درس گاہِ علم و عرفاں، مکتب اہلِ یقیں

درس گاہِ علم و عرفاں، مکتب اہلِ یقیں

ہے سراپا معجزہ سید سراواں کی زمیں
درس گاہِ علم و عرفاں، مکتب اہلِ یقیں

عقل سجدہ ریز ہے اور ہوش بھی ہے گم کہیں
اِس نرالی شان سے کھلتے ہیں یاں اسرارِ دیں

اس جگہ ہے اس ادا سے جلوۂ حق کی نمود
روکنے پر بھی جھکی جاتی ہے خود لوح جبیں

فکر رازی و غزالی، عشق خسرو، سوز روم
چپہ چپہ پر یہاں کے ہر طرف ہے جا گزیں

اک زمانہ کیوں نہیں کھنچتا چلا آئے یہاں
ذرہ ذرہ ہے یہاں کا دل پذیر و دل نشیں

سینکڑوں ہیں مرکز عقل و خرد اس ملک میں
پر سکوں پاتا ہے تنہا قلب مضطر بس یہیں

ہے بروز حشر قائم رشک امیدِ نجات
شاہد الآفاق کی ذات عُلا سے بالیقیں

نتیجہ فکر؛ آفتاب رشک مصباحی
داراپٹی، مظفرپور، بہار
نوٹ: - شاہد الآفاق- داعی اسلام شیخ ابو سعید دام ظلہ کا اصل نام

Comments 0

Advertisement