Donate Now

Urdu Article

انصاف قائم کیے بغیرسماج میں امن وشانتی نہیں ہو سکتی۔ عبید اللہ خان اعظمی

خانقاہ عارفیہ ، سید سراواں میں امن وشانتی کا پیغام انسانیت کے نام کے عنوان سے رحمۃ للعالمین کانفرنس کا انعقادسید سراواں / ۳ ؍ نومبر ۲۰۱۹ انصاف اور حقوق کی ادائیگی کے بغیر امن و امان کا تصور محال ہے ۔اوراگر کوئی دین دھرم اور اپنے بے گانے سے اوپر اٹھ کر انصاف کرنے والا ہو تو ایسا شخص ہر مذہب کے لوگوں کے لیے پیارا اور قابل قدر ہوتا ہے ۔ مذہب آپس میں بیر رکھنا نہیں سکھاتا ، بلکہ مذہب کا وجود ہی اس لیے ہوا تا کہ دنیا میں بسنے والے لوگ آپس میں بھائی چارا...

اہل حق حیلہ سازی نہیں، جاں نثاری کرتے ہیں

خانقاہ عارفیہ ، سیدسراواں میں ذکر شہادتین کی محفل کا انعقادسید سراواں ، الٰہ آباد ایمان لانے والے اور اسلام کا دم بھرنے والوں کو اللہ ضرور آزماتا ہے ۔ کبھی نفع اور فائدہ کو روک کرآزمائش کی جاتی ہے تو کبھی زندگی میں مصیبت اور تنگی ڈال کر آزمایا جاتا ہے ۔ حضرت امام حسن رضی اللہ عنہ کی زندگی ہمیں یہ پیغام دیتی ہے کہ دین کی حفاظت اور امت میں اتحاد و اتفاق پیدا کرنے کے لیے ہاتھ آئی حکومت بھی اگر قربان کرنی پڑ جائے تو سب کچھ لٹا کر دین کو بچایا جائے اور حضرت...

خطبہ داعی اسلام بموقع امن وایکتا سمیلن

تالکٹورہ اسٹیڈیم، نئی دہلی، بتاریخ ۵؍ اگست ۲۰۱۹ء اس وقت ملک کے جو حالات ہیں اس کے تناظر میں ہمارے بعض مسلمان بھائی مسلکی اور ملی اتحاد پر بحث کررہے ہیں، میں ان سے اُوپر اُٹھ کر یہ عرض کروں گا کہ یہ وقت مسلکی اور ملی اتحاد کا نہیں بلکہ مذہبی ملکی اور انسانی اتحاد کا ہے۔ ہمارا یہ سمجھنا غلط ہے کہ نفرتوں کے کاروبار سے کوئی مذہب یا مسلک خطرے میں ہوگا ،اس سے اگر خطرہ ہے تو انسانیت کو ہے اور اگر خطرہ ہے تو ہندوستانیت کو ہے۔مختلف دھرموں اور آستھاؤں سے جڑے ودّوانوں، مہا جیو...

اسلام تمام نسل انسانی کی حفاظت کا ضامن ہے : مولانا عارف اقبال

خانقاہ عارفیہ میں ۳ ؍روزہ سلطان العارفین مخدوم شاہ عارف صفی محمدی کا ۱۲۰ ؍واں عرس اسلام محبت، رواداری، باہمی ہم آہنگی اور وسیع الظرفی کا نام ہے۔ اسلام صرف مسلم قوم کی نہیں، بلکہ ساری انسانوں کی جان ، مال، عزت و آبرو کی حفاظت کا ضامن ہے۔ اسے جس طرح ایک کلمہ گو کی حفاظت و صیانت مقصود ہے ، اسی طرح تمام نسل انسانی کی حفاظت بھی مطلوب ہے۔ اسی لیے اسلام نے اپنے دین کی بنیاد عدل و انصاف پر رکھی ہے۔ ارشاد پاک ہے: ـ’’ تمہیں کسی قوم کی عداوت اس بات پر بر انگیختہ نہ...

