اِمسال ’’جشنِ یوم غزالی‘‘ کے موقع پر تقریباً۲۲؍مقابلہ جاتی پروگرام منعقدہوئےاور ہرایک میں طلبا نے بھرپور حصہ لیا۔
(پریس ریلیز،سید سراواں) جامعہ عارفیہ دینی و عصری علوم اور اِصلاح وتربیت کا حسین سنگم ہے۔یہ ادارہ نہ صرف اپنی تعلیمی وفکری حیثیت سے ایک منفرد مقام رکھتا ہے بلکہ اپنے طلبا میں نصابی صلاحیت پیدا کرنے کے ساتھ اُن کے اندر رُوپوش اضافی لیاقتوں کو نکھارنے پربھی خاصا زور دیتا ہے۔ اِس کے پیش نظرماہانہ علمی وفکری اورثقافتی پروگرام منعقدکیا جاتا ہے اور اِس کے ساتھ طلبا کی تنظیم’’جمیعۃ الطلبہ‘‘کے زیرانتظام ’’جشنِ یوم غزالی‘‘ کےنام سے سالانہ مسابقاتی پروگرام بھی منعقد کیے جاتےہیں جن کے تحت تحریری و تقریری مقابلے،علمی وفقہی مباحثے، حفظ قرآن و حفظ حدیث، تجوید وقرأت، معلومات عامہ وغیرہ متعدد مسابقاتی پروگرام ہوتے ہیں۔ یہ خالص علمی وفکری اور ثقافتی پروگرام اپنے متعینہ تاریخ ۲۸؍دسمبر۲۰۲۳ءسے شروع ہوکربتاریخ۴؍جنوری ۲۰۲۴ء اَپنے اختتام کو پہنچا۔ ’’یوم غزالی‘‘ پرمنعقد اِس مقابلہ جاتی پروگرام کی خاص بات یہ رہی کہ امسال مقابلے میں ’’فن آرٹ‘‘ کوبھی جگہ دی گئی تھی اور لطف کی بات یہ ہے کہ طلبانے اِس مقابلے میں خاطرخواہ حصہ لیا اور اپنے اندر چھپے آرٹ کے فن کوبخوبی اُجاگرکیا۔کل ملاکر اِمسال تقریباً۲۲؍مقابلہ جاتی پروگرام منعقد ہوئے جن میں تمام طلبا نےبڑے ہی جوش وخروش کے ساتھ حصہ لیا۔
واضح رہے کہ ۴؍ جنوری کو ’’محفلِ مولائے مومنین‘‘،حضرت صدیق اکبر، حجۃ الاسلام امام غزالی اور سلسلہ صفویہ کے بزرگ حضرت حفیظ اللہ سے منسوب پروگرام منعقد ہوا اور اِسی موقع پر سرپرست محفل حضور داعی اسلام شیخ ابوسعید دام ظلہ اورمہمان خصوصی ڈاکٹر شاہد اختر ،ممبر قومی کمیشن برائے اقلیتی تعلیمی ادارہ نئی دہلی کےہاتھوں اَول، دوم، سوم پوزیشن حاصل کرنے والے تمام طلبا بطور اِنعامات شیلڈ ، سرٹیفیکیٹ اور کتابوں سے نوازے گئے۔اِس موقع پر حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ وحضرت حفیظ اللہ قدس سرہٗ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ مولانا ضیاءالرحمٰن علیمی نے حجۃ الاسلام کے معتدل و متوازن نظریات وخیالات پر بخوبی روشنی ڈالی اور کہا:ہر اَہل علم کو اِمام غزالی کی ضرورت کل بھی تھی ، آج بھی ہے اور کل بھی رہےگی۔
اِس سے پہلےپروگرام کا آغازتلاوت کلام پاک اور نعتیہ کلام سے ہوا۔ صدارت حضرت مولانا حسن سعید صفوی نے فرمائی اور نیابت حضرت مولانا حسین سعید صفوی نے ۔ جب کہ نظامت کا فریضہ ڈاکٹر مجیب الرحمن علیمی نےانجام دیااور جملہ انتظامیہ اور پروگرام کو کامیاب بنانے میں ناظم جامعہ ماسٹر ساجد سعیدی نے اپنا پورا تعاون پیش کیا ،جب کہ پرنسپل جامعہ حضرت علامہ عمران ثقافی کی کامل حمایت حاصل رہی۔اِس کے علاوہ جملہ اساتذہ کی مخلصانہ کوششوں نے اِس پروگرام کو ثمردار بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔بالخصوص غزالی ڈے میں جامعہ کے طلبا کی تنظیم ’’جمیعۃ الطلبہ‘‘کی حیثیت روح رواں کی ہوتی ہے اور جملہ لوازمات و انعامات کے انتظام کی ذمہ داری طلباتنظیم کے سر ہوتی ہے ۔امسال تنظیم کی تمام تر ذمہ داری مولانا اشتیاق احمد مصطفائی اور مولانا حامد رضا سعیدی نے اجتماعی طورپر سراِنجام دی۔
