Zishan Ahmad Misbahi
Author Profile

ڈاکٹر ذیشان احمد مصباحی

Zishan Ahmad Misbahi

ڈاکٹر ذیشان احمد مصباحی ۱۹۸۴ء میں مغربی چمپارن، بہار میں پیدا ہوئے۔ جامعہ اشرفیہ اور جامعہ ملیہ اسلامیہ سے دینی و عصری تعلیم حاصل کی اور ۲۰۱۸ء میں پی ایچ ڈی مکمل کی۔ وہ جامعہ عارفیہ کے سینئر استاد، محقق، مصنف اور قلم کار ہیں۔ تصوف، دعوت، فقہ اور عصری مسائل پر متعدد کتابیں لکھ چکے ہیں۔
24 Articles
6 Video Articles
4 Books

Social Diary (5)

All Posts (24)

امام زید اور عقیدۂ تفضیل

امام زید بن علی بن حسین بن علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ وعنہم أجمعین ان ائمۂ اہل بیت سے ہیں جن کا احترام - بلاامتیاز تسنن وتشیع - پوری امت کرتی ہے۔ زیدی سادات آپ ہی کی نسل سے ہیں، جن کی شاخیں دنیا بھر میں پھیلی ہوئی ہیں۔ اہل تشیع کا زیدی گروپ خود کو انہی سے منسوب کرتا ہے۔ آپ امام زین العابدین کے صاحب زادے، امام محمد باقر کے چھوٹے بھائی اور امام جعفر صادق کے چچا ہیں۔ اثنا عشری گروپ انہیں امام باقر کا متبع کہتا ہے، جب کہ زیدی، امام زین العابدین کے...

اعلیٰ حضرت کی تکفیرات فقہی ہیں یا کلامی؟

علامہ ابن ہمام کے بقول جمہور محدثین وفقہا خوارج کے عدم تکفیر کے قائل ہیں، جب کہ متاخرین میں بہت سے فقہا کی عبارات میں ان کی تکفیر منقول ہے۔ لیکن چوں کہ وہ مجتہد نہیں اور ان کا مذہب مجتہدین کے خلاف ہے، اس لیے ناقابل اعتبار ہے۔ ([1]) یہ ہے باب تکفیر کے دو رجحانات کی صحیح تصویر۔ بے شمار علماے متکلمین کے اس ارشاد کو اسی ذیل میں دیکھنا چاہیے کہ لازم المذھب لیس بمذھب۔([2]) یہ مسلمانوں کے عہد عروج کی بات ہے، لیکن عہد زوال میں ، وہابی تحریک کے ظہور کے بعد جس طرح مسلمانوں...

گنگا جمنی تہذیب کے فروغ میں تصوف کا کردار

یہ مقالہ آل انڈیا ریڈیو، لکھنؤ سے ۱۸؍ ستمبر ۲۰۲۴ء کو صبح ۳۰: ۹ ؍ بجے نشر کیا گیا۔  اس عنوان کا تقاضا ہے کہ سب سے پہلے ہم حسب ذیل سوالات کی وضاحت کریں؟۱-تصوف کیا ہے؟۲-گنگا جمنی تہذیب کیا ہے؟۳-اس کے فروغ میں تصوف اور صوفیہ کا رول کیا ہے؟۴-موجودہ عہد میں اس تہذیب کی اہمیت کیا ہے؟ ۱-تصوف کیا ہے؟تصوف اسلام کے باطنی، اخلاقی اور روحانی نظام کا نام ہے۔تصوف کی بنیاد حدیث جبریل ہے جس میں اس کے لیے لفظ ’’الاحسان‘‘کا استعمال کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ دین میں احسان یہ ہے کہ جب...

علامہ ساحل شہسرامی: یادیں اور باتیں !

