Donate Now

Categories

نماز میں کپڑا موڑنے اور لٹکانے کا حکم

خلاصہ : اسبال: ائمہ اربعہ کا اس بات پر اتفاق ہے کہ کپڑے کوخواہ تہبند ہو یا پائجامہ یا پینٹ یا اور دوسرے کپڑے اگر تکبر کی نیت سے ٹخنے سے نیچے کیاتو نماز کی حالت میں ہو یا غیر نماز کی حالت میں، ہر صورت میں مکروہ تحریمی ہے ۔اور اگر تکبر کی نیت سے نہ ہو، تو اس حدیث کی وجہ سے جو اس سلسلے میں وارد ہے ،مکروہ تنزیہی ہے۔ سدل :یعنی بغیر باندھےکپڑے کو سر یا کاندھے پر ڈال کر دونوں کنارے کو نیچے کی طرف لٹکادینا، یہ علماےاحناف کے نزدیک ستر کھلنے کی وجہ سے...

عدالت عظمیٰ کا فیصلہ ماضی کا تجربہ، حال کا تجزیہ اور مستقبل کی تشکیل

کسی بھی مسئلے کے دو پہلو ہوتے ہیں۔ مثبت اور منفی۔ اور دونوں کو نظر میں رکھنے کے بعد ہی اس کا درست تجزیہ ہوسکتا ہے۔اسی طرح کسی بھی فیصلے کے بھی دو رخ ہوتے ہیں۔ ایک انصاف اور صداقت کا رخ اور دوسرا امکان اور امن وامان کا رخ۔ دونوں پہلوؤں کا تجزیہ کرتے ہوئے کسی پر ایک پہلو غالب ہوتا ہے تو کسی پر دوسرا۔اسی لیے ایک ہی مسئلے کے تجزیہ میں عموماً ایک سے زائد نقطۂ نظر سامنے آتے ہیں اور ایک سے زائد آرا ہوتے ہوئے بھی بسا اوقات ان میں سے ہر رائے جزوی صداقت...

خطبہ داعی اسلام بموقع امن وایکتا سمیلن

تالکٹورہ اسٹیڈیم، نئی دہلی، بتاریخ ۵؍ اگست ۲۰۱۹ء اس وقت ملک کے جو حالات ہیں اس کے تناظر میں ہمارے بعض مسلمان بھائی مسلکی اور ملی اتحاد پر بحث کررہے ہیں، میں ان سے اُوپر اُٹھ کر یہ عرض کروں گا کہ یہ وقت مسلکی اور ملی اتحاد کا نہیں بلکہ مذہبی ملکی اور انسانی اتحاد کا ہے۔ ہمارا یہ سمجھنا غلط ہے کہ نفرتوں کے کاروبار سے کوئی مذہب یا مسلک خطرے میں ہوگا ،اس سے اگر خطرہ ہے تو انسانیت کو ہے اور اگر خطرہ ہے تو ہندوستانیت کو ہے۔مختلف دھرموں اور آستھاؤں سے جڑے ودّوانوں، مہا جیو...

عقل و روح کی کشمکش | بالی ووڈ اداکارہ زائرہ وسیم کی تحریر

ترجمہ:ضیاء الرحمن علیمی  استاذ جامعہ عارفیہ ،سید سراواں،الہ آباد پانچ سال پہلے میں نے ایسا فیصلہ کیا جس نے ہمیشہ کے لیے میری زندگی بدل دی،جب میں نے بالی وڈ کی دنیا میں قدم رکھا تو میرے لیے زبردست مقبولیت کے دروازے کھلے اور میں عام توجہ کی مرکزی شخصیت بننے کی راہ پر گامزن ہوگئی،مجھ کو کامیابی کی کتاب مقدس کے طور پر پیش کیا گیا اور نئ نسل کے لیے ایک رول ماڈل کے طورپر بہت زیادہ مجھے پہچانا جانے لگا،حالانکہ نہ تومیری جدوجہداس غرض سے تھی اور نہ میرا یہ مقصودتھا ،خصوصا کامیابی اور ناکامی کی وہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا حشر - ایک بڑا سبب

