Shabbir Sahar Alig
Author Profile

محمد شبیر سحرؔ علیگ

Shabbir Sahar Alig

محمد شبیر سحرؔ علیگ عالمِ دین، شاعر، محقق، مصنف اور خطیب ہیں۔ انہوں نے دارالعلوم اہلِ سنت، جامعہ عارفیہ، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی۔ شاعری، تحقیق، تصنیف، خطابت ان کے نمایاں میدان ہیں اور متعدد علمی اور منظوم کتابوں کے مصنف ہیں۔
8 Published Content
6 Profile Views

Books & Reviews (1)

Author Profile

محمد شبیر سحرؔ علیگ
(ولادت: ۱۹۹۷ء، اورنگ آباد، بہار)
عالمِ دین، شاعر، محقق، مصنف، امام و خطیب

ابتدائی زندگی اور تعلیمی سفر
شبیر سحرؔ کا تعلق اورنگ آباد، بہار سے ہے۔ انہوں نے دینی و عصری دونوں میدانوں میں باقاعدہ تعلیم حاصل کی۔ ابتدائی تعلیم قرآن سے عربی فارسی تک کی کتب والد بزرگوار مولانا سیف اللہ قادری سے پڑھیں، ۲۰۱۷ء میں دارالعلوم اہلِ سنت، ساکی ناکہ، ممبئی سے فضیلت کی تعلیم مکمل کی۔ ۲۰۱۹ء میں جامعہ عارفیہ، سید سراواں سے تحقیق و تخصص کی تعلیم حاصل کی۔ بعد ازاں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد سے ۲۰۲۲ء میں گریجویشن مکمل کیا اور ۲۰۲۵ء میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے ایم اے کی سند حاصل کی۔

علمی و عملی خدمات
شبیر سحرؔ ایک عالمِ دین، شاعر، محقق اور مصنف ہیں۔ امامت و خطابت سے عملی طور پر وابستہ ہونے کے ساتھ ساتھ تدریسی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ دینی و علمی موضوعات پر تحقیق، مضمون نگاری اور تصنیف ان کی علمی سرگرمیوں کا اہم حصہ ہے۔
وہ اردو شاعری بالخصوص دینی و علمی مضامین کو منظوم پیرائے میں پیش کرنے کی نمایاں صلاحیت رکھتے ہیں۔ زودگو ہونے کے ساتھ ان کی شاعری میں لفظوں کے انتخاب، مضمون کی ترتیب اور شعری اظہار میں نپا تلا مشاقی انداز نمایاں ہے۔

اعزازات و نمایاں کامیابیاں
شبیر سحرؔ کی علمی و ادبی خدمات کا ایک نمایاں پہلو دینی متون اور موضوعات کو منظوم صورت میں پیش کرنا ہے۔ ان کے علمی کاموں اور تصانیف میں ’’عقائدِ اہلِ سنت‘‘، جس میں عقیدۂ طحاویہ کو منظوم کرکے تعلیق و تخریج کے ساتھ پیش کیا گیا ہے، اور ’’سلوکِ راہِ تصوف‘‘، جو رسالۂ مکیہ کی منظوم پیش کش، تلخیص اور تحشیہ پر مشتمل ہے، شامل ہیں۔
ان کی دیگر علمی کاوشوں میں ’’مذہب الحنفیہ‘‘، جو مختصر عربی رسالہ، تعارف و تجزیہ ہے، ’’عقائد و سلوک‘‘ دو منظوم رسالوں کا حسین مجموعہ ہے، ’’مصباح الحدیث‘‘، جس میں چالیس احادیث کو منظوم کیا گیا ہے، اور ’’سحر نامہ‘‘، جو ان کا شعری مجموعہ ہے، شامل ہیں۔ ’’مشکاۃ القرآن‘‘ کے عنوان سے قرآن مجید کے اردو شعری ترجمے پر بھی کام جاری ہے۔

شخصیت اور علمی مقام
محمد شبیر سحرؔ کی شخصیت میں دینی علم، تحقیق و ادب، شاعری، خطابت اور تصنیف کا خوب صورت امتزاج نظر آتا ہے۔ ان کی خاص شناخت ایک ایسے زودگو مگر مشاق شاعر کی ہے جو دینی اور علمی موضوعات کو شعری قالب میں پیش کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ درس و تدریس، بیان و خطابت اور تصنیف و تالیف سے وابستگی نے ان کی شخصیت کو ہمہ جہت بنایا ہے۔ دینی متون کی منظوم پیش کش اور تحقیق و تحشیہ سے ان کی دلچسپی ان کے علمی و ادبی ذوق کی نمایاں عکاس ہے۔

Books (0)

Books & Reviews (1)

مرشدِ عشق ؛ تعارف و تجزیہ

کتاب : لمعات الانوار فی شرح نغمات الاسرار (مرشدِ عشق )متن:مثنوی نغمات الاسرار (627 اشعار پر مشتمل) مرشدِ عشق ،...