Donate Now

All Articles

Listing Image

قربانی کے جانور میں دیوبندی وہابی کے شرکت کا حکم

سوال ۔ کیا فرماتے ہیں  علماے دین و مفتیان شرح  متین مسئلہ ذیل میں  کہ  اگر کوئی  دیوبندی  وہابی   قربانی  کے جانور میں اہل سنت بریلوی کے ساتھ  شریک ہو تو   قربانی کا کیا حکم ہے ؟  مستفتی ۔ ضیاء  المصطفی   ، مکہ مسجد ، الہ آبادبسم اللہ الرحمن الرحیمجواب : ہر وہ شخص جو اسلام کا دعوی کرتا ہو اور ہماری طرح نماز ادا کرتا ہو، صراحتاً کسی بھی ضروریاتِ دین کا انکار نہیں کرتا ہو  وہ سب مسلمان ہیں ان   میں سے کسی کو بھی  قربانی کے جانور میں شریک کیا جاسکتا ہے اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔جہاں...

Listing Image

یومِ عرفہ کا روزہ

سوال: ہمارے ایک مصری استاذہیں وہ کہتے ہیں کہ عرفہ تو اسی دن ہوگا جس دن وقوفِ عرفات ہوگا اس لیے تم لوگ ۸ ؍ ذی الحجہ کو ہی روزہ رکھو کیوں کہ سعودیہ میں یہاں کے حساب سے وقوفِ عرفات ۸؍ ذی الحجہ کو ہی ہو رہا ہے۔   جب کہ حقیقتاً  یوم عرفہ  تو ۹؍ ذی الحجہ کو کہا جاتا ہےتو   ایسی صورت میں  ہم ہندوستان والے روزہ کس دن رکھیں ؟   اس دن روزہ رکھنے کی کیا فضیلت آئی ہے اس پر بھی روشنی ڈالیں۔ مستفتی   : فیض العزیز، مراد آباد بسم اللہ الرحمن الرحیمجواب :  عرفہ کے روزہ کے...

Listing Image

ائمہ اثنا عشر میں سے کسی سے تحریف قرآن کا کوئی قول نہیں

خانقاہ عارفیہ میں مولانا سید صادق حسین کا خطاب اور وسیم رضوی کی شدید مذمت(الاحسان میڈیا)آج بعد نماز ظہر معروف شیعہ عالم دین مولانا سیدصادق حسین شعبہ وحدت، ایران کلچرل ہاؤس، نئی دہلی۔ خانقاہ عارفیہ سید سراواں تشریف لائے اور موجودہ حالات کے تناظر میں وحدت اسلام و مسلمین کے موضوع پر اظہار خیال کیا۔ مولانا نے کہا کہ قابل غور بات یہ ہے کہ دشمن، قرآن اور پیغمبر اسلام ﷺ کے خلاف اپنی ہرزہ سرائیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوا ہے۔ سلمان رشدی، تسلیمہ نسرین اور وسیم رضوی کی شکل میں دشمن کو ہماری صفوں سے غدار اور بے...

Listing Image

خانقاہ عالیہ عارفیہ میں مولانا سلمان حسینی ندوی کی آمد!

کل بعد نماز عشا معروف اسکالر اور داعی وحدت مولانا سلمان حسینی ندوی خانقاہ عارفیہ تشریف لائے۔ خانقاہ کی قدیم مسجد میں ایک چھوٹی سی محفل رکھی گئی۔ تعارفی کلمات میں صاحب زادۂ گرامی مولانا حسن سعید صفوی  نے بتایا کہ مولانا سلمان حسینی مولانا ابو الحسن ندوی کے بڑے بھائی حکیم عبد العلی کے نواسے ہیں اور  خانقاہ عارفیہ کے مورث اعلیٰ شیخ بہاء الدین عثمانی غزنوی، مولانا ابو الحسن علی ندوی کے جداعلیٰ فاتح کڑا سید قطب الدین مدنی(۶۷۷ھ/۱۲۷۹ء) کے سپہ سالار کے طور پر آج سے آٹھ سو سال قبل وارد ہند ہوئے تھے۔ مولانا ضیاء الرحمٰن علیمی ...

