Donate Now

Categories

الموسیقی فی الاسلام علمی تحقیقی شرعی مطالعہ

مضرابِ اَلست!گوش کن اسرار عشق و نوش کن جام شہود اندریں جامت نماید روئے جاناں السماع حضرت خواجہ قیام الدین اصدق قدس سرہ کا یہ شعر ظاہر کرتا ہے کہ صوفیہ صافیہ قُدِّست اَسرارُھُم کے سماع میں اسرار عشق باہوش کانوں سے سنے جاتے ہیں جس سے سالک کا دل جام شہود پینے کے لیے بے تاب ہو جاتا ہے اور پھر بہت جلد وہ وقت بھی آتا ہے جب عالم لاہوت کے پردے اٹھتے ہیں اور اسے جام شہود سے سرفراز اور روے جاناں کے دیدار سے مشرف کیا جاتا ہے۔ سماع، صوفیہ اور ان پر وارد ہونے والی مستی و...

وقتِ سحری اور اذانِ فجر

مفتی صاحب قبلہ! سلام و رحمت ہمارے یہاں کولکتا میں ختم سحری کے فوراً بعد اذان دے دی جاتی ہے اور ہونا بھی ایسا ہی چاہیے تھا، لیکن بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ غلط ہے کیوں کہ ختم سحری کا وقت احتیاطا طلوعِ فجرسے 5 منٹ پہلےمقرر کیا جاتا ہے،یہ بات بھی درست ہے کیوں کہ نماز کے جنتے ایپ ہیں اس میں فجر کا جو وقت دیا گیا ہے اس سے 5 منٹ پہلے اذان ہوجاتی ہے تو کیا اس وقت دی ہوئی اذانِ فجر ہوجائے گی؟  کسی کسی کلینڈر میں لکھا ہوتا ہے کہ سحری کا وقت...

شاه صفي ميموريل ترست

جميع نشاطات الجامعة العارفية تجري تحت رعاية شاه صفي ميموريل ترست (مسجلة) و هي جمعية خيرية وتعليمية و ثقافية تعمل في ساحة الهند لا سيما في ولايتي أترابراديش وبيهار (الهند) في مجالات مختلفة من تأسيس المعاهد التعليمية ومراكز تحفيظ القرآن الكريم والقيام بمائدات الرحمن في رمضان الكريم ومشروع الأضاحي وكفالة الأئمة والمدرسين والدعاة والطلبة والأيتام والأرامل وتقديم معونات مالية للأسر المحتاجة. ومن أهدافها تكوين الأمة التي تتسم بأخلاق فاضلة وتعيش على مبدء الأمن والسلام، والتنهض بمهمة الدعوة الإسلامية على أساس الوسطية السمحة، ونشر التعليم الديني والعصري، و كفاحة ما يتعرض له كثير من المسلمين في الهند من ظروف قاسية كالفقر...

نماز کے مکروہ تحریمی اور واجب الاعادہ ہونے کا حکم

سوال:علماے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں کیا فرماتے ہیں ؟در مختار کی عبارت: كُلُّ صَلَاةٍ أُدِّيَتْ مَعَ كَرَاهَةِ التَّحْرِيمِ تَجِبُ إعَادَتُهَا(در مختار: ۱/ ۴۵۷)کا درست مصداق کیا ہے؟کیا ہر طرح کی مکروہات سے نماز واجب الاعادہ ہوتی ہے؟ واجباتِ صلات کے ترک سے، کثرت عمل سےیا خارجی اسباب کی وجہ سےجونماز میں کراہت آتی ہے ان کے حکم میں کوئی فرق ہے یا سب کی وجہ سے یکساں طور سے نماز کا اعادہ واجب ہے؟تفصیل کے ساتھ کتاب و سنت کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں۔ مستفتی:امان اللہ محمدی مصباحی ، لکھنؤبسم اللہ الرحمن الرحیمجواب:خلاصہ فتویٰ:در مختار کی عبارت...

سجدہ میں قدم کی انگلیوں کا زمین سے لگانے کا حکم

سوال:کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ سجدہ میں پیر کی کتنی انگلیوں کا زمین پر لگنا فرض اور کتنی کا واجب ہے؟ اگر امام یا کوئی اور نمازی صرف انگلیوں کے سرے زمین پر لگائے، تو نماز کا کیا حکم ہے؟ بيِّنُوا وَ تُؤْجَرُوْا ۔مستفتی ۔حافظ محمد  آفتاب ۔مظفر  پوربِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرحِيْمِخلاصۂ فتوی:۱۔ سجدہ کی حقیقت صرف اتنی ہے کہ چہرے کا کچھ حصہ زمین سے لگ جائے؛لہٰذا  اگر حالت سجدہ میں چہرے کا کچھ حصہ زمین سے لگ گیا تو نماز کی  فرضیت  ادا  ہوگئی ۔۲۔ بالخصوص  حالت ِسجدہ...

