Donate Now
شاہ صفی میموریل ٹرسٹ

شاہ صفی میموریل ٹرسٹ

خانقاہ عالیہ عارفیہ سیدسراواں اپنے قیام کی ابتدا سے ہی مختلف طریقوں سے انسانیت کی خدمت انجام دے رہی ہے۔صاحب سجادہ عارف باللہ داعی اسلام شیخ ابوسعید شاہ احسان اللہ محمدی صفوی دام ظلہ العالی نےرفاہی، تعلیمی، دعوتی اور اصلاحی خدمات سے عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کے لیے  ۲۰۰۴ءمیں شاہ صفی میموریل ٹرسٹ کے نام سے ایک غیر حکومتی تنظیم قائم کی۔اس وقت تنظیم کے تحت ’’خانقاہ عارفیہ ویلفیئر سوسائٹی‘‘ سمیت کئی ذیلی تنظیمیں کام کر رہی ہیں۔ جامعہ عارفیہ اور اس کی مختلف شاخیں بھی اسی سوسائٹی کے زیر اہتمام چل رہی ہیں۔

ٹرسٹ کےزیر اہتمام رفاہی مطب چلتا ہے جس سے طلبۂ جامعہ عارفیہ کے علاوہ گردو نواح کے عام لوگ بھی استفادہ کرتے ہیں۔ اسی طرح یہ ٹرسٹ وقتا فوقتا طبی کیمپ کا انعقاد، حسب ضرورت غریب و نادار افراد کی امداد، ضعیف العمر اور بے گھر لوگوں کی رہائش کا انتظام اور ہردن لنگر عام کا اہتمام بھی کرتاچلا آرہا ہے جن علاقوں میں جس طرح کی ضرورتیں ہوتی ہیں انہیں پوری کرنے کی کوشش کی جاتی ہے؛ مثلا غریب بچیوں کی شادیاں، دیہی علاقوں میں صاف ستھراپانی فراہم کرنے کے لیےنل لگوانا،مکاتب و مساجد کا قیام، معلمین اور ائمہ کا انتظام اور ان جیسے دیگر خدمات انجام دینے کی ہر ممکن کوشش جاری رہتی ہے۔ 

مجلس تزکیہ واصلاح، محفل سماع،تقریر ی وتحریری مقابلہ جات،علمی مسابقے،تعلیمی بیداری اجلاس،قومی وملی یکجہتی کانفرنس و سیمیناراوراس طرح کی دوسری ثقافتی تقریبات بھی ٹرسٹ کے زیراہتمام منعقدہوتی رہتی ہیں۔الاحسان لائبریری،شاہ صفی اکیڈمی،جامع مسجد،جامعہ عارفیہ کے علاوہ چھوٹے بڑے درجنوںدینی وتعلیمی اوررفاہی اداروں کاہرممکن تعاون کیاجاتاہے۔

الغرض ٹرسٹ اپنے قیام سے لے کر اب تک رنگ ونسل اورمذہبی وعلاقائی عصبیتوںسے بالاتر ہوکر بلاتفریق، انسانیت کی خدمت میں لگاہواہے اوربلااشتہارحاجت مندوںکی حاجت روائی میںمصروف عمل ہے۔

Ad Image