چشمِ کرم خدارا مخدوم شاہ میناؒ
بندہ ہوں میں تمہارا مخدوم شاہ میناؒ
گردابِ معصیت میں کشتی پھنسی ہوئی ہے
ملتا نہیں کنارا مخدوم شاہ میناؒ
مہرِ منیر تم ہو روشن ضمیر تم ہو
ایمان ہے ہمارا مخدوم شاہ میناؒ
کعبہ ہے عاشقوں کا قبلہ ہے واصلوں کا
یہ سنگِ در تمہارا مخدوم شاہ میناؒ
روحانیت تمہاری بے شک مدد کو آئی
جب بھی تمہیں پکارا مخدوم شاہ میناؒ
سعد اور صفی کا صدقہ سارنگ ولی کا صدقہ
بنواز ایں گدا را مخدوم شاہ میناؒ
آقا سعیدؔ کا ہے مولیٰ سعیدؔ کا ہے
سعدؔ اور صفیؔ کا پیارا مخدوم شاہ مینا
Leave your comment