Donate Now
جامعہ عارفیہ میں ۱۸؍واں علمی، فکری و ثقافتی پروگرام - جشنِ یومِ غزالی ۲۰۲۵

جامعہ عارفیہ میں ۱۸؍واں علمی، فکری و ثقافتی پروگرام - جشنِ یومِ غزالی ۲۰۲۵

اِمسال ’’جشنِ یومِ غزالی‘‘ کے موقع پر ۲۶؍ مقابلہ جاتی پروگرام منعقد ہوئے

(سید سراواں، کوشامبی) جامعہ عارفیہ ایک ایسا دینی و تعلیمی ادارہ ہے جو دینی و عصری علوم کے امتزاج اور اصلاح و تربیت کے حسین سنگم کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ ادارہ جہاں ایک طرف طلبہ کو مضبوط علمی و فکری بنیاد فراہم کرتا ہے، وہیں دوسری طرف ان کی پوشیدہ اور اضافی صلاحیتوں کو نکھارنے پر بھی خصوصی توجہ دیتا ہے۔ اسی مقصد کے پیشِ نظر جامعہ میں علمی، فکری اور ثقافتی سرگرمیوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

اسی تسلسل میں جامعہ عارفیہ کے طلبہ کی تنظیم ’’جمیعۃ الطلبہ‘‘ کے زیرِ اہتمام امسال ’’جشنِ یومِ غزالی‘‘ کے موقع پر اٹھارہواں سالانہ علمی، فکری اور ثقافتی پروگرام نہایت جوش و خروش کے ساتھ منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر کل ۲۶؍ مقابلہ جاتی پروگرام منعقد ہوئے جن میں تحریری و تقریری مقابلے، اردو، عربی اور فارسی تقاریر، مباحثہ، حفظِ قرآن، حفظِ حدیث، تجوید و قرأت، قرآنی معلومات، عربی محادثہ، مقالہ نگاری، آرٹ کمپٹیشن اور دیگر متنوع علمی و تعلیمی سرگرمیاں شامل تھیں۔ یہ خالص علمی، فکری اور ثقافتی پروگرام ۴؍ دسمبر ۲۰۲۵ء کو شروع ہوا اور ۱۳؍ دسمبر ۲۰۲۵ء کو اپنے کامیاب اختتام کو پہنچا۔


ساتھ ہی امسال کے علمی مباحثے کا موضوع ’’آرٹیفیشل انٹیلی جنس: زہر یا تریاق‘‘ تھا، جس پر نہایت سنجیدہ، مدلل اور معیاری بحث ہوئی اور طلبہ نے فکری بلوغت کا بہترین مظاہرہ کیا۔

۱۳؍ دسمبر کی صبح ’’غزالی ڈے‘‘ کا اختتامی اجلاس بعنوان تقسیمِ انعامات منعقد ہوا، جس میں سرپرستِ جامعہ، عارف باللہ شیخ ابوسعید دامت برکاتہم اور مہمانِ خصوصی جناب صلاح الدین عثمانی کے ہاتھوں مقابلہ جاتی پروگراموں میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو شیلڈز، سرٹیفیکیٹس اور کتب بطورِ انعام پیش کی گئیں۔ اس موقع پر جمیعۃ الطلبہ کی جانب سے ہر سال جامعہ عارفیہ کے کسی ایک فعال اور متحرک فارغ التحصیل کا انتخاب کر کے اسے ’’نشانِ مودّت‘‘ ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔ امسال یہ اعزاز ڈاکٹر سید قمرالاسلام صاحب کو ان کی علمی، سماجی اور تعلیمی خدمات کے اعتراف میں پیش کیا گیا۔

ڈاکٹر قمرالاسلام صاحب نے اپنے خطاب میں فارغینِ مدارس کی ذمہ داریوں، معاشرے میں ان کے مؤثر کردار، اور سیرتِ نبوی ﷺ کی روشنی میں عصرِ حاضر کے تقاضوں پر نہایت جامع خطاب فرمایا۔ آپ نے قرآنِ کریم کی آیات اور نماز کی ہیئت و کیفیت کو بنیاد بنا کر صحیح قیادت، ملکی خدمت، عوامی فلاح، غربت کے خاتمے، صبر و رضا اور نماز کی پابندی کی اہمیت پر زور دیا۔

