Donate Now
میرے آقا مرے سرکار مدینے والے

میرے آقا مرے سرکار مدینے والے

میرے آقا مرے سرکار مدینے والے
آپ پہ صدقہ ہے گھر بار مدینے والے

سر بسر احمد مختار مدینے والے
آپ ہیں نبیوں کے سردار مدینے والے

پنجتن پاک کا آیا ہوں وسیلہ لے کر
تیری سرکار میں سرکار مدینے والے

بس یہی ایک تمنا ہے کہ مرتے دم تک
میں رہوں آپ کا بیمار مدینے والے

من راٰنی کے اشارے سے یہ معلوم ہوا
دیدِ حق ہے ترا دیدار مدینے والے

کون سمجھے گا حقیقت میں سوا ذاتِ خدا
مرتبہ آپ کا سرکار مدینے والے

آپ کے نام کے صدقے ہے ابھی تک زندہ 
بو سعیدؔ آپ کا سرکار مدینے والے

وردِ جاں ہے سعیدؔ اب آٹھوں پہر میرے لیے
آپ کے نام کی تکرار مدینے والے

Ad Image