Donate Now
تو عارفوں کا ہے نقیب تو صوفیوں کا ہے خطیب

تو عارفوں کا ہے نقیب تو صوفیوں کا ہے خطیب

مرادِ قلب ہر مرید شیخ سعدؒ شیخ سعدؒ
سکون و راحت مزید شیخ سعدؒ شیخ سعدؒ

مرا نظام اور فرید شیخ سعدؒ شیخ سعدؒ
جنیدِ وقت و بایزید شیخ سعدؒ شیخ سعدؒ

ترے کرم سے کیا بعید شیخ سعدؒ شیخ سعدؒ
شقیٔ ازلی ہو سعید شیخ سعدؒ شیخ سعدؒ

امیر ہے فقیر ہے تو شہہ صفی کا پیر ہے
خداکی دید تیری دید شیخ سعدؒ شیخ سعدؒ

تو عارفوں کا ہے نقیب تو صوفیوں کا ہے خطیب 
تو معرفت کی ہے کلید شیخ سعدؒ شیخ سعدؒ

اگر ہے مجمع السلوک کسی کی ذات بے شکوک
تو بس فقط ابوسعیدؔ شیخ سعدؒ شیخ سعدؒ

Ad Image