اہل خانقاہ کا اتحاد اور خانقاہی نظام کا احیا وقت کی اہم ضرورت :سید سلمان اشرف جائسی

جامعہ عارفیہ میں ۶۷؍ فارغین کی دستار بندی کے موقع پر علما کا اظہار خیالزندگی کے ہر شعبے میں اگر کوئی رول ماڈل ہو سکتا ہے تو وہ رسول گرامی کی ذات بابرکات ہے ۔ آپ کی سیرت کا نمایاں پہلو یہ رہا کہ اختلاف اور انا نیت کے بیچ سانس لینے والی قوم کے درمیان اتحادو انکساری کی فضا ہموار کر دی اور جوقبیلے چھوٹی چھوٹی باتوں کے لیے ایک دوسرے کا سر قلم کرنے کے درپے تھے ان کو اخوت و بھائی چارگی کاخوگر بنا دیا۔ ان باتوں کا اظہار عرس عارفی کے پہلے دن کے خصوصی خطیب...

عقل و روح کی کشمکش | بالی ووڈ اداکارہ زائرہ وسیم کی تحریر

ترجمہ:ضیاء الرحمن علیمی  استاذ جامعہ عارفیہ ،سید سراواں،الہ آباد پانچ سال پہلے میں نے ایسا فیصلہ کیا جس نے ہمیشہ کے لیے میری زندگی بدل دی،جب میں نے بالی وڈ کی دنیا میں قدم رکھا تو میرے لیے زبردست مقبولیت کے دروازے کھلے اور میں عام توجہ کی مرکزی شخصیت بننے کی راہ پر گامزن ہوگئی،مجھ کو کامیابی کی کتاب مقدس کے طور پر پیش کیا گیا اور نئ نسل کے لیے ایک رول ماڈل کے طورپر بہت زیادہ مجھے پہچانا جانے لگا،حالانکہ نہ تومیری جدوجہداس غرض سے تھی اور نہ میرا یہ مقصودتھا ،خصوصا کامیابی اور ناکامی کی وہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا حشر - ایک بڑا سبب

اس وقت ہندوستانی مسلمانوں کا جو حشر ہورہا ہے، اس کے اسباب میں سے ایک بڑا سبب فرقہ پرستی اور تکفیریت کو قرار دیا جائے تو بےجا نہ ہوگا۔ اعلیٰ حضرت مولانا احمد رضا خان فاضل بریلوی نے اکابر علماے دیوبند کی تحریروں کو کفریہ قرار دیتے ہوئے ان کی تکفیر کی اور اس پر من شک فی کفرہ وعذابہ فقد کفر کی مہر کردی۔ اب سوال ہے کہ کیا مقام تحقیق میں کسی پر علمائے دیوبند کی تکفیر پر انشراح صدر نہ ہو تو اس کا کیا حکم ہے؟ جس طرح علامہ فضل حق خیرآبادی نے شاہ اسماعیل دہلوی...

ائمہ فقہ و حدیث پر اعتماد نہ ہو تو دین کا پورا فہم مشکوک ہو جائے گا: ڈاکٹر عبد الحکیم سعدی

جامعہ عارفیہ میں چھ روزہ دورۂ فقہ و حدیث کے اختتام پر تقسیم اسناد واعزازاتجامعہ عارفیہ ، سید سراواں مرکز الثقافہ ، کیرالہ سے آئے ہوئےورک شاپ کے خصوصی مہمان ڈاکٹر عبدالحکیم سعدی نے اصول فقہ اور اصول حدیث کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ اصول فقہ اوراصول حدیث کی معرفت ناگزیر ہے ۔ انھوں نے کہا کہ اس کے مطالعہ سے ہم ائمہ مجتہدین کی تحقیقات اور ان کی مساعی کو سمجھنے کے اہل ہوتے ہیں، جن کے فہم پر اعتماد نہ ہو تو دین کے نام پر موجود پورا ذخیرہ ہی مشکوک ہو جائے۔دورہ کے محاضر...

