خانقاہ عالیہ عارفیہ ، سید سراواں میں منعقد یک روزہ قومی سیمینار سے مقررین کا اظہارِ خیال24 فروری 2022 کو خانقاہِ عالیہ عارفیہ، سیدسراواں میں دبستان لکھنو کے ایک عظیم صوفی شاعر منشی عزیز صفی پوری پر یک روزہ قومی سیمینار کاانعقاد ہوا جس میں محترم نوشاد عالم چشتی، ڈاکٹر افضل مصباحی، ڈاکٹر ظفر انصاری ظفر اور دیگر اہل علم نے مقالے پیش کیے۔منشی ولایت علی عرف عزیز اللہ شاہ عزیز صفی پوری دبستان کے قادر الکلام صوفی شاعر و ادیب تھے۔ آپ مجدد سلسلہ صفویہ شاہ خادم صفی صفی پوری کے مرید و خلیفہ تھے۔ عربی، فارسی اور اُردو...
خانقاہ عارفیہ میں مولانا سید صادق حسین کا خطاب اور وسیم رضوی کی شدید مذمت(الاحسان میڈیا)آج بعد نماز ظہر معروف شیعہ عالم دین مولانا سیدصادق حسین شعبہ وحدت، ایران کلچرل ہاؤس، نئی دہلی۔ خانقاہ عارفیہ سید سراواں تشریف لائے اور موجودہ حالات کے تناظر میں وحدت اسلام و مسلمین کے موضوع پر اظہار خیال کیا۔ مولانا نے کہا کہ قابل غور بات یہ ہے کہ دشمن، قرآن اور پیغمبر اسلام ﷺ کے خلاف اپنی ہرزہ سرائیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوا ہے۔ سلمان رشدی، تسلیمہ نسرین اور وسیم رضوی کی شکل میں دشمن کو ہماری صفوں سے غدار اور بے...
کل بعد نماز عشا معروف اسکالر اور داعی وحدت مولانا سلمان حسینی ندوی خانقاہ عارفیہ تشریف لائے۔ خانقاہ کی قدیم مسجد میں ایک چھوٹی سی محفل رکھی گئی۔ تعارفی کلمات میں صاحب زادۂ گرامی مولانا حسن سعید صفوی نے بتایا کہ مولانا سلمان حسینی مولانا ابو الحسن ندوی کے بڑے بھائی حکیم عبد العلی کے نواسے ہیں اور خانقاہ عارفیہ کے مورث اعلیٰ شیخ بہاء الدین عثمانی غزنوی، مولانا ابو الحسن علی ندوی کے جداعلیٰ فاتح کڑا سید قطب الدین مدنی(۶۷۷ھ/۱۲۷۹ء) کے سپہ سالار کے طور پر آج سے آٹھ سو سال قبل وارد ہند ہوئے تھے۔ مولانا ضیاء الرحمٰن علیمی ...
ख़ानक़ाह-ए-आरिफ़िया, सैय्यद सरावाँ अमन व शांति का पैग़ाम इंसानियत के नाम कांफ्रेंस का आयोजनसैय्यद सरावाँ / 3 नवंबर 2019न्याय और हक़ को अदा किये बिना, कानून और व्यवस्था का तसव्वुर मुहाल है । यदि कोई दीन-धर्म और अपने पराये से ऊपर उठकर न्याय करने वाला है तो ऐसा व्यक्ति हर धर्म के लोगों के लिए प्रिय और मूल्यवान है । धर्म आपस में बैर रखना नहीं सिखाता, बल्कि धर्म का वजूद ही इस लिए हुआ ताकि दुनिया में रहने वाले लोग भाईचारे और प्रेम से रह सकें । पैग़म्बर मोहम्मद सल्लल्लाहु अलैहि व सल्लम इतिहास की वो हस्ती हैं जिसने...
خانقاہ عارفیہ ، سید سراواں میں امن وشانتی کا پیغام انسانیت کے نام کے عنوان سے رحمۃ للعالمین کانفرنس کا انعقادسید سراواں / ۳ ؍ نومبر ۲۰۱۹ انصاف اور حقوق کی ادائیگی کے بغیر امن و امان کا تصور محال ہے ۔اوراگر کوئی دین دھرم اور اپنے بے گانے سے اوپر اٹھ کر انصاف کرنے والا ہو تو ایسا شخص ہر مذہب کے لوگوں کے لیے پیارا اور قابل قدر ہوتا ہے ۔ مذہب آپس میں بیر رکھنا نہیں سکھاتا ، بلکہ مذہب کا وجود ہی اس لیے ہوا تا کہ دنیا میں بسنے والے لوگ آپس میں بھائی چارا...