Listing Image

جمع بین الصلاتین کا حکم

سوال ۔ کیا فرماتے ہیں علما ے دین  مسئلہ ذیل میں کہ    عصر حاضر میں  نوکری ، یا امتحان ، یا ٹیوشن کا وقت اس طرح ہوتا ہے  جس میں  کبھی کبھی  ایک نماز کا وقت مکمل نکل جاتا ہے،  تو ایسی صورت میں   شریعت  جمع بین الصلاتین کی  اجازت  دیتی ہے  یا نہیں  ؟ کتاب وسنت کی روشنی میں   جواب عنایت فرمائیں ۔ محمد ارشد  ۔ممبئیبسم اللہ الرحمن الرحیممختصر جواب:بے ہوش ، جنون اور پاگل ہونے کی حالت کو چھوڑ کر  نماز ہر حال میں فرض ہےحتی کہ جنگ اور اضطرار وخوف کی حالت میں بھی، ترک  نماز سے بچانے...

Listing Image

محراب اور اس میں نماز پڑھنے کا حکم

خلاصۂ فتوی :(الف):زمانۂ نبوی میں محراب نہ ہونے کے باوجود مصلحت عامہ ( شناخت قبلہ و تعیین وسط ) کی وجہ سے مسجدوں میں محراب بنانے کا چلن عہد صحابہ و تابعین  علی الخصوص خلیفۂ راشد سیدنا عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ کے دور سے بلا نکیر جاری ہے، جسے جملہ مسلمانان عالم اچھا سمجھتے ہیں، اس لیے محراب بنانا درست و جائز ہےاور یہ محراب داخل مسجد ہی کہلائےگی نیز  اس کی حیثیت بھی مسجد میں شمار کی جانے والی باقی جگہوں کی طرح ہی ہوگی،جائے محراب اور مسجد کے بقیہ حصوں کے درمیان کوئی فرق نہ ہوگا۔ (ب)...

Listing Image

جیلیٹن کی حقیقت اور شرعی حکم

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ آج کے دور میں حرام جانوروں سے حاصل شدہ جیلیٹن کا استعمال دواؤں اور کھانے پینے کی چیزوں میں اکثر کیا جاتا ہے ، ایسی صورت میں ایک مسلمان کے لیے ان کا استعمال شرعا جائز  ہوگا یا نہیں؟ سائل: عبد الرحمٰنکھوڑا کالونی، غازی آباد، یوپی2/ جنوری 2021ءبسم اللہ الرحمن الرحیمجواب : - جانوروں کے جیلیٹن سے بنائی جانے والی کھانے پینے کی چیزوں سے متعلق بارہا عالمِ اسلام کے  دار الافتا ، ذمہ دار علما اور فقہاے معاصر سے سوال  کیا  جاتا ہے   کہ آیا...

Listing Image

حرام کمائی کرنے والے کی دعوت قبول کرناکیسا ہے؟

خلاصۂ فتوی : بعنیہ حرام اشیا کی تجارت،لین دین، ہدیہ اور صدقات سب حرام ہیں جیسے چوری کا سامان.حرام اشیا کی تجارت سے حاصل شدہ قیمت خود تاجر کے لیے حرام اور دوسروں کے لیے حرام نہیں ہے جیسا کہ نبی کریم ﷺ نے بلا تخصیص یہودیوں کی دعوت قبول کی اور ان سے معاملات بھی کیا۔حلال و حرام کمائی کرنے والے کی دعوت و صدقات جائز ہے؛ کیوں کہ بعینہ مال حرام میں پڑنے کا امکان نہیں ہے۔مال حرام کی قیمت بہر صورت مشتبہ اموال سے ہے اس لئے اس سے بچنا تقوی و احواط ہے۔ لیکن ہمارے زمانے میں ایسے...