استاذ گرامی قدر علامہ ارشاد احمد رضوی ساحل شہسرامی(۱۹۷۳- ۲۰۲۴ء(1) ایک وضع دار عالم دین تھے۔ چھوٹا قد، منہنی جسم، خوب صورت چہرہ، دبے ہوئے رخسار، گلابی لب، بڑی اور کچھ دبی ہوئی آنکھیں ، سیاہ بال، مخملی ٹوپی، سفید کرتا پاجامے پر علی گڑھ کی کالی شیروانی، سنجیدہ اور متین،تیز رفتار، نستعلیق گفتار، شستہ زبان، شائستہ لہجہ، دلکش خط اور ادیبانہ اسلوب، شکّیت کی حدوں کو چھوتی ہوئی حساسیت، ضد سی نظر آنے والی خود داری اور غیرت – یہ وہ الفاظ ہیں جن سے علامہ ساحل کا اسکیچ بنایا جا سکتا ہے۔ ایسے لوگ دنیا میں کم ہوتے...

پیغام رمضان

[یہ مضمون آل انڈیا ریوڈیو پر ۱۱؍ مارچ ۲۰۲۴ء کو نشر ہوا۔] سامعین کرام! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! خواتین وحضرات! رمضان المبارک کا مہینہ بڑےہی خیر وبرکت کا مہینہ ہے۔ اس کے آتے ہی مسلمانوں میں  طاعت وعبادت کا گراف بڑھ جاتا ہے ، گھر کی رونق اور بازار کی چہل پہل میں اضافہ  ہوجاتا ہے۔ قرآن وحدیث میں اس ماہ مبارک کی بڑی فضیلتیں آئی ہیں۔ سورہ بقرہ آیت نمبر ۱۸۵ میں  اللہ کریم فرماتا ہے: اعوذ باللہ من  الشیطان الرجیم -بسم اللہ الرحمٰن الرحیم ﴿شَهْرُ ‌رَمَضَانَ الَّذِي أُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ هُدًى لِلنَّاسِ وَبَيِّنَاتٍ مِنَ الْهُدَى وَالْفُرْقَانِ فَمَنْ...

ایک ربانی خانوادہ

یہ مقالہ  ۲۴؍ دسمبر ۲۰۲۳ء کو سرکار ربانی سمینار منعقدہ خانقاہ ربانیہ، باندہ میں پڑھا گیا۔ خانوادۂ ربانیہ ، باندہ، ملک کے عظیم ان علمی وروحانی خانوادوں میں سے ایک ہے، جن کی علمی ودینی خدمات کا دائرہ صدیوں پر محیط ہے۔  یہ ان حسینی سادات کرام  کا ایک نورانی کارواں ہے، جن کے باشرف نسبی سلسلے سید السادات جہانیاں جہاں گشت حضرت سید جلال الدین بخاری (۱۴۰۴ء) قدس سرہ  کے چھوٹے بھائی حضرت صدر الدین راجو قتال سے جاملتے ہیں۔ حضرت راجو قتال (۱۴۲۴ء) کی  عظمت شان سمجھنے کے لیے یہی کافی ہے کہ حضرت جہانیاں جہاں گشت سید جلال...

اشکوں کے ازدحام میں حضرت ثقلین میاں مجددی سپرد خاک

ایک چشم دید رپورٹ جمعہ کی شام 20 اکتوبر 2023 کو سلسلہ مجددیہ شرافتیہ کے نیر تاباں ابوالایتام والارامل حضرت محمد ثقلین میاں نقش بندی مجددی رحمہ اللہ کے وصال پرملال کی خبر دل ودماغ پر بجلی بن کر گری اور پورا حلقۂ شریعت و طریقت غم واندوہ میں ڈوب گیا۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ حضرت مرشد گرامی نے بھی بہت افسوس کا اظہار کیا، آپ اس وقت پنجاب کے دورے پر تھے، آپ نے حکم دیا کہ خانقاہ کے چند علما جنازے میں ضرور شرکت کریں۔دوسرے روز دن میں ایک بجے محب گرامی مولانا مجیب الرحمن علیمی کی امارت...