اس وقت ہندوستانی مسلمانوں کا جو حشر ہورہا ہے، اس کے اسباب میں سے ایک بڑا سبب فرقہ پرستی اور تکفیریت کو قرار دیا جائے تو بےجا نہ ہوگا۔ اعلیٰ حضرت مولانا احمد رضا خان فاضل بریلوی نے اکابر علماے دیوبند کی تحریروں کو کفریہ قرار دیتے ہوئے ان کی تکفیر کی اور اس پر من شک فی کفرہ وعذابہ فقد کفر کی مہر کردی۔ اب سوال ہے کہ کیا مقام تحقیق میں کسی پر علمائے دیوبند کی تکفیر پر انشراح صدر نہ ہو تو اس کا کیا حکم ہے؟ جس طرح علامہ فضل حق خیرآبادی نے شاہ اسماعیل دہلوی...

الشیخ محمد خامس بن سلیمان الازہری : ایک تعارف

محدث سوڈان ، حافظ صحاح ستہ ، ماہر حدیث و فقہ و اصول ، الامام المسند الشیخ محمد خامس بن سلیمان الازہری دارالإفتاء المصریۃ ، قاہرة•آپ کو نائیجیریا اور سوڈان دونوں کی شہریت حاصل ہے ۔ •آپ نائیجیریا کے مفتی اعظم شیخ ابراہیم صالح حسینی کے خاص مرید و خلیفہ ہیں ۔•آپ کو داعی اسلام حضرت شیخ ابوسعید شاہ احسان اللہ محمدی صفوی مد ظلہ العالی نے مارچ 2017 میں سفر مصر کے دوران ملاقات کے بعد طرق صوفیہ کی خلافت و اجازت عطا فرمائی•آپ کو دار الحدیث سوڈان کی جانب سےالامام المسندکے لقب سے نوازا گیا ہے ۔ •آپ...

الجامعة العارفية

الجامعة العارفيةإن المسلمين في الھند لعبوا دورا کبيرا في مجال التعليم والثقافة والدعوة والإرشاد وقدموا مساھماتھم البارزة في بناء الھند واشتھرت من الھند مدن عديدة لھا خدمات جزيلة في مضمار نشر العلوم الإسلامية وتھذيب النفوس وتزکية الأخلاق، ومن بينھا مدينة الله آباد وھي مدينة عظيمة من مدن ولاية أترابرديش تأصل جذورھا في تاريخ الھند وھي بعيدة من عاصمة الھند دلھي حوالي ست مائة کلومترا وعدد سکانھا مليون ونصف نسمة ومعدل المسلمين فيھا ثلاثون في المائة وھي منطقة تاريخية لھا صلة خاصة بتاريخ الھند ولا سيما الھنادك الوثنية و لھا أهمية کبيرة في عيونھم، وفيھا مجمع النھرين غنغا وجمونا الشھير بـ''سنغم''...

اظہارِ معذرت واعلانِ صداقت

اللہ کریم کی بندگی اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی غیر مشروط اطاعت ایک بندۂ مومن کے لیے فرضِ اولین ہے۔ اس کے ساتھ ہی تمام اہلِ قبلہ -ضروریاتِ دین کے قائلین -کو مسلمان اور مستحقِ نجات سمجھنا اور جادۂ حق وصداقت، طریقِ سوادِ اعظم کو برحق اور درست سمجھنا مسلکِ اہلِ سنت وجماعت ہے، جو صحیح معنوں میں فرقۂ ناجیہ ہے۔ اس سے ذرہ برابر عدول گمراہی اور موجبِ ہلاکت ہے۔ اس کے ساتھ ہی بندۂ پُر تقصیر اس بات کا قائل ہے کہ: ۱۔ جو باتیں ضروریاتِ دین کا حصہ نہیں، ان کا انکار کفرنہیں...

