Thursday, February 2, 2023

ابناء جامعہ عارفیہ نے ازہر شریف میں عارفیہ کا نام روشن کیا

اگیارہ ستمبر 2018  بروز منگل کی صبح دس بجے طلبہ وافدین کی پارلیمانی کمیٹی کے زیر اہتمام اندلس کانفرنس ہال میں فارغین ازہر کے ساتھ ساتھ امتیازی اور اعلیٰ کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کے اعزازو اکرام میں ایک کانفرنس منعقد کی گئی جس میں سیکڑوں ممالک کے طلباء شریک ہوئے ۔
 اس پروگرام میں مہمانان خصوصی کے طور ازہر شریف کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد حسین محرصاوی، امین العام مجمع البحوث الاسلامیہ ڈاکٹر محی الدین عفیفی،  رابطہ عالمیہ خریج الازہر کے صدر ڈاکٹر عبدالفضیل قوصی اور شیخ الازہر کے مستشار ڈاکٹر سفیر عبدالرحمن موسیٰ کے علاوہ مختلفت ممالک کے ایمبیسڈران حضرات کے ساتھ ساتھ اور بھی بہت سی عظیم شخصیات حاضر تھیں۔
 فارغین ازہر نے ان عمالقہ کے ہاتھوں اپنے انعامات اور اعزازی سرٹیفیکیٹس حاصل کیں 

ساتھ ہی ساتھ امتیازی واعلیٰ کامیابی حاصل کرنے والے طلباء نے بھی اپنے اپنے انعامات حاصل کیے۔ اس ضمن میں قابل ذکر بات یہ ہے کہ جامعہ عارفیہ کے محنتی اور ہونہار طلباء نے بھی شاندار کامیابی حاصل کی اور اپنی علمی شغف کا بھر پور مظاہرہ کیا اور جامعہ عارفیہ کے کل چھ بچوں نے جید جدا کی تقدیر حاصل کرکے ازہر شریف میں جامعہ عارفیہ کانام روشن کیا، کامیابی حاصل کرنے والے طلباء یہ ہیں : مولانا محمدعلی عثمانی (جید جدا) ، ‎مولانا طارق رضا (جید جدا)، ‎مولانا غلام ربانی (جید جدا) ، ‎مولانا حامد رضا( جید جدا) ، ‎مولانا نور عالم (جید جدا) ، ‎محترمہ آفرین فاطمہ( جید جدا )
 ‎بلاشبہ یہ سب حضور داعی اسلام شیخ ابوسعید ادام اللہ ظلہ علینا زیب آستانہ عالیہ عارفیہ اور شیخ جامعہ عارفیہ کی تربیت اور ان کی دعاؤں کا ثمرہ ہے۔ اللہ تعالیٰ حضور داعی اسلام کو سلامت رکھے اور ان طلباء کو مزید توفیق بخشے کہ وہ اس سے بھی اچھی کار کردگی کا مظاہرہ کریں۔

Share

Latest Updates

Frequently Asked Questions

Related Articles

انصاف قائم کیے بغیرسماج میں امن وشانتی نہیں ہو سکتی۔ عبید اللہ خان اعظمی

خانقاہ عارفیہ ، سید سراواں میں امن وشانتی کا پیغام انسانیت کے نام کے...

اہل حق حیلہ سازی نہیں، جاں نثاری کرتے ہیں

خانقاہ عارفیہ ، سیدسراواں میں ذکر شہادتین کی محفل کا انعقاد سید سراواں ، الٰہ...

خطبہ داعی اسلام بموقع امن وایکتا سمیلن

تالکٹورہ اسٹیڈیم، نئی دہلی، بتاریخ ۵؍ اگست ۲۰۱۹ء اس وقت ملک کے جو حالات ہیں...

اسلام تمام نسل انسانی کی حفاظت کا ضامن ہے : مولانا عارف اقبال

خانقاہ عارفیہ میں ۳ ؍روزہ سلطان العارفین مخدوم شاہ عارف صفی محمدی کا ۱۲۰...