Listing Image

الکوحل آمیز سینیٹائزر کے استعمال کا شرعی حکم

عام طور سے سینیٹائز الکوحل سے بنا ہوتا ہے۔(alcohol-based sanitizer)  یعنی اس کے اندر الکوحل کی بڑی مقدار ہوتی ہے.اگرچہ مارکٹ میں بعض سینیٹائزر ایسے بھی دستیاب ہیں جو کلورین سے بنا ہوتا ہے۔((chlorine based sanitizerاس میں الکوحل سرے سے ہوتا  ہی نہیں ہے۔  اس سینیٹائز کے استعمال میں کوئی حرج ہی نہیں ہے ۔ اب رہا یہ مسئلہ کہ جو  سینیٹائز الکوحل آمیز  ہیں اس  کا استعمال جائز ہے یا نہیں؟ اس کا جواب جاننے سے قبل ہمیں الکوحل کی حقیقت سمجھنی چاہیے۔ الکوحل کی حقیقت علم الکیمیا ،کیمسٹری (Chemistry)کی اصطلاح میں الکوحل کے بنیادی اجزا تین ہیں: ۱- کاربن ...

Listing Image

فاسق و بدعتی کی اقتدا کا حکم

خلاصہ فتوی:سوال ۔فاسق وبدعتی  کے پیچھے نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے ؟جواب:جب  تک کسی کی بدعت و فسق سے کفر لازم نہ آئے اس وقت تک اس کے پیچھے نماز جائز ودرست ہے، اس پر متعدد احادیث و آثار موجود ہیں اور صحابہ، تابعین، سلف صالحین کا اسی پر عمل رہا ہے اور یہ اہل سنت و جماعت کی  علامت بھی  ہے ۔سوال: دیوبندی کی اقتدا میں نماز درست ہے یا نہیں؟جواب : دیوبندی نام سے منتسب حضرات کے عقائد  تین طرح کے ہیں، ان  تینوں کا حکم الگ الگ ہے۔(۱) بعض وہ ہیں جن کے بارے میں یہ...

Listing Image

کوویڈ 19 ویکسین کاحکم شرعی

کوویڈ 19 ویکسین  کاحکم شرعی خلاصۂ فتوی: کوویڈ 19 وبا پورے عالم کو اپنے لپیٹ میں لے چکا ہے ، اس وبا سے نجات کا واحد راستہ ویکسین ہی ہے اور یہ ویکسین حکومت کے ماتحت ہی لگوایا جائے گا، اس لیےاس ویکسین میں کسی بھی طرح کا مادہ ملا ہو خواہ حرام ہی کیوں نہ ہو، ویکسین میں اس کی ہیئت باقی نہیں رہتی ہے اس لیے حنفیہ کے یہاں مفتی بہ قول کے مطابق اس کا استعمال جائز ہے، نیز ضرورت اور عموم بلوی کی وجہ سے اس کا لگانا اور اس وبا سے نجات کے لیے حکومت...

Listing Image

غیر مسلموں کے تہواروں پر مبارک باد دینے کا حکم

سوال:درج ذیل مسائل میں علما کی کیا رائے ہیں وضاحت فرمائیں: (۱) جب کوئی مسلمان غیرمسلم کے عبادت خانہ میں داخل ہوجائے تو کیا حکم ہے ؟(۲) کوئی مسلمان غیر مسلم کے تہواروں میں شریک ہوکر خوشیاں منائے تو کیا حکم ہے ؟(۳)کوئی مسلمان غیر مسلموں کے تہواروں کے موقع پر اُن کو مبارکباد  دے تو کیا حکم ہے ؟ (۴)ہندؤں کے یہاں سے آنے والے پرساد کھانے کا کیا حکم ہے ؟ مستفتی: تنویر، دہلیبسم اللہ الرحمن الرحیمجواب ۔(۱) غیر مسلموں کے عبادت خانے میں داخل ہونے کے تعلق سے علما ءکے مختلف اقوال ہیں حرام ،مکروہ اورجائز ۔ جمہور...

