سید السادات مخدوم میر سید محمد حقانی بن میر سید علی حسینی سبزواری قَدَّسَ اللہُ سِرَّہُ (متوفی: اواخر قرنِ ہشتم ہجری) خلیفہ و دامادحضرت مخدوم سید شعبان الملۃ علی مرتضیٰ سہروردی جھونسوی قَدَّسَ اللہُ سِرَّہُ (م: ۷۶۰ھ / ۱۳۵۹ء)
سید السادات مخدوم میر سید محمد حقانی بن میر سید علی حسینی سبزواری قَدَّسَ اللہُ سِرَّہُ (متوفی: اواخر قرنِ ہشتم ہجری) خلیفہ و دامادحضرت مخدوم سید شعبان الملۃ علی مرتضیٰ سہروردی جھونسوی قَدَّسَ اللہُ سِرَّہُ (م: ۷۶۰ھ / ۱۳۵۹ء)
مکی زندگی صبر کی اور مدنی زندگی عدل کی تفسیر ہے! ۱۲۴؍ واں عرس عارفی امن وسلام کے ساتھ اختتام پذیر، علما ومشائخ کے ہاتھوں الموسیقی فی الاسلام اور صوفی ٹائمز کی رونمائی ’’ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مکی زندگی صبر کا پیغام دیتی ہے اور مدنی زندگی عدل کا، یعنی انسان کو چاہیے کہ جب وہ پریشانی و آزمائش اور مصیبتوں میں گھرا ہو تو صبر کا دامن اس کے ہاتھ سے نہیں چھوٹنا چاہیے اور جب وہ اقتدار میں ہو تو عدل کو ہمیشہ مقدم رکھنا چاہیے۔‘‘ مفتی محمدکتاب الدین رضوی نے ۱۲۴؍ویںعرس عارفی منعقدہ...
مکالمہ :مذہبی وقومی نزاعات کے حل کا موثر ترین ذریعہ’’تکثیری معاشرے میں مکالمے کی اہمیت‘‘ کے عنوان سے سمپوزیم میں صوفی اسکالرز کا اظہار خیال اورکتاب ’’داراشکوہ:ایک صوفی شہزادہ‘‘ کی رونمائیہندوستان میں ہزاروں سال سے مختلف مذاہب کے درمیان باہمی تعلقات قائم تھے، لیکن انگریزوں نے فتنہ پروری کو فروغ دیا اور اور لوگوں کو تقسیم کیا۔ آج بتاریخ سنیچر 13 مئی، 2023 کو خسرو فاؤنڈیشن نئی دہلی کے ذریعہ اور جامعہ عارفیہ، سید سراواں، کوشامبی کے اشتراک سے جامعہ عارفیہ میں منعقد سمپوزیم بعنوان "تکثیری معاشرے میں مکالمے کی اہمیت" میں کلیدی خطبہ پیش کرتے ہوئے جواہر لال نہرو...
۱۵ ؍ مارچ ،بروز جمعرات :خانقاہ عارفیہ، سید سراواں، الہ آباد ،میں شاہ صفی میموریل ٹرسٹ کے زیر اہتمام یک روزہ نیشنل سیمینار ’’افکار غزالی: تفہیم اور عصری معنویت ‘‘ کے موضوع پر منعقد ہوا، جس میں مختلف یونیورسٹیز کے محققین اور اسکالرز نے شرکت کی۔ شاہ صفی میموریل ٹرسٹ کے سربراہ داعی اسلام شیخ ابو سعید شاہ احسان اللہ محمدی صفوی نے اس نیشنل سیمینار کی سرپرستی کی، جب کہ صدارت کی ذمہ داری مولانا یٰسین اختر مصباحی بانی و مہتمم دارالقلم، نئی دہلی نے ادا کی ۔ شعبۂ عربی،مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹر سید علیم اشرف...
۴؍مارچ کی شب کو جامعہ عارفیہ (سید سراواں ،الہ آباد )میں سالانہ تعلیمی مسابقہ بنام ’’جشن یوم غزالی ‘‘ اختتا م پذیر ہوا ۔جس میں سو سے زائد طلبۂ جامعہ عارفیہ نے حفظ قرآن و حدیث ،اردو، عربی اور انگریزی کے تحریری و تقریری مقابلوں میں شرکت کی ، یہ پروگرام طلبہ جامعہ عارفیہ کی مشترکہ تنظیم جمعیۃ الطلبۃکے زیر اہتمام پچھلے پانچ سالوں سے منعقد کیا جا رہا ہے ۔تین روز ہ یہ تحریری و قریری مسابقہ کئی نشستوں پر مشتمل تھا ۔ پہلے دن: حفظ قرآن اور تجوید قرآن کا مسابقہ ہوا، جس میں۵۳؍ طلبہ نے شرکت کی...
Leave your comment