شیخ البانی کے حکم حدیث پر لوگوں کا اعتماد حیرت انگیز ہے

دورۂ فقہ و حدیث کے دوسرے دن محدث سوڈان ڈاکٹر محمد خامس ازہری کا اظہارخیال۲۴ ؍اپریل ،سید سرواں محدثین کے یہاں احادیث کی صحت و ضعف کے حوالے سے متعین علمی منہج ہے جس کی روشنی میں کسی بھی حدیث کی صحت و ضعف کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔ ان اصولوں کی گہری معرفت کےساتھ ہرطرح کے تعصب سے پاک اور علمی امانت کا محافظ ہونا بھی انتہائی ضروری ہے۔ احادیث پر صحت وضعف کا حکم لگانا انتہائی نازک امر ہےجس سے متوسط درجے کےعلما کو بھی بہت دور رہنا چاہیے ۔یہ صرف اس فن کے کا ملین کامنصب...

علوم شریعت کا طالب کبھی محروم نہیں ہوتا

جامعہ عارفیہ میں منعقددورۂ فقہ وحدیث کی افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر محمد الخامس ازہری کا اظہار خیال ۲۳؍ اپریل ،سید سراواں علم سب سے قیمتی دولت ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں اپنے بندوں کو اضافۂ علم کی دعا کا طریقہ بتایاہے۔ اور جب یہ واضح ہو گیا کہ علم سب سے قیمتی دولت ہے تو اس کی طلب میں بھی سب سے زیادہ محنت اور کوشش کرنی ہو گی ۔ خصوصا ً علم دین کی بڑی اہمیت ہے جس کا حصول مسلمانوں پر دینی فرائض میں سے ایک فریضہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار دورہ ٔفقہ وحدیث...

جامعہ عارفیہ کی برانچ فیضان نسیم ایجوکیشنل فاؤنڈیشن،جالیسور(اڑیسہ)کےزیراہتمام تحفظ دین کانفرنس کا انعقاد

۲۱؍ اپریل ، سرکار نگر جامعہ عارفیہ کی برانچ فیضان نسیم ایجوکیشنل فاؤنڈیشن،جالیسور(اڑیسہ)کےزیراہتمام تحفظ دین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔محفل کاآغاز حافظ و قاری محمد شاہدرضا (متعلم جامعہ عارفیہ) کے تلاوت کلام پاک سے ہو ا ۔مداح خیرالانام جناب مطلوب ظفر(سیتامڑھی)نےنہایت عمدہ لہجہ میں نعت ومنقبت کے کلام پیش کیے ۔مہمان خصوصی خلیفہ حضورداعی اسلام علامہ محمد عمران حبیبی ثقافی (پرنسپل جامعہ عارفیہ ) نےمحفل کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لوگ علم کےپیاسےہونے کے ساتھ نظروں کےبھی پیاسے ہوتےہیں۔ علم دین کی پیاس بجھانے کے لیے دینی مدارس ہیں جہاں علما دین و شریعت کا علم سکھاتے ہیں اور...

ہر صوفی کا طریق سلوک جداگانہ ہوتا ہے: شیخ خامس ازہری

بندگی شیخ مبارک کے عرس میں محدث سوڈان کی خدمت میں اعزازی شیلڈ پیش کی گئی(پیر، یکم اپریل ۲۰۱۹، صفی پور) حضرت مخدوم بندگی شیخ مبارک صفوی فاروقی کے عرس کی مناسبت سے ہم مدینۃ الاولیا صفی پور میں حاضر ہیں۔ یہاں چپے چپے پر اولیا آباد ہیں، جن کے ذکر و فکر کی برکت سے یہ سرزمین جنت کا ایک باغ بن گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار بندگی شیخ مبارک صفوی فاروقی کے عرس پاک میں سوڈان سے آنے والے مہمان عالم دین حافظ صحاح ستہ محدث سوڈان شیخ محمد خامس بن سلیمان الازہری السودانی نے کیا۔ انھوں نے...

