Donate Now

Urdu Article

شاہ صفی میموریل ٹرسٹ کے زیر اہتما م مختلف علاقوں میں ریلیف کیمپ اور امداد کا سلسلہ جاری

بہار میں آئے سیلاب متاثرین افراد کی ا مداد  خانقاہ عارفیہ کی سماجی اور رفاہی تنظیم شاہ صفی میموریل ٹرسٹ کے زیر اہتما م مختلف علاقوں میں ریلیف کیمپ اور امداد کا سلسلہ جاریپریس ریلیز(۲۵؍اگست،کوشامبی،الٰہ آباد)قرآن حکیم میں بتایا گیا ہے:جس نے ایک انسان کو بچایا اس نے تمام انسانوں کی حفاظت کی۔ انبیا علیہم السلام کی سیرت انسانوں کی خدمت اور ان کی ہدایت ہی سے عبارت ہے۔ حضور اکرم ﷺ نے فرمایا:پوری مخلوق اللہ کا کنبہ ہے، تم میں اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ وہ محبوب ہے جو اس کی مخلوق کے لیے سب سے زیادہ فائدہ مند...

سب نے مل کر ہندوستان کو آزاد کرایا ہے،اب سب مل کر اس کی جمہوریت کی حفاظت کریں

جامعہ عارفیہ میں جشن یوم آزاد ی کی تقریب میں مقررین کا اظہار خیال، قومی ترانہ کےساتھ ترنگا لہرا یاگیا۔پریس ریلیز، سید سراواں، کوشامبی:۱۵؍اگست ۲۰۱۷ء :مسلمان اس ملک کا اٹوٹ حصہ ہیں اور ملک کی آزادی میں ان کا ناقابل فراموش کردار ہے۔ مسلمانوں نے اپنی جان پر کھیل کر ملک کو آزاد کرایا ہے اور اس کی حفاظت کی ہے۔ علامہ فضل حق خیر آبادی سے اشفاق اللہ خان تک تاریخ کے زریں صفحات اس پر شاہد ہیں۔ ادھر کچھ دنوں سے فرقہ پرست طاقتیں مسلسل مسلمانوں کی وفاداری اور حب الوطنی کو مشکوک قرار دینے میں کوشاں ہیں...

اپنی مرضی کو اللہ و رسول کے قوانین کے مطابق ڈھالنے والے ہی اہل حق ہیں

خانقاہ عارفیہ میں عرس عارفی کے موقع پر علمائے کرام کا اظہار خیالشاہ صفی اکیڈمی کی ایک تحقیقی کتاب ’’ مسئلہ اذان و اقامت: ایک معتدل نظریہ ‘‘ کا رسم اجرا ہر آدمی اس گمان اور خوش فہمی کا شکار ہے کہ سب سے اچھا دین اور مسلک ہمارا ہے ، ہر کوئی اس احساس برتری میں ہے کہ سب سے اچھا موقف ہمارا ہے ۔  بات یہیں تک نہیں ر ہ گئی بلکہ لوگ یہاں تک کہنے لگے ہیں کہ اس دین کی صحیح ترجمانی صرف ہمارے ہی ادارے اور خانقاہ سے ہوتی ہے۔ یہ وہ دعوے ہیں جس میں...

عرس عارفی کے پہلے دن میں علما و دعاۃ کی مشاورتی نشست اور ختم بخاری کی مجلس کا انعقاد

پریس ریلیز /کوشامبی مشرقی یوپی کی عظیم علمی و روحانی خانقاہ ، خانقاہ عارفیہ ، سید سراواں میں سلطان العارفین مخدوم شاہ عارف صفی قدس سرہٗ کے ۱۱۸ ویں عرس مبارک کی تقریبات جاری ہیں۔ ہر سال بڑے پیمانے پر یہ عرس منایا جاتا ہے جس میں ملک بھر سے زائرین شریک ہوتے ہیں اور مختلف صوفیانہ و تعلیمی پروگرام میں حاضر ہو کر اپنے ایمان و عقیدے کی اصلاح کرتے ہیں ۔ خانقاہ عارفیہ کے موجودہ سجادہ نشیں حضرت داعی اسلام شیخ ابو سعید شاہ احسان اللہ محمدی صفوی کی سرپرستی میں عرس کا یہ مکمل پروگرام امن و شانتی...

