Donate Now

Sufi-personalities

مخدوم شیخ سعد الدین خیرآبادی قدس سرہٗ

قطب العالم حضرت مخدوم شیخ سعد الدین بن قاضی بڈھن انّاوی خیر آبادی قدس سرہ  اناؤ کے رہنے والے تھے۔ آپ کے والد ماجد بھی عالم دین تھے اور مرتبۂ قضا پر فائز تھے۔ رفیق گرامی قدر مولانا ذیشان احمد مصباحی (استاذ جامعہ عارفیہ) جنہوں نے مخدوم صاحب کی فقہی خدمت پر ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ہے، آپ کے حالات میں لکھتے ہیں:  ’ مخدوم صاحب کے والد کانام عام طور سے بڈھن مشہور ہے، لیکن مخدوم صاحب نے اپنی کتاب شرح اشعار لباب الاعراب کے دیباچے میں اپنا نام اس طرح لکھا ہے: ’’أضعف عباد الله القوی العالی...

شاہِ ولایتِ اودھ قطب العالم شیخ محمدبن قطب معروف بہ مخدوم شاہ مینا لکھنوی قَدَّسَ اللهُ سِرَّه

شاہِ ولایتِ اودھ قطب العالم شیخ محمدبن قطب معروف بہ مخدوم شاہ مینا لکھنوی قَدَّسَ اللهُ سِرَّه کا سلسلۂ نسب سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ سے ملتا ہے۔ آپ کا عرفی نام ’’مینا‘‘ حاجی الحرمین مخدوم شیخ قوام الدین نے رکھا۔ شیخ عبد الحق محدث دہلوی رحمہٗ اللہ تعالیٰ آپ کے احوال میں لکھتے ہیں: ’’وی صاحبِ ولایتِ دیارِ لکھنؤ است... از صغر سن در سایۂ تربیت و عنایت شیخ قوام الدین پرورش یافتہ، بعد ازان مریدِ شیخ سارنگ گشتہ۔‘‘ (آپ دیارِ لکھنؤ کے صاحبِ ولایت ہیں، بچپن ہی سے حضرت شیخ قوام الدین کے سایۂ تربیت و عنایت...

برہان العاشقین حاجی الحرمین مخدوم شیخ سارنگ قدس سرہٗ

برہان العاشقین حاجی الحرمین مخدوم شیخ سارنگ قدس سرہٗ نامور شرفاے عصر میں سے تھے اور فیروز شاہ تغلق کے امرا میں نہایت ممتازاور بلند عہدے پر فائز تھے۔ آپ کی بہن سلطان محمد بن فیروز شاہ کے عقد میں تھیں، اس قرابت کی بنا پر بھی دربارِ سلطانی میں آپ کا بہت اثر و رسوخ تھا۔ سبع سنابل میں تحریر ہے: ’’دوازدہ ہزار سوار چاکرِ ایشان بود۔ فہمے و فراستے وکیاستے زائد الوصف داشتند۔‘‘(۱۲؍ ہزار سوار آپ کے ماتحت تھے۔ آپ بے حد فہم وفراست اور سوجھ بوجھ والے تھے۔ ) سارنگ پور نام کا شہر آپ ہی کا...

حاجی الحرمین مخدوم قوام الدین عباسی قدس سرہٗ

محتسب عارفاں حاجی الحرمین مخدوم شیخ قوام الدین محمد بن ظہیر الدین عباسی کڑوی لکھنوی، حضرت خواجہ نصیرالدین چراغ دہلی کے مریداور مخدوم جہانیاں سید جلال الدین بخاری کے اجل خلفا میں تھے۔  حضرت شیخ قوام الدین کومخدوم جہانیاں سیدجلال الدین بخاری اوردوسری جگہوں سے بھی تلقین ذکرحاصل تھی۔حضرت شیخ قطب الدین دمشقی رحمۃ اللہ علیہ مصنف رسالہ مکیہ سے بھی تلقین ذکرحاصل تھی۔ فوائد سعدیہ میں ہے: ’’آپ قطب المشائخ خواجہ نصیر الدین چراغ دہلی کے مرید اور سید السادات مخدوم جہانیاں قدس سرہ کے خلیفہ تھے۔مرید وں کی تربیت میں اعلیٰ شان رکھتے تھے۔ کئی سال تک حضرت...

Most Popular Articals

View All