پریس ریلیز،۳۰؍جولائی ۲۰۱۷،سید سراواں کوشامبی: جامعہ عارفیہ کے ناظم اعلیٰ شیخ حسن سعید صفوی،ترجمان جامعہ مولانا مجیب الرحمٰن علیمی اور دیگر ازہر ی برادران نےجامع ازہر سے بھیجے گئے عربی زبان کے ماہر دومہمان اساتذہ کا لکھنؤ ایئر پورٹ پر پرتپاک استقبال کیا ۔ واضح رہے کہ عالم اسلام کی عظیم دانش گاہ جامعہ ازہر ،مصر اپنے علمی و دعوتی مشن کے فروغ کے لیے مختلف ممالک میں اپنے اساتذہ بھیج کر علوم اسلامیہ اورعربی زبان کی تعلیم اور نشر و اشاعت میں مصروف ہے ۔ جامعہ عارفیہ کے بانی داعی اسلام شیخ ابو سعید شاہ احسان اللہ محمدی صفوی نے اپنے...
خواجہ صاحب نے ہندوستا ن میں اسلام کی دعوت اوراخوت ومحبت کو عام کیا : شیخ حسن سعید صفویمورخہ 4 اپریل 2017 خواجہ غریب نواز حضرت معین الدین حسن سجزی اہل ہند کے محسن اس خاک میں اسلام کی دعوت کو عام کرنے والے اور اخوت ومحبت کی شمع روشن کرنے والے ہیں۔اہل ہند خواجہ صاحب کے اس احسان سے کبھی سبک دوش نہیں ہوسکتے اور نہ ہی خواجہ صاحب کے طریق اخوت و محبت کا اتباع کیے بغیر ملک کی سالمیت اور مسلمانوں کے اتحاد کی راہیں کھل سکتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار آج خانقاہ عالیہ عارفیہ کے...
میں عقیدہ رکھتا ہوں کہ حضرت علی کے باب میں جو حدیثیں مروی ہیں ان سے بیشک ثابت ہوتا ہے کہ آنحضرت ﷺ کو حضرت علی کے ساتھ نہایت محبت تھی۔ اور اگرچہ خلفاے ثلاثہ کو فضل نبوت حاصل تھا اور خلیفہ برحق تھے مگر آنحضرت ﷺ کی قرابت کی نظر سے کوئی حضرت علی کے مثل خلافت کا حق دار نہ تھا۔ حضرت علی کرم اللہ وجہہ نے خودالتفات نہیں فرمایا اور طالب نہیں ہوئے اورا ن کی خلافت کو قبول کیا اور ان کے ہاتھ پر بیعت کی اور ان سے راضی رہے اور وہ سب حضرت علی...
میں عقیدہ رکھتا ہوں کہ آنحضرت ﷺ کی خلافت راشدہ حقّہ پورے تیس برس رہی جیسا حدیث صحیح میں ہے: الخِلَافَةُ بَعْدِی ثَلَاثُونَ سَنَةً ثُمَّ یَکُوْنُ مَلَکًا([1]) یعنی خلافت میرے بعد تیس برس ہے پھر پادشاہی ہوگی۔ پس وہ خلافت حضرت علی کرم اللہ وجہہ پر ختم ہوئی، جب آپ کا وصال ہوا، پانچ مہینے، تیس برس میں باقی تھے، حضرت امام حسن نے وہ زمانہ پورا کیا۔ پھر معاویہ بن ابی سفیان صحابی رسول اللہ صلی علیہ وسلم امیر ہوئے اور حضرت امام حسن نے امارت اور حکومت کو ترک فرما کر ان پر چھوڑ دیا اور بیعت اطاعت...
جامعہ عارفیہ کے بانی اور خانقاہ عارفیہ کے صاحب سجادہ عارف باللہ داعی اسلام شیخ ابو سعید شاہ احسان اللہ محمدی صفوی دام ظلہ العالی کی سرپرستی میں شعبۂ دعوہ کے طلبہ کے زیر اہتمام ایک توسیعی خطبہ کی محفل کا انعقاد ہوا۔ جس میں خصوصی خطاب کے لیے جناب ڈاکٹر نوشاد عالم چشتی (علی گڑھ ) کو مدعو کیا گیا ۔ افتتاحی کلمات جامعہ کے استاذ مولانا ذیشان احمد مصباحی نے ادا کیے ۔جناب چشتی صاحب" برطانوی عہد میں مسلم آریائی مناظرے" کے نہایت اہم علمی و فکری و تاریخی موضوع پرپی ایچ ڈی کر رہے ہیں ۔ آپ...