Listing Image

نماز میں کپڑا موڑنے اور لٹکانے کا حکم

خلاصہ : اسبال: ائمہ اربعہ کا اس بات پر اتفاق ہے کہ کپڑے کوخواہ تہبند ہو یا پائجامہ یا پینٹ یا اور دوسرے کپڑے اگر تکبر کی نیت سے ٹخنے سے نیچے کیاتو نماز کی حالت میں ہو یا غیر نماز کی حالت میں، ہر صورت میں مکروہ تحریمی ہے ۔اور اگر تکبر کی نیت سے نہ ہو، تو اس حدیث کی وجہ سے جو اس سلسلے میں وارد ہے ،مکروہ تنزیہی ہے۔ سدل :یعنی بغیر باندھےکپڑے کو سر یا کاندھے پر ڈال کر دونوں کنارے کو نیچے کی طرف لٹکادینا، یہ علماےاحناف کے نزدیک ستر کھلنے کی وجہ سے...

Listing Image

فریاد ببارگاہ خیر العبادﷺ

کس قدر مشک اور عنبر میں نہائی ہوئی ہےصبحِ میلاد بھی کس شان سے آئی ہوئی ہے! کس قدر فرحت و نکہت کی فضا چھائی ہےجیسے اس خاک پہ جنت سی اتر آئی ہے لیکن اس حال میں اس دل کا ہے کچھ حال براکچھ تمنائیں ہیں دل میں تو زباں پر شکوہ پہلا موقع ہے قلم مدح پیمبر میں چلاپہلا موقع ہے کہ فریاد میں رونا آیا نعت کیا لکھوں کہ مجبور ہوں لاچار ہوں میںبارِ عصیاں غمِ دوراں سے بھی دوچار ہوں میں ذات جب خود ہی محمد ہے تو مدحت کیسی؟روشنی کی بھلا خورشید کو حاجت کیسی؟ مصطفیٰ امتِ بے کس کی یہ فریاد سنونالۂ درد فغان دل ناشاد سنو اک طرف کفر کی آندھی ہے کہ رکتی ہی نہیںموجِ طوفانِ بلا ایسی کہ تھمتی ہی نہیں آتشِ کفر جلاتی ہے مرے خرمن کونارِ الحاد نے برباد کیا گلشن کو دوسری سمت مسلماں ہے مسلماں کے خلافگویا ایماں ہی کھڑا ہوگیا ایماں کے خلاف فرقہ بندی کا دھواں اٹھتا ہے اپنے گھر سےتیر تکفیر کا چلتا ہے یہاں اندر سے کہیں اسلام نہیں ہے کہیں ایمان نہیںکیا مسلمان کے اندر بھی مسلمان نہیں؟ بھیڑیا کفر کا بھوکا مرے دروازے پراژدہا غیظ کا تکفیر کا کاشانے پر جل گیا میرا فلسطین عراق وافغانجل رہا ہے مرا کشمیر، مرا ہندوستان اب بھی برما کے سمندر سے دھواں اٹھتا ہےاب بھی خاکسترِ گجرات میں کچھ جلتا ہے اب بھی بنگال میں کچھ لوگ ہیں بے گھر، بے دراب بھی کچھ لوگ بنے پھرتے ہیں دریوزہ گر موب لنچنگ نے کیے ہیں مرے اوسان خطااب تو انساں نظر آتا ہے درندہ جیسا وطنِ ہند پہ اب وحشت و ظلمت چھائیگنگا میلی ہوئی، جمنا بھی مری گدلائی رحمتِ عالمیاں! ہند پہ احساں کیجےپھر سے انسانوں کو آقا مرے انساں کیجے یک نظر چشم کرم مصطفیٰ فرمائیے پھرمصطفیٰ امتِ بے کس پہ رحم کھائیے پھر مصطفیٰ بارِ غمِ دل کو کچھ ہلکا کیجےمصطفیٰ جبر کی چکی سے نکلوائیے پھر مصطفیٰ آپ کی امت ہے بھنور کی زد میںمصطفیٰ ساحلِ راحت پہ پہنچوائیے پھر مصطفیٰ غم سے پھٹا جاتا ہے سینہ میراکچھ دوائے دلِ مضطر ہمیں بتلائیے پھر لوٹی اٹھلاتی ہوئی باد صبا میری طرفلائی پر کیف یہ پیغام، صبا میری طرف کیوں پریشان ہے بے چین ہے مضطر ہے تو؟جان کونین ہے رشک مہ و اختر ہے تو تو عروس حرف کن بھی ہے اے سروچمنتیرے ہی واسطے وارد ہوا ہے لا تحزن بات کچھ بھی تو نہیں تو نہ پریشاں ہوناتجھ پہ لازم اے مسلمان! مسلماں ہونا میری تصدیق کرو شرحِ معانی چھوڑوتھام لو حبلِ محمد کو کہانی چھوڑو چھوڑو ہر فسق کو اور کفر کی ہر نسبت کوفرقہ بندی کو بھی تفریق کی ہر لعنت کو چاہتے ہو اگر اسلام کا اونچا ہو علَمسر نگوں کفر ہو، الحاد کی گردن ہو قلم مجھ کو مانے جو کوئی اس کو مسلماں جانواپنے باغی کو نہ تم باغی ایماں جانو بعد ازاں نقش کف پائے محمد پہ چلوصبغۃاللہ میں رنگ جاؤ مسلمان بنو درس اقرأ کا پڑھو پیکر اخلاق بنوینفع الناس پڑھو نائب خلاق بنو تشنگی ختم ہے گر ہاتھ میں ہے بادہ و جامہر مسلمان سلامت ہے بشرطِ اسلام نتیجۂ فکر: ذیشان احمد مصباحی  

