Monday, January 30, 2023

ترک جماعت کی عادت فسق ہے

گذشتہ دنوں بعض اسباب کے تحت ایک ہی دن میری دو وقت کی جماعت چھوٹ گئی،اسی رات میں نے حضرت داعی اسلام شیخ ابوسعید شاہ احسان اللہ محمدی صفوی دام ظلہ کو خواب میں دیکھا۔
میں نے عرض کی: حضور !کیاترک جماعت سے کوئی فاسق ہوجاتا ہے؟
حضرت نے فرمایا:مسئلہ مت پوچھو،جماعت کی پابندی کرو۔پھر حضرت نے فرمایاکہ ترک جماعت سے کوئی فاسق نہیں ہوتا،البتہ اس کی عادت ضرور فسق ہے۔شیخ نے مزیدفرمایا:بعض بچے اتنے باشعور اور باحوصلہ ہوتے ہیں کہ وہ جب سے چلنا شروع کرتے ہیںپھرکبھی وہ گرتے ہی نہیں اور بعض بچے ایسے ضعیف حوصلہ اور بے اعتماد ہوتے ہیں کہ بڑے ہوکر بھی گرتے سنبھلتے رہتے ہیں۔اُسی طرح دین کے معاملےمیں بعض بچےایسے بھی ہوتے ہیںکہ پانچ سال سے ہی اُنھیں شریعت پر اِستقامت حاصل ہوجاتی ہے،جب کہ دوسرے لوگ بوڑھاپے تک ارادہ کرتےاورحوصلہ بڑھاتےرہ جاتے ہیں،انھیں استقامت نصیب نہیں ہوتی۔
یہ باتیں خواب کی ہیں لیکن اس کے باوجودمیں نے اُنھیں اس لیے نقل کردیاکہ اُن میں طالبین کے لیے بڑا فائدہ ہے۔نیز اس لیے بھی کہ مشائخ سے بطریق خواب تلقین وتعلیم کی روایت قدیم ہے۔خود حضرت شیخ کے بہت سے مریدین سے اِس قسم کے واقعات مروی ہیں۔

خضرِراہ ، اگست ۲۰۱۵ء

Share

Latest Updates

Frequently Asked Questions

Related Articles

اہل عقیدہ کے پانچ طبقات

حضور داعی اسلام دام ظلہ العالی کی خدمت میں علما کی ایک جماعت کے...

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کا مقصد

عارف باللہ مرشدی حضور داعی اسلام ادام اللہ ظلہ علینا نے ایک مجلس میں...

اللہ جیسے چاہے اپنا دیدار کرائے

۲۷؍اگست ۲۰۱۶ء بعد نمازِ مغرب حضرت داعی اسلام دام ظلہ کی ہفتہ واری عرفانی...

عوام اور خواص کے عمل میں فرق

سلطان العارفین حضرت مخدوم شاہ عارف صفی قدس سرہٗ کے۱۱۷؍ویں عرس کے موقع پر...