مقبول سالک مجذوب واصل: یادیں، باتیں ،دروس اور عبرتیں

ایسا لگتا ہےکہ مولانا مقبول احمد سالک مصباحی تکمیل سلوک سے پہلے ہی قافلے سے بچھڑ گئے اور واصل باللہ ہوگئے۔ لوگ یہاں جانے کے لیے ہی آتے ہیں اور پھر یہ قضا وقدر کا نظام ہے، کس کو کب آنا ہے اور کب جانا ہے، بھلا اس پر حرف زنی کی کسے مجال ہو سکتی ہے! البتہ عالم اسباب کی طرف نظر کرتے ہوئے کچھ لوگوں کا جانا ناقابل برداشت محسوس ہوتا ہے۔ وہ خود چلے جاتے ہیں لیکن دل سے ان کی یادیں نہیں جاتی ہیں ۔ان کی یادوں کے چراغ دیر تلک دلوں میں روشن رہتے ہیں۔...

یوگا - چند قابل غور پہلو

احناف سلف کے یہاں فقہ تقدیری کی روایت تھی، یعنی وہ غیر واقع ممکنہ و محتملہ مسائل کی بھی تحقیق کرڈالتے تھے، جب کہ احناف خلف کے یہاں فقہ واقعی سے بھی کھلا اغماض ہے۔ اس لیے کرنے کا کام یہ ہے کہ کم از کم جدید پیدا شدہ مسائل کا دلائل اور احوال کی روشنی میں شخصی اور گروہی تعصبات سے بالاتر ہوکر خالص اللہ کی رضا، اسلام کی بقا اور اہل اسلام کے شرف کو نگاہ میں رکھ کر علمی تحقیقی ومعروضی حل تلاش کیا جائے۔ یہ کام بڑے اداروں اور بڑے علما کا ہے۔ جو مسائل ہمہ...

کیا کفر فقہی کا مرتکب کافر ہے؟

اس سوال کے ضمن میں کئی ایک سوالات شامل ہیں۔ مثلاً یہ کہ کفر حقیقی کیا ہے؟کفر فقہی کیا ہے؟ کیاکفر فقہی بھی کفر حقیقی ہے؟ اس کی بنیاد پر تکفیر کون لوگ کرتے ہیں اور کیسے کرتے ہیں؟ کیا اس کے بعد ایک شخص ملت سے نکل جاتا ہے؟ اور جن حضرات نے ایسا قول کیا ہے ان کی مراد کیا ہے؟اور کیا ان کا وہ قول معتبر ہے؟ ہمارے مرکزی سوال کے حل کے لیے ان تمام ضمنی سوالات پر غور وخوض کرنا ضروری ہے۔ ایمان وکفر  مسلم معاشرے اور اسلامی اصطلاح میں کفر اسلام کی ضد ہے۔...

فہم کفریات میں اختلاف

آج کل بات بات پر کفر وبے دینی کا حکم لگانا عام بات ہے۔ ہر فاسق وفاجر پر بھی ایسا عشق سوار ہے کہ دوسروں کے الفاظ و تعبیرات میں کفر ڈھونڈتے نہیں تھکتا۔ ناموس رسالت کی عظمت پر ایسا ارتکاز ہے کہ لوگ کلمۂ رسالت کی عظمت بھولتے جاتے ہیں۔ فلاں جملے میں گستاخی کی بو ہے، فلاں تعبیر گستاخانہ ہے،فلاں شخص گستاخوں کا ہمدرد ہے، فلاں شخص فلاں کافر کو کافر نہیں کہتا، لہٰذا وہ بھی کافر ہے۔ یہ باتیں عام ہوتی جارہی ہیں۔تکفیر وتفسیق میں عجلت اور شدت برتنے والے عام طور پر دو پیمانے لے کر...