خنجر ہلال کا ہے قومی نشاں ہمارا

ہلال رمضان ۱۴۳۹ھ کی روداد الم اورچند قابل غور پہلو ۱۶ مئی ۲۰۱۸ء / ۲۹شعبان ۱۴۳۹ھ کو ایک رفیق کے ولیمے میں شرکت کے لیے فتح پور گیا ہوا تھا۔ ساڑھے تین گھنٹے تاخیر کے ساتھ ساڑھے دس بجے رات میں ہماری ٹرین سید سراواں اسٹیشن پر پہنچی۔ خانقاہ شریف میں داخل ہوتے ہی معلوم ہوا کہ حضرت صاحب سجادہ اندر تشریف لے جاچکے ہیں اور ساتھ ہی وہ یہ فرماگئے ہیں کہ ہم کل روزہ رکھیں گے۔ کسی نے بتایا کہ وہ مجھ سے بھی رابطہ چاہ رہے تھے، لیکن میرا فون آف تھا جس کی وجہ سے رابطہ...

طلوع صبح نو

مدارس سے جامعات کی طرف کاروان شوق کا سفر میمون پس منظر علامہ ارشد القادری (۱۹۲۵ء- ۲۰۰۲ء) بریلوی مسلک کے وہ روشن دماغ عالم تھے جنھوں نے مدارس کو عصری جامعات اور عالم عرب سے جوڑنے کے لیے ۱۹۸۹ء میں جامعہ حضرت نظام الدین اولیا کی شکل میں ایک Bridge کی تعمیر کی جس کا افتتاح ۲۴؍ اپریل ۱۹۹۵ء کو کیا گیا۔ گذشتہ دنوں اس جامعہ کے ڈائریکٹر جناب مولانا محمود احمد غازی، جو خیر سے علامہ کے پوتے بھی ہیں، کی طرف سے جامعہ سے شائع ہونے والے سالانہ مجلہ ’’کاروان رئیس القلم‘‘ کےلیے لکھنے کا دعوت نامہ موصول...

رسول علیہ السلام اور بچے

رسول علیہ السلام اور بچے والدین پر لازم ہے کہ وہ سیرت کامطالعہ کریں تاکہ اُنھیں یہ معلوم ہو کہ رسول علیہ السلام نے بچوں سے کیساسلوک فرمایا اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی آمدسےپہلے عرب میں بچوں کے قتل و خون کی جو ظالمانہ رسم رائج تھی اُسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیشہ کے لیے ختم کردیااوربچوں سے محبت وشفقت کا یوں اظہار فرمایا:لَيْسَ مِنَّا مَنْ لَمْ يَرْحَمْ صَغِيْرَنَا۔(مستدرک ازحاکم،باب کتاب الایمان،حدیث:۲۰۹) ترجمہ: وہ ہم میں سے نہیں جو چھوٹوں پر شفقت اور مہربانی نہیں کرتا۔ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بچوں...

سماع اور وجد ورقص کے حوالے سے مشائخ کے معمولات کا جائزہ

خانقاہِ عارفیہ، سید سراواں، الہ آباد اور اس کے شیخ داعیِ اسلامی شیخ ابوسعید شاہ احسان اللہ محمدی صفوی دام ظلہ العالی سے شناسائی اور وابستگی کے کل دس سال پورے ہوگئے۔ ۲۰۰۷ء میں پہلی بار پہلے یوم غزالی کے موقع پر بطور مہمان خصوصی میری شرکت ہوئی تھی۔ اس سے پہلے میرے کان سید سراواں سے آشنا نہیں تھے۔ اسی سال اپنے تیسرے یا چوتھے سفر میں شیخ سے میں نے بیعت بھی کرلی تھی۔ بیعت سے قبل اور آشنائی کے بعد کی درمیانی مدت میں اپنے احباب کے بیچ بڑے ذوق وشوق اور وارفتگی کے ساتھ اس خانقاہ...