Listing Image

عدالت عظمیٰ کا فیصلہ ماضی کا تجربہ، حال کا تجزیہ اور مستقبل کی تشکیل

کسی بھی مسئلے کے دو پہلو ہوتے ہیں۔ مثبت اور منفی۔ اور دونوں کو نظر میں رکھنے کے بعد ہی اس کا درست تجزیہ ہوسکتا ہے۔اسی طرح کسی بھی فیصلے کے بھی دو رخ ہوتے ہیں۔ ایک انصاف اور صداقت کا رخ اور دوسرا امکان اور امن وامان کا رخ۔ دونوں پہلوؤں کا تجزیہ کرتے ہوئے کسی پر ایک پہلو غالب ہوتا ہے تو کسی پر دوسرا۔اسی لیے ایک ہی مسئلے کے تجزیہ میں عموماً ایک سے زائد نقطۂ نظر سامنے آتے ہیں اور ایک سے زائد آرا ہوتے ہوئے بھی بسا اوقات ان میں سے ہر رائے جزوی صداقت...

Listing Image

न्याय के बिना समाज में अमन व शाँति कायम नहीं हो सकती । उबैदुल्लाह खान आज़मी

ख़ानक़ाह-ए-आरिफ़िया, सैय्यद सरावाँ अमन व शांति का पैग़ाम इंसानियत के नाम कांफ्रेंस का आयोजनसैय्यद सरावाँ / 3 नवंबर 2019न्याय और हक़ को अदा किये बिना, कानून और व्यवस्था का तसव्वुर मुहाल है । यदि कोई दीन-धर्म और अपने पराये से ऊपर उठकर न्याय करने वाला है तो ऐसा व्यक्ति हर धर्म के लोगों के लिए प्रिय और मूल्यवान है । धर्म आपस में बैर रखना नहीं सिखाता, बल्कि धर्म का वजूद ही इस लिए हुआ ताकि दुनिया में रहने वाले लोग भाईचारे और प्रेम से रह सकें । पैग़म्बर मोहम्मद सल्लल्लाहु अलैहि व सल्लम इतिहास की वो हस्ती हैं जिसने...

Related Articals

View All