اہل بدعت کے ذبیحے کا حکم؟

حضرت علامہ مدنی میاں دام ظلہ کے بیان کی توضیح اوربعض حضرات علماکے شبہات کا ازالہ! ذیشان احمد مصباحی([1]) اصل مسئلہ کی تفہیمحلال جانور اگر اللہ کے نام کے ساتھ ذبح کیا جائےتو اس کا کھانا حلال ہے، اِلا یہ کہ شریعت نے ذبح کے بعض شرائط بیان کیے ہیں، جن کی پاس داری ضروری ہے۔ ذبح ہونے والے جانور کے سلسلے میں فقہا نےمتعدد شرائط ذکر کیے ہیں جن میں یہ دوباتیں خاصی اہم ہیں:۱-ذبح کرتے وقت وہ جانور زندہ ہو۔۲-ذبح کرنے کے سبب ہی اس کی روح نکلے۔ اسی طرح ذبح کرنے والے کے سلسلے میں بھی فقہا...

عدالت عظمیٰ کا فیصلہ ماضی کا تجربہ، حال کا تجزیہ اور مستقبل کی تشکیل

کسی بھی مسئلے کے دو پہلو ہوتے ہیں۔ مثبت اور منفی۔ اور دونوں کو نظر میں رکھنے کے بعد ہی اس کا درست تجزیہ ہوسکتا ہے۔اسی طرح کسی بھی فیصلے کے بھی دو رخ ہوتے ہیں۔ ایک انصاف اور صداقت کا رخ اور دوسرا امکان اور امن وامان کا رخ۔ دونوں پہلوؤں کا تجزیہ کرتے ہوئے کسی پر ایک پہلو غالب ہوتا ہے تو کسی پر دوسرا۔اسی لیے ایک ہی مسئلے کے تجزیہ میں عموماً ایک سے زائد نقطۂ نظر سامنے آتے ہیں اور ایک سے زائد آرا ہوتے ہوئے بھی بسا اوقات ان میں سے ہر رائے جزوی صداقت...

ہندوستانی مسلمانوں کا حشر - ایک بڑا سبب

اس وقت ہندوستانی مسلمانوں کا جو حشر ہورہا ہے، اس کے اسباب میں سے ایک بڑا سبب فرقہ پرستی اور تکفیریت کو قرار دیا جائے تو بےجا نہ ہوگا۔ اعلیٰ حضرت مولانا احمد رضا خان فاضل بریلوی نے اکابر علماے دیوبند کی تحریروں کو کفریہ قرار دیتے ہوئے ان کی تکفیر کی اور اس پر من شک فی کفرہ وعذابہ فقد کفر کی مہر کردی۔ اب سوال ہے کہ کیا مقام تحقیق میں کسی پر علمائے دیوبند کی تکفیر پر انشراح صدر نہ ہو تو اس کا کیا حکم ہے؟ جس طرح علامہ فضل حق خیرآبادی نے شاہ اسماعیل دہلوی...

اظہارِ معذرت واعلانِ صداقت

اللہ کریم کی بندگی اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی غیر مشروط اطاعت ایک بندۂ مومن کے لیے فرضِ اولین ہے۔ اس کے ساتھ ہی تمام اہلِ قبلہ -ضروریاتِ دین کے قائلین -کو مسلمان اور مستحقِ نجات سمجھنا اور جادۂ حق وصداقت، طریقِ سوادِ اعظم کو برحق اور درست سمجھنا مسلکِ اہلِ سنت وجماعت ہے، جو صحیح معنوں میں فرقۂ ناجیہ ہے۔ اس سے ذرہ برابر عدول گمراہی اور موجبِ ہلاکت ہے۔ اس کے ساتھ ہی بندۂ پُر تقصیر اس بات کا قائل ہے کہ: ۱۔ جو باتیں ضروریاتِ دین کا حصہ نہیں، ان کا انکار کفرنہیں...

خنجر ہلال کا ہے قومی نشاں ہمارا

ہلال رمضان ۱۴۳۹ھ کی روداد الم اورچند قابل غور پہلو ۱۶ مئی ۲۰۱۸ء / ۲۹شعبان ۱۴۳۹ھ کو ایک رفیق کے ولیمے میں شرکت کے لیے فتح پور گیا ہوا تھا۔ ساڑھے تین گھنٹے تاخیر کے ساتھ ساڑھے دس بجے رات میں ہماری ٹرین سید سراواں اسٹیشن پر پہنچی۔ خانقاہ شریف میں داخل ہوتے ہی معلوم ہوا کہ حضرت صاحب سجادہ اندر تشریف لے جاچکے ہیں اور ساتھ ہی وہ یہ فرماگئے ہیں کہ ہم کل روزہ رکھیں گے۔ کسی نے بتایا کہ وہ مجھ سے بھی رابطہ چاہ رہے تھے، لیکن میرا فون آف تھا جس کی وجہ سے رابطہ...

