Donate Now
جامعہ عارفیہ ،الٰہ آباد میں یوم جمہوریہ کے موقع پر ، پرچم کشائی

جامعہ عارفیہ ،الٰہ آباد میں یوم جمہوریہ کے موقع پر ، پرچم کشائی

جامعہ عارفیہ ، سید سراواں ،ضلع کوشامبی میں یوم جمہوریہ کے موقع پر ترنگا لہرایا گیا ۔ طلبہ کے گروپ نے قومی ترانہ ’’سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا‘‘ کا گیت پڑھا ۔

 الٰہ آباد (پریس ریلیز) جامعہ عارفیہ ، سید سراواں ،ضلع کوشامبی میں یوم جمہوریہ کے موقع پرجامعہ کے پرنسپل علامہ عمران حبیبی ثقافی نے پرچم کشائی کی ۔ طلبہ کے ایک گروپ نے قومی ترانہ ’’سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا‘‘ کا گیت پڑھا ۔ مولانا مجیب الرحمٰن علیمی (استاذ جامعہ عارفیہ ) نے قومی یکجہتی اور آئین ہند کے تعلق سے طلبہ کو خطاب کیا ۔ آپ نے کہا کہ ہندوستان ایک واحد ایسا ملک ہے جہاں ہر طرح کے رنگ و مذہب کے لوگ بستے ہیں اور بلا تفریق آئین ہند میں سب کو ان کی مذہبی آزادی حاصل ہے ۔ چند متشدد اور مذہب بیزار لوگ اس ملک کی یکجہتی اور سلامتی کو مسمار کرنے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں جو قابل مذمت ہے ۔ یہ ملک اسی وقت صلح و آشتی کا گہوارہ بن سکے گا جب ہم اپنی مذہبی معاملات سے اوپر اٹھ کر انسانیت کے ناطے ہر ایک کے ساتھ رواداری کا سلوک کریں گے ۔

اخیر میں جامعہ کے پرنسپل نے پورے ملک میں امن و خیر کے بحالی کی دعا کی ۔

Ad Image