جامعہ عارفیہ کے بانی اور خانقاہ عارفیہ کے صاحب سجادہ عارف باللہ داعی اسلام شیخ ابو سعید شاہ احسان اللہ محمدی صفوی دام ظلہ العالی کی سرپرستی میں شعبۂ دعوہ کے طلبہ کے زیر اہتمام ایک توسیعی خطبہ کی محفل کا انعقاد ہوا۔ جس میں خصوصی خطاب کے لیے جناب ڈاکٹر نوشاد عالم چشتی (علی گڑھ ) کو مدعو کیا گیا ۔ افتتاحی کلمات جامعہ کے استاذ مولانا ذیشان احمد مصباحی نے ادا کیے ۔
جناب چشتی صاحب" برطانوی عہد میں مسلم آریائی مناظرے" کے نہایت اہم علمی و فکری و تاریخی موضوع پرپی ایچ ڈی کر رہے ہیں ۔ آپ نے اپنے خطاب میں بتایا کہ برطانوی عہد میں آریہ اور مسلم سماج میں تقریبا 150سے زائد مناظرے ہوئے ۔ تاریخی شواہد کی روشنی میں آپ نے اکثر مناظروں اور اس میں کلیدی کردار ادا کرنے والوں کے نام اور کارناموں پر روشنی ڈالی ۔ خصوصیت کے ساتھ اس دور کے صوفیائے کرام کی بابت آپ نے بتایا کہ مناظروں اوربحث و کرید کی روش سے ہٹ کر صوفیہ نے دلوں میں محبت اور آپسی اتحاد کی کوششیں کیں جو آج کے تناظر میں قابل تقلید اور لائق عمل ہے ۔
اخیر میں جامعہ کے ناظم اعلیٰ شیخ حسن سعید صفوی نے ڈاکٹر نوشاد عالم چشتی صاحب کا شکریہ ادا کیا اور آپ کی دعا پر پروگرام اختتام پذیرہوا ۔
Leave your comment