امن وشانتی، آپسی محبت اور باہمی بھائی چارگی کا فروغ صوفیہ کا مشن ہے

(نیم سرائے ، الٰہ آباد) سماج میں امن واشانتی، باہمی بھائی چارگی اور آپسی محبت پھیلانا صوفیہ کا کام ہے ۔ وہ اللہ کے بندوں کو اللہ سے ملانے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں ۔ علم و اخلاق سے آراستہ و پیراستہ ہو کرلوگوں کے دلوں کو فتح کرتے ہیں اور پھر اس میں ایمان کی شمع روشن کر دیتے ہیں ۔مذکورہ خیالات کا اظہارمولانا رفعت رضا نوری ، استاذ جامعہ عارفیہ نے نیم سرائے الہ آباد میں حضرت علیم اللہ شاہ قدس سرہ کے عرس کی تقریب میں کیا۔آپ نے مزید کہا کہ اللہ کے نیک بندے خاک...

قرآن سابقہ تمام ہدایات کو جامع ایک ابدی معجزہ ہے : شیخ خامس ازہری

خانقاہ عارفیہ کی ماہانہ محفل مولاے کائنات میں شیخ محمد خامس ازھری اور علامہ عمران حبیبی خلافت و واجازت سے سرفراز ہوئے۔خانقاہ عارفیہ کی ماہانہ محفل مولاے کائنات کے موقع پر جامعہ عارفیہ کے شعبۂ حفظ سے قرآن کریم مکمل یاد کرلینے والے طلبہ کے اعزاز میں جشن تکمیل حفظ قرآن کے نام سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی ابتدا حافظ و قاری نظام الدین صاحب نے قرآن پاک کی تلاوت سے کی ۔ حمد و نعت کے سلسلہ کے بعد جامعہ کے مہمان استاذ شیخ مصباح عوض اللہ سالم الیمانی (مصر) نے عربی زبان میں قرآن کی...

شیخ احسان اللہ صفوی کے پاس بیٹھنے والے ہالہ نور میں ہیں: شیخ خامس بن سلیمان-محدث سوڈان

استقبالیہ تقریب میں حافظ صحاح ستہ الشیخ محمد خامس بن سلیمان الازہری کا اظہار خیالجامعہ عارفیہ ، سید سراواں میں سوڈان کے محدث شیخ خامس کا پرزور استقبال کیا گیا ۔آپ گزشتہ روز اتر پردیش کے مشہور و معروف ادارہ جامعہ عارفیہ میں مہینے بھر کے دورے پر تشریف لائے ہیں۔ جامعہ حاضری پر آپ کا پرزور استقبال کیا گیا اور جامعہ کے بانی و سرپرست داعی اسلام شیخ ابو سعید شاہ احسان اللہ محمدی صفوی دام ظلہ اور جامعہ عارفیہ کے اساتذہ نے پھولوں کا ہار پیش کر کے آپ کی تشریف آوری پر دلی مسرت کا اظہار فرمایا...

الشیخ محمد خامس بن سلیمان الازہری : ایک تعارف

محدث سوڈان ، حافظ صحاح ستہ ، ماہر حدیث و فقہ و اصول ، الامام المسند الشیخ محمد خامس بن سلیمان الازہری دارالإفتاء المصریۃ ، قاہرة•آپ کو نائیجیریا اور سوڈان دونوں کی شہریت حاصل ہے ۔ •آپ نائیجیریا کے مفتی اعظم شیخ ابراہیم صالح حسینی کے خاص مرید و خلیفہ ہیں ۔•آپ کو داعی اسلام حضرت شیخ ابوسعید شاہ احسان اللہ محمدی صفوی مد ظلہ العالی نے مارچ 2017 میں سفر مصر کے دوران ملاقات کے بعد طرق صوفیہ کی خلافت و اجازت عطا فرمائی•آپ کو دار الحدیث سوڈان کی جانب سےالامام المسندکے لقب سے نوازا گیا ہے ۔ •آپ...

Most Popular Articals

View All