محبان خانقاہ عارفیہ!السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہموجودہ عہد مذہبی، مسلکی،سیاسی، سماجی اور روحانی سطح پر جس بحران سے گزر رہا ہے، آپ حضرات اس سے بخوبی واقف ہوں گے۔ اس پر آشوب عہد میں عارف باللہ حضرت شیخ ابوسعید شاہ احسان اللہ صفوی محمدی کا وجود ہمارے لیے حق تعالیٰ کی طرف سے ایک نعمت غیر مترقبہ ہے۔ آپ میں سے جن حضرات نےبھی ان کو قریب سے دیکھا ہے وہ ان کی حکمت وبصیرت ، عرفان ویقین،ایمان وسنیت، ہم دردی ورواداری اور اخلاص وجنون سے ضرور واقف ہوں گے۔ وہ اپنی جگہ ایمان ویقین کے کوہ گراں اور سنی...
अस्सलामु अलैकुममौजूदा दौर धार्मिक, सियासी, समाजी और रूहानी सतह पर जिस संकट से गुज़र रहा है, आप लोग इससे अच्छी तरह बाखबर होंगे । इस ज़माने में आरिफे बिल्लाह हज़रत शेख अबू सईद शाह एहसानुल्लाह मोहम्मदी सफवी का वजूद हमारे लिए अल्लाह की तरफ से एक अज़ीम नेमत है । आप में से जिन लोगों ने भी उनको करीब से देखा है वह उनकी हिकमत, बसीरत, इरफान व यक़ीन, ईमान और सुन्नियत, हमदर्दी और खुलूस से ज़रूर वाकिफ होंगे । वह अपनी जगह ईमान और यकीन पर साबित क़दम और सुन्नी हनफी सूफी रवायात के हामिल और दाई होते हुए...
کتاب: الموسیقی فی الاسلام مصنف: ڈاکٹر ذیشان احمد مصباحی تبصرہ: ساجد الرحمن شبر مصباحی مطبع: شاہ صفی اکیڈمی الہ آباد صبح الست (قسط نمبر۱) ۵/جون کی تاریخ تھی،صبح نور سے کائنات کی انجمن منور ہوچکی تھی، مسند مشیخت پر جلوہ افروز جنید وقت اپنے ارادت مندوں کے بیچ درس تصوف میں مشغول تھا،محفل ذکر و فکر عہد الست کی یاد تازہ کرہی تھی،آہستہ قدم کے ساتھ میں بھی اس بزم حال و قال کا ایک فرد بن گیا۔چند لمحے بعد جب نگاہ اٹھی تو شیخ کے ارد گرد مختلف کتابوں پر پڑی، انہیں میں...
جمعیۃ الطلبۃکا قیام ۲۰۰۷ء میں جامعہ عارفیہ کے چند فعال اساتذہ کی نگرانی میں ہوا۔ اساتذۂ جامعہ نے طلبہ کے درمیان تعلیمی مسابقہ کا پروگرام رکھا اور مسابقاتی سرگرمیوں کی انجام دہی کے لیے طلبہ کی ایک تنظیم تشکیل کی جس کے تحت ہر سال علمی مسابقہ منعقد کرنا طے پایا جس کا مقصد طلبہ میں علمی و عملی بیداری پیدا کرنا تھا۔ حجۃ الاسلام امام غزالی قدس سرہٗ کی طرف نسبت کرتے ہوئے ’’ جشن یوم غزالی ‘‘کے نام سے۲۰۰۷ء میں پہلا سالانہ علمی مسابقہ منعقدہوا، جس میں اساتذۂ کرام نےپروگرام میں شرکت کرنے والے طلبہ اور انتظامیہ طلبہ...
احناف سلف کے یہاں فقہ تقدیری کی روایت تھی، یعنی وہ غیر واقع ممکنہ و محتملہ مسائل کی بھی تحقیق کرڈالتے تھے، جب کہ احناف خلف کے یہاں فقہ واقعی سے بھی کھلا اغماض ہے۔ اس لیے کرنے کا کام یہ ہے کہ کم از کم جدید پیدا شدہ مسائل کا دلائل اور احوال کی روشنی میں شخصی اور گروہی تعصبات سے بالاتر ہوکر خالص اللہ کی رضا، اسلام کی بقا اور اہل اسلام کے شرف کو نگاہ میں رکھ کر علمی تحقیقی ومعروضی حل تلاش کیا جائے۔ یہ کام بڑے اداروں اور بڑے علما کا ہے۔ جو مسائل ہمہ...