ہندوستانی مدارس میں رائج نظام افتا میں تبدیلی کی ضرورت

جامعہ عارفیہ کے استاذ مفتی رحمت علی مصباحی سے خصوصی گفتگومفتی ر حمت علی مصباحی صاحب کا شمار ان محققین مفتیانِ کرام میں ہوتا ہے جنھوں نے اپنی فقہی بصیرت کے ذریعے نظامِ فقہ وافتا کو ایک نئی سمت عطا کی ہے۔ آپ کی ولادت ۱۹؍ ستمبر ۱۹۸۲ء کو صوبۂ بہار کے ضلع سمستی پور کے ایک گائوں ’’میمی‘‘ میں ہوئی۔ مدرسہ معراج العلوم ، کولکاتا میں حفظ کی تعلیم مکمل کی اور وہیں سے درسِ نظامی کا آغاز بھی کیا۔ اعدایہ واولیٰ کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد جامعہ عربیہ اظہار العلوم، امبیڈکر نگر میں ثانیہ سے رابعہ تک...

جامعہ عارفیہ میں عربی ادب اور تجوید قرآن پر خصوصی توجہ

جامعہ ازہر مصر سے تشریف لائے اساتذہ کے اعزاز میں استقبالیہ محفل کا انعقاد پریس ریلیز،۳۱؍جولائی ۲۰۱۷،سید سراواں کوشامبی:خواب حقیقت کی تعمیر کرتے ہیں ایک مقولہ ہے جس پر جامعہ عارفیہ کے بانی و سربراہ داعی اسلام شیخ ابوسعید شاہ احسان اللہ محمد ی صفوی نے کامل یقین کر کے ایک خواب سجایا ، اور وہ ہے شریعت و طریقت ، مدرسہ و خانقاہ ، جدید و قدیم ، تحقیق و تفکیر ، قال و حال اور دعوت و اصلاح کے اجتماع کا خواب۔ اور اس خواب کی تعبیر ہمارا یہ جامعہ عارفیہ ہے ۔ جامعہ عارفیہ کی بنیاد ۱۹۹۳ میں...

جامعہ عارفیہ میں جامعہ ازہر کے مہمان اساتذہ کاخیر مقدم

پریس ریلیز،۳۰؍جولائی ۲۰۱۷،سید سراواں کوشامبی: جامعہ عارفیہ کے ناظم اعلیٰ شیخ حسن سعید صفوی،ترجمان جامعہ مولانا مجیب الرحمٰن علیمی اور دیگر ازہر ی برادران نےجامع ازہر سے بھیجے گئے عربی زبان کے ماہر دومہمان اساتذہ کا لکھنؤ ایئر پورٹ پر پرتپاک استقبال کیا ۔ واضح رہے کہ عالم اسلام کی عظیم دانش گاہ جامعہ ازہر ،مصر اپنے علمی و دعوتی مشن کے فروغ کے لیے مختلف ممالک میں اپنے اساتذہ بھیج کر علوم اسلامیہ اورعربی زبان کی تعلیم اور نشر و اشاعت میں مصروف ہے ۔ جامعہ عارفیہ کے بانی داعی اسلام شیخ ابو سعید شاہ احسان اللہ محمدی صفوی نے اپنے...

جامعہ عارفیہ میں جشن خواجہ مہاراجہ بعنوان پیغام اخوت و محبت کا انعقاد

خواجہ صاحب نے ہندوستا ن میں اسلام کی دعوت اوراخوت ومحبت کو عام کیا  : شیخ حسن سعید صفویمورخہ 4 اپریل 2017   خواجہ غریب نواز حضرت معین الدین حسن سجزی اہل ہند کے محسن اس خاک میں اسلام کی دعوت کو عام کرنے والے اور اخوت ومحبت کی شمع روشن کرنے والے ہیں۔اہل ہند خواجہ صاحب کے اس احسان سے کبھی سبک دوش نہیں ہوسکتے اور نہ ہی خواجہ صاحب کے طریق اخوت و محبت کا اتباع کیے بغیر ملک کی سالمیت اور مسلمانوں کے اتحاد کی راہیں کھل سکتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار آج خانقاہ عالیہ عارفیہ کے...