ہندوستانی مدارس میں رائج نظام افتا میں تبدیلی کی ضرورت

جامعہ عارفیہ کے استاذ مفتی رحمت علی مصباحی سے خصوصی گفتگومفتی ر حمت علی مصباحی صاحب کا شمار ان محققین مفتیانِ کرام میں ہوتا ہے جنھوں نے اپنی فقہی بصیرت کے ذریعے نظامِ فقہ وافتا کو ایک نئی سمت عطا کی ہے۔ آپ کی ولادت ۱۹؍ ستمبر ۱۹۸۲ء کو صوبۂ بہار کے ضلع سمستی پور کے ایک گائوں ’’میمی‘‘ میں ہوئی۔ مدرسہ معراج العلوم ، کولکاتا میں حفظ کی تعلیم مکمل کی اور وہیں سے درسِ نظامی کا آغاز بھی کیا۔ اعدایہ واولیٰ کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد جامعہ عربیہ اظہار العلوم، امبیڈکر نگر میں ثانیہ سے رابعہ تک...

اہل عقیدہ کے پانچ طبقات

حضور داعی اسلام دام ظلہ العالی کی خدمت میں علما کی ایک جماعت کے ساتھ حاضر تھا،گفتگو اس حوالے سے چل رہی تھی کہ عقیدہ وایمان کا ثمرہ عمل ہے اوراعمال کی پابندی کا ثمرہ احوال ہیں،یہی وجہ ہے کہ انسان کےعقائد میں پائےجانے والے حسن و قبح ،صحت وضعف اورفسادوانکار کا اثر اس کے اعمال میں نظر آتاہے اور عقیدے میں کمال کی نفی کی وجہ سےہی ایک انسان بداعمالیوں کا شکار ہوتا ہے، اس کی تائیداللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اس حدیث سے ہوتی ہے،آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:لَایَسْرُقُ السَّارِقُ حِیْنَ یَسْرُقُ وَہُوَ...

تکفیر کے اصول و احکام فتاویٰ رضویہ کے حوالے سے

بنیادی اعتبار سےاسلام دین دعوت و تبلیغ ہے،مذہب انکار و تکفیر نہیں ہے۔فلیبلغ الشاہد الغائب اور بلغواعنی ولو آیۃ فرما کرنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی امت کو اس بات کا مکلف فرمادیا ہے کہ وہ قیامت تک پیدا ہونے والے ملحدین، مشرکین، کفار ،اہل ضلالت اورفاسق و فاجر لوگوں تک ہدایت اور روشنی سے بھری باتوں کی تبلیغ و ترسیل ،حکمت و موعظت اور علمی سنجیدہ اسالیب میں کرتے رہیں۔ امت مسلمہ کے لیے یہ بات بڑی قابل افسوس ہے کہ وہ اپنے پیغمبر کے اس دنیا سے کوچ فرمانے کے ساتھ ہی فتنوں میں گرفتار ہوگئی۔...

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کا مقصد

عارف باللہ مرشدی حضور داعی اسلام ادام اللہ ظلہ علینا نے ایک مجلس میں طلباکو سمجھاتے ہوئے فرمایا: بچو! ہم جس دین کے ماننے والے ہیں، وہ الٰہی نظام ہے اور وہ تین اجزا کے مجموعے کا نام ہے :  ۱۔ ایمان ۲۔ اسلام ۳ ۔احسان دوسرے الفاظ میں یوں بھی کہہ سکتے ہیں:  ۱۔ عقیدہ ۲۔ شریعت  ۳۔اخلاق  عقیدہ : ان افکار و احکام کا دل سے تصدیق کرنا جو اللہ کے رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم، اللہ کی طرف سے لائے ۔ شریعت: ان اعمال کو انجام دینا جن کا اللہ نے اپنے بندوں سے مطالبہ کیا...

Most Popular Articals

View All