19 مارچ 2017 کو محفل مولائے کائنات کے موقع پرحال ہی میں داعی اسلام کے ساتھ مصر کے دورہ پر جانے والے جامعہ عارفیہ کے استاذ مولانا ضیاء الرحمن علیمی صاحب نے بہت ہی نفیس اور دلکش انداز میں دورہ مصر کی روداد بیان کی اور بتایا کہ حضرت داعی اسلام کا یہ تیسرا تعلیمی و دعوتی سفر تھا جس میں مختلف شیوخ ازہر سے ملاقاتیں رہیں اور جامع ازہر و جامعہ عارفیہ کے تعلقات میں مزید مضبوطی پیدا ہوئی۔ آپ نے فرمایا کہ شیخ ابراہیم الہدہد نےجو جامعہ عارفیہ حاضر ہوچکے ہیں انہوں نے حضور داعی اسلام کا اس...
مسلمانوں میں فائنانشیل منیجمنٹ اور گورنمنٹ اسکیموں سے استفادے کے لیے بیداری لانے کی سخت ضرورت: پروفیسر عقیل الرحمن 19 مارچ 2017 کو دوپہر تین بجے جامعہ عارفیہ کے طلبۂ دعوہ و فضیلت کے لیے جناب ڈاکٹر عقیل الرحمن صاحب کا شیر بازار کے موضوع پرایک توسیعی خطاب ہوا۔موصوف علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ آر سی اے(RCA)کے پروفیسر اور SEBIکے سورس پرسن ہیں۔انہوں نے شیر بازار اور اسٹاک مارکیٹ پر ایک جامع خطاب کیا اور بہت کم وقت میں زیادہ معلومات فراہم کیں، انہوں نے بتایا کہ مجھے افسوس ہے کہ مسلمان فائنانشیل منیجمنٹ کی طرف بالکل توجہ نہیں دیتے...
شیخ ابو سعید نے کہا کہ جامعہ ازہر دنیا میں اسلام کی صحیح اور معتدل نمائندگی کر رہا ہے۔ جامعہ ازہر کے وائس چانسلر نے تعلیمی تعاون کا بھرپور یقین دلایاخانقاہ عارفیہ کے صاحب سجادہ دور حاضر کے عظیم مربی و داعی، جامعہ عارفیہ الٰہ آبادکے بانی و سربراہ داعی اسلام شیخ ابو سعید شاہ احسان اللہ محمدی صفوی جامعہ ازہرکادورہ مصر انتہائی کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔علمائے ازہر سے تفصیلی ملاقاتیں رہیں ، مذہب و شریعت اور تصوف و روحانیت اور امن و آشتی کے موضوعات زیر بحث رہے۔ ہندوستان میںحضرت داعی اسلام کی ہمہ جہت دینی و...
حضور داعی اسلام دام ظلہ العالی کی خدمت میں علما کی ایک جماعت کے ساتھ حاضر تھا،گفتگو اس حوالے سے چل رہی تھی کہ عقیدہ وایمان کا ثمرہ عمل ہے اوراعمال کی پابندی کا ثمرہ احوال ہیں،یہی وجہ ہے کہ انسان کےعقائد میں پائےجانے والے حسن و قبح ،صحت وضعف اورفسادوانکار کا اثر اس کے اعمال میں نظر آتاہے اور عقیدے میں کمال کی نفی کی وجہ سےہی ایک انسان بداعمالیوں کا شکار ہوتا ہے، اس کی تائیداللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اس حدیث سے ہوتی ہے،آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:لَایَسْرُقُ السَّارِقُ حِیْنَ یَسْرُقُ وَہُوَ...
بابو پوروہ کانپور میں دعوت حق کانفرنس میں خطاب فرماتے ہوئے مولانا مجیب الرحمن علیمی نے فرمایا کہ اسلام مکمل نظام زندگی کا نام ہے جو دنیا اور آخرت میں کامیابی کا ضامن ہے ۔اسلام کی نہ کوئی برادری ہے اور نہ وطنیت ہے ،اسلام ان سب سے بلند ہے ۔اسلام کے مطابق اللہ کے نزدیک عزت و احترام والا وہی ہے جو اللہ سے زیادہ ڈر نے والا اور اس کے احکام پر عمل کرنے والا ہے ۔ اسلام میں کسی کو ذات برادری اور رنگ و نسل کی بنیاد پر کوئی فضیلت نہیں ہے ۔ مفتی کتاب الدین...
بنیادی اعتبار سےاسلام دین دعوت و تبلیغ ہے،مذہب انکار و تکفیر نہیں ہے۔ فلیبلغ الشاہد الغائب اور بلغواعنی ولو آیۃ فرما کرنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی امت کو اس بات کا مکلف فرمادیا ہے کہ وہ قیامت تک پیدا ہونے والے ملحدین، مشرکین، کفار ،اہل ضلالت اورفاسق و فاجر لوگوں تک ہدایت اور روشنی سے بھری باتوں کی تبلیغ و ترسیل ،حکمت و موعظت اور علمی سنجیدہ اسالیب میں کرتے رہیں۔ امت مسلمہ کے لیے یہ بات بڑی قابل افسوس ہے کہ وہ اپنے پیغمبر کے اس دنیا سے کوچ فرمانے کے ساتھ ہی فتنوں میں گرفتار...