خانقاہ عارفیہ ، سیدسراواں میں ذکر شہادتین کی محفل کا انعقادسید سراواں ، الٰہ آباد ایمان لانے والے اور اسلام کا دم بھرنے والوں کو اللہ ضرور آزماتا ہے ۔ کبھی نفع اور فائدہ کو روک کرآزمائش کی جاتی ہے تو کبھی زندگی میں مصیبت اور تنگی ڈال کر آزمایا جاتا ہے ۔ حضرت امام حسن رضی اللہ عنہ کی زندگی ہمیں یہ پیغام دیتی ہے کہ دین کی حفاظت اور امت میں اتحاد و اتفاق پیدا کرنے کے لیے ہاتھ آئی حکومت بھی اگر قربان کرنی پڑ جائے تو سب کچھ لٹا کر دین کو بچایا جائے اور حضرت...
खानकाह ए अरिफिया में सुल्तानुल अरिफ़ीन मख़दूम शाह आरिफ़ सफ़ी मोहम्मदी का 120वां उर्सइस्लाम प्रेम, रवादारी, और आपसी सद्भाव का नाम है। इस्लाम केवल मुस्लिम क़ौम की नहीं, बल्कि सभी मनुष्यों की ज़िन्दगी, संपत्ति और इज्ज़त के सुरक्षा की गारंटी देता है। इस्लाम को जिस तरह एक मुस्लमान की हिफ़ाज़त मक़सूद है, उसी तरह सभी मनुष्यों की हिफ़ाज़त और सुरक्षा मतलूब है। इसीलिए इस्लाम ने अपने धर्म की बुनियाद न्याय और इंसाफ पर रखी है। अल्लाह कहता है: "किसी कौम की दुश्मनी तुम्हें इस बात पर उत्तेजित न कर दे कि तुम उनके साथ न्याय ना कर सको।"इन बातों का...
خانقاہ عارفیہ میں ۳ ؍روزہ سلطان العارفین مخدوم شاہ عارف صفی محمدی کا ۱۲۰ ؍واں عرس اسلام محبت، رواداری، باہمی ہم آہنگی اور وسیع الظرفی کا نام ہے۔ اسلام صرف مسلم قوم کی نہیں، بلکہ ساری انسانوں کی جان ، مال، عزت و آبرو کی حفاظت کا ضامن ہے۔ اسے جس طرح ایک کلمہ گو کی حفاظت و صیانت مقصود ہے ، اسی طرح تمام نسل انسانی کی حفاظت بھی مطلوب ہے۔ اسی لیے اسلام نے اپنے دین کی بنیاد عدل و انصاف پر رکھی ہے۔ ارشاد پاک ہے: ـ’’ تمہیں کسی قوم کی عداوت اس بات پر بر انگیختہ نہ...
جامعہ عارفیہ میں ۶۷؍ فارغین کی دستار بندی کے موقع پر علما کا اظہار خیالزندگی کے ہر شعبے میں اگر کوئی رول ماڈل ہو سکتا ہے تو وہ رسول گرامی کی ذات بابرکات ہے ۔ آپ کی سیرت کا نمایاں پہلو یہ رہا کہ اختلاف اور انا نیت کے بیچ سانس لینے والی قوم کے درمیان اتحادو انکساری کی فضا ہموار کر دی اور جوقبیلے چھوٹی چھوٹی باتوں کے لیے ایک دوسرے کا سر قلم کرنے کے درپے تھے ان کو اخوت و بھائی چارگی کاخوگر بنا دیا۔ ان باتوں کا اظہار عرس عارفی کے پہلے دن کے خصوصی خطیب...
جامعہ عارفیہ میں چھ روزہ دورۂ فقہ و حدیث کے اختتام پر تقسیم اسناد واعزازاتجامعہ عارفیہ ، سید سراواں مرکز الثقافہ ، کیرالہ سے آئے ہوئےورک شاپ کے خصوصی مہمان ڈاکٹر عبدالحکیم سعدی نے اصول فقہ اور اصول حدیث کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ اصول فقہ اوراصول حدیث کی معرفت ناگزیر ہے ۔ انھوں نے کہا کہ اس کے مطالعہ سے ہم ائمہ مجتہدین کی تحقیقات اور ان کی مساعی کو سمجھنے کے اہل ہوتے ہیں، جن کے فہم پر اعتماد نہ ہو تو دین کے نام پر موجود پورا ذخیرہ ہی مشکوک ہو جائے۔دورہ کے محاضر...
