Rifat Raza Noori
Author Profile

مولانا رفعت رضا نوری مصباحی

Rifat Raza Noori

مولانا رفعت رضا نوری ۱۲؍اکتوبر ۱۹۸۴ء کو کشن گنج، بہار میں پیدا ہوئے۔ جامعہ اشرفیہ، مبارک پور اور جامعہ ملیہ اسلامیہ سے تعلیم حاصل کی۔ جامعہ عارفیہ اور مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں تدریسی خدمات انجام دیں۔ صحافت، تحقیق، ترجمہ اور مضمون نگاری میں نمایاں مقام رکھتے ہیں اور متعدد علمی مقالات کے مصنف ہیں۔
2 Published Content
9 Profile Views

Sufiya-e-Kiram (1)

Author Profile

مولانا رفعت رضا نوری
(ولادت: ۱۲؍اکتوبر ۱۹۸۴ء، کشن گنج، بہار)
استاذ، محقق، قلم کار، مترجم اور مقرر

ابتدائی زندگی اور تعلیمی سفر
مولانا رفعت رضا نوری نے ابتدائی دینی تعلیم کے بعد الجامعۃ الاشرفیہ، مبارک پور سے عالمیت ۲۰۰۲ء اور فضیلت ۲۰۰۴ء میں مکمل کی۔ بعد ازاں جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی سے اردو میں بی اے (آنرز)، ایم اے اور بی ایڈ کی اسناد حاصل کیں۔ جواہر لعل نہرو یونیورسٹی سے اردو ابلاغِ عامہ میں ایڈوانسڈ ڈپلوما اور قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان سے فنکشنل عربی زبان کا ڈپلوما امتیازی درجے کے ساتھ حاصل کیا۔

علمی و عملی خدمات
مولانا رفعت رضا نوری کئی برس جامعہ عارفیہ، سید سراواں سے بطور مدرس وابستہ رہے اور مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، کوشامبی سینٹر میں بھی تدریسی خدمات انجام دیں۔ صحافتی میدان میں ماہنامہ جامِ نور، دہلی کے سب ایڈیٹر اور تنظیم ابناءِ اشرفیہ، دہلی یونٹ کے نیوز رپورٹر رہے۔ مجلہ الاحسان کے معاون مرتب کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔

اعزازات و نمایاں کامیابیاں
مولانا نوری نے قومی و بین الاقوامی سیمیناروں، ورکشاپس اور علمی کانفرنسوں میں شرکت اور تحقیقی مقالات پیش کیے۔ زمانۂ طالب علمی میں تقریری، مضمون نگاری، مباحثے اور افسانہ نویسی کے متعدد مقابلوں میں اول و دوم انعامات حاصل کیے۔ اردو زبان و ادب میں نمایاں کارکردگی پر دہلی اردو اکیڈمی کی میرٹ اسکالرشپ اور اعزازی اسناد بھی حاصل کیں۔

شخصیت اور علمی مقام
مولانا رفعت رضا نوری دینی علوم کے ساتھ اردو زبان و ادب، صحافت، تحقیق، ترجمہ اور تدریس میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ ان کی علمی و ادبی شناخت علمی سنجیدگی، فکری اعتدال، شائستہ اسلوب اور قلمی پختگی سے نمایاں ہے۔ اردو، عربی، فارسی، ہندی اور انگریزی زبانوں پر دسترس کے ساتھ مختلف علمی و ادبی موضوعات پر ان کے متعدد مضامین اور مقالات شائع ہو چکے ہیں۔

Books (0)

Social Diary (1)

قمر علی درویش نہیں رہے!

۲۸؍ ذوالحجہ ۱۴۴۷ھ  مطابق  ۱۵جون ۲۰۲۶ بروز دوشنبہ ہمارے ہر دل عزیز خواجہ تاش میاں حضور قبلہ کے پرانے مرید...