Aftab Rashk-e-Misbahi
Author Profile

مفتی آفتاب رشک مصباحی

Aftab Rashk-e-Misbahi

مفتی آفتاب رشکِ مصباحی عالمِ دین، مفتی، خطیب اور صاحبِ قلم شخصیت ہیں۔ انہوں نے الجامعۃ الاشرفیہ، مبارک پور اور دیگر ممتاز علمی اداروں سے تعلیم حاصل کی اور مختلف دینی اداروں میں تدریس و افتا کی خدمات انجام دیں۔ جامعہ عارفیہ، سید سراواں سے بھی وابستہ رہے ہیں۔ علم و تحقیق، قلم و خطابت کے ساتھ تعلیمی، رفاہی اور تعمیری سرگرمیوں میں بھی خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔
8 Articles
0 Video Articles
0 Books

All Posts (8)

قطب اودھ مخدوم شاہ مینا لکھنوی اور ان کی تعلیمات

ہندوستان کے خطۂ اودھ بالخصوص لکھنؤ  کو جن مشائخ صوفیہ کی برکتوں سے حصہ ملا ان میں ایک بڑا نام کاشف حقائق طریقت، واقف دقائق حقیقت قطب العالم  مخدوم محمد شاہ مینا قدس سرہ (وفات: ۲۳/ صفر ۸۸۴ھ)  کا بھی ہے۔ مخدوم  شاہ مینا تقریباً  بارہ سال ہی کے تھے کہ شاہ  بدیع الدین مدار قدس سرہ نے اپنے مرید قاضی شہاب الدین چتلائی کے ذریعہ  آپ کی قطبیت کا اعلان کروایا اور لوگوں کو  آپ کی جانب رجوع کرنے کی تلقین فرمائی۔ مخدوم شاہ مینا  نے کمال روحانیت کی راہ میں دو عظیم ہستیوں سے خوب استفادہ کیا۔ ایک...

قدم بوسی کا مسئلہ

کیا فرماتے ہیں علماے دین اس مسئلے میں کہ: کیا دین اسلام میں اپنے شیخ کی قدم بوسی جائز ہے؟ سنت سے اس کا ثبوت ہےیا نہیں ‍؟ اس پر ملکِ ہندوستان کے علماے بریلی اور علماے دیوبند کی کیا رائے ہے ؟بحوالہ جواب عنایت فرمائیں۔مستفتی: حسن ثاقب عثمانی۔ خانقاہ سعدیہ، خیرآباد شریف ، سیتاپور بسم اللہ الرحمن الرحیم جواب: قدم بوسی  بالاتفاق سب کے نزدیک جائز اور درست ہے۔ اس کے جواز میں کسی کا اختلاف نہیں۔ ایک مومن سے بد گمان ہونا اور دوسروں کو بد گمان کرنا  دونوں حرام ہے، جس سے ہر مسلمان کو بچنا لازم ہے۔ اسلام ...

الموسیقیٰ فی الاسلام : ایک تحقیقی شاہ کار

علامہ ڈاکٹر ذیشان احمد مصباحی کا شمار ان محقق قلم کاروں میں ہوتا ہے جن کی نگارشات کا اہل علم و دانش کو انتظار رہتا ہے، بل کہ وہ ان کی کتابوں کے مطالعہ سے اپنے خزانۂ معلومات میں نت نئے حیرت انگیز گوشوں کا اضافہ محسوس کرتے ہیں۔ جس پر  رویت ہلال اور مسئلۂ تکفیر سے متعلق ڈاکٹر صاحب موصوف کی کتابیں شاہد ہیں۔  عصری معروضی اصول  تحقیق پر لکھی  گئی  موصوف کی یہ کتاب ’’ الموسیقیٰ فی الاسلام : علمی، تحقیقی ، شرعی مطالعہ‘‘ مسئلۂ سماع کی درست تفہیم  کے لیے سیکڑوں کتابوں کی ورق گردانی سے بے...

محراب اور اس میں نماز پڑھنے کا حکم

خلاصۂ فتوی :(الف):زمانۂ نبوی میں محراب نہ ہونے کے باوجود مصلحت عامہ ( شناخت قبلہ و تعیین وسط ) کی وجہ سے مسجدوں میں محراب بنانے کا چلن عہد صحابہ و تابعین  علی الخصوص خلیفۂ راشد سیدنا عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ کے دور سے بلا نکیر جاری ہے، جسے جملہ مسلمانان عالم اچھا سمجھتے ہیں، اس لیے محراب بنانا درست و جائز ہےاور یہ محراب داخل مسجد ہی کہلائےگی نیز  اس کی حیثیت بھی مسجد میں شمار کی جانے والی باقی جگہوں کی طرح ہی ہوگی،جائے محراب اور مسجد کے بقیہ حصوں کے درمیان کوئی فرق نہ ہوگا۔ (ب)...

جیلیٹن کی حقیقت اور شرعی حکم

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ آج کے دور میں حرام جانوروں سے حاصل شدہ جیلیٹن کا استعمال دواؤں اور کھانے پینے کی چیزوں میں اکثر کیا جاتا ہے ، ایسی صورت میں ایک مسلمان کے لیے ان کا استعمال شرعا جائز  ہوگا یا نہیں؟ سائل: عبد الرحمٰنکھوڑا کالونی، غازی آباد، یوپی2/ جنوری 2021ءبسم اللہ الرحمن الرحیمجواب : - جانوروں کے جیلیٹن سے بنائی جانے والی کھانے پینے کی چیزوں سے متعلق بارہا عالمِ اسلام کے  دار الافتا ، ذمہ دار علما اور فقہاے معاصر سے سوال  کیا  جاتا ہے   کہ آیا...