طلوع صبح نو

مدارس سے جامعات کی طرف کاروان شوق کا سفر میمون پس منظر علامہ ارشد القادری (۱۹۲۵ء- ۲۰۰۲ء) بریلوی مسلک کے وہ روشن دماغ عالم تھے جنھوں نے مدارس کو عصری جامعات اور عالم عرب سے جوڑنے کے لیے ۱۹۸۹ء میں جامعہ حضرت نظام الدین اولیا کی شکل میں ایک Bridge کی تعمیر کی جس کا افتتاح ۲۴؍ اپریل ۱۹۹۵ء کو کیا گیا۔ گذشتہ دنوں اس جامعہ کے ڈائریکٹر جناب مولانا محمود احمد غازی، جو خیر سے علامہ کے پوتے بھی ہیں، کی طرف سے جامعہ سے شائع ہونے والے سالانہ مجلہ ’’کاروان رئیس القلم‘‘ کےلیے لکھنے کا دعوت نامہ موصول...

سماع اور وجد ورقص کے حوالے سے مشائخ کے معمولات کا جائزہ

خانقاہِ عارفیہ، سید سراواں، الہ آباد اور اس کے شیخ داعیِ اسلامی شیخ ابوسعید شاہ احسان اللہ محمدی صفوی دام ظلہ العالی سے شناسائی اور وابستگی کے کل دس سال پورے ہوگئے۔ ۲۰۰۷ء میں پہلی بار پہلے یوم غزالی کے موقع پر بطور مہمان خصوصی میری شرکت ہوئی تھی۔ اس سے پہلے میرے کان سید سراواں سے آشنا نہیں تھے۔ اسی سال اپنے تیسرے یا چوتھے سفر میں شیخ سے میں نے بیعت بھی کرلی تھی۔ بیعت سے قبل اور آشنائی کے بعد کی درمیانی مدت میں اپنے احباب کے بیچ بڑے ذوق وشوق اور وارفتگی کے ساتھ اس خانقاہ...

تکفیر کے اصول و احکام فتاویٰ رضویہ کے حوالے سے

بنیادی اعتبار سےاسلام دین دعوت و تبلیغ ہے،مذہب انکار و تکفیر نہیں ہے۔ فلیبلغ الشاہد الغائب اور بلغواعنی ولو آیۃ فرما کرنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی امت کو اس بات کا مکلف فرمادیا ہے کہ وہ قیامت تک پیدا ہونے والے ملحدین، مشرکین، کفار ،اہل ضلالت اورفاسق و فاجر لوگوں تک ہدایت اور روشنی سے بھری باتوں کی تبلیغ و ترسیل ،حکمت و موعظت اور علمی سنجیدہ اسالیب میں کرتے رہیں۔ امت مسلمہ کے لیے یہ بات بڑی قابل افسوس ہے کہ وہ اپنے پیغمبر کے اس دنیا سے کوچ فرمانے کے ساتھ ہی فتنوں میں گرفتار...