تقسیمِ انعامات کے اختتامی اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتیہ کلام سے ہوا۔ اردو، عربی اور فارسی زبانوں میں اوّل پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ نے اپنے خطابات پیش کیے۔ اجلاس کی صدارت حضرت مولانا حسن سعید صفوی نے فرمائی، جب کہ نظامت کے فرائض مولانا انجم راہی ازہری، استاذ جامعہ عارفیہ نے انجام دیے۔ پروگرام کی کامیابی میں ناظمِ جامعہ جناب ساجد سعیدی برہانی کی مسلسل رہنمائی اور تعاون، پرنسپل جامعہ حضرت علامہ عمران ثقافی کی بھرپور سرپرستی، اور جملہ اساتذۂ کرام کی مخلصانہ کاوشوں نے اہم کردار ادا کیا۔ خصوصی طور پر ’’غزالی ڈے‘‘ کی روحِ رواں جامعہ کے طلبہ کی تنظیم جمعیۃ الطلبہ رہی، جس کے سالِ رواں کے امیر محمد نظام الدین (فضیلت سالِ اول) اور ان کی ٹیم نے پروگرام کے تمام انتظامی امور، لوازمات اور انعامات کی فراہمی کو نہایت خوش اسلوبی سے انجام دیا۔

مندرجہ ذیل طلبہ نے مختلف مقابلہ جاتی پروگراموں میں نمایاں کامیابی حاصل کی، جن کے تفصیلی نتائج حسبِ ذیل ہیں:

