جس کسی درویش سے ہو اختلاف
اُس کو بھی افضل سمجھ بے شین و کاف
جس جہت سے وہ ہے تجھ سے مختلف
اُس جہت سے حق ہے اُس پہ منکشف
اعتبارات و جہات اُس کے سمجھ
اصطلاحات و لغات اُ س کے سمجھ
عین ممکن ہے کہ وہ مغلوب ہو
سالک اپنی ذات میں مجذوب ہو
صاحب دل جو کہ ہو مغلوبِ حال
وہ ہے مرفوع القلم بے قیل و قال
بیخودوں کو شرع کی تکلیف سے
دور رکھا ہے خدا ئے پاک نے
اُس کو بھی افضل سمجھ بے شین و کاف
جس جہت سے وہ ہے تجھ سے مختلف
اُس جہت سے حق ہے اُس پہ منکشف
اعتبارات و جہات اُس کے سمجھ
اصطلاحات و لغات اُ س کے سمجھ
عین ممکن ہے کہ وہ مغلوب ہو
سالک اپنی ذات میں مجذوب ہو
صاحب دل جو کہ ہو مغلوبِ حال
وہ ہے مرفوع القلم بے قیل و قال
بیخودوں کو شرع کی تکلیف سے
دور رکھا ہے خدا ئے پاک نے
(۱) اس ذیل میں کہے گئے اشعار ارباب تصوف کے بیچ پیدا اختلافات کے حل اور بد گمانیوں کے ازالے کے لیے نسخۂ کیمیا کا درجہ رکھتے ہیں- یہ اس لائق ہیں کہ آب زر سے لکھ کر موجودہ تمام خانقاہوں میں آویزاں کر دیے جائیں۔