عارف باللہ مرشدی حضور داعی اسلام ادام اللہ ظلہ علینا نے ایک مجلس میں طلباکو سمجھاتے ہوئے فرمایا: بچو! ہم جس دین کے ماننے والے ہیں، وہ الٰہی نظام ہے اور وہ تین اجزا کے مجموعے کا نام ہے : ۱۔ ایمان۲۔ اسلام۳ ۔احسان دوسرے الفاظ میں یوں بھی کہہ سکتے ہیں: ۱۔ عقیدہ۲۔ شریعت ۳۔اخلاق عقیدہ : ان افکار و احکام کا دل سے تصدیق کرنا جو اللہ کے رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم، اللہ کی طرف سے لائے ۔ شریعت: ان اعمال کو انجام دینا جن کا اللہ نے اپنے بندوں سے مطالبہ کیا ہے،اور ان سب...
جامعہ عارفیہ سید سراواں، الہ آباد کے شعبۂ دعوہ کے طلبہ نے فقہی سیمینار منعقد کیا میاں نذیر حسین دہلوی اور مفتی ارشاد حسین رام پوری کے افکار کا تقابلی جائزہ۲۹؍ جنوری ۲۰۱۷ء کو ایک بار پھر جامعہ عارفیہ سید سراواں، الہ آباد کے شعبۂ دعوہ کے طلبہ نے فقہی سیمینار منعقد کیا۔ اس کا بار کا عنوان تھا ’’فقہ اسلامی میں تقلید کا وجوب‘‘۔ حضور داعیِ اسلامی شیخ ابوسعید شاہ احسان اللہ محمدی صفوی دام ظلہ العالی کی سرپرستی میں منعقد ہونے والے اس سیمینار میں کل ساتھ مقالے پڑھے گئے۔افتتاحی کلمات کے لیے مولانا ذیشان احمد مصباحی تشریف...
جامعہ عارفیہ ،سید سراواں میں۱۴ جنوری سے ۱۸ جنوری تک ’’جشن یوم غزالی ‘‘ کے موقع پر طلبہ کے مختلف ثقافتی، علمی پروگراموں میں کامیاب طلبہ کوبانی و سرپرست جامعہ عارفیہ داعی اسلام شیخ ابو سعید شاہ احسان اللہ محمدی کے ہاتھوں سرٹیفیکٹ اور شیلڈ سے نوازا گیا ۔ جمعیۃ الطلبۃ کی جانب سے ہر سال منعقد ہونے والے اس غزالی ڈے میں مختلف پروگرام میں تقریبا ۴۵۰ طلبہ نے شرکت کی ۲۰ ؍ جنوری ۲۰۱۷ء مطابق ۲۱؍ ربیع الثانی کو حضرت محبوب سبحانی شیخ عبد القادر جیلانی و محبوب الٰہی خواجہ نظام الدین اولیا رحمہما اللہ تعالیٰ کا مشرکہ...
نوجوان عالم دین مولانا امام الدین سعیدی سے مختلف مسائل پر تفصیلی گفتگو خوش گفتاری، خوش رفتاری، خوش فکری، خوش علمی، خوش اخلاقی جیسے خوش نما عناصر کے ذریعے چند ہی برسوں میں شخص سے شخصیت، فرد سے فردیت کے میدان میں قدم رکھنے والے مولانا امام الدین سعیدی دورِ حاضر میں علم وفضل کے حوالے سے نسلِ نو کے نمائندہ علما میں شمار کیے جاتے ہیں۔آپ کی ولادت ۱۹؍ جولائی ۱۹۸۳ء میں نیپال کے ایک دین دار اور روحانی خانوادے میں ہوئی۔ ابتدائی تعلیم جد محترم حضرت صوفی شاہ یار محمد قادری علیہ الرحمہ (خانقاہ قادریہ رضوانیہ، روضہ شریف)...
معروف ادیب و قلم کار مولانا ضیاء الرحمٰن علیمی سے خصوصی بات چیت اردو، عربی، فارسی، انگلش، ہندی جیسی زبانوں پر بیک وقت دسترس رکھنے والےصوفیانہ نظریات کے حامل معروف ادیب وقلم کار مولانا ضیاء الرحمٰن علیمی کی ولادت ۱۹۸۲ء دربھنگہ، بہار کے ایک دین دار گھرانے میں ہوئی۔ قریب کے مکتب میں ابتدائی تعلیم اور حفظِ قرآن کے بعد درسِ نظامی کی تعلیم کے لیے ممبئی عظمیٰ کی مشہور درس گاہ ’’دارالعلوم محمدیہ‘‘ میں داخلہ لیا۔ دوسال کے بعد ’’دارالعلوم علیمیہ، جمدا شاہی‘‘ تشریف لے گئے اور وہیں سے درسِ نظامی کی تکمیل کی۔ پھر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی...