Sharafat Hussain Sayeedi
Author Profile

محمد شرافت حسین سعیدی

Sharafat Hussain Sayeedi

شرافت حسین عالم دین، مدرس اور قلم کار ہیں۔ انہوں نے جامعہ عارفیہ، سید سراواں سے دینی تعلیم کے ساتھ عربی و اردو زبانوں اور کمپیوٹر ایپلی کیشنز کی تربیت حاصل کی۔ کتب و رسائل کی ترتیب، کمپوزنگ، پروف ریڈنگ، ترجمہ، ادارت اور تدریس کے شعبوں میں عملی تجربہ رکھتے ہیں۔
1 Articles
0 Video Articles
0 Books

Author Profile

محمد شرافت حسین سعیدی
(ولادت: ۹؍جولائی ۱۹۹۹ء، علیم آباد، اہیاری، دربھنگہ، بہار)
عالم دین، مدرس اور قلم کار

ابتدائی زندگی اور تعلیمی سفر
شرافت حسین ۹؍جولائی ۱۹۹۹ء کو پیدا ہوئے۔ ان کے والد کا نام محمد شریف انصاری ہے۔ انہوں نے یوپی مدرسہ ایجوکیشن بورڈ، لکھنؤ سے ۲۰۱۶ء میں مولوی، ,۲۰۱۸ء میں عالم اور ۲۰۲۲ء میں کامل کی اسناد حاصل کیں۔ الجامعۃ الواجدیہ، دربھنگہ سے درسِ نظامی کی ابتدائی تعلیم کے بعد جامعہ عارفیہ، سید سراواں، کوشامبی سے عالمیت و فضیلت کی اسناد حاصل کیں۔ اس کے علاوہ عربی و اردو زبانوں کا ڈپلومہ اور کمپیوٹر ایپلی کیشنز اور گرافک ڈیزائننگ میں پیشہ ورانہ ڈپلومہ بھی حاصل کیا۔

علمی و عملی خدمات
شرافت حسین تدریسی اور تقریری صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ قلم و قرطاس سے بھی وابستہ ہیں۔ کتب و رسائل کی کمپوزنگ اور ترتیب کے میدان میں عملی تجربہ رکھتے ہیں۔ جامعہ چشتیہ، خانقاہ حضور شیخ العالم، رودولی شریف میں تدریس کے ساتھ ساتھ رسائل کی ادارت اور دیگر اشاعتی مواد کی ترتیب و تنظیم کے فرائض بھی انجام دیتے ہیں۔

اعزازات و نمایاں کامیابیاں
شرافت حسین سعیدی اپنے خاندان کے پہلے فرد ہیں جنہوں نے دینی تعلیم میں نمایاں پیش رفت کی اور اپنی محنت اور لگن کے بل بوتے پر اعلیٰ تعلیمی اسناد حاصل کیں۔ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا رہے ہیں اور تبلیغِ دین کے مختلف شعبوں سے وابستہ ہو کر خدمات انجام دے رہے ہیں ساتھ ہی مختلف زبانوں میں اشاعتی مواد تیار کرنے کی صلاحیت ان کے کام کا نمایاں پہلو ہے۔

شخصیت اور علمی مقام
شرافت حسین کی شخصیت میں لسانی مہارت اور تدریسی تجربے کا امتزاج پایا جاتا ہے۔ کتابوں اور رسائل کی فنی ترتیب سے لے کر پروف ریڈنگ، ترجمہ اور تدریس تک مختلف شعبوں میں ان کی عملی سرگرمیاں ان کی ہمہ جہت پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی عکاسی کرتی ہیں۔ مطالعے اور علمی موضوعات سے ان کا شغف ان کے علمی و تخلیقی رجحان کو مزید وسعت دیتا ہے۔

Books (0)

Seerat-un-Nabi (1)

حلف الفضول کی عصری معنویت

اللہ تبارک وتعالیٰ نے اپنی معرفت اور پہچان کے لیے حضرت انسان کو دنیا میں مبعوث فرمایا ۔ابتدائے زمانہ میں...