مسئلہ اقامت

سوال: کیا فرماتے ہیں علماے کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ میں کہ تکبیر کھڑے ہو کر سننا چاہیےیا بیٹھ کر ہی سننا چاہیے! کیا تکبیر کے وقت کھڑا رہنا مکروہ تحریمی ہے؟ حضور صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام کا کیا طریقہ کار تھاکیا صحابہ کرام بیٹھ کر ہی تکبیر سنتے تھے یا کھڑے ہو کر؟ احادیث اور فقہاے کرام کے اقوال کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں ۔بہت مہربانی ہوگی ۔المستفتی: سید عبد الواسع حسینی بخاری، حیدرآباد۔ بسم اللہ الرحمن الرحیمجواب:خلاصہ فتوی:ابتدائے اقامت میں کھڑا ہونا ایک فرعی اور مختلف فیہ مسئلہ ہے۔ نبی کریم ﷺ سے اقامت کے...

جمعہ کے بعد ظہر ادا کرنے کا حکم

سوال۔کیافرماتےہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین مسئلہ ہذا میں کہ: موضع کھدولی ایک دیہی علاقہ ہےجس میں دومسجدیں واقع ہیں جن میں سےایک مسجد میں تقریباًچالیس پچاس سال سےجمعہ کی نماز قائم ہے جب کہ دوسری مسجد میں لوگ تقریبا اسی۸۰؍برس سےجمعہ قائم کرکےپڑھتے آرہے ہیں ،اب کچھ حضرات یہاں جمعہ اورظہردونوں قائم کرنےپر مصرہیں۔ واضح ہوکہ اول الذکرمسجد میں سوافراد سےزائدلوگ جمعہ کی نمازاداکرتے رہے ہیں جب کہ موخرالذکرمسجد میں تقریباًایک سوپچاس افرادجمعہ کی نماز اداکرتے آرہے ہیں۔جمعہ اورظہردونوں قائم کرنے کی بنیاد پرسخت خلفشاراورسورش بپاہےاوراختلاف وانتشارکاماحول برپاہوگیاہےاورلوگ مسجدیں چھوڑ رہےہیں۔لہذا آپ حضرات سےگزارش ہےکہ قرآن وحدیث اورائمہ اہل...

دیوبندی، وہابی کافر ہیں یا نہیں؟

‏سوالات(۱) ‏(۲) اس شخص کا کیا حکم ہے جو دیابنہ و وہابیہ کو کافر نہ جانے؟‏(۳) دیابنہ و وہابیہ کی اقتدا میں نماز پڑھنے کو جو صحیح بتائے اس کا کیا حکم ہے؟‏(۴) بدعتی کے ساتھ معاملات کرنا جائز ہے یا نہیں؟‏(۵) جس بدعتی کی گمراہی حدِ کفر کو نہ پہنچی ہو اس کا کیا حکم ہے؟‏(۶) جس بدعتی کی گمراہی حدِ کفر کو پہنچ چکی ہو اس کا کیا حکم ہے؟‏(۷) زید عالمِ دین مفتی نیز مسجد کا امام بھی ہے، دریافت امر یہ ہے کہ زید ایک گمراہ پیر کا گرویدہ ہے جس کو اکثر علما نے گمراہ و...

مرد اور عورت کے درمیان اختلاط و ملاقات کا حکم

سوال:کسی آفس، کالج یا عام جگہوں میں مرد وعورت  کا ایک ساتھ کام کرنا یا تعلیم حاصل کرنا کیسا ہے؟ اجنبی عورت سے تنہائی میں ملنا کیسا ہے؟ محرم یا شوہر کی موجودگی میں کسی ا جنبی عورت سے ملنا کیسا ہے؟ کسی اجنبی عورت سے ہاتھ ملانا یا اس کے جسم کے کسی حصے کو چھونا کیسا ہے؟مستفتی ۔ مولانا صابر رضا۔دہلی  بسم اللہ الرحمن الرحیم  جواب:  اللہ تعالیٰ کی یہ کمالِ رحمت ہے کہ مردوں کے لئے انہیں کے  جنس سے عورتوں کا جوڑا  بنایا ۔اور اس کے بعد  نکاح کے پاکیزہ رشتہ کے ذریعہ شوہر اور بیوی...

داڑھی کی شرعی حیثیت

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع میں اس مسئلہ میں ایک حافظ قرآن داڑھی کاٹتا تھا لیکن تراویح کی امامت سے پہلے اس نے مسلمانوں کے درمیان میں توبہ کی اور داڑھی نہ کاٹنے کا عہد کیالیکن بعض حضرات کہتے ہیں کہ توبہ کرنے اور آئندہ داڑھی نہ کاٹنے کا عہد کرنے سے کچھ نہیں ہوگا جب تک داڑھی حد شرع تک نہ ہو جائے امامت نہیں کرسکتا، تو کیا تائب ہونے کے بعد شریعت اسے نماز تراویح جماعت سے پڑھانے کی اجازت دیتی ہے یا نہیں؟ قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں بہت مہربانی ہوگی۔بسم...

