہ مخدوم شاہ مینا شاہ ، لکھنؤ میں منعقد تعلیمات صوفیہ کرام کانفرنس میں مفتی محمد کتاب الدین رضوی(نائب پرنسپل جامعہ عارفیہ ، سید سراواں) نے اپنے خصوصی خطاب میں کیا ۔ آپ نے مزید کہا کہ اللہ رب العزت...
جامعہ عارفیہ، سید سراواں، الہ آباد میں فلسفہ وتصوف: تعارف وتجزیہ کے موضوع پر توسیعی خطبہانسانی زندگی میں تہذیب وثقافت کی حیثیت ثانوی ہے۔ اصلی حیثیت کائنات کو وجود بخشنے والے رب کی معرفت ہے۔ جس کی وضاحت قرآن مقدس نے یوں فرمائی ہے۔ وَمَاخَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْاِنْسَ اِلاَّ لِیَعْبُدُوْنَ۔ (الذٰرٰیت: 56) یہی انسانی حیات کا اصل مقصود ہے۔ اسی مقصود اصلی کی جانب تصوف وفلسفہ رہنمائی کرتے ہیں اور مادہ پرستی کے نرغے سے نکال کر انسان کو حیات واقعی میں لاکھڑا کرتے ہیں۔ مادہ پرستی کی بنا پر آج دنیا عائلی، معاشرتی، ثقافتی، تعلیمی بحران وانحطاط سے دو چار...
सफल छात्रों को नाज़िम ए आला शैख़ हसन सईद सफी के द्वारा प्रमाण पत्र और शील्ड दिये गए।जामिया आरिफ़िया, सैयद सरावां में 5 जनवरी से 8 जनवरी तक '' जश्न ए यौमे ग़ज़ाली'' के अवसर पर सालाना तालीमी एवं सकाफ़ती मुसाब्का में सफल छात्रों को जामिया आरिफ़िया के नाज़िम ए आला शेख़ हसन सईद सफ़वी के हाथों प्रमाणपत्र और शील्ड से सम्मानित किया गया । जमियत अल्तलबा की जानिब से इस साल आयोजित प्रतियोगिता प्रोग्राम में लगभग 400 छात्रों ने भाग लिया । 8 जनवरी 2018 को तक़सीम ए इनआम का आयोजन हुआ जिसमें सफलता पाने वालों को पुरस्कार से...
खानकाह ए आरिफिया, सैय्यद सरावां में पीस कांफ्रेंस कार्यक्रम में उलमा व दानिश्वरों का इजहारे ख्याल, अलएहसान:8 और खिजरे राह (हिंदी) की रुनुमाई ।जामिया आरिफिया, सैय्यद सरावां, इलाहाबादहिंदुस्तान की गंगा जमनी तहज़ीब यहाँ के सूफी और संतों का धर्म है । उन्होंने ही यहां अमन और शांति का माहौल बनाया, जो देश की सामूहिक तरक्की और देश के विकास के लिए आवश्यक था । आज जब कि ज़ालिम ताकतों और धर्म के नाम पर राजनीति करने वालों ने देश के अंदर ज़हर फैला रखा है, ऐसे में ज़रूरी हो गया है कि धर्म, रूहानियत और अखलाक व इंसानियत के सही...
مسابقہ میں کامیاب طلبہ کو جامعہ عارفیہ کے ناظم اعلیٰ شیخ حسن سعید صفوی کے ہاتھوں سرٹیفیکٹ اور شیلڈ سے نوازا گیا جامعہ عارفیہ ،سید سراواں میں۵؍ جنوری سے ۸؍ جنوری تک ’’جشن یوم غزالی ‘‘ کے موقع پرسالانہ تعلیمی و ثقافتی مسابقہ میں کامیاب طلبہ کوناظم اعلیٰ جامعہ عارفیہ شیخ حسن سعید صفوی کے ہاتھوں سرٹیفیکٹ اور شیلڈ سے نوازا گیا ۔ جمعیۃ الطلبۃ کی جانب سے سال رواں منعقد ہونے والےیوم غزالی مقابلہ جاتی پروگرام میں تقریبا ۴۰۰ طلبہ نے شرکت کی۔۸ ؍ جنوری ۲۰۱۸ء کو اختتامی سیشن کا انعقاد ہوا جس میں کامیابی حاصل کرنے والوں کو انعامات سےنوازا...
خانقاہ عارفیہ، سیدسراواں میں منعقدقومی یکجہتی کانفرنس میںعلما و دانشوران کا اظہار خیال ، الاحسان -۸ اور خضر راہ (ہندی) کی رونمائی جامعہ عارفیہ، سید سراواں، الٰہ آبادہندوستان کی گنگا جمنی تہذیب یہاں کے صوفیوں اور سنتوں کی دین ہے۔ انہوں نے ہی یہاں امن وامان اور محبت و ہم آہنگی کا ماحول پیدا کیا، جو ملک کی اجتماعی سالمیت اور ترقی کے لیے ضروری تھا۔ آج جب کہ فسطائی طاقتوں اور مذہب کے نام پر سیاست کرنے والوں نے ملک کے اندر زہر پھیلارکھا ہے، ایسے میں ضروری ہوگیاہے کہ مذہب و روحانیت اور اخلاق و انسانیت کے حقیقی نمائندگان...
رسول علیہ السلام اور بچے والدین پر لازم ہے کہ وہ سیرت کامطالعہ کریں تاکہ اُنھیں یہ معلوم ہو کہ رسول علیہ السلام نے بچوں سے کیساسلوک فرمایا اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی آمدسےپہلے عرب میں بچوں کے قتل و خون کی جو ظالمانہ رسم رائج تھی اُسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیشہ کے لیے ختم کردیااوربچوں سے محبت وشفقت کا یوں اظہار فرمایا:لَيْسَ مِنَّا مَنْ لَمْ يَرْحَمْ صَغِيْرَنَا۔(مستدرک ازحاکم،باب کتاب الایمان،حدیث:۲۰۹) ترجمہ: وہ ہم میں سے نہیں جو چھوٹوں پر شفقت اور مہربانی نہیں کرتا۔ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بچوں...
आतंकवाद दुनिया की वह बीमारी और रोग है जिसके इलाज और उपचार के लिए आज पूरी दुनिया परेशान है, लेकिन इसकी खोज अभी तक पूरी नहीं हुई है। ये वह भयानक रोग है जो पूरी मानवता को अपने चपेट में लिए हुए है जिससे पूरी दुनिया बेक़रार और परीशान हाल है। हैरत होती है कि इस रोग के खिलाफ़ आवाज़ वह उठा रहे हैं जिनका पूरा जीवन केवल इसी दहशतगर्दी के प्रसारण एवं प्रकाशन में बीत रहा है । गरीबी और दर्दमंदी के अंत के बारे में बात वह कर रहे हैं जिनका इक्तिदार इसी पर क़ायम है । जबकि...