محدث سوڈان ، حافظ صحاح ستہ ، ماہر حدیث و فقہ و اصول ، الامام المسند الشیخ محمد خامس بن سلیمان الازہری دارالإفتاء المصریۃ ، قاہرة
•آپ کو نائیجیریا اور سوڈان دونوں کی شہریت حاصل ہے ۔ •آپ نائیجیریا کے مفتی اعظم شیخ ابراہیم صالح حسینی کے خاص مرید و خلیفہ ہیں ۔
•آپ کو داعی اسلام حضرت شیخ ابوسعید شاہ احسان اللہ محمدی صفوی مد ظلہ العالی نے مارچ 2017 میں سفر مصر کے دوران ملاقات کے بعد طرق صوفیہ کی خلافت و اجازت عطا فرمائی
•آپ کو دار الحدیث سوڈان کی جانب سےالامام المسندکے لقب سے نوازا گیا ہے ۔ •آپ دارالافتاء سوڈان اور دارالافتاء نائیجیریا کے ممبر ہیں ۔ •آپ کو شیخ الازہر احمد الطیب ، شیخ حبیب عمر علی الیمنی ، شیخ علی الجفری ، شیخ سعید رمضان البوطی ، شیخ عمر ہاشم ، ڈاکٹرحسن الشافعی ، مفتی علی جمعہ ، شیخ نور الدین عتر الدمشقی ، شیخ عبد الباعث الکتانی جیسے اکابر علما و مشایخ عرب سے خصوصی تلمذ و اجازت حاصل ہے ۔ •آپ صحاح ستہ کے علاوہ مؤطأالإمام مالک ، مسند أبی داؤد الطیالسی ، ألفیۃالعراقی ، ألفیۃ السیوطی ، ألفیۃ الأصول للشنقیطی ، مراقی السعود للشنقیطی ، المنھاج للبیضاوی ، جمع الجوامع للسبکی ، مختصر خلیل فی فقہ المالکیۃ ، التنبیہ فی فقہ الشافعیۃ ، مختصر الأخضری فی فقہ المالکیۃ وغیرہ متعدد حدیث و فقہ و اصول کے متون کے حافظ ہیں ۔ •آپ کلیہ اصول الدین جامعہ ازہر سے التمثیل السیاسی فی الإسلام والقانون الدولی - دراسۃ مقارنۃ کے عنوان پر پی ۔ایچ۔ ڈی ۔کر رہے ہیں ۔ •آپ دارالإفتاء المصریۃ القاہرۃ میں سابق مفتی مساعد کے طور پر خدمت انجام دے چکے ہیں ۔ •آپ حدیث ، فقہ و اصول پر دو درجن سے زائد فاضلانہ کتابوں کے مصنف ہیں ۔ جن میں سے چندکے اسما حسب ذیل ہیں : (۱) شرح مختصر الخلیل فی الفقہ (۲)رؤية الهلال بين منظورشرعي وفلكي (۳)الاجتھاد الإبداعی الإنشائی والاجتھاد الترجیحی الانتقائی (۴)دراسۃ تحقیقیۃ تکشف مسارع الألبانی بین التحدیث و التخریج (۵)شرح کتاب اللمع للشیرازی (۶)الآمدی والرازی بین التأصیل والتجدید (۷)شرح کتاب الاقتصاد فی الاعتقاد للغزالی (۸) مدخل البلاغة في توسط فهم التفسير (۹)الموازنة بين الامام القرطبي والقاضي ابن العربي في الفقه(۱۰)التحقيق والتدقيق لمسألة التقليدوالتلفيق(۱۱)الشريعة الإسلامية بين الثبات والتغير(۱۲)تراجم رجال مسندأبي داودالطيالسي(۱۳)مواردابن الصلاح في المقدمة(۱۴) تحقيق مسائل الخلاف بين علماءفن الحديث (۱۵) التلويح والتبحيث لمااقترب وبَعُدبين علماءالفقه والحديث(۱۶) شرح كتاب مراقي السعود للشنقيطي(۱۷)الذاتية والموضوعية بين المدارس الفقهية والأصولية(۱۸)المدخل في كتابي الإمام الغزالي:المنخول والمستصفي(۱۹) التوضيح البياني عن تحقيق ماأشكل في حديث تركت فيكم ماان تمسكتم به لن تضلوابعدي كتاب الله وعترتي اهل بيتي(۲۰)كشف الستار في ذكرطرق حديث ’’ويل للأعقاب من النار‘‘ •شیخ محمد خامس بن سلیمان کی شخصیت و خدمات پربھی متعدد کتابیں منظر عام پر آئی ہیں ؛ جن میں ایک کتاب ابن الازہر سیرۃ و مسیرۃ خصوصی حیثیت کی حامل ہے ۔
نوٹ: مذکورہ بالا معلومات شیخ خامس صاحب سے براہ راست حاصل کی گئ ہے
Leave your comment