برطانوی ہند میں تحریک آریہ سماج اور اسلام

جامعہ عارفیہ کے بانی اور خانقاہ عارفیہ کے صاحب سجادہ عارف باللہ داعی اسلام شیخ ابو سعید شاہ احسان اللہ محمدی صفوی دام ظلہ العالی کی سرپرستی میں  شعبۂ دعوہ کے طلبہ کے زیر اہتمام ایک توسیعی خطبہ کی محفل کا انعقاد ہوا۔ جس میں خصوصی خطاب کے لیے جناب ڈاکٹر نوشاد عالم چشتی (علی گڑھ ) کو مدعو کیا گیا ۔ افتتاحی کلمات جامعہ کے استاذ مولانا ذیشان احمد مصباحی نے ادا کیے ۔جناب چشتی صاحب" برطانوی عہد میں مسلم آریائی مناظرے" کے نہایت اہم علمی و فکری و تاریخی موضوع پرپی ایچ ڈی کر رہے ہیں ۔ آپ...

جامعہ ازہر مصر نے جامعہ عارفیہ سے تعلیمی تعاون کا بھرپور یقین دلایا :مولانا ضیاء الرحمن علیمی

19 مارچ 2017 کو محفل مولائے کائنات کے موقع پرحال ہی میں داعی اسلام کے ساتھ مصر کے دورہ پر جانے والے جامعہ عارفیہ کے استاذ مولانا ضیاء الرحمن علیمی صاحب  نے بہت ہی نفیس اور دلکش انداز میں دورہ مصر کی روداد بیان کی اور بتایا کہ حضرت داعی اسلام کا یہ تیسرا تعلیمی و دعوتی سفر تھا جس میں مختلف شیوخ ازہر سے ملاقاتیں رہیں اور جامع ازہر و جامعہ عارفیہ کے تعلقات میں مزید مضبوطی پیدا ہوئی۔ آپ نے فرمایا کہ شیخ ابراہیم الہدہد نےجو جامعہ عارفیہ حاضر ہوچکے ہیں انہوں نے حضور داعی اسلام کا اس...

پروفیسر عقیل الرحمن کا جامعہ عارفیہ میں شیر بازار اور اسٹاک مارکیٹ پر ایک جامع خطاب

 مسلمانوں میں فائنانشیل منیجمنٹ اور گورنمنٹ اسکیموں سے استفادے کے لیے بیداری لانے کی سخت ضرورت: پروفیسر عقیل الرحمن 19 مارچ 2017 کو دوپہر تین بجے جامعہ عارفیہ کے طلبۂ دعوہ و فضیلت کے لیے جناب ڈاکٹر عقیل الرحمن صاحب کا شیر بازار کے موضوع پرایک توسیعی خطاب ہوا۔موصوف علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ آر سی اے(RCA)کے پروفیسر اور SEBIکے سورس پرسن ہیں۔انہوں نے شیر بازار اور اسٹاک مارکیٹ پر ایک جامع خطاب کیا اور بہت کم وقت میں زیادہ معلومات فراہم کیں، انہوں نے بتایا کہ مجھے افسوس ہے کہ مسلمان فائنانشیل منیجمنٹ کی طرف بالکل توجہ نہیں دیتے...

جامعہ ازہرمصر کی جانب سے شیخ ابو سعید صفوی الٰہ آبادی کی خدمت میں ایوارڈ پیش کیا گیا

شیخ ابو سعید نے کہا کہ جامعہ ازہر دنیا میں اسلام کی صحیح اور معتدل نمائندگی کر رہا ہے۔ جامعہ ازہر کے وائس چانسلر  نے تعلیمی تعاون کا بھرپور یقین دلایاخانقاہ عارفیہ کے صاحب سجادہ دور حاضر کے عظیم مربی و داعی، جامعہ عارفیہ الٰہ آبادکے بانی و سربراہ داعی اسلام شیخ ابو سعید شاہ احسان اللہ محمدی صفوی جامعہ ازہرکادورہ مصر انتہائی کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔علمائے ازہر سے تفصیلی ملاقاتیں رہیں ، مذہب و شریعت اور تصوف و روحانیت اور امن و آشتی کے موضوعات زیر بحث رہے۔ ہندوستان میںحضرت داعی اسلام کی ہمہ جہت دینی و...

