Donate Now

Categories

تفقہ فی الدین کا صحیح مفہوم

حضورداعی اسلام ادام اللہ ظلہ علینانے دوران گفتگوجامعہ عارفیہ کے ایک طالب علم کی طرف متوجہ ہوتے ہوئے فرمایا: فقہ کسے کہتے ہیں اورتم کون سافقہ پڑھ رہے ہو؟ پھرتھوڑے سے وقفے کے بعدداعی اسلام نے خودہی فرمایاکہ اگرمسائل شرعیہ،مثلاًحلال وحرام اورجائز وناجائز کا علم حاصل ہوتووہ ’فقہ اسلامی ‘ہے اوراگرمسائل اعتقادیہ مثلاًذات باری تعالیٰ اوراس کی صفات، فرشتے اور آخرت کاعلم ویقین اور اُس کی فہم وسمجھ پیداہوتووہ’فقہ ایمانی‘ہے اورجس علم کے ذریعے قلبی امراض کاعلم اوراُس کاعلاج معلوم ہو، حمیدہ اوررذیلہ خصلتوں کی تمیز حاصل ہو،اوراخلاق حسنہ سے اپنے آپ کومزین کرنے کاجذبہ پیداہو،اوامرونواہی کی عملی قبولیت کا...

فرشتوں کے بارے میں اسلامی عقیدہ

حضور داعی اسلام ادام اللہ ظلہ علیناکی مجلس میں ہم حاضر تھے کہ فرشتوں سے متعلق بات آئی، آپ نے فرمایا: انسا ن وجنات اور دیگر مخلوقات کی طرح فرشتے بھی اللہ تعالیٰ کی مخلوق ہیں ، اللہ نے ان کو پیداکیاہے اور مختلف کاموں پر لگا یاہے ،وہ اپنے کاموں پر اسی طرح لگے ہوئے ہیں، جیسے ہمارے حواس خمسہ،مثلا ً:دیکھنے کی قوت، سونگھنے کی قوت، چھونے کی قوت، چکھنے کی قوت،سننے کی قوت وغیرہ۔  پھرفرمایا:فرشتے نوری مخلوق ہیں ،اللہ نے ان کو یہ قوت عطا کی ہے کہ وہ جب جو صورت چاہیں اختیار کر لیں ، وہ...

سعد و نحس اور بد شگونی کی ایمانی حیثیت

حضورداعی اسلام ادام اللہ ظلہ علینا سے سعدونحس اوربدشگونی کے متعلق سوال کیاگیاکہ سرکار!شادی کی تاریخ متعین کرتے وقت جنتری میں مرقوم سعدونحس کااعتبارکرنااورچلتی گاڑی کے آگے سے بلی کے گزرجانے کو بدشگونی سمجھناکیساہے؟سرکارنے فرمایاکہ ایمان کاتقاضاہے کہ ہروقت یہ خیال غالب رہے کہ فاعل حقیقی صرف اللہ تعا لی ہے وہ جو چاہتاہے وہی ہوتاہے:اِنَّ اللّٰہَ یَفْعَلُ مَایَشَائُ۔( الجج: ۱۸) اِنَّ اللّٰہَ یَحْکُمُ مَایُرِیْدُ۔(مائدۃ:۱)  سعدونحس جوجنتری میں لکھارہتاہے اس کے اوپر ’’بعقائدشیعی‘‘بھی لکھا رہتا ہے یعنی شیعہ عقیدہ کے مطابق سعدونحس ہے نہ کہ اہل سنت وجماعت کے عقیدے کے مطابق۔اہل سنت وجماعت کاعقیدہ یہ ہے کہ جوبھی نفع...

نماز وہی جو برائی سے روک دے

حضور داعی اسلام ادام اللہ ظلہ علینا سے سوال کیا گیاکہ سرکار ہماری نماز کیسی ہونی چاہیے؟آپ نے فرمایا: نماز ایسی ہو جو برائی اور بے حیائی سے روکے۔إِنَّ الصَّلَاۃَ تَنْہیٰ عَنِ الْفَحْشَاء وَالْمُنکَر۔(عنکبوت:۴۵)نماز تو وہی ہے جو بے حیائی اور بری باتوں سے روک دےاور یہ اسی وقت ممکن ہے جب نمازی کو نماز میں خشوع اور خضوع حاصل ہوگا ۔ ایسا نمازی ہی کامیاب اور فلاح پانے والاہے اوراُسے ہی متقی کہا جائے گا:قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ الَّذِیْنَ ہُمْ فِیْ صَلَاتِہِمْ خَاشِعُونَ۔(مومنون:۱،۲)یعنی وہی مومن کامیاب ہیں جوخشوع اورخضوع کے ساتھ اپنی نمازپڑھتے ہیں۔ایک شخص کو جب ہر دن پانچ...

نیکوں کی صحبت نیک بناتی ہے

شیخ طریقت سے سوال کیا گیا کہ کن لوگوں سے محبت رکھنی چاہیے اور کن لوگوں کی صحبت اختیار کرنی چاہیے؟فرمایا کہ صالحین وصادقین کی صحبت اختیار کرنی چاہیے کہ اللہ نے فرمایا: کُوْنُوْا مَعَ الصَّادِقِیْنَ۔سورۂ توبہ: ۱۱۹(صادقین کی صحبت اختیارکرو) اور انھیں سے محبت رکھنی چاہیے، کیونکہ یہی وہ لوگ ہیں جو محبت کے لائق ہیں اور ان ہی کی محبت نجات تک لے جانے والی ہے۔اور ان ہی نیک بندوں کی اتباع بھی کرنی چاہیے، جو رات دن اپنے مولیٰ کی طرف لو لگائے ہوئے ہیں اور اسی کی طرف متوجہ ہیں:وَاتَّبِعْ سَبِیْلَ مَنْ اَنَابَ اِلَیَّ۔سورۂ لقمان:۱۵(اس کی...

نماز مومنوں کے لیے معراج ہے

ظہر کے بعد علما، طلبا ،سالکین و طالبین حلقہ بنائے سرکار کے ارد گرد بیٹھے ہوئے تھے کہ اسی درمیان الٰہ آباد شہر سے محترم ندیم صاحب اور ان کے ہمراہ دو تین افراد تشریف لائے ۔ سرکار نے ان کو اپنے قریب بلایا اور خیریت دریافت کی ۔ اس کے بعد ان میں سے ایک شخص نے جس کی عمر تقریباًچالیس رہی ہوگی ،سوال کیا کہ حضرت مجھے یہ بات سمجھ میں نہیں آتی کہ جب میں نمازکے لیے کھڑا ہوتا ہوں تب صرف دنیا کی بات یاد آتی ہے ،کاروبار،معمولات یہی ساری باتیں یاد رہتی ہیں، حد تو...

تحصیل علم کا مقصود خوف خدا کا حصول

علم ایک ایسا چراغ ہے، جس کی روشنی میں علم والا اچھائی اور برائی میں تمیز کرتا ہے، حلال و حرام اس کے سامنے واضح ہوتا ہے ،کفر وایمان کے درمیان فرق اس کے لیے آسان ہوجا تا ہے۔یہ انسان کی فطرت ہے کہ اسے جس چیز کی خرابی کا علم ہو جاتا ہے تو وہ اس خرابی سےکسی کے بتائے بغیر خود ہی بچنے لگتا ہے اور جب کسی چیز کی خوبی کا علم ہوجا تا ہے تو کسی کی ترغیب کے بغیراس چیز کو پانے کی کوشش کرتا ہے ۔ یہ سب کو معلوم ہے کہ جاننے والے اور...

Most Popular Articals

View All