Donate Now
جامعہ عارفیہ میں جشن یوم غزالی کا بارہواں سالانہ تعلیمی و ثقافتی مسابقہ بحسن و خوبی اختتام پذیر

جامعہ عارفیہ میں جشن یوم غزالی کا بارہواں سالانہ تعلیمی و ثقافتی مسابقہ بحسن و خوبی اختتام پذیر

 مسابقہ میں کامیاب طلبہ کو جامعہ عارفیہ کے ناظم اعلیٰ شیخ حسن سعید صفوی کے ہاتھوں سرٹیفیکٹ اور شیلڈ سے نوازا گیا 

جامعہ عارفیہ ،سید سراواں میں۵؍ جنوری سے ۸؍ جنوری تک ’’جشن یوم غزالی ‘‘ کے موقع پرسالانہ تعلیمی و ثقافتی مسابقہ میں کامیاب طلبہ کوناظم اعلیٰ جامعہ عارفیہ شیخ حسن سعید صفوی کے ہاتھوں سرٹیفیکٹ اور شیلڈ سے نوازا گیا ۔ 

جمعیۃ الطلبۃ کی جانب سے سال رواں منعقد ہونے والےیوم غزالی مقابلہ جاتی پروگرام میں تقریبا ۴۰۰ طلبہ نے شرکت کی۔۸ ؍ جنوری ۲۰۱۸ء کو اختتامی سیشن کا انعقاد ہوا جس میں کامیابی حاصل کرنے والوں کو انعامات سےنوازا گیا ۔ جن طلبہ کو امتیازی پوزیشن حاصل کرنے کا انعام دیا گیا ان کی تفصیل اس طرح ہے : 

حفظ قرآ ن (حسب درس ) مقابلہ میں محمد احمد (حفظ )،شہزاد عالم (حفظ ) ، ذیشان احمد (حفظ )نے بالترتیب فرسٹ ، سیکینڈاور تھرڈ پوزیشن حاصل کی ۔ مکمل حفظ قرآ ن مقابلہ میں عیان کریمی (اولیٰ )،مطلوب رضا (سادسہ) ،لیاقت حسین (اعدادیہ) ۔تجوید (مقابلۂ قرأت) مقابلہ میں ،ابو سعد (حفظ )،اعظم حسین (حفظ ) ، فرقان اللہ (ثالثہ )۔ نحو و صرف مقابلہ میں محمد سالم (ثالثہ)،عادل خان (ثالثہ) ، محمد عرفان (ثانیہ) ، صابر حسین (ثانیہ) ، محمد زبیر (ثالثہ) نے فرسٹ ، سیکینڈ، تھرڈ ، فورتھ اور ففتھ پوزیشن حاصل کی ۔ حفظ حدیث مقابلہ میں محمد عمر رضا (اعدادیہ)،محمد حسنین (اولیٰ) ،شمشیر علی (اولیٰ )۔ معلومات عامہ مقابلہ میں غلام مرتضیٰ (اولیٰ )،محمد ندیم (اعدادیہ) ،محمد تابش (اعدادیہ ) ۔ عربی محادثہ مقابلہ میں محمددانش (اولیٰ )، عبید رضا (اولیٰ) ، نسیم خان (اولیٰ) ۔ اصول حدیث مقابلہ میں وسیم اکرم (خامسہ)،محمد کونین (ثامنہ )، محمد شرافت حسین (سابعہ) ، محمد شوکت (سادسہ) ، احمد رضا (خامسہ ) ۔ اصول فقہ مقابلہ میں محمد سفیان (رابعہ) ،محمد عفان (رابعہ) ، محمد اکرم رضا (رابعہ) ، محمد فیضان ، ننمئی (خامسہ)، محمد کوثر (سابعہ) ۔ اردو تقریرمقابلہ میں تنویر احمد (رابعہ) ،شاہ ویز عالم (رابعہ) ،عبد الرحمٰن جامی (رابعہ) ۔عربی تقریر مقابلہ میں وسیم اکرم (خامسہ) ،شاہ ویز عالم (رابعہ) ،حامد رضا (خامسہ ) ۔انگریزی تقریر مقابلہ میں مظہر انصاری (خامسہ) ،محمد عالم (سادسہ) ،وسیم اکرم (خامسہ)۔ اردو مقالہ نگاری مقابلہ میں محمد عفان (رابعہ)،غلام غوث (رابعہ)،احمد صفی (سابعہ)۔عربی مقالہ نگاری مقابلہ میں محمد شرافت حسین (سابعہ) ،محمد رفاقت حسین (رابعہ) ،محسن رضا (خامسہ) ۔ مباحثہ مقابلہ میں انجم راہی (ثامنہ)، فیض العزیز(دعوہ)، زین العابدین (دعوہ) ۔ 

قابل ذکر ہے کہ اس موقع سے طلبہ کی تنظیم ہر سال اپنے اساتذہ اور جامعہ کے دیگر خدام کی بارگاہ میں تحفے پیش کرتی ہے ۔ سال رواں جمعیت نےسب سے پہلے بانی جامعہ داعی اسلام شیخ ابو سعید شاہ احسان اللہ محمدی صفوی کی بارگاہ میں شال کا نذرانہ پیش کیا پھر اس کے بعدحضور داعی اسلام کے ہاتھوں تمام اساتذہ اور خدام کی خدمت میں شال کے نذرانےپیش کیے گئے ۔ یہ روح پرور منظر چشم سر سے دیکھے جانے کے لائق تھا کہ طلبہ ، اساتذہ اورعام شرکا نے جمعیت کے اس اقدام کو پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا اور اس کامیاب مقابلہ جاتی پروگرام کے انعقاد پر جامعہ کے ارباب حل و عقد نے جمعیۃ الطلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کےاس اقدام کو دیگر مدارس کے طلبہ کے لیے ایک مثالی قدم بتایا ۔ اور کہا کہ اس طرح کے پروگرام سے طلبہ کی خفیہ صلاحیتیں بیدار ہوتی ہیں اور مستقبل میں طلبہ کے اوپر دعوتی ، تبلیغی اور دیگر جہتوں سے جو ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں اسے بحسن و خوبی ادا کرنے کا ہنر اور تجربہ بھی پیدا ہوتا ہے ۔

Ad Image