یہ ادارہ تصوف اور انسانیت کے فروغ کے حوالے سے مختلف قدیم ترین وجدید کتابوں کی تصنیف، تحقیق اور تدوین کے کام میں مشغول ہے۔تصوف کے ایک پانچ سو سالہ جامع کتاب مجمع السلوک ، روحانی تربیت کا منشور نغمات الاسرار، تکفیریت اور تشدد کے خلاف مسئلۂ تکفیر و متکلمین، مسئلہ سماع کی درست تفہیم کے لیے الموسیقی فی الاسلام، فوائد سعدیہ، مرج البحرین، تکمیل الایمان وغیرہ اس کی اہم اشاعتیں ہیں۔ مسئلۂ جہاد کی صحیح تعبیر و تشریح کے لیے تفہیم جہاد اور فتاویٰ صوفیہ( آٹھ سو سالہ قدیم )سمیت اوربھی بہت سی کتابیں ہیں جس کی تحقیق و...
خانقاہ عالیہ عارفیہ سیدسراواں اپنے قیام کی ابتدا سے ہی مختلف طریقوں سے انسانیت کی خدمت انجام دے رہی ہے۔صاحب سجادہ عارف باللہ داعی اسلام شیخ ابوسعید شاہ احسان اللہ محمدی صفوی دام ظلہ العالی نےرفاہی، تعلیمی، دعوتی اور اصلاحی خدمات سے عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کے لیے ۲۰۰۴ءمیں شاہ صفی میموریل ٹرسٹ کے نام سے ایک غیر حکومتی تنظیم قائم کی۔اس وقت تنظیم کے تحت ’’خانقاہ عارفیہ ویلفیئر سوسائٹی‘‘ سمیت کئی ذیلی تنظیمیں کام کر رہی ہیں۔ جامعہ عارفیہ اور اس کی مختلف شاخیں بھی اسی سوسائٹی کے زیر اہتمام چل رہی ہیں۔ ٹرسٹ کےزیر...
عارف باللہ داعی اسلام شیخ ابو سعیدشاہ احسان اللہ محمدی صفوی قصبہ سیدسراواں میں۵ محرم ۱۳۷۷ھ مطابق ۲ اگست ۱۹۵۷ء بروز جمعہ ایک دینی و روحانی خانوادے میں پیدا ہوئے اور اسی ماحول میں پروان چڑھے۔آپ مسلکاسنی حنفی، مشربا چشتی قادری، نقش بندی و سہروردی اور نسبا عثمانی ہیں، اور ان سب سے پہلے آپ مسلم اور محمدی ہیں۔ آپ اس پر ہمیشہ زور دیتے ہیں- رشتۂ اسلام و ایمان کے علاوہ زمانے میں جتنی پنپنے کی باتیں وضع کر لی گئی ہیں، آپ ان سب سے بیزار رہتے ہیں۔آپ کے والد کا نام حکیم آفاق احمد اور والدہ کا...
خانقاہ عالیہ عارفیہ کے صاحب سجادہ عارف باللہ داعی اسلام شیخ ابوسعیدشاہ احسان اللہ محمدی صفوی دام ظلہ العالی نے قوم وملت کی رہنمائی اور شریعت وطریقت کے جامع افراد تیارکرنے کی غرض سے۱۹۹۳ء میں خانقاہ کے روحانی احاطے میں اس جامعہ کی بنیادرکھی اورــ’’الجامعۃ العارفیہ صفیۃ العلوم‘‘نام رکھا۔۲۰۰۶ء میں اس نام کومختصر کرکے’’جامعہ عارفیہ‘‘کردیاگیا۔جامعہ کا تعلیمی سفر اس وقت’’شاہ صفی میموریل ٹرسٹ‘‘کی ذیلی تنظیم ’’خانقاہ عارفیہ ویلفیئر سوسائٹی‘‘کے زیرنگرانی جاری ہے۔ اس مختصر سی مدت میں جامعہ اپنی دعوتی، تبلیغی اورعلمی خدمات کی بنیادپرملک وبیرون ملک میں متعارف ہوچکاہے۔اس وقت جامعہ اپنی ایک درجن سے زائد شاخوں کی نگرانی...
سید سراواں، الٰہ آباد کا مشہور و معروف قدیم قصبہ ہے۔ یہ قصبہ دلی کولکاتا ریلوے لائن پر الٰہ آباد شہر سے تقریباً ۲۲؍کیلو میٹر کی دوری پر واقع ہے۔ آٹھویں صدی ہجری کے عظیم صوفی عارف ربانی سید محمد بن علی بن علاء حسینی سبزواری مشہور بہ سید حقانی قدس اللہ سرہٗ (متوفی اواخر قرن ہشتم ) نے اس سرزمین کو اپنا مسکن بنایا اور دیکھتے دیکھتے یہ خطۂ ارض مخلوق خدا کے رشد و ہدایت اور عقیدتو ں کا مرکز بن گیا ۔ یہ قصبہ آپ ہی کی طرف منسوب ہو کر ’’سید سراواں‘‘ کہلایا ۔ حضرت سلطان العارفین...