Author Profile

مفتی آفتاب رشکِ مصباحی
(ولادت: ۲۱ دسمبر ۱۹۸۶ء، تھتیاں شریف، ضلع مظفرپور، بہار)
عالمِ دین، مفتی، خطیب، قلم کار، رفاہی و سماجی کارکن

ابتدائی زندگی اور تعلیمی سفر
مفتی آفتاب رشکِ مصباحی کا تعلق ضلع مظفرپور، بہار سے ہے۔ آپ کی ولادت تھتیاں شریف، بلور میں واقع اپنے ننھیال میں ہوئی، جہاں آپ کی ابتدائی پرورش و تربیت آپ کے نانا جان، صوفی محمد جان تیغی رحمہ اللہ، کی زیرِ نگرانی ہوئی۔

آپ نے درسِ نظامی کی ابتدائی تعلیم جامعہ مدینۃ العلوم، پھکولی سے حاصل کی اور ۲۰۱۰ء میں الجامعۃ الاشرفیہ، مبارک پور، اعظم گڑھ، اتر پردیش سے فضیلت کی تکمیل کی۔ بعد ازاں جامعہ امجدیہ، گھوسی سے افتا کی تعلیم حاصل کی اور جامعہ عارفیہ، سید سراواں سے تخصص فی الدعوۃ کیا۔

عصری تعلیم کے میدان میں آپ نے بی اے اور ایم اے (اردو و فارسی) کی اسناد حاصل کیں۔ فارسی میں ایم اے آپ نے یونیورسٹی آف الہ آباد سے فرسٹ ڈویژن اور فرسٹ پوزیشن کے ساتھ کیا۔ فی الحال آپ بہار یونیورسٹی، مظفرپور سے پی ایچ ڈی کر رہے ہیں۔

علمی و عملی خدمات
مفتی آفتاب رشکِ مصباحی نے دارالعلوم الٰہ آباد، جامعہ ہاشم پیر، بیجاپور، حضرت علی اکیڈمی، مظفرپور اور جامعہ عارفیہ، سید سراواں جیسے علمی اداروں میں تدریس اور افتا کی ذمہ داریاں انجام دی ہیں۔

آپ ایک مؤثر خطیب اور سنجیدہ قلم کار بھی ہیں۔ آپ کے مضامین مختلف دینی، علمی و ادبی جرائد اور اخبارات میں شائع ہوتے رہے ہیں۔

نمایاں علمی و سماجی خدمات
علمی و تدریسی خدمات کے ساتھ مفتی آفتاب رشکِ مصباحی نے تعلیمی، رفاہی اور فنی سرگرمیوں میں بھی فعال کردار ادا کیا ہے۔ آپ نے القدس لائبریری، القدس اکیڈمی اور القدس سلائی ٹریننگ سینٹر جیسے تعلیمی و فنی اداروں کے قیام اور فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

شخصیت اور علمی مقام
مفتی آفتاب رشکِ مصباحی کی شخصیت میں دینی علم، فقہی بصیرت، خطابت، قلمی صلاحیت اور تعمیری فکر کا خوب صورت امتزاج نمایاں ہے۔ تدریس و افتا کے ساتھ علمی، ادبی، تعلیمی اور سماجی سرگرمیوں سے وابستگی انہیں ایک ہمہ جہت علمی و عملی شخصیت کے طور پر نمایاں کرتی ہے۔

Books (0)

Institutions (1)

خانقاہِ عارفیہ: عرفانِ تصوف کا ایک معاصر گہوارہ

خانقاہِ عارفیہ: عرفانِ تصوف کا ایک معاصر گہوارہ خانقاہ فارسی لفظ خان گاہ کا معرب ہے جس کا معنی ہے:...

Tasawwuf (3)

قطب اودھ مخدوم شاہ مینا لکھنوی اور ان کی تعلیمات

ہندوستان کے خطۂ اودھ بالخصوص لکھنؤ  کو جن مشائخ صوفیہ کی برکتوں سے حصہ ملا ان میں ایک بڑا نام...

محبوب سبحانی شیخ عبد القادر جیلانی قدس سرہ

اپنی ضروریات و حاجات اللہ کے حضور رکھنا، اسی پر اعتماد کرنا، اس کے علاوہ کسی سے امید نہ لگانا،...

محبوبِ الٰہی خواجہ نظام الدین اولیا قدس سرہ العزیز

آپ کی ذات نہ صرف جماعتِ صوفیہ کے لیے علمی و عملی معیار ہے بلکہ آپ کا نظام بھی خانقاہی...

Fiqh & Fatwa (3)

محراب اور اس میں نماز پڑھنے کا حکم

خلاصۂ فتوی :(الف):زمانۂ نبوی میں محراب نہ ہونے کے باوجود مصلحت عامہ ( شناخت قبلہ و تعیین وسط ) کی...

جیلیٹن کی حقیقت اور شرعی حکم

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ آج کے دور میں حرام...

قدم بوسی کا مسئلہ

کیا فرماتے ہیں علماے دین اس مسئلے میں کہ: کیا دین اسلام میں اپنے شیخ کی قدم بوسی جائز ہے؟...

Book Reviews (1)

الموسیقیٰ فی الاسلام : ایک تحقیقی شاہ کار

علامہ ڈاکٹر ذیشان احمد مصباحی کا شمار ان محقق قلم کاروں میں ہوتا ہے جن کی نگارشات کا اہل علم...