مندرجہ ذیل اِن تمام طلبہ نے بالترتیب مقابلہ جاتی پروگرام میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔
(۱) نعت خوانی مقابلہ میں تحسین احمد (خصوصی عالمیت) ، غلام غوث (سابعہ)، محمد آصف (ثامنہ) ، غلام رسول (ثالثہ) ، اظہار (اولی) ، ایم جی اکبر (ثانیہ) ۔ (۲) عربی محادثہ مقابلہ میں محمد سمیر (اولی) ، الباب خان (اعدادیہ) ، رضوان شیخ (اولی) ۔(۳) آرٹ کمپٹیشن مقابلہ میں ارشان اقبال (اعدادیہ) ، محمد عمران (سادسہ) ، الہام حسن (اعدادیہ) ۔(۴) بیت بازی مقابلہ میں فرقان وارث (ثانیہ) ، محمد گلفام (خامسہ) ، ممنون رضا (ثانیہ) ۔(۵) معلومات عامہ (الف) مقابلہ میں محمد ہاشم (ثالثہ) ، اختر عالم (ثالثہ) ، حافظ فیضان (اولی) ۔ (۶) معلومات عامہ (ب) مقابلہ میں حسان (رابعہ) ، ارباز (رابعہ) ، محمد گلفام رضا (خامسہ) ۔ (۷) حفظِ حدیث مقابلہ میں مشرف رضا (اولی) ، محمد کیف علی (اولی) ، حافظ فیضان (اولی) ۔ (۸) مظاہرۂ حسنِ قرات مقابلہ میں محمد لاریب (رابعہ) ، محمد اشرف علی (حفظ) ، تحسین احمد (خصوصی عالمیت) ۔(۹) اردو تقریر (الف) مقابلہ میں فردوس (رابعہ) ، حسن ثاقب (ثالثہ) ، سید عون اشرف (ثالثہ) ۔(۱۰) اردو تقریر (ب) مقابلہ میں ارسلان حسین (سابعہ) ، محمد رحمت علی (سابعہ) ، ریان فاروقی (ثامنہ) ۔ (۱۱) انگریزی تقریر (الف) مقابلہ میں حسن ثاقب (ثالثہ) ، سعد رضا (رابعہ) ، کاظم چشتی (رابعہ) ۔(۱۲) عربی تقریر (الف) مقابلہ میں ذیشان (رابعہ) ، سید شاکر (رابعہ) ، سعد رضا (رابعہ) ۔(۱۳) عربی تقریر (ب) مقابلہ میں عادل قمر (سادسہ) ، نظام الدین (خامسہ) ، محمد عمران خان (سادسہ) ۔ (۱۴) قرآنی معلومات مقابلہ میں تابش (حفظ) ، مجتبی سبحانی (حفظ) ، داود (حفظ) ۔(۱۵) مکمل حفظِ قرآن مقابلہ میں شاہد ربانی (ثانیہ)، عیان کریمی (سادسہ) ، داود (حفظ) ۔(۱۶) حفظِ قرآن (حسبِ درس) مقابلہ میں محمد عطا (حفظ) ، احمد جمیل (حفظ) ، عبد اللہ (حفظ) ۔(۱۷) نحو و صرف مقابلہ میں محمد جہانگیر (ثانیہ) ، محمد تحسین (ثانیہ) ، تسلیم (ثانیہ) ، محمد محبوب عالم (ثانیہ) ، انعام حسین (ثانیہ) ۔(۱۸) فکری مباحثہ مقابلہ میں یعقوب (دعوہ) ، محمد ایوب (سادسہ) ، محمد دانش (سادسہ) ۔(۱۹) فقہی مباحثہ مقابلہ میں محمد یعقوب (دعوہ) ، نظام الدین (خامسہ) ، حسنین (سادسہ) ۔ (۲۰) مقالہ نگاری (الف) مقابلہ میں ، محمد ندیم (خصوصی عالمیت) ، فاروق احمد ملا ( ثانیہ) ، لقمان اختر (اعدادیہ)، محمد سفیان (اولی) ۔(۲۱) مقالہ نگاری (ب) مقابلہ میں محمد دلشاد (سادسہ) ، محمد دانش (سادسہ) ، محمد حسنین (سادسہ) ۔ (۲۲) مقالہ نگاری (ج) مقابلہ میں ، محمد رحمت علی (سابعہ) ، نور الزماں ( ثامنہ) ، محمد یعقوب (دعوہ) ۔
Leave your comment