مضرابِ اَلست!گوش کن اسرار عشق و نوش کن جام شہود اندریں جامت نماید روئے جاناں السماع حضرت خواجہ قیام الدین اصدق قدس سرہ کا یہ شعر ظاہر کرتا ہے کہ صوفیہ صافیہ قُدِّست اَسرارُھُم کے سماع میں اسرار عشق باہوش کانوں سے سنے جاتے ہیں جس سے سالک کا دل جام شہود پینے کے لیے بے تاب ہو جاتا ہے اور پھر بہت جلد وہ وقت بھی آتا ہے جب عالم لاہوت کے پردے اٹھتے ہیں اور اسے جام شہود سے سرفراز اور روے جاناں کے دیدار سے مشرف کیا جاتا ہے۔ سماع، صوفیہ اور ان پر وارد ہونے والی مستی و...
مفتی صاحب قبلہ! سلام و رحمت ہمارے یہاں کولکتا میں ختم سحری کے فوراً بعد اذان دے دی جاتی ہے اور ہونا بھی ایسا ہی چاہیے تھا، لیکن بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ غلط ہے کیوں کہ ختم سحری کا وقت احتیاطا طلوعِ فجرسے 5 منٹ پہلےمقرر کیا جاتا ہے،یہ بات بھی درست ہے کیوں کہ نماز کے جنتے ایپ ہیں اس میں فجر کا جو وقت دیا گیا ہے اس سے 5 منٹ پہلے اذان ہوجاتی ہے تو کیا اس وقت دی ہوئی اذانِ فجر ہوجائے گی؟ کسی کسی کلینڈر میں لکھا ہوتا ہے کہ سحری کا وقت...
جميع نشاطات الجامعة العارفية تجري تحت رعاية شاه صفي ميموريل ترست (مسجلة) و هي جمعية خيرية وتعليمية و ثقافية تعمل في ساحة الهند لا سيما في ولايتي أترابراديش وبيهار (الهند) في مجالات مختلفة من تأسيس المعاهد التعليمية ومراكز تحفيظ القرآن الكريم والقيام بمائدات الرحمن في رمضان الكريم ومشروع الأضاحي وكفالة الأئمة والمدرسين والدعاة والطلبة والأيتام والأرامل وتقديم معونات مالية للأسر المحتاجة. ومن أهدافها تكوين الأمة التي تتسم بأخلاق فاضلة وتعيش على مبدء الأمن والسلام، والتنهض بمهمة الدعوة الإسلامية على أساس الوسطية السمحة، ونشر التعليم الديني والعصري، و كفاحة ما يتعرض له كثير من المسلمين في الهند من ظروف قاسية كالفقر...
سوال:علماے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں کیا فرماتے ہیں ؟در مختار کی عبارت: كُلُّ صَلَاةٍ أُدِّيَتْ مَعَ كَرَاهَةِ التَّحْرِيمِ تَجِبُ إعَادَتُهَا(در مختار: ۱/ ۴۵۷)کا درست مصداق کیا ہے؟کیا ہر طرح کی مکروہات سے نماز واجب الاعادہ ہوتی ہے؟ واجباتِ صلات کے ترک سے، کثرت عمل سےیا خارجی اسباب کی وجہ سےجونماز میں کراہت آتی ہے ان کے حکم میں کوئی فرق ہے یا سب کی وجہ سے یکساں طور سے نماز کا اعادہ واجب ہے؟تفصیل کے ساتھ کتاب و سنت کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں۔ مستفتی:امان اللہ محمدی مصباحی ، لکھنؤبسم اللہ الرحمن الرحیمجواب:خلاصہ فتویٰ:در مختار کی عبارت...
کچھ سالوں پہلے جب میں نے اہل بیت اطہار کے ناموں کے ساتھ علیہ السلام بالالتزام لکھنا شروع کیا تو میرے بعض احبابِ علما معترض ہوئے اور کہا کہ یہ طریقۂ اہل سنت کے بر خلاف ہے اور اس میں اہل تشیع کی پیروی ہے، خصوصی طور پر میرے علاقے ہی کے فاضل گرامی مفتی محمد شمشیر علی مصباحی بڑے ناراض دکھائی دیے اور مجھے کچھ سخت سست بھی کہا۔ تبھی سے میرے ذہن میں تھا کہ ایک مفصل مقالہ اس حوالے سے لکھنا ہے، لیکن فرصت کے لمحات میسر نہیں ہو رہے تھے، کیوں کہ میں ایک مختلف الجہات...