(۱) نعت خوانی الف میں منصب مبارک (کلاس ہفتم) فرسٹ، عاشقِ رسول (کلاس ہشتم) سیکنڈ اور نظام صفی (حفظ) تھرڈ رہے۔
(۲) نعت خوانی ب میں ممنون رضا (مولویت سال دوم) فرسٹ، محمد شمشاد (مولویت سال اول) سیکنڈ اور سمید کواری (مولویت سال دوم) تھرڈ رہے۔
(۳) اردو تقریر الف میں سجاد حسین (کلاس ہفتم اے) فرسٹ، منصب مبارک (کلاس ہفتم اے) سیکنڈ اور نظام احمد (کلاس ہشتم) تھرڈ رہے۔
(۴) اردو تقریر ب میں فرقان وارث (مولویت سال دوم) فرسٹ، محمد اشرف (عالمیت سال اول) سیکنڈ اور تحسین رضا (مولویت سال دوم) تھرڈ رہے۔
(۵) اردو تقریر ج میں محمد ذیشان (عالمیت سال دوم) فرسٹ، محمد کاظم چشتی (عالمیت سال دوم) سیکنڈ اور فردوس (عالمیت سال دوم) تھرڈ رہے۔
(۶) عربی تقریر الف میں محمد عاشقِ رسول (کلاس ہشتم) فرسٹ، سجاد حسین (کلاس ہفتم اے) سیکنڈ اور منیر الدین تابش (کلاس ہفتم اے) تھرڈ رہے۔
(۷) عربی تقریر ب میں محمد مشرف رضا (مولویت سال اول) فرسٹ، تحسین رضا (مولویت سال دوم) سیکنڈ اور اکبر علی (مولویت سال دوم) تھرڈ رہے۔
(۸)عربی تقریر ج میں تیغ علی (عالمیت سال دوم) فرسٹ، محمد عمران (فضیلت سال دوم) سیکنڈ اور محمد ذیشان (عالمیت سال دوم) تھرڈ رہے۔
(۹) فارسی تقریر میں حماد حسن (مولویت سال اول) فرسٹ، محمد نظام احمد (کلاس ہشتم) سیکنڈ اور جنید بخاری (مولویت سال اول) تھرڈ رہے۔
(۱۰) نحو و صرف میں محمد (مولویت سال اول) فرسٹ، محمد سمیر (مولویت سال اول) سیکنڈ، مہر علی (مولویت سال اول) تھرڈ، محمد کیف (مولویت سال اول) فورتھ اور محمد داؤد (کلاس ہشتم) ففتھ رہے۔
(۱۱) عربی محادثہ میں سجاد حسین (کلاس ہفتم اے) فرسٹ، محمد فیض (کلاس ششم بی) سیکنڈ اور عبد الرحمن (کلاس ہفتم اے) تھرڈ رہے۔
(۱۲) حفظِ حدیث میں منیر الدین تابش (کلاس ہفتم اے) فرسٹ، محمد شاداب (کلاس ہفتم اے) سیکنڈ اور محمد حسنین (کلاس ہفتم ب) تھرڈ رہے۔
(۱۳) مظاہرۂ حسنِ قرأت الف میں الطاف حسین (حفظ) فرسٹ، محمد عالمین (حفظ) سیکنڈ اور منصب مبارک (کلاس ہفتم اے) تھرڈ رہے۔
(۱۴) مظاہرۂ حسنِ قرأت ب میں سید شاکر احمد (عالمیت سال دوم) فرسٹ، اشرف علی (حفظ) سیکنڈ اور محمد شمشاد (مولویت سال اول) تھرڈ رہے۔
(۱۵) اصولِ فقہ میں محمد عمران (فضیلت سال دوم) فرسٹ، محمد اشرف (عالمیت سال اول) سیکنڈ اور گلفام (فضیلت سال اول) تھرڈ رہے۔
(۱۶) مکمل حفظِ قرآن میں محمد حامد (اسکول) فرسٹ، عظیم حسین (اسکول) سیکنڈ اور شاہد ربانی (مولویت سال دوم) تھرڈ رہے۔
(۱۷) قرآنی معلومات میں شارف رضا (حفظ) فرسٹ، ارحان رضا (حفظ) سیکنڈ اور محمد امن (حفظ) تھرڈ رہے۔
(۱۸) حفظِ قرآن (حسبِ درس) میں اشرف علی (حفظ) فرسٹ، مذکر حسین (حفظ) سیکنڈ اور شفق (حفظ) تھرڈ رہے۔
(۱۹) حفظِ آیاتِ قرآن میں شاہد ربانی (مولویت سال دوم) فرسٹ، محمد احمد (اسکول) سیکنڈ اور جہانگیر عالم (مولویت سال دوم) تھرڈ رہے۔
(۲۰) آرٹ کمپٹیشن میں شارف رضا (حفظ) فرسٹ، فیض اشرف (کلاس ہشتم) سیکنڈ اور محمد بسمل احمد (کلاس ششم ب) تھرڈ رہے۔
(۲۱) مباحثہ میں سید شاکر احمد (عالمیت سال دوم) فرسٹ، محمد اشرف (عالمیت سال اول) سیکنڈ اور محمد سعد رضا (عالمیت سال دوم) تھرڈ رہے۔
(۲۲) اردو مقالہ نگاری الف میں حسان سعیدی (کلاس ہفتم اے) فرسٹ، فرحان خان (کلاس ہفتم اے) سیکنڈ اور مظہر الحسن (کلاس ہفتم اے) تھرڈ رہے۔
(۲۳) اردو مقالہ نگاری ب میں محمد اشرف (مولویت سال اول) فرسٹ، اعجاز العارفین (مولویت سال اول) سیکنڈ اور محمد سفیان (مولویت سال اول) تھرڈ رہے۔
(۲۴) اردو مقالہ نگاری ج میں عیان کریمی (فضیلت سال دوم) فرسٹ، تیغ علی (عالمیت سال دوم) سیکنڈ اور محمد احسن رضا (فضیلت سال اول) تھرڈ رہے۔
(۲۵) انگلش مقالہ نگاری الف میں شیخ توصیف چشتی (مولویت سال اول) فرسٹ، وقار اشرف (مولویت سال دوم) سیکنڈ اور صداقت رسول (مولویت سال اول) تھرڈ رہے۔
(۲۶) انگلش مقالہ نگاری ج میں سعد رضا (عالمیت سال دوم) فرسٹ، طہ عارف (فضیلت سال دوم) سیکنڈ اور محمد دلشاد (فضیلت سال دوم) تھرڈ نے کامیابی حاصل کی۔

رپورٹ: ذیشان حسینی (متعلم جامعہ عارفیہ)


 

Ad Image