Donate Now
جامعہ عارفیہ میں جامعہ ازہر کے مہمان اساتذہ کاخیر مقدم

جامعہ عارفیہ میں جامعہ ازہر کے مہمان اساتذہ کاخیر مقدم

پریس ریلیز،۳۰؍جولائی ۲۰۱۷،سید سراواں کوشامبی: 
جامعہ عارفیہ کے ناظم اعلیٰ شیخ حسن سعید صفوی،ترجمان جامعہ مولانا مجیب الرحمٰن علیمی اور دیگر ازہر ی برادران نےجامع ازہر سے بھیجے گئے عربی زبان کے ماہر دومہمان اساتذہ کا لکھنؤ ایئر پورٹ پر پرتپاک استقبال کیا ۔
 واضح رہے کہ عالم اسلام کی عظیم دانش گاہ جامعہ ازہر ،مصر اپنے علمی و دعوتی مشن کے فروغ کے لیے مختلف ممالک میں اپنے اساتذہ بھیج کر علوم اسلامیہ اورعربی زبان کی تعلیم اور نشر و اشاعت میں مصروف ہے ۔ جامعہ عارفیہ کے بانی داعی اسلام شیخ ابو سعید شاہ احسان اللہ محمدی صفوی نے اپنے متعدد دورۂ مصرمیںازہر شریف کے علما و مندوبین سے ملاقاتیں فرمائیں۔ امام اکبرشیخ احمد طیب سے خوش گوار ملاقات کے بعد امام اکبر نے یہ وعدہ کیا تھا کہ وہ جامعہ عارفیہ کے لیے ازہر سے اساتذہ بھیجیں گے ۔ چنانچہ جامعہ ازہر سے مبعوث شیخ عبداللطیف خلف عبداللطیف الفرغلی جامعہ عارفیہ میں اپنی تین سالہ تدریسی خدمات بحسن و خوبی انجام دے چکے ہیں ۔جب کہ امسال پھر ازہر شریف نے جامعہ عارفیہ کے ساتھ اپنے تعلیمی روابط کا سلسلہ وسیع کرتے ہوئے نئے تعلیمی سیشن میںمزید دو اساتذہ کو مبعوث کیا ہے ؛ جن میں ایک عربی زبان کے ماہر شیخ مصباح عوض اللہ سالم الیمانی اور دوسرے تجویدوقرأت کے ماہرشیخ عبد اللہ احمد عبد الرحمٰن البنا ہیں ۔ 
داعی اسلام شیخ ابوسعید صفوی نے جامعہ ازہر کی ان خدمات کے اعتراف میں شیخ الازہر کا شکریہ ادا کیا اور جامعہ ازہر کے حق میں مزید ترقی اور سلامتی کی دعائیں کیں۔ ساتھ ہی اپنی اس امید کا اظہار کیا کہ ازہر اسی طرح اپنے نمائندوں کو بھیج کر علمی فضا کو ہموار کرنے اور اسلام کی وسطیت کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کرتا رہے گا۔ آپ نے امام اکبرڈاکٹر احمد طیب کو بھی دعاؤں سے نوازاجن کی بدولت یہ سلسلہ شروع ہوا ۔ 
مہمان اساتذہ کو لکھنؤ ایئرپورٹ سے بذریعہ کار جامعہ عارفیہ لایا گیا ،جہاں جامعہ کے بانی و سربراہ داعی اسلام اور جامعہ کے اساتذہ اور طلبہ نے والہانہ طور پر خیر مقدم کیا ۔
Ad Image