ضرورت کے وقت مثل اول میں عصر پڑھنے کا حکم

سوال ۔ وقت عصر کی ابتدا  مثل پر ہوتی ہے یا مثلین پر ؟ علما کے درمیان   جو اختلاف ہے  اس  کی حقیقت کیا ہے ؟ کیا  ضرورت کے وقت مثل اول پر ادا کی ہوئی نماز ہوجائے گی ؟ رہنمائی فرمائیں ‏۔شاہد ممبرابسم اللہ الرحمن الرحیمجواب ۔   اللہ تبارک وتعالیٰ نے  اہل ایمان پر ہر نماز کو اس کے وقت  مقررہ پر فرض کیا ہے۔‏  ارشاد  باری  تعالیٰ ہے : ‏اِنَّ الصَّلَاةَ كَانَتْ عَلَى الْمُؤْمِنِيْنَ كِتَابًا مَّوْقُوْتًا (نساء:103) ‏‎ ‎بے شک نماز اپنے مقررہ وقتوں میں مسلمانوں پر فرض ‏ہے۔‏ حضرت  عبد اللہ  ابن عباس سے   امامت  جبرئیل والی ...

غیر مسلم کو قربانی کے گوشت دینے کا حکم

سوال ۔ کیا فرماتے ہیں علماے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں کہ قربانی کا گوشت غیر مسلم کو دینا جائز ہے یا نہیں ؟ مستفتی ۔ ضیاء المصطفی ، مکہ مسجد ، الہ آبادبسم اللہ الرحمن الرحیمجواب۔ قربانی کا گوشت صدقاتِ نافلہ سے ہے؛ کیوں کہ وجوب اور اصل عبادت قربانی کے جانور کا خون بہا دینے سے ہی ادا ہوچکی ہے۔صدقات واجبہ یا نافلہ کا کافرِ حربی، ذمی یا مستامن پر خرچ کرنے کے سلسلے میں علما کے یہاں کچھ تفصیل ہے ،پہلے یہاں ان تفصیلات کا ذکر کیا جاتا ہے :صاحب الدر علاء الدین حصکفی حنفی...

قربانی کے جانور میں دیوبندی وہابی کے شرکت کا حکم

سوال ۔ کیا فرماتے ہیں  علماے دین و مفتیان شرح  متین مسئلہ ذیل میں  کہ  اگر کوئی  دیوبندی  وہابی   قربانی  کے جانور میں اہل سنت بریلوی کے ساتھ  شریک ہو تو   قربانی کا کیا حکم ہے ؟  مستفتی ۔ ضیاء  المصطفی   ، مکہ مسجد ، الہ آبادبسم اللہ الرحمن الرحیمجواب : ہر وہ شخص جو اسلام کا دعوی کرتا ہو اور ہماری طرح نماز ادا کرتا ہو، صراحتاً کسی بھی ضروریاتِ دین کا انکار نہیں کرتا ہو  وہ سب مسلمان ہیں ان   میں سے کسی کو بھی  قربانی کے جانور میں شریک کیا جاسکتا ہے اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔جہاں...

یومِ عرفہ کا روزہ

سوال: ہمارے ایک مصری استاذہیں وہ کہتے ہیں کہ عرفہ تو اسی دن ہوگا جس دن وقوفِ عرفات ہوگا اس لیے تم لوگ ۸ ؍ ذی الحجہ کو ہی روزہ رکھو کیوں کہ سعودیہ میں یہاں کے حساب سے وقوفِ عرفات ۸؍ ذی الحجہ کو ہی ہو رہا ہے۔   جب کہ حقیقتاً  یوم عرفہ  تو ۹؍ ذی الحجہ کو کہا جاتا ہےتو   ایسی صورت میں  ہم ہندوستان والے روزہ کس دن رکھیں ؟   اس دن روزہ رکھنے کی کیا فضیلت آئی ہے اس پر بھی روشنی ڈالیں۔ مستفتی   : فیض العزیز، مراد آباد بسم اللہ الرحمن الرحیمجواب :  عرفہ کے روزہ کے...

جمع بین الصلاتین کا حکم

سوال ۔ کیا فرماتے ہیں علما ے دین  مسئلہ ذیل میں کہ    عصر حاضر میں  نوکری ، یا امتحان ، یا ٹیوشن کا وقت اس طرح ہوتا ہے  جس میں  کبھی کبھی  ایک نماز کا وقت مکمل نکل جاتا ہے،  تو ایسی صورت میں   شریعت  جمع بین الصلاتین کی  اجازت  دیتی ہے  یا نہیں  ؟ کتاب وسنت کی روشنی میں   جواب عنایت فرمائیں ۔ محمد ارشد  ۔ممبئیبسم اللہ الرحمن الرحیممختصر جواب:بے ہوش ، جنون اور پاگل ہونے کی حالت کو چھوڑ کر  نماز ہر حال میں فرض ہےحتی کہ جنگ اور اضطرار وخوف کی حالت میں بھی، ترک  نماز سے بچانے...

Most Popular Articals

View All