۲۱؍ اپریل ، سرکار نگر جامعہ عارفیہ کی برانچ فیضان نسیم ایجوکیشنل فاؤنڈیشن،جالیسور(اڑیسہ)کےزیراہتمام تحفظ دین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔محفل کاآغاز حافظ و قاری محمد شاہدرضا (متعلم جامعہ عارفیہ) کے تلاوت کلام پاک سے ہو ا ۔مداح خیرالانام جناب مطلوب ظفر(سیتامڑھی)نےنہایت عمدہ لہجہ میں نعت ومنقبت کے کلام پیش کیے ۔
مہمان خصوصی خلیفہ حضورداعی اسلام علامہ محمد عمران حبیبی ثقافی (پرنسپل جامعہ عارفیہ ) نےمحفل کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لوگ علم کےپیاسےہونے کے ساتھ نظروں کےبھی پیاسے ہوتےہیں۔ علم دین کی پیاس بجھانے کے لیے دینی مدارس ہیں جہاں علما دین و شریعت کا علم سکھاتے ہیں اور روح کی پیاس بجھانے کے لیے خانقاہوں کا وجود ہے جہاں صوفیائے کرام شریعت پر پابندی اوراستقامت کی راہ پر چلاتے ہیں ۔ اس کانفرنس میں طلبہ نےعربی ، اردو اور انگلش کے مسابقاتی پروگرام میں بھی بڑھ چڑھ كرحصہ لیا جس میں کامیباب ہونے والے طلبہ کو انعامات واکرامات سےنوازاگیا۔
جلسےکی صدارت ونظامت کے فرائض سیدعطاءالرحمن صاحب نےانجام دیا ۔ صلاۃ و سلام اور دعا پر محفل اختتام پزیرہوئی ۔
Leave your comment