Donate Now
سینٹ سارنگ کانوینٹ  اسکول

سینٹ سارنگ کانوینٹ اسکول

سینٹ سارنگ کانوینٹ  اسکول کا قیام ۲۰۲۱ء میں عمل میں آیا۔ جس کا مقصد مقصد ہر مذہب و ملت کے طلبہ و طالبات کو اعلی سطحی تعلیم سے آراستہ  اور عمدہ  اخلاق و تربیت سے پیراستہ کرنا،  ان کی  خفیہ صلاحیتوں کو بیدار کرنا،  تخلیقیذہانت کو پروان چڑھانا اور انہیں معاشرے کے لیے  ایک اچھا ، ذمہ دار، بااخلاق   اور ہمدردشہری   بنانا ہے۔

تفصیلی تعارف
کافی عرصے سے علاقے میں ایک ایسے مثالی انگریزی میڈیم اسکول کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی جس میں انگلش میڈیم کی ساری سہولیات کے ساتھ دینی  اور اخلاقی تعلیم  و تربیت کا بھی بندوبست ہو ۔لہذا  خانقاہِ عارفیہ ویلفیئر سوسائٹی ،سید سراواں، کوشامبی کے زیر اہتمام  ۲۰۲۱ء میں’’سینٹ سارنگ کانوینٹ اسکول‘‘  کے نام سے اِس اسکول کی بنیاد ڈالی گئی۔ 

ہمارا مقصد
اسکول کا مقصد ہر مذہب و ملت کے طلبہو طالبات کو اعلیٰ سطحی تعلیم سے آراستہ  اور عمدہ  اخلاق  و تربیت سے پیراستہ کرنا،  ان کی  خفیہ صلاحیتوں کو بیدار کرنا،  تخلیق ذہانت کو پروان چڑھانا اور انہیں معاشرے کے لیے  ایک اچھا ، ذمہ دار، بااخلاق   اور ہمدردشہری   بنانا ہے۔

ہمارا مشن
سینٹ سارنگ کانوینٹ اسکول  متعلمین کی ایک پرجوش اور  تخلیقی کمیونٹی کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے،جو معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور مثبت   کردار ادا کرسکے۔
مشن کے تعلق ہمارے احساسات :
ہم ریسرچ اور  تحقیق کے ذریعے سیکھنے کے عمل کو فروغ دینے پر یقین رکھتے ہیں، ہمارے پاس تدریس اورلرننگ کو مزید موثر بنانے کے لیے آڈیو ویژول لیبز ہیں۔اس کے علاوہ  ہم انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت مختلف تدریسی ٹیکنالوجیز  کا بھی استعمال کرتے ہیں۔
کلاس روم کی تدریس کے علاوہ، ہمارے پاس سیکھنے کے مختلف راستے ہیں جیسے گھومنے پھرنے، کیمپ، ڈرامے، مباحثے، تقریر، کوئز، گروپ لرننگ وغیرہ۔ ہم طلباء کو مختلف کلبوں جیسے ڈیبیٹنگ کلب (Debating Club)، انٹریکٹ کلب(Interact Club)، ہیریٹیج کلب(Heritage Club)، کوئز کلب (Quiz Club)، انوویشن کلب  (Innovation Club) ،  کنزیومر اویئرنس کلب  (Consumer Awareness Club) اور  ای وی ایس کلب  (E.V.S. Club)میں حصہ لینے کی ترغیب دیتے ہیں۔
یہ اسکول ہاؤسنگ سسٹم کو بھی فالو کرتا ہےجس میں تمام طلباء کو ۴ ؍ گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اس سے طلباء کے درمیان مقابلہ و تعاون کے لیےمناسب  توازن قائم رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ یہ طلباء میں قیادت اور تنظیمی صلاحیتوں کو فروغ دینے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ  ہم طلباء کو انفرادی کوچنگ کےسا تھ  کھیلوں اورمختلف قسم کے گیمز کے لیے مناسب سہولیات بھی فراہم کرتے ہیں۔

سائنس لیبارٹری
سینٹ سارنگ کانوینٹ اسکول میں سائنسی معلومات کی پریکٹس اور تجربہ کے لیے سائنسی  لیبارٹری بھی ہے جس میں مختلف  نمونوں، کیمیکلز اور آلات کا ایک برا ذخیرہ موجود ہے تاکہ ہر طالب علم کو انفرادی اور  آزادانہ طور پر تجربہ کا موقع ملے۔ قابل اور باصلاحیت اساتذہ پریکٹیکل کلاسز  میں  جامع منصوبہ بندی کے ذریعے طلبہ کی رہنمائی کرتے ہیں نیز لیب میں ہر بچے کی حفاظت کا بھی خاص خیال رکھا جاتا ہے۔

سوشل اسٹڈیز لیب
سماجی علوم کی لیبارٹری طلباء کو ماحولیات سے متعلق تصورات پر پریکٹیکل معلومات حاصل کرنے میں مدد کرتی ہے۔ سینٹ سارنگ کانوینٹ اسکول کی لیب ایک فعال ماحول فراہم کرتی ہے جو نہ صرف تعلیم کے ساتھ پریکٹس کا موقع بھی  فراہم کرتی ہے۔ یہ لیب  ماڈلز، نمونے، خاکے، نقشے، گلوب، نظام شمسی، تاریخ، جغرافیہ اور شہریات کے موضوعات سے متعلق تصاویر  اور نقشہ جات سے اچھی طرح لیس ہے۔