دورۂ فقہ و حدیث کے دوسرے دن محدث سوڈان ڈاکٹر محمد خامس ازہری کا اظہارخیال۲۴ ؍اپریل ،سید سرواں محدثین کے یہاں احادیث کی صحت و ضعف کے حوالے سے متعین علمی منہج ہے جس کی روشنی میں کسی بھی حدیث کی صحت و ضعف کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔ ان اصولوں کی گہری معرفت کےساتھ ہرطرح کے تعصب سے پاک اور علمی امانت کا محافظ ہونا بھی انتہائی ضروری ہے۔ احادیث پر صحت وضعف کا حکم لگانا انتہائی نازک امر ہےجس سے متوسط درجے کےعلما کو بھی بہت دور رہنا چاہیے ۔یہ صرف اس فن کے کا ملین کامنصب...
جامعہ عارفیہ میں منعقددورۂ فقہ وحدیث کی افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر محمد الخامس ازہری کا اظہار خیال ۲۳؍ اپریل ،سید سراواں علم سب سے قیمتی دولت ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں اپنے بندوں کو اضافۂ علم کی دعا کا طریقہ بتایاہے۔ اور جب یہ واضح ہو گیا کہ علم سب سے قیمتی دولت ہے تو اس کی طلب میں بھی سب سے زیادہ محنت اور کوشش کرنی ہو گی ۔ خصوصا ً علم دین کی بڑی اہمیت ہے جس کا حصول مسلمانوں پر دینی فرائض میں سے ایک فریضہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار دورہ ٔفقہ وحدیث...
۲۱؍ اپریل ، سرکار نگر جامعہ عارفیہ کی برانچ فیضان نسیم ایجوکیشنل فاؤنڈیشن،جالیسور(اڑیسہ)کےزیراہتمام تحفظ دین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔محفل کاآغاز حافظ و قاری محمد شاہدرضا (متعلم جامعہ عارفیہ) کے تلاوت کلام پاک سے ہو ا ۔مداح خیرالانام جناب مطلوب ظفر(سیتامڑھی)نےنہایت عمدہ لہجہ میں نعت ومنقبت کے کلام پیش کیے ۔مہمان خصوصی خلیفہ حضورداعی اسلام علامہ محمد عمران حبیبی ثقافی (پرنسپل جامعہ عارفیہ ) نےمحفل کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لوگ علم کےپیاسےہونے کے ساتھ نظروں کےبھی پیاسے ہوتےہیں۔ علم دین کی پیاس بجھانے کے لیے دینی مدارس ہیں جہاں علما دین و شریعت کا علم سکھاتے ہیں اور...
بندگی شیخ مبارک کے عرس میں محدث سوڈان کی خدمت میں اعزازی شیلڈ پیش کی گئی(پیر، یکم اپریل ۲۰۱۹، صفی پور) حضرت مخدوم بندگی شیخ مبارک صفوی فاروقی کے عرس کی مناسبت سے ہم مدینۃ الاولیا صفی پور میں حاضر ہیں۔ یہاں چپے چپے پر اولیا آباد ہیں، جن کے ذکر و فکر کی برکت سے یہ سرزمین جنت کا ایک باغ بن گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار بندگی شیخ مبارک صفوی فاروقی کے عرس پاک میں سوڈان سے آنے والے مہمان عالم دین حافظ صحاح ستہ محدث سوڈان شیخ محمد خامس بن سلیمان الازہری السودانی نے کیا۔ انھوں نے...
(نیم سرائے ، الٰہ آباد) سماج میں امن واشانتی، باہمی بھائی چارگی اور آپسی محبت پھیلانا صوفیہ کا کام ہے ۔ وہ اللہ کے بندوں کو اللہ سے ملانے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں ۔ علم و اخلاق سے آراستہ و پیراستہ ہو کرلوگوں کے دلوں کو فتح کرتے ہیں اور پھر اس میں ایمان کی شمع روشن کر دیتے ہیں ۔مذکورہ خیالات کا اظہارمولانا رفعت رضا نوری ، استاذ جامعہ عارفیہ نے نیم سرائے الہ آباد میں حضرت علیم اللہ شاہ قدس سرہ کے عرس کی تقریب میں کیا۔آپ نے مزید کہا کہ اللہ کے نیک بندے خاک...
خانقاہ عارفیہ کی ماہانہ محفل مولاے کائنات میں شیخ محمد خامس ازھری اور علامہ عمران حبیبی خلافت و واجازت سے سرفراز ہوئے۔خانقاہ عارفیہ کی ماہانہ محفل مولاے کائنات کے موقع پر جامعہ عارفیہ کے شعبۂ حفظ سے قرآن کریم مکمل یاد کرلینے والے طلبہ کے اعزاز میں جشن تکمیل حفظ قرآن کے نام سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی ابتدا حافظ و قاری نظام الدین صاحب نے قرآن پاک کی تلاوت سے کی ۔ حمد و نعت کے سلسلہ کے بعد جامعہ کے مہمان استاذ شیخ مصباح عوض اللہ سالم الیمانی (مصر) نے عربی زبان میں قرآن کی...