مجمع السلوک: تعارف اور تجزیہ

 ایک قدیم صوفی مخطوطے کی بازیافت اوراس کی معنویت شیخ سعد الدین خیرآبادی (مولف مجمع السلوک) شیخ سعد الدین خیر آبادی (۸۱۴ھ/۱۴۱۱ء تقریباً)لودی عہد کے ایک عظیم صوفی، فقیہ اور نحوی گزرےہیں۔آپ کے عہد میں درج ذیل سلاطین، تخت دہلی پر رونق افروز رہے: ۱۔دولت خاں لودی ۸۱۵ھ/۱۴۱۳ء-۸۱۶ھ/۱۴۱۳ء ۲۔خضر خاں ۸۱۶ھ/۱۴۱۳ء-۸۲۴ھ/۱۴۲۱ء۳۔مبارک شاہ ۸۲۴ھ/۱۴۲۱ء-۸۳۷ھ/۱۴۳۴ء۴۔محمد شاہ ۸۳۷ھ/۱۴۳۴ء-۸۴۷ھ/۱۴۴۳ء۵۔ علاءالدین عالم شاہ ۸۴۷ھ/۱۴۴۳ء-۸۵۵ھ/۱۴۵۱ء۶۔ بہلول لودی ۸۵۵ھ/۱۴۵۱ء-۸۹۴ھ/۱۴۸۹ء۷۔ سکندر لودی ۸۹۴ھ/۱۴۸۹ء-۹۲۲ھ/۱۵۱۶ء  شیخ کے عرصۂ حیات کے بڑے حصےمیں اودھ، سلطنت دہلی کے بجائے سلطنت شرقیہ جون پور کا حصہ تھا اورسلطنت شرقیہ پر اس دوران درج ذیل اشخاص حکم راں رہے: ۱۔سلطان ابراہیم شرقی ۸۰۴ھ/۱۴۰۲ء-۸۴۴ھ/۱۴۴۰ء ۲۔ سلطان محمود...

کفر کافر را و دیں دیندار را

صوفیانہ شاعری میں کفر،اسلام اور محبت کی تعبیرکفر کافر را و دیں دیندار را حضرت فرید الدین عطار کے اس مصرع پر جب نظر پڑتی ہے تو ایک لمحے کے لیے Shock لگتا ہے، لیکن اگلے ہی لمحے یہ خیال گزرتا ہے کہ شاید حضرت عطار نے آیت ربانی: لَكُمْ دِيْنُكُمْ وَ لِيَ دِيْنِ(الکافرون:۶) کا ایک بلیغ شعری پیکر تراشا ہے لیکن جب ہمارے سامنے شعر کا دوسرا مصرع آتا ہے: ذرۂ در دت دل عطار را تو تشویش بڑھ جاتی ہے اور عصر حاضر کے مولویانہ ذہن پر، جو شعر و ادب اور ذوق تصوف کا آشنا نہیں رہا ،...

Author Profile

ڈاکٹر ذیشان احمد مصباحی
(ولادت: ۲۵؍مئی ۱۹۸۴ء، مغربی چمپارن، بہار)
محقق، مصنف، مدرس اور صوفی فکر کے ترجمان

ابتدائی زندگی اور تعلیمی سفر
ڈاکٹر ذیشان احمد مصباحی نے ابتدائی تعلیم اپنے والد گرامی سے حاصل کی۔ جامعہ اشرفیہ مبارک پور سے ۲۰۰۴ء میں فضیلت کی تکمیل اوّل پوزیشن کے ساتھ کی۔ بعد ازاں جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی سے عربی میں بی۔اے، تقابلِ ادیان اور اسلامک اسٹڈیز میں ایم۔اے کی اسناد حاصل کیں۔ JRF و NET کے بعد ۲۰۱۸ء میں ’’مخدوم شیخ سعدالدین خیرآبادی کی فقہی و عرفانی خدمات‘‘ کے موضوع پر پی ایچ ڈی مکمل کی۔

علمی و عملی خدمات
ڈاکٹر ذیشان مصباحی جامعہ حضرت نظام الدین اولیا، دہلی اور جامعہ ملیہ اسلامیہ میں تدریسی خدمات انجام دے چکے ہیں اور ۲۰۱۲ء سے جامعہ عارفیہ، سید سراواں میں سینئر استاد ہیں۔ صحافتی و ادارتی میدان میں ماہنامہ جام نور، ماہِ نور اور پندرہ روزہ نیو ایج ویژن کی ادارت کے علاوہ سالانہ الاحسان اور مجلہ خضر راہ سے بھی وابستہ رہے ہیں۔ متعدد قومی و بین الاقوامی سیمیناروں میں مقالات پیش کیے اور دینی، علمی، دعوتی و صوفیانہ موضوعات پر لیکچرز دیے۔