ریاضی  لیب
سینٹ سارنگ کانوینٹ اسکول نے ایک ریاضی کی لیب قائم کی ہے جس کا مقصد طلباء کا منظم طور پر ریاضی کی خوبصورتی، اہمیت اور مطابقت کو دریافت کرنا ہے۔ اساتذہ ماڈلز، گیمز، چارٹس، سی ڈیز اور  کتابوں وغیرہ کی شکل میں ریاضی کے مختلف تدریسی آلات کا استعمال کرتے ہوئے ریاضیاتی عمل پر زور دیتے ہیں۔

ٹیکنو سینٹر
موجودہ دور میں کمپیوٹر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم انتہائی اہمیت کی حامل ہے مستقبل میں ترقی کے لیے  نوجوان نسل کو کمپیوٹر کی جدید تعلیم کے بارے میں مکمل عبور حاصل ہونا چاہئے تاکہ نہ صرف وہ ملکی سطح پر بلکہ بین الاقوامی طور پر بھی اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں۔  اسی لیے سینٹ سارنگ کانوینٹ اسکول میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس ایک کمپیوٹر لیب  کی بھی بنیاد ڈالی گئی ہے تاکہ ہمارے طلبہ  کمپیوٹرتک رسائی کے ذریعے اپنی تحقیقی اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دے سکیں۔ لیب میں موجود سارے  کمپیوٹرز کو مناسب سافٹ ویئر زکے ذریعے اپ گریڈ  اور اَپ ٹو ڈیٹ رکھا گیاہے۔

کتب خانہ
اسکول میں  ایک اعلیٰ اور شاندار لائبریری کا بھی انتظام ہے جو ہر بچے کے لیےعلم  حکمت کی نئی پرتیں کھولتا ہے۔ اسکول لائبریری اچھی طرح سے روشن، ہوادار اور ہے، جس میں بے شمار قیمتی کتابوں، تعلیمی سی ڈیز اور رسائل و جرائد کا  ایک بڑا ذخیرہ  موجود ہے۔

ڈیجیٹل کلاس رومز
اسکول اکیسویں صدی کے موثر تعلیمی سیشنز کے لیے تعلیمی طریقہ کار مہیا کرتا ہے، جو طلبہ میں آؤٹ آف باکس لرننگ کو گروغ دینے کا کام کرتا ہے۔ اسکول کو 'ڈیجیٹل بورڈز' سے آراستہ کیا گیا ہے تاکہ اساتذہ کو متنوع تدریسی حکمت عملی جیسے ورچوئل رئیلٹی اور تجزیاتی تعلیم  و تدریس میں مدد مل سکے۔

ادبی کلب
ادبی کلب میں انگریزی، اردو، عربی، ہندی اور سنسکرت میں ایسی سرگرمیاں شامل ہیں جن سے تحریر و تقریر اور شعر و شاعری   جیسی سرگرمیوں  کے ذریعے طلبا کے اندر لکھنے ،بولنے   کی صلاحیتوں کے ساتھ ادبی ، تحقیقی اور   تخلیقی ذوق  میں  نکھار پیدا ہوسکے۔  

ایکو کلب
ایکو کلب میں 'بیسٹ آؤٹ آف ویسٹ' تھیم سے متعلق سرگرمیاں شامل ہیں۔ ایکو کلب طلباء کو ری سائیکل اور دوبارہ استعمال کی اہمیت سکھاتا ہے۔ اس میں ایکو بن، پیپر بیگ بنانے وغیرہ جیسی سرگرمیاں شامل ہیں۔

آرٹ اور دستکاری  
اسکول مختلف ثقافتی وراثت کی فنکارانہ سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ ہم آرٹ  اور دستکاری کے ذریعے ثقافتی اور جمالیاتی بیداری پیدا کرتے ہیں۔ ہمارے ماہر اساتذہ ہر بچے کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے کوشاں رہتے  ہیں۔

مرکز صحت و تندرستی (Wellness Centre)
اسکول ہر بچے کی تندرستی اور دیکھ بھال کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ ہم حفظان صحت کے اعلیٰ معیارات اور طلباء کے صحت  سے متعلق دستاویزی نظام کو برقرار رکھتے ہیں۔  ویلنس سینٹر اسکول کے کام کے اوقات میں کھلا رہتا ہے اور بچوں کو ہنگامی طبی خدمات اور بنیادی سہولیات   فراہم کرتا ہے۔

کھیل کود (Game and Sports)
اسکول طلباء کو کھیلوں کی مختلف سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ترغیب دیتا ہےاور ٹیم کی حیثیت سے کام کرنےکے جذبے کو فروغ دیتا ہے۔ طلباء کو باسکٹ بال، فٹ بال، بیڈمنٹن کے ماہرین کے ذریعے تربیت دی جاتی ہے۔ 
ہماری ان تمام  سرگرمیوں کا مقصد بچے کے اندر مسائل حل کرنے (Problem solving) ، دور اندیشی(Foresightedness)، ارتکاز (Concentration) اور IQ کی سطح (IQ level)   کی لیاقت  کو پروان چڑھانا اور خفیہ صلاحیتوں  کوبیدار  کرنا ہے۔

Ad Image