Donate Now
داعی اسلام شیخ ابو سعید دام ظلہ العالی کی خدمت میں جناب قاری محمود عالم صاحب کا منظوم استقبالیہ

داعی اسلام شیخ ابو سعید دام ظلہ العالی کی خدمت میں جناب قاری محمود عالم صاحب کا منظوم استقبالیہ

جناب ڈاکٹر محمد اشتیاق صاحب (بمرولی) کے دولت کدے پر تشریف آوری کے موقع پر داعی اسلام شیخ ابو سعید شاہ احسان اللہ محمدی صفوی دام ظلہ العالی کی خدمت  میں جناب قاری محمود عالم صاحب کا منظوم استقبالیہ

چھلکی کچھ اِس طرح سے مئے گلفامِ آرزو
خود بھر رہا ہے آج مرا جامِ آرزو
اللہ رے یہ جلوۂ پیغامِ آرزو

 

آئی ہے جھومتی ہوئی فصلِ بہار آج
سرشار پھر رہا ہے ہر اک بادہ خوار آج

 

یہ رنگ و بو ، یہ پھول ، یہ نکہت نہ پوچھئے
یہ جلوہ  بارِ بزمِ سعادت نہ پوچھئے
بمرولیؔ تیری کیسی ہے قسمت نہ پوچھئے

 

نذرِ سلامِ شوق ہو محمودؔ کا قبول
تا عمر ان پہ رحمتِ حق کا رہے نزول

 

عشقِ محمدی ﷺ کی ہے لہجوں میں چاشنی
رخسارِ بو سعیدؔ سے پھوٹی ہے روشنی
اے چشمِ اشتیاقؔ یہ منظر ہے دیدنی

 

میخانۂ علومِ نبوت کُھلا ہے آج
سَیر آفریں بہار کا موسم ملا ہے آج

 

اسرارِ علم و فضل درخشاں لیے ہوئے
اندازِ عشقِ بوذرؓ و سلماںؓ لیے ہوئے
ذکرِ رسولِ پاکﷺ کا عنواں لیے ہوئے

 

تارِ نَفَس سے چھیڑیں گے سازِ غزل ابھی
بھر دیں گے اِن فضاؤں میں روحِ غزل ابھی

 

علمی مشن کے ساتھ ہیں کردار سازیاں 
اہلِ طلب پہ تیری ہیں ذرّہ نوازیاں
جیتی ہیں تونے کتنے زمانے میں بازیاں

 

اے عندلیبِ گلشنِ سرکارِ دو جہاں
ہے تیری ذات مذہب و ملت کی پاسباں

 

واقف جہاں ہے حضرتِ والا کے نام سے
آئی ہے فصلِ گل یہ بڑے اہتمام سے
تسکین دل کو مل گئی اِن کے پیام سے

 

اسلام کی صدائے محبت کے راز ہیں
شانِ الٰہ آباد ہیں یہ فخر و ناز ہیں

Ad Image