اعزازات و نمایاں کامیابیاں
ڈاکٹر ذیشان مصباحی درجن بھر سے زائد کتابوں کے مصنف اور سو سے زائد علمی مقالات کے خالق ہیں۔ ان کی نمایاں تصانیف میں خیرآباد کا پانچ سو سالہ سفر، مسئلۂ تکفیر کی عصری تفہیم، داعی اسلام، دعوتِ قرآن، نئے حالات، نئے مسائل اور اکیسویں صدی میں تصوف شامل ہیں۔ ان کی تحریریں ملکی و غیر ملکی جرائد میں شائع ہوتی رہی ہیں اور علمی و فکری حلقوں میں انہیں پذیرائی حاصل ہوئی۔

شخصیت اور علمی مقام
ڈاکٹر ذیشان مصباحی کی علمی شخصیت میں مذہبی مزاج، صوفی فکر، اعتدال، تحقیق اور معروضیت کا نمایاں امتزاج پایا جاتا ہے۔ ان کا اسلوب سادہ، دل پذیر اور علمی ہونے کے ساتھ تحقیقی، تنقیدی اور دعوتی پہلو بھی رکھتا ہے۔ تدریس، تصنیف، صحافت اور فکری رہنمائی کے ذریعے انہوں نے معاصر علمی دنیا میں اپنی منفرد شناخت قائم کی ہے۔

Current Affairs (7)

عدالت عظمیٰ کا فیصلہ ماضی کا تجربہ، حال کا تجزیہ اور مستقبل کی تشکیل

کسی بھی مسئلے کے دو پہلو ہوتے ہیں۔ مثبت اور منفی۔ اور دونوں کو نظر میں رکھنے کے بعد ہی...

ہندوستانی مسلمانوں کا حشر - ایک بڑا سبب

اس وقت ہندوستانی مسلمانوں کا جو حشر ہورہا ہے، اس کے اسباب میں سے ایک بڑا سبب فرقہ پرستی اور...

خنجر ہلال کا ہے قومی نشاں ہمارا

ہلال رمضان ۱۴۳۹ھ کی روداد الم اورچند قابل غور پہلو ۱۶ مئی ۲۰۱۸ء / ۲۹شعبان ۱۴۳۹ھ کو ایک رفیق کے...

طلوع صبح نو

مدارس سے جامعات کی طرف کاروان شوق کا سفر میمون پس منظر علامہ ارشد القادری (۱۹۲۵ء- ۲۰۰۲ء) بریلوی مسلک کے...

یوگا - چند قابل غور پہلو

احناف سلف کے یہاں فقہ تقدیری کی روایت تھی، یعنی وہ غیر واقع ممکنہ و محتملہ مسائل کی بھی تحقیق...

دینی مدارس کا تعلیمی و معاشی بحران، تجزیہ اور حل

تاریخی پس منظر، موجودہ چیلنجز اور نصاب و نظامِ تعلیم میں مجوزہ اصلاحات پر مدلل گفتگو ۔ اسلامی علمی روایتغلط...

مسلمانوں کی نئی نسل، فتنۂ الحاد و ارتداد اور مسلم قیادتوں کا فکری انتشار

پس منظر سید سلیمان ندوی کے ’’خطبات مدراس‘‘(۱۹۲۵ء) یقیناً نئے عہد میں تفہیم سیرت کے حوالے سے اولین نقوش میں...

Social Diary (5)

اظہارِ معذرت واعلانِ صداقت

اللہ کریم کی بندگی اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی غیر مشروط اطاعت ایک بندۂ مومن کے...

مقبول سالک مجذوب واصل: یادیں، باتیں ،دروس اور عبرتیں

ایسا لگتا ہےکہ مولانا مقبول احمد سالک مصباحی تکمیل سلوک سے پہلے ہی قافلے سے بچھڑ گئے اور واصل باللہ...