اہل عقیدہ کے پانچ طبقات

حضور داعی اسلام دام ظلہ العالی کی خدمت میں علما کی ایک جماعت کے ساتھ حاضر تھا،گفتگو اس حوالے سے چل رہی تھی کہ عقیدہ وایمان کا ثمرہ عمل ہے اوراعمال کی پابندی کا ثمرہ احوال ہیں،یہی وجہ ہے کہ انسان کےعقائد میں پائےجانے والے حسن و قبح ،صحت وضعف اورفسادوانکار کا اثر اس کے اعمال میں نظر آتاہے اور عقیدے میں کمال کی نفی کی وجہ سےہی ایک انسان بداعمالیوں کا شکار ہوتا ہے، اس کی تائیداللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اس حدیث سے ہوتی ہے،آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:لَایَسْرُقُ السَّارِقُ حِیْنَ یَسْرُقُ وَہُوَ...

اسلام میں کسی کو رنگ و نسل کی بنیاد پر کوئی فضیلت نہیں ہے

بابو پوروہ کانپور میں دعوت حق کانفرنس میں خطاب فرماتے ہوئے مولانا مجیب الرحمن علیمی نے فرمایا کہ اسلام مکمل نظام زندگی کا نام ہے جو دنیا اور آخرت میں کامیابی کا ضامن ہے ۔اسلام کی نہ کوئی برادری ہے اور نہ وطنیت ہے ،اسلام ان سب سے بلند ہے ۔اسلام کے مطابق اللہ کے نزدیک عزت و احترام والا وہی ہے جو اللہ سے زیادہ ڈر نے والا اور اس کے احکام پر عمل کرنے والا ہے ۔ اسلام میں کسی کو ذات برادری اور رنگ و نسل کی بنیاد پر کوئی فضیلت نہیں ہے ۔مفتی کتاب الدین رضوی...

تکفیر کے اصول و احکام فتاویٰ رضویہ کے حوالے سے

بنیادی اعتبار سےاسلام دین دعوت و تبلیغ ہے،مذہب انکار و تکفیر نہیں ہے۔فلیبلغ الشاہد الغائب اور بلغواعنی ولو آیۃ فرما کرنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی امت کو اس بات کا مکلف فرمادیا ہے کہ وہ قیامت تک پیدا ہونے والے ملحدین، مشرکین، کفار ،اہل ضلالت اورفاسق و فاجر لوگوں تک ہدایت اور روشنی سے بھری باتوں کی تبلیغ و ترسیل ،حکمت و موعظت اور علمی سنجیدہ اسالیب میں کرتے رہیں۔ امت مسلمہ کے لیے یہ بات بڑی قابل افسوس ہے کہ وہ اپنے پیغمبر کے اس دنیا سے کوچ فرمانے کے ساتھ ہی فتنوں میں گرفتار ہوگئی۔...

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کا مقصد

عارف باللہ مرشدی حضور داعی اسلام ادام اللہ ظلہ علینا نے ایک مجلس میں طلباکو سمجھاتے ہوئے فرمایا: بچو! ہم جس دین کے ماننے والے ہیں، وہ الٰہی نظام ہے اور وہ تین اجزا کے مجموعے کا نام ہے :  ۱۔ ایمان ۲۔ اسلام ۳ ۔احسان دوسرے الفاظ میں یوں بھی کہہ سکتے ہیں:  ۱۔ عقیدہ ۲۔ شریعت  ۳۔اخلاق  عقیدہ : ان افکار و احکام کا دل سے تصدیق کرنا جو اللہ کے رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم، اللہ کی طرف سے لائے ۔ شریعت: ان اعمال کو انجام دینا جن کا اللہ نے اپنے بندوں سے مطالبہ کیا...

Most Popular Articals

View All