اشکوں کے ازدحام میں حضرت ثقلین میاں مجددی سپرد خاک

ایک چشم دید رپورٹ جمعہ کی شام 20 اکتوبر 2023 کو سلسلہ مجددیہ شرافتیہ کے نیر تاباں ابوالایتام والارامل حضرت...

علامہ ساحل شہسرامی: یادیں اور باتیں !

استاذ گرامی قدر علامہ ارشاد احمد رضوی ساحل شہسرامی(۱۹۷۳- ۲۰۲۴ء(1) ایک وضع دار عالم دین تھے۔ چھوٹا قد، منہنی جسم،...

ضیاے خیرآباد کی روپوشی!

۱۸؍ جنوری ۲۰۲۶ء کی شام محترمی سید ضیا علوی کی وفاتِ حسرت آیات کی غیر متوقع خبر سے ہم دل...

Beliefs (1)

امام زید اور عقیدۂ تفضیل

امام زید بن علی بن حسین بن علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ وعنہم أجمعین ان ائمۂ اہل بیت...

Fiqh & Fatwa (5)

تکفیر کے اصول و احکام فتاویٰ رضویہ کے حوالے سے

بنیادی اعتبار سےاسلام دین دعوت و تبلیغ ہے،مذہب انکار و تکفیر نہیں ہے۔ فلیبلغ الشاہد الغائب اور بلغواعنی ولو آیۃ...

اعلیٰ حضرت کی تکفیرات فقہی ہیں یا کلامی؟

علامہ ابن ہمام کے بقول جمہور محدثین وفقہا خوارج کے عدم تکفیر کے قائل ہیں، جب کہ متاخرین میں بہت...

اہل بدعت کے ذبیحے کا حکم؟

حضرت علامہ مدنی میاں دام ظلہ کے بیان کی توضیح اوربعض حضرات علماکے شبہات کا ازالہ! ذیشان احمد مصباحی([1]) اصل...

فہم کفریات میں اختلاف

آج کل بات بات پر کفر وبے دینی کا حکم لگانا عام بات ہے۔ ہر فاسق وفاجر پر بھی ایسا...

کیا کفر فقہی کا مرتکب کافر ہے؟

اس سوال کے ضمن میں کئی ایک سوالات شامل ہیں۔ مثلاً یہ کہ کفر حقیقی کیا ہے؟کفر فقہی کیا ہے؟...

Tasawwuf (4)

کفر کافر را و دیں دیندار را

صوفیانہ شاعری میں کفر،اسلام اور محبت کی تعبیرکفر کافر را و دیں دیندار را حضرت فرید الدین عطار کے اس...

سماع اور وجد ورقص کے حوالے سے مشائخ کے معمولات کا جائزہ

خانقاہِ عارفیہ، سید سراواں، الہ آباد اور اس کے شیخ داعیِ اسلامی شیخ ابوسعید شاہ احسان اللہ محمدی صفوی دام...

ایک ربانی خانوادہ

یہ مقالہ  ۲۴؍ دسمبر ۲۰۲۳ء کو سرکار ربانی سمینار منعقدہ خانقاہ ربانیہ، باندہ میں پڑھا گیا۔ خانوادۂ ربانیہ ، باندہ،...

گنگا جمنی تہذیب کے فروغ میں تصوف کا کردار

یہ مقالہ آل انڈیا ریڈیو، لکھنؤ سے ۱۸؍ ستمبر ۲۰۲۴ء کو صبح ۳۰: ۹ ؍ بجے نشر کیا گیا۔  اس...

Prayers & Worship (1)

پیغام رمضان

[یہ مضمون آل انڈیا ریوڈیو پر ۱۱؍ مارچ ۲۰۲۴ء کو نشر ہوا۔] سامعین کرام! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! خواتین...

Book Reviews (1)

مجمع السلوک: تعارف اور تجزیہ

 ایک قدیم صوفی مخطوطے کی بازیافت اوراس کی معنویت شیخ سعد الدین خیرآبادی (مولف مجمع السلوک) شیخ سعد الدین خیر آبادی...